مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کی اطلاع کے بموجب 6 اگست بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

 

تحریک اسلامی کے ہفتہ واری
مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ اس اجتماع کا آغاز قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

 

اسلامی تحریری انعامی مقابلہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( راست ) : دسویں جماعت ، انٹر میڈیٹ ، ڈگری طلباء وطالبات گھریلو خواتین ، دینی مدارس کے طلباء وطالبات کے لیے بزبان اردو اسلامی تحریری انعامی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ داخلہ مفت ہے ۔ ہر اتوار صبح 11 تا 12-30 بجے کلاس رہے گی ۔ دفتر سے باوقات صبح 11 تا 3 بجے دن داخلہ فارم اور کتاب حاصل کرلیں ۔ رابطہ نمبر 24500216 یا 9885650216 پر ربط کریں ۔۔

 

جلسہ سیرت النبیؐ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( راست ) : بزم فیضان رضوان کے زیر اہتمام جلسہ و نعتیہ مشاعرہ 7 اگست کو بعد نماز عشاء صدر بزم محمد رضوان بیابانی کی قیام گاہ واقع فاطمہ نگر وٹے پلی میں منعقد ہوگا ۔ صدر جلسہ صاحبزادے میر وقار الدین علی خاں ہیں جب کہ مہمان مقررین محمد رضوان بیابانی اور مولانا محمد ضیا عرفان قادری حسامی خطاب کریں گے ۔ نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی ڈاکٹر ناقد رزاقی کرینگے ۔ مولانا محمد ضیا عرفان قادری حسامی ، سید یوسف روش ، سمیع اللہ سمیع ، قابل حیدرآبادی ، شیخ اسمعیل صابر ، مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔

 

موجودہ خلاف سنت طرز زندگی صحت و تندرستی کے لیے نقصان دہ
مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجتماع ، مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : آقائے دوجہاں نبی آخر الزماں ﷺ ہم پر ہمارے ماں باپ سے بھی زیادہ شفیق اور مہربان ہیں ۔ آپ ﷺ ایک مشفق باپ کی طرح ہیں چھوٹی چھوٹی باتوں کی بھی تعلیم دیتے ہیں ۔ ان باتوں کا تعلق دین و ایمان کی سلامتی سے بھی ہے اور ہماری صحت و تندرستی سے بھی ۔ مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی خطیب مسجد ٹین پوش لال ٹیکری نے مسجد اکبری ، اکبر باغ میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ اسٹیٹ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام منعقدہ ہفتہ واری اجتماع میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ہمیں رہبانیت اختیار کرنے کے لیے دنیا چھوڑنے کی تعلیم نہیں دی گئی ۔ دین دنیا کو استعمال کرنے کے طریقہ کا نام ہے ۔مولانا کی دعا پر اجتماع ختم ہوا ۔ مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت بھی اس موقع پر موجود تھے ۔۔