مذہبی خبریں

درس بخاری شریف برائے خواتین
حیدرآباد۔ 2 اگست (راست) جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں 3 اگست بروز پیر 10:30 بجے دن جلسہ آغاز درس بخاری برائے خواتین ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے۔ جلسہ کا آغاز قاریہ خدیجہ فاطمہ کی قرأت، عالمہ عائشہ کوثر کی نعت شریف سے ہوگا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر مفتیہ نازیہ عزیز مومناتی انجام دیں گی۔ مہمانان خصوصی الحاجہ فریدہ بانو، الحاجہ صدیقہ بیگم، الحاجہ اختر بیگم، الحاجہ قمرالنساء، محترمہ عارفہ بیگم، محترمہ فاطمہ بیگم شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز مومنانتی، ڈاکٹر مفتیہ تہمینہ تحسین مومناتی، ڈاکٹر مفتیہ نسرین افتخار مومناتی، ڈاکٹر مفتیہ آمنہ بتول مؤمناتی، ڈاکٹر مفتیہ عاتکہ طیبہ مومناتی مخاطب کریں گے۔ ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات پس پردہ بخاری شریف کی پہلی حدیث مبارکہ کا درس دیں گے۔

 

اعراس شریف
حیدرآباد۔/2اگسٹ، ( راست ) بحرالعلوم حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی حسرت ؒ کا عرس شریف درگاہ شریف صدیق گلشن نزد پرانا پل 3اگسٹ کو مقرر ہے۔ عصر تا مغرب حتم قرآن، مغرب تا عشاء محفل ذکر شریف، بعد نماز عشاء محفل سماع 11ساعت شب غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ بزم حسرت صدیقی مقرر ہے۔ اسی طرح 3اگسٹ کو بعد نماز عصر برزنجی شریف کے بعد نماز مغرب محفل ذکر اور بعد نماز عشاء محفل سماع جبکہ 4اگسٹ کو صبح 10تا11بجے ختم قرآن، 11تا2بجے محفل سماع اور بعد نماز ظہر زنانہ کے لئے انتظام ہوگا۔ مراسم عرس نبیرہ و جانشین بحرالعلوم حسرت ؒ حافظ محمد عبدالرزاق صدیقی آرزو انجام دیں گے۔
٭ قطب دکن سید شاہ داؤد پاشاہ قادری سہروردی و چشتی کا سالانہ عرس شریف 17شوال المکرم بروز پیر واقع شاہ علی بنڈہ مقرر ہے۔ بعد مغرب میلاد و ذکر کے ساتھ الحاج سید شاہ احمد محی الدین قادری سجادہ نشین و متولی، صندل مالی و چادر گل ، تبدیلی غلاف کی رسم انجام دیں گے۔ بعد عشاء بردہ شریف و سلام بحضور خیرالانامؐ پر اختتام ہوگا۔

مجلس قادری
حیدرآباد 2 اگسٹ (راست) مجلس قادری 3 اگسٹ بروز پیر مرقد عشاق عیدی بازار نزد بند ناکہ بارگاہ حضرت فضلؒ میں منعقد ہے۔ عصر تا مغرب نعت و منقبت کی محفل ہوگی۔
مدرسہ باب العلم انوار محمدی میں داخلے
حیدرآباد۔/2اگسٹ، ( راست ) قاضی محمد ناصر الدین صدیقی ( صدر مدرس ) کی اطلاع کے بموجب مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ کے تعلیمی سال کا آغاز 11شوال المکرم سے ہوگیا ہے۔ قدیم طلبہ جو سال گزشتہ زیر تعلیم رہے اندرون تین یوم مدرسہ پہنچ جائیں تاخیر کی صورت میں داخلہ منسوخ متصور ہوگا۔ سال حال کیلئے شعبہ جات ناظرہ قرآن مجید، حفظ قرآن کریم، ڈپلوما اِن عربک، اعدادیہ، مولوی، عالمیت، تدریب الائمہ، کمپیوٹر کورس میں 20شوال المکرم تک داخلے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ شعبوں میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے ان کی عمر اور صلاحیت کے مدنظر ایس ایس سی، او ایس ایس سی کی تعلیم کا بھی نظم رہے گا۔طالب علم کی عمر 12سال ہونا بھی ضروری ہے۔ دارالاقامہ ہاسٹل میں رہنے کیلئے اسی طرح طالبات کیلئے مدرسہ فاطمۃ الزہرا للبنات میں بھی داخلے جاری ہیں ۔ مذکورہ شعبوں میں مذکورہ شرائط کا اطلاق ہوگا۔ طالبات کیلئے دارالاقامہ ( ہاسٹل ) کا نظم نہیں ہے البتہ علحدہ عمارت میں پردہ کا معقول نظم رہے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے24475516،9848173896 پر بااوقات دفتر صبح 9تا5ساعت شام ربط کرسکتے ہیں۔

اصلاحی و تربیتی مجلس
حیدرآباد 2 اگسٹ (راست) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کی اطلاع کے بموجب 3 اگسٹ بروز پیر بعد نماز عشاء احاطہ جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیرصدارت حافظ محمد غوث رشیدی اصلاحی و تربیتی مجلس منعقد ہے۔ اس مجلس کی کارروائی مولانا محمد زکریا قاسمی چلائیں گے۔ مجلس کا آغاز حافظ محمد اسامہ کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ حافظ علیم الدین واحد، حافظ سید غیاث الدین ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ سرپرستی مولانا شاہ محمد کمال الرحمن چشتی قادری نقشبندی کریں گے۔ جبکہ مولانا شاہ محمد فضل الرحمن محمود چشتی قادری نقشبندی مخاطب کریں گے۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30 بجے ہوگی۔
نظام مصطفی ﷺ کی برکات حاصل کرنے پر زور، حافظ صابر پاشاہ
حیدرآباد 2 اگسٹ (راست) اسلام، اللہ تبارک و تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ دین ہے۔ اسلام کے دامن سے وابستگی حصول ہدایت و رحمت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد مقدس ہے ’’اے ایمان والو ! اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو، بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے‘‘۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے کلیۃ البنین جامعۃ المؤمنات مغلپورہ میں منعقدہ دینی اجتماع برائے درس فقہ و فقہی شرعی مسائل سے کیا۔ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات نے نگرانی کی۔
یوم آزادی پر جلسہ قومی یکجہتی و مشاعرہ
حیدرآباد 2 اگسٹ (راست) اسوسی ایشن آف اُردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیرصدارت جناب محمد تمیزالدین احمد صدر اسوسی ایشن ہفتہ 15 اگسٹ کو 3 بجے دن ہمایوں نگر قریب ٹپہ خانہ دفتر ایم ایس سی ٹراویلس میں یوم آزادی ہند کے موقع پر جلسہ قومی یکجہتی اور مشاعرہ منعقد ہوگا۔
ماہانہ فاتحہ حضرات بغدادی صاحبان علیہ الرحمۃ
حیدرآباد 2 اگسٹ (راست) ماہانہ فاتحہ حضرت پیر سید محمد عبدالرحمن رفاعی القادری المعروف بڑے بغدادیؒ و حضرت سید محمد بغدادیؒ و حضرت سید محمد عبدالکریم حسینی قادری الرفاعی المعروف پیر بغدادیؒ کی ماہانہ فاتحہ 3 اگسٹ بروز پیر آستانہ عالیہ روضہ رحمانیہ خطہ صالحین نامپلی مقرر ہے۔ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ہوگا۔ قرأت کلام پاک حافظ غلام محمد خان نقشبندی سنائیں گے۔ نعت شریف و منقبت جناب امان علی ثاقب صابری، جناب افضل بیابانی، جناب حافظ سمیع الدین فاروق کی ہوگی۔ بعد مجلس پند و نصیحت کا اہتمام ہوگا۔ جس میں حصرت سید سادات پیر بغدادی، مولانا مبشر احمد رضوی، مولانا شرف الدین قادری، مولانا محمد افتخار الدین سبحانی قادری خطاب کریں گے۔ بعدازاں مجلس قادریہ ہوگی۔ حلقہ ذکر و فکر کے بعد شجرہ پڑھا جائے گا۔ چادرگل پیش کی جائے گی۔