مذہبی خبریں

مولانا عبید الرحمن اطہر ندوی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : مرزا رفیع اللہ بیگ کے بموجب 9 اگست کو بعد نماز مغرب مسجد آمنہ پیرامونٹ کالونی ٹولی چوکی میں مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی کا اصلاحی خطاب ہوگا ۔ خواتین کے لیے بمکان جناب عبدالعلیم پلاٹ نمبر 232 پر پردہ کا معقول نظم رہے گا ۔۔

جشن تاسیس جامعتہ المومنات کا
آج مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : جشن تاسیس جامعتہ المومنات کا مشاورتی اجلاس 9 اگست کو بعد مغرب مدرسہ ہذا واقع مغل پورہ میں الحاج سید شاہ نور الحق قادری صدر استقبالیہ کی صدارت میں مقرر ہے ۔ اجلاس میں 25 سالہ جشن تاسیس جامعتہ المومنات کی پروگرام کو قطعیت دی جائیگی ۔۔

شرعی عدالت جامعتہ المومنات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : شرعی عدالت جامعتہ المومنات کا ہفتہ واری اجلاس 9 اگست کو 5 تا 8 بجے شام مفتی محمد حسن الدین امیر شریعت کی نگرانی میں مقرر ہے ۔ اس اجلاس میں مسلمانوں کے آپسی تنازعات تقسیم میراث ، نکاح ، طلاق ، خلع ، نفقہ جیسے اہم مسائل پر فیصلے کئے جاتے ہیں ۔۔

 

ماہانہ فاتحہ حضرت ابوالفداءؒ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : حضرت العلامہ ابوالفداء محمد عبدالستار خاں ؒ نقشبندی خلیفہ حضرت العلامہ محدث دکنؒ کی ماہانہ فاتحہ 11 اگست کو 7 بجے صبح میسرم زیر نگرانی مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری مقرر ہے ۔ قرآن خوانی و ختم خواجگان و ذکر و مراقبہ کے بعد چادر گل پیش کی جائے گی ۔۔

 

اولیاء اللہ کے آستانے ساری مخلوق کیلئے ہدایت و فیض کا ذریعہ
عرس حضرت سیدی محمد عبدالوہاب شاہؒ سے مولانا محمد محسن پاشاہ قادری و دیگر کا خطابات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : عرس مبارک حضرت شاہ محمد عبدالوہاب قادری و چشتیؒ کی سہ روزہ تقاریب کوتنے پلی جڑچرلہ میں منعقدہ 5 اگست کو مولانا الحاج شاہ محمد عبدالرفیق جنیدی غوثوی ( متولی درگاہ ) نے مراسم صندل انجام دیا ۔ اور جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوا ۔ 6 اگست کو جشن چراغاں اور 7 اگست کو تقسیم تبرکات عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر زمانے میں اللہ تعالی کے مقرب بندے حکم خدا سے اس دنیا میں آتے رہے ہیں اور آتے رہیں گے جن کا مقصد مقصد بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ ہدایت پر چلانا ہے انہی مقرب بندوں میں سے حضرت شاہ محمد عبدالوہاب قادری چشتیؒ کی مبارک شخصیت بھی شامل ہے ۔  مولانا محمد انیس احمد نطامی کی قرات سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ جناب وکیل احمد نے نعت شریف سنائی ۔ مولانا شاہ محمد عبدالرفیق جنیدی غوثوی نے مہمان علاء کرام و وزیر صحت تلنگانہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کا استقبال کیا ۔ مولانا شاہ مبشر احمد شاہد پیراں ( سکریٹری ورلڈ ریلجنس کانفرنس ) نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔ شریعت کے ساتھ طریقت بھی ضروری ہے ۔ اس کا ثبوت قرآن و حدیث میں موجود ہے ۔ بزرگان دین کی یاد منانا اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان کو لوگوں تک پہنچانا ہم سب کا اہم فریضہ ہے ۔ مولانا الحاج شاہ محمد عبدالرفیق جنیدی نے کہا کہ ہندوستان میں اسلام کی بقاء بزرگان دین ہی کا نتیجہ ہے ۔ آپسی اتحاد ، ہندو مسلم بھائی چارگی ان مشن اور وطیرہ رہا ہے ۔ ہمارا کام ہے کہ اپنے بزرگان دین کی تعلیمات کو زندہ رکھ کر خود کو زندہ رکھیں اور زندگی تو خدا کی بندگی ہی کا نام ہے ۔ حضرت شاہ محمد عبدالوہاب چشتیؒ ہمیشہ ہی بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کرتے رہے ہیں ۔ مہمان خصوصی وزیر صحت تلنگانہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا اورانہوں نے درگاہ شریف کے لیے 10 لاکھ روپئے کے عطیہ کا اعلان کیا ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید شاہ امین الدین قادری ، مولوی محمد غوث پاشاہ قادری حطیم شرفی ، شری ابھیبنو ریڈی ( فرزند جئے مالا ریڈی سرپنچ دونڈہ پلی ، بالا نگر منڈل ) ، قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری ، حضرت شاہ محمد سلطان الدین چشتی قادری ، محمد سجاد المعروف سجو پہلوان ، جناب محمد روف ، جناب امجد شریف ، جناب اجمیر ، جناب محمد عظیم نے بھی شرکت کی ۔ آخر میں صلوۃ و سلام بحضور خیرالانام کے ساتھ جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ محمد عبدالروف قاری چشتی ، مولوی احمد شاہ ، مولوی محمد اسمعیل شاہ ، محمد عبدالغفور ، محمد عبدالکمال جنیدی ، محمد عبدالرحیم ، محمد نعیم ، جناب محمد صابر ، محمد عابد ، محمد چاند پاشاہ نے بہتر انتظامات میں حصہ لیا ۔ الحاج محمد عبدالہادی ، محمد زین العابدین جنیدی اور محمد سجاد علی جنیدی ، سید عمران ہاشمی ، محمد عقیل احمد جنیدی ، محمد عزیز احمد جنیدی ، محمد عبدالحق جنیدی نے شکریہ ادا کیا ۔۔

 

خاتون عازمین حج کا تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : محترمہ سیدہ طابہ ایڈوکیٹ کی قیام گاہ واقع بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12، سہاگ پیالیس مکان نمبر 8-2-695/15/92 قبل کمان 10 اگست بروز چہارشنبہ کو صبح 10 تا 6 بجے شام کے درمیان خاتون عازمین حج کا تربیتی اجتماع منعقد ہوگا ۔ محترمہ انیس عائشہ صدارت کریں گے جب کہ محترمہ کریمہ ، محترمہ شاہدہ ، محترمہ ثریا ، محترمہ محمدی ، محترمہ نسرین اور محترمہ سائیرہ سفر حج سے متعلق اہم امور سے واقف کروائیں گے جب کہ محترمہ سیدہ طابہ اہمیت حج ، مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کے تعلق سے مفصل بیان کریں گے ۔ ظہرانہ ( لنچ ) کا بھی اہتمام رہے گا ۔ مزید معلومات کے لیے 8712268625 پر ربط کریں ۔۔