مذہبی خبریں

فیضان چشتیہ کا تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کا دینی تربیتی اجتماع 27 ستمبر کو بعد نماز عشاء مسجد اقصیٰ نٹراج نگر (جھرہ ) ٹپہ چبوترہ میں زیر نگرانی حضرت خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی منعقد ہے ۔ مولانا حافظ محمد علیم الدین نقشبندی القادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

اجتماعات برائے خواتین کا آغاز
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : محمد نگر ( جاوید نگر ) نزد ریلوے بریج عیدی بازار ، معہد برکات العلوم عربیہ میں دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام اتوار 3 بجے دن بعد نماز مغرب دینی و تربیتی اجتماعات برائے خواتین بہ سرپرستی مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری منعقد ہوں گے ۔ قاریہ ام الخیر سیدہ فاطمہ فرحاں نقشبندیہ قادریہ صدارت و نگرانی کریں گی ۔ عالمات مختلف دینی عنوانات کے تحت موقع کی مناسبت سے فضائل و مسائل پر سلسلہ وار خطابات کریں گی ۔ علاوہ ازیں اجتماع میں شریک خواتین و طالبات کو بنیادی فقہی مسائل وضو ، غسل ، نماز ، روزمرہ معمولات کی عملی تربیت دی جائے گی ۔ 28 ستمبر کو 3 بجے دن سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔۔

تحفظ گنبد خضریٰ کانفرنس
حیدرآباد 26ستمبر ( راست ) تحفظ گنبد خضریٰ کانفرنس بمقام مرکز اہل سنت رضا جامع مسجد ‘ ایرہ کنٹہ ‘ شاہین نگر روڈ ‘ زیرنگرانی ‘ سید شاہ محمد حسینی پیر بغدادی اور زیر صدارت مولانا محمد مجیب علی قادری رضوی ‘ مہمان مقررین مولانا سید شاہ ابدال حسینی قادری ‘ فاضل اسلامیہ یونیورسٹی یمن ‘ مولانا مفتی احمد رضا شافعی ‘ فاضل اسلامیہ یونیورسٹی ‘ یمن ۔ مولانا مفتی عبدالقدیر رضوی ‘ وجئے واڑہ ‘ مولانا محمد قلندر رضوی‘ رائچور کے علاوہ اور دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے ۔ الحاج ابراہیم شیخ ‘ چیرمین حج کمیٹی ‘ مہاراشٹرا ۔ مولانا اویس رضا قادری ۔ قرات کلام پاک حافظ اکرم قادری رضوی طالب علم دارالعلوم فیض رضا زیر نظامت محمدمحبوب رضا ‘ طالب علم دارالعلوم فیض رضا نعت شریف سنائیں گے ۔

جلسہ سیرت ابراہیم خلیل اللہ ؑ
برائے خواتین و طالبات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : مدرسہ ضیا القرآن سنتوش نگر شعبہ حفظ ہال اناث میں 27 ستمبر کو 2-30 بجے دن زیر نگرانی محترمہ یوسف سلطانہ منعقد ہوگا ۔ تلاوت قرآن اور نعت شریف کے بعد طالبات کی تقاریر ہوں گی ۔ اختتامی خطاب محترمہ یوسف سلطانہ ہوگا ۔ نظامت کے فرائض محترمہ معلمہ سلمیٰ تسنیم انجام دیں گی ۔۔