مذہبی خبریں

چنچل گوڑہ کالج گراؤنڈ پر کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب برات
علامہ شیخ غلام رسول حامی، پروفیسر چانسلر شیخ العالم یونیورسٹی( کشمیر) وعلامہ مفتی لیاقت حسین علی خان قادری( نیپال) کی شرکت
حیدرآباد /27 مئی ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان فقیدالمثال مرکزی جلسہ شب برات 2 جون کو بعد نماز عشاء چنچل گوڑہ جونئیر کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوگا ۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) و ڈاکٹر محمد عظمت رسول کے بموجب اس جلسہ میں مہمان مقررین میں عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین العلامہ مولانا شیخ غلام رسول حامی پروفیسر چانسلر شیخ العالم یونیورسٹی کشمیر و امیر کاروان اسلامی اہلسنت و جماعت جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرے مہمان مقرر سرزمین نیپال کے نامور عالم دین ، مفکر اسلام مولانا مفتی لیاقت حسین علی خان قادری ( صدر تحریک تحفظ سنیت نیپال ) کا بھی بصیرت افروز خطاب ہوگا ۔ جلسہ کی سرپرستی مولانا حافظ عبداللہ قریشی الازہری کریں گے جبکہ صدارت مولانا سید شاہ عبدالحفیظ حسینی قادری شرفی المعروف مدنی پاشاہ ، مولانا سید شاہ انواراللہ افتخاری مولانا سید حامد محمد قادری افتخار پاشاہ ، نگرانی مولانا سید شاہ محمد قادری ملتانی مولانا ڈاکٹر سید معزالدین قادری شرفی مولانا سید محمد تنویر الدین خدانمائی افتخاری مولانا سید خلیل علی شاہ بابا قدرتی محبوبی قیادت جناب محمد شوکت علی صوفی کریں گے ۔ صدر استقبالیہ مرزا انثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ ) خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔ مقامی علمائے کرام میں مولانا محمد اقبال احمد رضوی القادری ، مولانا ڈاکٹر محمد اخلاق شرفی ، مولانا نادر المسدوسی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری چشتی نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے خطابات ہوں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ قاری صلاح الدین جاوید کی قرات سے ہوگا ۔ حافظ و قاری ملک اسمعیل علی خان ، محمد عمران رضا ، فرحت اللہ شریف ، خلیل رضا ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض حافظ شیخ حسین قادری ملتانی انجام دیں گے ۔ گراؤنڈ پر لاکھوں سامعین کی تعداد کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ گراؤنڈ کے احاطے میں LCD اسکرینس نصب کئے جائیں گے ۔ خواتین کیلئے بھی پردہ کا علحدہ انتظام رہے گا ۔ گذشتہ پروگراموں کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے ایک کیلومیٹر تک بہترین بندوبست کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) ڈاکٹر مجیب شاہد ، محمد عبدالکریم رضوی نے عامتہ المسلمین سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے ۔

دعوت اسلامی کے اجتماعات
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( راست ) : دعوت اسلامی کے ہفتہ واری اجتماعات جمعرات کو مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر پی ایس مہدی پٹنم بعد نماز عشاء رضیہ مسجد ملک پیٹ بعد نماز عشاء فتح شاہ مسجد تالاب کٹہ بعد نماز عشاء ، خالصہ مسجد غوث نگر بعد نماز عشاء ، مسجد بلال نواب صاحب کنٹہ بعد نماز عشاء مسجد معراج قطب شاہی پنجہ گٹہ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔۔

مسجد سنی پورہ سکندرآباد میں
جلسہ شب برات
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( راست ) : سکریٹری سنی پورہ انتظامی کمیٹی کے بموجب مسجد سنی پورہ راشٹر پتی روڈ سکندرآباد میں شب برات کے موقع پر جلسہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ قاری محمد اقبال کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ مولانا سید مرتضیٰ علی پاشاہ قادری خصوصی خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں مولانا محمد رفعت اللہ خاں ، مولانا وجہیہ القمر نعیمی کے خطابات ہوں گے ۔ صلاۃ التسبیح و نماز تہجد ٹھیک 2-30 بجے رات با جماعت ادا کی جائے گی بعد ازاں اجتماعی زیارت قبور کے بعد فجر کی نماز کے بعد سلام بارگاہ خیر الانام سے جلسہ اختتام پذیر ہوگا ۔۔

سنی مرکز میں تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات کو 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک سے مرکزی اجتماع کا آغاز ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی نعت رسول ﷺ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری کا ’ راہ نجات ‘ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔ اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔

جلسہ فضائل شعبان المعظم و
شب برات اور اجتماع
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام جلسہ فضائل شعبان المعظم و شب برات اور ہفتہ واری سنی اجتماع زیر صدارت مولانا پیر غلام احمد قریشی مجددی 9 شعبان المعظم مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب خصوصی محفل درود شریف ہوگی بعد نماز عشاء جلسہ منعقد ہوگا ۔ طلبائے مدرسہ برکات الحسنات و دیگر حضرات کی حمد باری تعالیٰ و نعت شریف کے بعد علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔