مذہبی خبریں

اعراس شریف
٭٭ حضرت سید شاہ معصوم قادری چشتی جہاں گشتؒ و حضرت سید شاہ مخدوم قادری چشتی جہاں گشتؒ کا عرس شریف /16 شوال المکرم م /22 جولائی بروز جمعہ اندرون ملٹری ایریا نزد جامع مسجد قطب شاہی فرسٹ لانسرز مقرر ہے ۔ نگرانی مفتی محمد ذاکر حسین نوری ثناء القادری المصباحی خلیفہ حضور شیخ الاسلام علامہ مدنی میاں کریں گے ۔ بعد نماز ظہر قرآن خوانی ہوگی ۔ بعد نماز عصر جلوس صندل بارگاہ حضرت ملنگ شاہ ولی سے برآمد ہوکر گشت کرتا ہوا قبل از مغرب درگاہ جہاں گشت پہنچے گا ۔  بعد نماز مغرب جناب غلام محمد مصطفی قادری رضوی منور جانی سجادہ نشین بارگاہ ہذا مراسم عرس و صندل مالی انجام دیں گے ۔ مولانا ابوالمظفر سید شاہ محمد جعفر محی الدین چشتی قادری شرفی و مولانا محمد فاروق عالم رضوی شرکت کریں گے۔ مولانا فناء القادری شیخ الحدیث جامعہ طیبۃ الرضا کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ زائرین کی آمد و رفت کیلئے ملٹری گیٹ براہ عیدگاہ فرسٹ لانسرز کھلی رہے گی ۔ جناب غلام محمد مصطفیٰ منور جانی قادری رضوی سجادہ نشین بارگاہ جہاں گشتیہ نے تمام عاشقان اولیاء سے عرس شریف میں شرکت و حصولِ فیض کی التماس کی ہے ۔

خاتون عازمین حج کیلئے
آج تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ /20 جولائی (راست) تنظیم بنت حرم کے زیراہتمام خاتون عازمین حج کیلئے تربیتی کلاس /21 جولائی بروز جمعرات کو 10 بجے تا 5 بجے شام مدرسہ بنات الحرم اندرون مکہ مسجد ، زیرنگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ممبر میاریج کونسلنگ سنٹر فار میناریٹیز تلنگانہ اسٹیٹ مقرر ہے ۔ تربیتی کلاس کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ خاتون عازمین حج کو عمرہ ، حج اور آداب زیارت مدینہ منورہ کے علاوہ ، وضو ، غسل اور پاکی کے مسائل بھی عملی طور پر چارٹس اور ماڈلس کے ذریعہ بتائے جائیں گے اور محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ، محترمہ عزیزہ محبوب معتمد عمومی تنظیم بنت حرم و محترمہ عابدہ کریم صدر بزم علیم و ادب (خواتین) و دیگر تین کو مخاطب کریں گے ۔ حج کمیٹی و پرائیویٹ سے جانے والے دونوں شرکت کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 77996512563 ، 9618254762 پر ربط کریں ۔

 

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( راست ) : قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ کے موضع باچ پلی میں واقع درگاہ حضرت سید رحمت اللہ شاہ قادری ( جیتے پیر ؒ ) کے سہ روزہ تقاریب عرس کا 23 جولائی سے آغاز ہوگا ۔ صدر عرس کمیٹی جناب سید فاروق علی کے بموجب 23 جولائی کو موضع باچ پلی سے صندل مالی کا جلوس مختلف مقامات سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہونچے گا ۔ صندل مالی رسم صدر کمیٹی و ارکان کمیٹی کی نگرانی میں انجام دی جائے گی ۔ بعد ازاں جلسہ سیرت اولیاء کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ 24 جولائی جشن چراغاں بعد ازاں قوالی ، 25 جولائی کو مینا بازار منعقد ہوگا ۔۔
٭٭    بحرالعلوم حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی چشتی قادریؒ ( حسرت ) کا عرس شریف 16 ، 17 اور 18 شوال کو بہ بارگاہ حضرت ممدوح بمقام صدیق گلشن مقرر ہے ۔ عرس شریف کے مراسم نبیرہ خلیفہ و جانشین حضرت بحرالعلوم کی سرپرستی میں انجام پائیں گے ۔ 16 شوال بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب حلقہ ذکر ، بعد نماز عشاء محفل سماع اور شب 11 بجے سے سالانہ طرحی مشاعرہ ’ بزم حسرت ‘ منعقد ہوگا ۔ 17 شوال بعد نماز عصر محفل مولود برزنجی و قصیدہ بردہ شریف بعد نماز مغرب حلقہ ذکر اور بعد نماز عشاء محفل سماع 18 شوال صبح 10 بجے سے ختم قرآن مجید اور نصف النہار تا نماز ظہر محفل سماع منعقد ہوگی ۔ اور بعد از ظہر مستورات کو زیارت کا موقعہ دیا جائے گا ۔۔
٭٭    مولانا محمد عبدالرحیم صدیقیؒ (حیرت ) فرزند و جانشین اول بحرالعلوم مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی ؒ کا عرس شریف 15 شوال م 21 جولائی ممدوح صدیق گلشن مقرر ہے ۔ عرس شریف کے مراسم خلیفہ و جانشین حضرت حیرت ، مولانا محمد عبدالکریم صدیقی کی نگرانی میں انجام پائیں گے ۔ 15 شوال بروز جمعرات بعد نماز عصر ختم قرآن مجید ، بعد نماز مغرب حلقہ ذکر اور بعد نماز عشاء محفل سماع ۔۔

 

مدرسہ ابراہیمیہ تحفظ القرآن الکریم خلوت میں داخلے
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( راست ) : مدرسہ ابراہیمیہ تحفظ القرآن کریم خلوت سے 108 طلبہ وطالبات تکمیل حفظ قرآن کیے ہیں ۔ طلبہ کو حفظ قرآن کے ساتھ انگریزی ، اردو ، حساب و دینیات کی تعلیم ، غریب ، نادار و یتیم طلبہ کو مفت تعلیم و طلباء کے حفظ قرآن کو وطائف ماہانہ مدرسہ 12 شوال م 18 جولائی سے 9 تا 3 ساعت دن آغاز ہوچکا ہے ۔ اولیائے طلباء اپنے بچوں کو شرکت داخلے کے لیے 9395528618 ۔ 8801307668 پر ربط کریں ۔۔