مذہبی خبریں

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام یکم جون کو منعقد شدنی 1097 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 1-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ایک آیت جلیلہ کے تفسیری ایک حدیث شریف کے تشریحی اور ایک فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد احوال انبیاء کے ضمن میں حضرت سلیمان علیہ السلام اور ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسول مقبول ﷺ حضرت خارجہ ابن خذافہ ؓ نیز تاریخ ملت کے تسلسل میں ’ تبلیغ دین و اشاعت اسلام اور اولیاء کرام ‘ کے زیر عنوان سلسلہ وار توسیعی لکچر دیں گے ۔ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کا بہ عنوان ’حیات طیبہ ‘ 843 واں سلسلہ وار لکچر ہوگا ۔۔

اجتماع برائے خواتین
٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع برائے خواتین یکم جون صبح 11 بجے تا ایک بجے دن تک سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی مدرسہ کی بالائی منزل میں منعقد ہوگا ۔ مبلغات تحریک اسلامی کے خطابات ہوں گے ۔۔

درس تفسیر القرآن مجید
٭٭ مسجد حکیم شرفی و عزیز النساء میں بروز اتوار بعد نماز عصر درس تفسیر القرآن مقرر ہے ۔ مولانا سید محمد عبدالصمد قادری شرفی درس دیں گے ۔۔
٭٭ خانقاہ شمس العارفین کشن باغ میں یکم جون بعد نماز مغرب درس تفسیر القرآن مقرر ہے ۔ مولانا سید محمد عبدالصمد قادری شرفی درس دیں گے ۔۔

فون پر شرعی سوالات کے جوابات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : دارالافتاء جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام یکم جون اتوار صبح 9 تا قبل مغرب مفتی محمد مستان علی قادری شرعی سوالات کے جوابات دیں گے ۔ فون 9346936596 پر ربط کریں ۔۔

حافظ میر لطافت علی کا درس قرآن
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : جامع مسجد طور قاضی پورہ میں کل بروز اتوار بعد نماز مغرب حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ درس قرآن دیں گے ۔۔

بارگاہ یوسفینؒ میں آج خطاب عام
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مسجد بارگاہ یوسفینؒ نامپلی میں بروز یکشنبہ بعد نماز مغرب ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء کا خطاب عام ہوگا ۔ ۔

حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حلقہ ذکر اللہ و ختم قادریہ بروز یکشنبہ ٹھیک ساڑھے سات بجے صبح ’ حمیدیہ ‘ واقع درگاہ شریف شرفی چمن قدیم سبزی منڈی زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی مقرر ہے ۔ بعد ازاں حقائق و معارف تصوف پر تدبر ہوگا ۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعائے سلامتی اور سلام بحضور خیر الانام ؐ پر اختتام ہوگا ۔۔

فضائل رمضان مبارک و جشن نزول قرآن مجید ‘ ماہ رمضان میں ڈاکٹر حمید الدین شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام ’ فضائل رمضان مبارک و جشن نزول قرآن مجید ‘ کے ضمن میں یکم رمضان تا اختتام ماہ صیام ہر روز ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک اٹھارویں سالانہ تاج العرفا یادگار توسیعی خطابات ‘ کے تحت شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔ یہ خطابات دوران ماہ رمضان ہر دوشنبہ ، سہ شنبہ ، چہارشنبہ ، پنجشنبہ اور شنبہ کو بعدنماز ظہر جبکہ ہر جمعہ اور یکشنبہ کو بعد نماز تراویح ہوا کریں گے ۔ حیدرآباد اور سکندرآباد کی ان مساجد کی کمیٹیوں کے ذمہ دار حضرات اور متولی صحبان جو اپنی مسجد میں ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا خطاب رکھنا چاہتے ہوں ان سے گزارش ہے کہ مسجد کمیٹی یا دفتر تولیت کے مطبوعہ لیٹر پر تحریری خواہش کے ساتھ 20 شعبان المعظم 19 جون یا اس سے قبل صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دفتر آئی ہرک واقع ایوان تاج العرفاء حمید آباد ، شرفی چمن قدیم سبزی منڈی حیدرآباد شخصی طور پر رجوع فرمائیں ۔۔

مکہ مسجد میں قرات و اذاں کی تربیت
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کے زیر اہتمام اتوار کو بعد نماز ظہر 2 تا 4 بجے دن تاریخی مکہ مسجد میں قاری محمد عبدالقیوم شاکر بانی و معتمد اقراء قرات سوسائٹی تجوید و قرات کے علاوہ عربی لحن میں اذان کی عملی تربیت فردا فردا لیں گے ۔ شرکت کی عام اجازت رہے گی ۔۔

لڑکیوں لیے فن قرات کی تربیت
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کی جانب سے پیر کو بعد نماز فجر کوچہ مرزا عباس قاضی پورہ شاہ علی بنڈہ میں قاری محمد عبدالقیوم شاکر لڑکیوں ( خواتین ) کیلئے فن قرات کی تربیتی کلاسیس لیں گے ۔۔

اسلامی تحریری و زبانی انعامی مقابلہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : طلباء وطالبات اسکول و کالجس نیز گھریلو خواتین میں دینی بیداری اسلامی معلومات اور تاریخ اسلام و سیرت رسولؐ سے آگاہی کے لیے جامعہ منصورہ مغل پورہ ملٹی پریز ایجوکیشن سنٹر کے زیر اہتمام اسلامی تحریری و زبانی انعامی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ داخلہ مفت ہے ۔ امتحان اردو یا انگلش میں لکھ سکتے ہیں ۔ تحریری امتحان 22 جون اتوار زبانی امتحان 23 جون صبح 10 تا 4 بجے مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے دفتر ایم پی ای سی مغل پورہ سے صبح 11 تا 4 بجے دن راست یا فون 040-24500216 پر ربط کریں ۔۔

عازمین حج کا آج تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے پہلا تربیتی اجتماع یکم جون کو 10-30 بجے دن تا 5 بجے شام ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال ،عقب ریس کورس اولڈ ملک پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ جناب شیخ محمد اقبال کمشنر اقلیتی بہبود ڈپارٹمنٹ اعزازی مہمان ہوں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر ریاستی حج کمیٹی صدارت کریں گے ۔ ممتاز علماء کرام مخاطب کرینگے ۔ تمام منتخب عازمین سے اس پروگرام میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔۔

آج یوم امام اعظم ؓ
نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 31 مئی (راست) ادارہ اپنا شہر اپنے لوگ کے زیراہتمام یکم ؍ جون اتوار کو 6 بجے شام بمکان محمد ضیاء عرفان قادری حسامی واقع نزد شاہ فنکشن ہال ریڈ ہلز (لکڑی کا پل روڈ) سلیم بھائی کامپلکس یوم وصال امام اعظم ابوحنیفہ ؒ زیرنگرانی مولانا محمد عبدالحی قاسمی منعقد ہوگا۔ مولانا علاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، ڈاکٹر راہی، سید یوسف روشن، صادق نوید، قاضی سراج الدین رضوی کی تقاریر ہوں گی۔ بعدازاں طرحی مشاعرہ بیاد امام اعظم ابوحنیفہ بطرح ذیل واقعی علم کا دریا ہیں امام اعظم منشا (قافیہ) ، تنہا وغیرہ منعقد ہوگا۔

جلسہ استقبال رمضان برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 31 مئی (راست) نوجوانان اہلسنت و الجماعت گاندھی نگر کے زیراہتمام یکم ؍ جون صبح 9 بجے سمرات فنکشن ہال گاندھی نگر میں جلسہ استقبال ماہ رمضان برائے خواتین ڈاکٹر ناظمہ عزیز مؤمناتی کی صدارت میں مقرر ہے۔ خواتین عالمات و مفتیات ڈاکٹر تہمینہ تحسین، ڈاکٹر آمنہ بتول مؤمناتی، محترمہ انیس فاطمہ مؤمناتی اور محترمہ روبینہ پروین مخاطب کریں گے۔ نسرین سلطانہ مخاطب کریں گے۔

مجالس فیضان غوث الاعظم ؓ
حیدرآباد 31 مئی (راست) الگیلانی عالمی سوسائٹی برانچ حلقہ یاقوت پورہ کے زیر اہتمام اتوار کو دوپہر 3 تا 5 ساعت دن بمکان شیخ سالم باوزیر قادری چشتی روبرو مسجد ریتی چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ فیضان غوث الاعظم ؓ مقرر ہے جس میں قراء ت کلام پاک حمد و نعت و منقبت ذکر جہری اور مولانا شیخ سالم باوزیر قادری چشتی کا بیان ہوگا
دینی اجتماع
حیدرآباد 31 مئی (راست)جماعت اسلامی ہند چارمینار کا جمتاع عام یکم جون اتوار 11 بجے دن چھتہ بازار دفتر جماعت اسلامی ہند منعقد ہوگا ۔ درس قرآن مجید جناب مرزا اعظم علی بیگ دیں گے ۔ مولانا حافظ محبوب شریف نظامی بعنوان ’’ابتلاء و آزمائش‘‘ پر خطاب کریں گے ۔

جلسہ فیضان امام اعظم حضرت ابو حنیفہ ؒ
حیدرآباد 31 مئی (راست)جامع مسجد مومن چودھری نجم نگر کشن باغ میں یکم جون یکشنبہ بعد نماز مغرب تا عشاء سالانہ جلسہ فیضان امام اعظم ابو حنیفہ زیر نگرانی مولانا مرزا امجد بیگ قادری مقرر ہے ۔ مولوی محمد اسحق قادری اور دیگر مقررین مخاطب کریں گے ۔

محفل درس قرآن مجید و تفسیر
حیدرآباد31 مئی (راست)مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام ہفتہ واری محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی یکم جون کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیربیان کریں گے ۔
٭٭ اسلامک اکیڈیمی آف سائنس کی محفل درس قرآن مجید یکم جون اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد عالیہ گن فاونڈری میں منعقد ہوگی جس میں ڈاکٹر میر انیس الدین مرحوم کے درس قرآن کی سی ڈی سنائی جائے گی ۔ اس ہفتہ سورۃ المائیدہ کے آیات 17 تا 34 کا ترجمہ تفسیر معہ آیات کے سائنسی تشریحات سنائی جائے گی ۔
سالانہ جلسہ مدرسہ حسنات الاانوار
حیدرآباد31 مئی (راست)جامع مسجد اعظم پورہ میں یکم جون اتوار بعد نماز ظہر مدرسہ حسنات الاانوار کا سالانہ جلسہ منعقد ہوگا ۔ طلباء تعلیمی مظاہرہ کریں گے ۔ فارغین حفظ کی دستار بندی کی جائے گی ۔ طلباء میں اسناد و انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ شیخ الادب جامعہ نظامیہ اور جناب فاروق صلاح الدین ایڈوکیٹ رکن اسٹینڈنگ کونسل وقف بورڈ بحیثیت مہمانان خصوصی شریک ہوں گے ۔ جلسہ کی صدارت مرزا انوار بیگ صدر انتظامی کمیٹی کریں گے ۔
تنظیم بنت حرم کا درس قرآن مجید
حیدرآباد31 مئی (راست) تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام خواتین و طالبات کیلئے درس قرآن حکیم یکم جون کو 11.30 بجے دن مدرسہ بنات الحرم اندرون مکہ مسجد مقرر ہے ۔ محترمہ رحمت النساء فاروقی سورہ البقرہ کے پندرہ رکوع کا درس تفسیر بیان کریں گے ۔ محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آلانڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،محترمہ عزیزہ محبوب جنرل سکریٹری تنظیم بنت حرم مخاطب کریں گے ۔

جماعت اسلامی کا جلسہ تقسیم انعامات
حیدرآباد31 مئی (راست)جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ کے زیر اہتمام اختتامی جلسہ گرمائی اسلامک کلاسس و تقسیم انعامات زیر صدارت مولانا محمد عبدالحفیظ اسلامی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ یکم جون اتوار بعد نماز ظہر بمقام اسلامک سنٹر مسجد ابراہیم مادنا پیٹ (نزد اولڈ پولیس اسٹیشن ) پر ٹھیک 2 بجے منعقد ہوگا طلباء بھی انشاء اللہ تعلیمی مظاہرہ پیش کریںگے ۔ علاوہ ازیں علماء کرام کے خطابات ہوں گے اور کامیاب طلباء میں اسنادات اور انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔