مذہبی خبریں

اجتماع
** سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 15 جنوری کو بعد نماز عشاء محمود نگر قریب مسجد رضاء الٰہی حسن نگر میں ز یر نگرانی مولانا حامد حسین حسان فاروقی (نگران سنی دعوت اسلامی) منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی مولانا محمد منہاج قادری ، جناب سید احمد پاشاہ قادری کے علاوہ مولانا حافظ محمد عرفان قادری و مولانا مفتی عبدالعزیز قادری شرفی کے خصوصی خطابات ہوں گے۔

طالبات کیلئے سیرت النبیؐ کوئیز مقابلہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری (راست) ناظم جامعۃ البنات الاصلاحیۃ ملک پیٹ مولانا عبدالعلیم اصلاحی کے بموجب جامعہ ہذا کی جانب سے اسکولس اور کالجس کی طالبات کیلئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم رقمی انعامی کوئیز مقابلہ 27 جنوری ہوگا ۔ مقابلہ کی تاریخ میں توسیع دی گئی ہے جو کہ آفیسرس میس فنکشن ہال نیو ملک پیٹ 9.30 بجے دن منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9676202819 ، 9573946656 پر ربط کریں۔

محفل نعت برائے خواتین و طالبات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری (راست) انجمن کاروان حسان رضی اللہ عنہ کے شعبہ خواتین و طالبات کے زیر اہتمام ساتویں مرکزی محفل نعش شہ کوین صلی اللہ علیہ وسلم 17 جنوری کو چھ بجے تا 9 بجے شام سہانہ فنکشن ہال کشن باغ روڈ مقرر ہے۔

اردو گھر میں آج محفل نعت پاکؐ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری (راست) جی ایم ایم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 15 جنوری کو بعد نماز عشاء اردو گھر مغلپورہ میں بضمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم محفل نعت پاکؐ مقرر ہے۔ بحیثیت مہمان خصوصی جناب باشاہ نواز خان اسپیشل مجسٹریٹ کریمنل کورٹ حیدرآباد شرکت کریں گے۔ نامور ثنا خوان رسولؐ ا پنے مخصوص انداز میں تحفہ غلام پیش کریں گے۔

جلسہ مقابلہ بہ سلسلہ یاد فاضلؒ و یاد عاقلؒ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : علامہ عاقلؒ اکیڈیمی کے زیر اہتمام زیر نگرانی امیر ملت اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ 15 جنوری کو بعد نماز عشاء 9 بجے شب جلسہ مقابلہ نعتیہ مقرر ہے ۔ مولانا عاقلؒ اور حیدرآبادی شعراء کی لکھی ہوئی نعتوں پر مقابلہ ہوگا جس میں ( عمر 12 تا 21 سال ) مقابلہ ایوان فاضل عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9000001024 ۔ 8008443858 پر ربط کریں ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 15 جنوری بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔۔

تقریراور حمد و نعت کا مقابلہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : دارالعلوم سبیل السنہ حکیم پیٹ ٹولی چوکی کے طلباء کی تنظیم انجمن اصلاح البیان کے زیر اہتمام تقریر و حمد و نعت کا مقابلہ 15 جنوری کو 11 بجے دن منعقد ہے ۔۔

بورا بنڈہ میں جلسہ سیرت النبیؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : جلسہ سیرت النبیؐ برائے خواتین 18 جنوری اتوار کو 2 بجے دن مدرسہ جامعہ اسلامی ین آر آر پورم سائیٹ کالونی بورا بنڈہ میں مقرر ہے ۔۔

حمیدیہ میں جشن میلاد رحمتہ للعالمینؐ و زیارت موئے مبارک
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ اور اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک کے زیر اہتمام 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کی بابرکت تکمیل کے موقع پر 25 ربیع الاول بروز شنبہ کو جشن میلاد رحمتہ للعالمینؐ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء و ڈائرکٹر آئی ہرک بمقام حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم منعقد ہوگا ۔ 4 ساعت شام سے قرآن خوانی ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ، بعد نماز مغرب نگران جشن کا ’ آمد رحمت ‘ کے زیر عنوان خطاب ہوگا ۔ بعد نماز عشاء رسول اللہ ؐ کے مقدس موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ میلاد عشائیہ کے بعد جلسہ میلاد رحمتہ للعالمینؐ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری کا خیر مقدمی خطاب ہوگا ۔ نگران جشن کے علاوہ سادات کرام ، مشائخین عظام ، علماء کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔

عرس سراپا قدس حضرت تاج العرفاءؒ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے پریس نوٹ کے مطابق 41 ویں عرس سراپا قدس حضرت تاج العرفاءؒ کے دو روزہ تقاریب کا پروگرام اس طرح ہے ۔ یکشنبہ 26 ربیع الاول بعد نماز فجر خدمت صندل بہ مزار حضرت تاج العرفاء 4 بجے شام تلاوت قرآن مجید و محفل نعت ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و خصوصی خطاب ’ تذکرہ حضرت تاج العرفاء ‘ از سجادہ نشین ڈاکٹر سید محمد حمید الدین قادری شرفی ، حلقہ ذکر ، بعد نماز مغرب پیشکشی غلاف و نذرانہ گل بہ مزار حضرت تاج العرفاءؒ ، محفل چراغاں ، تناول تبرک ، 10 بجے شب نماز عشاء کی جماعت ہوگی ۔ بعدہ جلسہ قرات قرآن مجید ، طرحی نعتیہ مشاعرہ ’ اپنے دامن ہے شہ طیبہؐ کے فیضاں کی طرف ‘ ( قافیہ : فیضاں ، ردیف : کی طرح ) ، سلام بحضور خیر الانام اور دعا ۔ 27 ربیع الاول صبح 8 بجے تلاوت قرآن مجید و شجرہ خوانی ، نذرانہ گل بہ مزار حضرت تاج العرفاء سلام بحضور شہنشاہ کونینؐ و دعا بعدہ تناول تبرک کی تقسیم عمل میں آئے گی۔۔