مذہبی خبریں

عیدگاہ گٹلہ بیگم پیٹ کی وقف اراضی کے تحفظ کیلئے جناب زاہد علی خان کی تجویز کا خیرمقدم
حیدرآباد ۔ /7 جنوری (پریس نوٹ) آل انڈیا تحفظ مساجد بورڈ نے تاریخی عالمگیر مسجد و عیدگاہ گٹلہ بیگم پیٹ کی موقوفہ اراضی کی بازیابی اور اس پر عالی شان مسجد کی تعمیر جدید کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس ضمن میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور اس کاز میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی سربلندی ، ترقی اور کامیابی کیلئے دعا کی ۔ تحفظ مساجد بورڈ کے ارکان حکیم صوفی سید ریاض احمد شاہ قادری بغدادی خلیفہ ، محمد عثمان قریشی ، نواز غالب ، شفیق اطہر ، سید محبوب ، حافظ محمد اسد ، سید فیاض احمد عادل ، ارکان ، حکیم الحاج اقبال بابا کملیہ اور محمد یحییٰ خان المعروف غوث بھائی سرپرست نے جناب زاہد علی خان کی تجویز اور مساعی کی ستائش کی ۔

جلوس رحمتہ اللعالمین
حیدرآباد ۔ /7 جنوری (راست) جلوس بناکردہ آقا سید علی رضا حسب عملدرآمد /17 ربیع الاول جمعہ بعد مغرب قدک انکلیو نزد گول قبر کھیت بالسٹی سے ہمراہ قصیدہ خوانی و نعرہ تکبیر پڑھتے ہوئے پرانی حویلی ۔ اعتبار چوک سے ہوتا نعرہ تکبیر کے ساتھ عاشور خانہ قدم رسول میں داخل ہوگا ۔

انجمن عزاداران کے جشن
حیدرآباد ۔ /7 جنور ی(راست) انجمن عزاداران پنجشنبہ کے جشنوں کا سلسلہ جمعرات /8 جنو ری شام 7 بجے سے صدر انجمن کے مکان یونائیٹیڈ ریسیڈنسی نور خاں بازار سے آغاز ہوگا ۔ عباس علی فرید احاطہ کمال یارجنگ کے جشن کے بعد جشنوں کے سلسلہ کا اختتام ہوگا ۔

اشرف المدارس کی چاندنی رات و نعتیہ مشاعرہ و میلادالنبیؐ
حیدرآباد 7 جنوری (پریس نوٹ) اشرف المدارس کی چاندنی رات کے عنوان سے ایک جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم و نعتیہ مشاعرہ بصدارت ڈاکٹر عقیل ہاشمی منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی مولانا عبیدالرحمن اطر نے سیرت النبی ﷺ پر خطاب کیا۔ سامعین کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا مطالعہ کرنے کی تاکید کی۔ پروگرام کے درمیان طلباء و طالبات نے سیرت پر تقاریر و نعت شریف پیش کئے اور ان طلبہ میں انعامات کی تقسیم مہہ پارہ چیرمین درشہوار ایجوکیشن سوسائٹی کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی۔ ڈاکٹر عقیل ہاشمی نے اپنے صدارتی خطاب میں سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی اور پروفیسر مجید بیدار نے تعارفی کلمات کہے۔ اس موقع پر سکریٹری مدرسہ ہذا جناب سید مجیب الدین و جناب ایم ایم انور چیرمین مدرسہ ہذا و ڈاکٹر عبدالرحمن جوائنٹ سکریٹری مدرسہ ہذا موجود تھے۔ اس جلسہ کی نگرانی ڈائرکٹر اشرف المدارس محترمہ منور خاتون نے کی۔ اس موقع پر ہیڈ مس صاحبان مدرسہ ہذا و اساتذہ اور طلباء و اولیائے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جشن ولادت باسعادت سرورؐ کائنات
حیدرآباد 7 جنوری (راست) حسینیہ خانوادہ حضرت ابو طالب واقع حسین نگر کالونی بالسٹی کھیت میں 8 جنوری کو 5 بجے شام جشن ولادت باسعادت سرور کائنات مقرر ہے۔ مولانا علی مرتضیٰ بیان کریں گے۔

مسابقہ حسن قرأت قرآن کریم
حیدرآباد 7 جنوری (راست) ولادت باسعادت سیدالکونین محمد مصطفی ﷺ کے ضمن میں شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے زیراہتمام سالانہ دو روزہ مسابقہ حسن قرأت قرآن کریم 24 اور 25 جنوری کو آفیسرس میس گورنمنٹ پرنٹنگ پریس روڈ، ملک پیٹ منعقد ہوگا۔ حسن قرأت کے مسابقے تین گروپس پر مشتمل ہوں گے۔ طلباء و مرد حضرات کے دو گروپس اور خواتین و طالبات کے لئے ایک گروپ رکھا گیا ہے۔ طلباء کے جونیر گروپ میں 7 تا 15 سال تک اور سینئر گروپ میں 16 سے 35 سال تک کے طلباء و مرد حضرات حصہ لے سکتے ہیں۔ جبکہ طالبات و خواتین کے گروپ میں عمر کی کوئی قید نہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849024785 پر ربط کریں۔