مذہبی خبریں

جلسہ استقبال ماہ منور ، رشحات حدیث کی رسم اجراء
مولانا قاضی اعظم علی صوفی ، مولانا احمد شاہ خاں ، مولانا مصطفی سعید قادری اور دیگر کے خطابات
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت کے جشن کو ہم کیوں کر بدعت کہیں جب کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر تمام عالموں کو روشن و منور کردیا تھا ۔ ہم جو حضور کے نام لیوا غلام ہیں میلاد کی خوشی منائیں تو ہم پر خدائے بزرگ و برتر کی کتنی نوازشیں نہ ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ نے نور منشن ملک پیٹ میں منعقدہ جلسہ استقبال ماہ ربیع المنور سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا جس کی نگرانی مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسنی حسینی قادری نے کی جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد بہا الدین نقشبندی نائب صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ ، مولانا سید شاہ راجو حسینی سجادہ نشین و نائب صدر ، مولانا احمد عبدالحکیم صدیقی قادری مقتدری سجادہ نشین و نائب نے شرکت کی ۔ حضرت صوفی نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی تخلیق سب سے پہلے کی گئی اور آپ کے نور سے تمام عالموں کو پیدا کیا گیا ۔ مولانا نے کہا آدم رحمت لے کر آئے تھے ، اسمعیل رحمت لے کر آئے ، ابراہیم رحمت لے کر آئے ، صالح رحمت لے کر آئے ، موسیٰ رحمت لے کر آئے لیکن ہمارے نبی رحمت بن کر آئے ۔ دوران جلسہ مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید قادری کی مرتبہ کتاب رشحات حدیث کی رسم اجراء مولانا احمد عبدالحکیم صدیقی قادری مقتدری سجادہ نشین نے انجام دی ۔ مولوی محمد بلال زبیر صوفیانی نے بھی مخاطب کیا ۔ جلسہ کا آغاز مولانا قاری شاہ محمد مسعود احمد رضوی القادری کی قرات کلام پاک سے ہوا جناب منیر الدین صوفیانی ، ڈاکٹر عمر علی فاروقی صوفیانی وغیرہ نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کیا اور سلام بحضور خیر الانام پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس متبرک جلسہ میں بے شمار سامعین کے علاوہ مشائخ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں قابل ذکر مولانا سید احمد عبدالقادر حسان قادری ، مولاناسید شاہ فرید الدین شرفی ، مولانا سید اشفاق الدین چشتی ، مولانا شاہ محمد فیض اللہ عبدالباری خازن ، مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری ، مولانا شاہ محمد احمد اللہ اقبال ، مولوی سید اکبر قادری ، مولانا سید احمد محی الدین نعمان قادری ، مولانا سید شاہ محی الدین قادری مبشر بادشاہ ، مولوی سید امتیاز خرم قادری ، مولانا سید قدیر شاہ ، مولانا سید خلیل احمد قادری ، مولوی سید سلطان مزمل قادری ، مولانا سید ابراہیم خلیل الدین قادری ، مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی ، مولانا سید شاہ محی الدین علی صوفی قادری ، مولانا سید نقی الدین قادری احمد پادشاہ ، مولوی سید مسعود جعفر قادری ، مولانا سید محمود حسینی چشتی القادری ، مولانا شاہ محمد احمد اللہ شاہ چشتی القادری اور مولوی سید مظفر علی صوفی اویس قادری قابل ذکر ہیں ۔۔

جشن آمد رسول ؐ پر
مجلس فیضان مصطفی کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : معتمد عمومی مجلس فیضان مصطفیؐ کے بموجب جشن عید میلاد النبیؐ کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت مولانا محمد عثمان نقشبندی صدر کل ہند مجلس فیضان مصطفی 26 دسمبر کو 2 بجے دن بعد نماز جمعہ مسجد پرنس شہامت جاہ بہادر واقع لال ٹیکری منعقد ہوگا ۔ شہزادہ والا شان پرنس شہامت جاہ بہادر مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔

جلسہ سیرت النبیؐ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام 12 روزہ جشن میلاد النبیؐ کانفرنس کا تیسرا اجلاس 25 دسمبر مغرب تا عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے۔ مولانا سید رضوان پاشاہ قادری لاابالی اور مولاناسید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری کا بعنوان ’ فضائل و برکات نعلین پاک مصطفی ؐ ‘ خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع ’ استقبالیہ ماہ میلاد ‘ 25 دسمبر بعد نماز عشاء 9 بجے شب سنی مرکز مسجد گل نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے مولانا محمد آصف بلال قادری کا خصوصی خطاب ہوگا بعد ازاں ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔
٭٭ اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر نگرانی جناب محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن 25 دسمبر کو 11 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں جلسہ میلاد النبیؐ ، حمدیہ اور نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جلسہ کو مولانا مفتی محبوب شریف نظامی ، مولانا فضل اللہ قادری ، مولانا شیخ طاہر حسامی ، مولانا سراج الدین مدنی سہروردی ، مسرس رشید الدین ، اعجاز الزماں ، مجید بیدار ، سید خلیل احمد ، سہیل عظیم مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ سیرت النبیؐ سٹی جمعیتہ العلماء کے زیر اہتمام 25 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت الحاج شیخ داؤد جلسہ اصلاح معاشرہ منعقدہے ۔ مولانا محمد شاہ جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ 25 دسمبر کو قریب مسجد علی مارننگ اسٹار ہوٹل ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر منعقد ہوگا ۔ جس میں مولانا سید عبدالواسع نقشبندی ، مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ ، جناب مرزا شاہنواز بیگ قادری ، جناب نوید بیابانی اور صدر محترم میلاد پاک کی برکتوں اور مقام مصطفیؐ کے عنوانات پر خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جمعیتہ علماء حلقہ ملک پیٹ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت محسن انسانیت ﷺ و اتباع سنت 25 دسمبر کو بعد نمازعشاء نزد مسجد الہیٰ ، جمعیت القریش شنکر نگر ، قدیم ملک پیٹ منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری ، اور نگرانی الحاج معین الدین قریشی صدر ، الحاج خواجہ معین الدین قریشی نائب صدر کریں گے ۔ مہمان مقررین مولانا محمد عبدالقوی ، مولانا مفتی محمد مقبول مفتاحی ، مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ درگاہ شریف سرکار سیدنا سید شاہ موسیٰ قادریؒ واقع پرانا پل میں سالانہ مجالس میلاد شریف سرکار دوعالم ﷺ پہلی شب ماہ ربیع الاول شریف سے شروع ہوچکی ہے جن کا اختتام 12 ربیع الاول شب میلاد ہوگا ۔ روزانہ بعد نماز عشاء مولانا سید شاہ محمد سلطان محی الدین قادری مرتضی پاشاہ سیرت کے مختلف عنوانات کے تحت خطاب ہوگا ۔۔

سیرت النبیؐ کورس کا افتتاحی جلسہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پیام رحمت ﷺ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کورس کے دوسرے بیاچ کا آغاز 25 دسمبر کو 3 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں ہوگا ۔ صدارت مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی کرینگے اور عصر حاضر میں سیرت النبیؐ کی ضرورت قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : ڈاکٹر پروفیسر محمد مصطفی شریف چیرمین شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی و ڈائرکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ کا درس قرآن مجید انہی کے مکان واقعہ ڈیفنس کالونی لنگر حوض قریب مسجد غوثیہ جمعرات کو 9 بجے شب مقرر ہے ۔۔
مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ میں جمعرات 25 دسمبر کو بعد نماز مغرب دوسری اصلاحی و تربیتی مجلس ’ مجلس ذکر و سلوک ‘ منعقد ہوگی ۔ ذکر جہری سے قبل نگران مجلس حافظ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی کا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا ۔۔

حسامیہ اسکول میں
قرات و اذان کی تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( راست ) : علامہ حسام الدین فاضل میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام حسامیہ اسکول اندرون کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں جمعہ ، ہفتہ ، اتوار اور پیر بعد نماز مغرب تا عشاء قاری غلام احمد نیازی کی زیر سرپرستی لڑکوں کے لیے قرات کلام پاک معہ تجوید اور اذان کی تربیتی کلاسیس مفت چلائیں جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9959745109 پر ربط کریں ۔۔

بزم میلاد النبیؐ کے جشن کو قطعیت
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : 12 روزہ جشن میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام 12 روزہ جشن میلاد النبیؐ کا مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں بعد نماز مغرب تا عشاء منعقد ہوں گے ۔ جس میں قرات اور نعت شریف کے بعد سیرت پاکؐ کے مختلف موضوعات پر علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔ جس کا پہلا افتتاحی اجلاس 24 دسمبر کو بعد نماز مغرب منعقد ہوا جس میں مولانا محمد حنیف قادری نے خطاب کیا ۔ 25 دسمبر کو مولانا محمد عرفان قادری ، 26 دسمبر کو مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، 27 دسمبر کو مولانا پروفیسر مصطفی شریف ، 28 دسمبر کو مولانا سید محمد سیف اللہ ، 29 دسمبر کو مولانا شیخ احمد محی الدین قادری شرفی ، 30 دسمبر کو مولانا حامد حسین حسان فاروقی ، 31 دسمبر کو مولانا شیخ زاہد رضوی القادری ، یکم جنوری محفل نعت پاک ، 2 جنوری کو محفل مناقب خلفائے راشدین و حسنین کریمین ، 3 جنوری محفل مناقب امہات المونین و سیدہ کائنات ، 4 جنوری کو محفل مناقب حضور غوث اعظم ، غریب نواز بندہ اور تاج الدین بابا منعقد ہوں گے ۔۔

آج جشن آمد رسول ؐ و محفل نعت شریف
حیدرآباد۔ 24 ڈسمبر (پریس نوٹ) درگاہ شریف حضرت سیدنا عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہؒ میں جشن آمد رسولؐ و محفل نعت شریف 25 ڈسمبر کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ میں زیرنگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا بعد نماز عشاء محفل درود شریف و ذکر جہری بعدازاں جشن آمد رسولؐ و محفل نعت شریف کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ اس جلسہ سے مولانا سید اکبر محی الدین قادری مشائخ بالاپور مولانا حافظ محمد ذاکر محی الدین قادری نظامی بانی و سرپرست مدرسہ شاہ جیلاں مولانا حافظ محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ مخاطب کریں گے۔

خواتین و طالبات کا اجتماع
حیدرآباد۔ 24 ڈسمبر (راست) مسلم ویمن ویلفیر اسوسی ایشن کے زیراہتمام خواتین و طالبات کا اجتماع 25 ڈسمبر کو 2:30 بجے دن گارڈن پلازہ فنکشن ہال نزد سنتوش نگر پانی کی ٹانکی مقرر ہے۔ نگرانی محترمہ بدر فاطمہ صدر اسوسی ایشن کریں گی۔ محترمہ تحسین فاطمہ درس قرآن دیں گی۔ تسنیم صالحہ درس حدیث دیں گی۔ حافظہ ثمرین فاطمہ اور دیگر خواتین مختلف عنوانات پر تقاریر کریں گی و نیز طالبات کا علمی مظاہرہ ہوگا۔
محفل میلادالنبیﷺ
٭ حسب عملدرآمد قدیم زیارت آثار مبارک و 12 روزہ محافل جشن عید میلادالنبیؐ زیرنگرانی مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی مرکزی آستانہ ابوالعلائی مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ اُردو شریف منایا جائے گا جس میں شہر کے معروف ثناء خواں شاہ رسالت مآبؐ اپنا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے اور آخر میں آثار مبارکؐ زیارت کرائے جائے گی۔ 2 تا 12 ربیع الاول بروز یکشنبہ بعد نماز عشاء روزانہ محفل درود شریف نعت خوانی اور دعا کے بعد جشن عید میلادالنبیؐ کا اختتام ہوگا۔

حمیدیہ میں آج دوسری محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 2 ربیع الاول ٹھیک 8 بجے تا 9-30 بجے صبح بمقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی دوسری محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی بہ عنوان ’ احوال انبیاء کرام ؑ ‘ مخاطب کریں گے۔ شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔۔