مذہبی خبریں

اعراس شریف
حیدرآباد 13 اپریل (راست)عرس شریف حضرت خواجہ سید غلام رسول نائب شہیدؒ کا15 اپریل تا 17اپریل احاطہ درگاہ شریف واقع برگ پلی ولیج وقار آباد منڈل رنگا ریڈی ضلع میں مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق 14 جمادی الثانی بعد نماز مغرب صندل مبارک 15 جمادی الثانی بعد نماز مغرب چراغاں اور 16 جمادی الثانی بعد نماز فجر ختم قرآن مقرر ہے ۔ اس کی نگرانی تولیت کمیٹی کرے گی ۔

تحریک اسلامی کے ہفتہ واری اجتماعات
حیدرآباد 13 اپریل (راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام ہفتہ واری اجتماعات 14 اپریل بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد خواجہ معین الدین پتھرگٹی اور بعد نماز مغرب مسجد کوثر صالح نگر کنچہ گولکنڈہ قلعہ مسجد نور محمدی وارث گوڑہ کے علاوہ بعد نماز عشاء موتی مسجد موتی دروازہ گولکنڈہ قلعہ و مسجد محمدیہ یکمینار شہباز گوڑہ میں منعقد ہوں گے۔ ان اجتماعات کا آغاز مبلغین کی تلاوت قرآن و نعت رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوگا۔ مبلغین تحریک اسلامی کے اصلاحی خطابات ہوں گے۔

اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے کی تلقین : حافظ صابر پاشاہ
حیدرآباد 13 اپریل (راست) ہر عبادت اور دُعا کے لئے اخلاص اور للّٰہیت بے حد ضروری ہے۔ کوئی عبادت اور دُعا اس وقت مقبول بارگاہِ خداوندی نہ ہوگی۔ جب تک کہ اس کے اندر خلوص نہ ہو۔ خلوص اور عقیدت کے ساتھ دُعا کریں۔ عبادت کیجئے پھر دیکھئے کہ اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، اگر کوئی ظاہری اثر مرتب نہ بھی ہو تو مایوسی مسلمانوں کے لئے درست نہیں۔ جب میدان حشر میں نامہ اعمال کو لایا جائے گا تو اچانک نیکیوں کا پلّہ جھک جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔

عرس شریف
٭ حضرت سید شاہ موسیٰ کاظم حسینی القادری نبیرہ حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہؒ کا عرس شریف درگاہ حضرت سیدنا فقیر پاشاہ واقع باقر نگر نزد عیدگاہ میر عالم میں 14 اپریل بروز پیر منایا جائے گا۔ اس مبارک موقع پر شہزادہ پیران پیر سرکار سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ حضرت شیخ محمد نجیب الدین عبدالباقی رزاقی القادری شیخ الحلقہ قادریہ بغداد شریف شرکت کریں گے۔ بعد نماز عصر تا مغرب ختم قرآن مجید، بعد مغرب گل افشانی، محفل سماع و تبرک کا اہتمام رہے گا۔ مراسم عرس سجادہ نشین انجام دیں گے۔

مرکزی جشن شہزادی کونینؐ
حیدرآباد 13 اپریل (راست) سالانہ مرکزی جشن شہزادی کونینؐ 17 اپریل بروز جمعرات 9 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے جس میں مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے۔ مسرس میر مظفر علی مجاہد خان، تراب علی، سید ذاکر حسین، سید حسن علی خان، مختار علی قصیدہ خوانی کریں گے۔ ممتاز دانش، مظہر عابدی، تقی عابدی، مظفر حیدر، عقیل امانت خانی، علی جواہد شہپیر، انوار جعفری، قاسم حسین اور سید علی حسین رضوی علی جان کلام پیش کریں گے۔

ماہانہ نعتیہ محفل شہ کونین کا انعقاد
حیدرآباد 13 اپریل (راست) ماہانہ نعتیہ محفل شہہ کونین دلدار ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے 13 اپریل کو عاشور خانہ حضرت قائم تالاب کٹہ امان نگر (بی) میں مولانا سید دلدار حسین عابدی کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ جس میں مسرس میر مظفر علی، مجاہد خان، عباس علی سلیم نعت شہہ کونین پیش کئے۔ بعدازاں میر ابراہیم علی حامی، سید دلدار حسین عابدی، مسرور عابدی، غلام عسکری رشید، ممتاز دانش، رضا موسوی، تقی گلبرگوی، مظہر عابدی، قاسم حسین، انوار جعفری، شبیر علی، نسیم سہیل، تراب علی تراب، علی جواد شہپیر، عباس علی سلیم طرحی نعتیہ کلام پیش کیا جبکہ تراب علی تراب نظامت کے فرائض انجام دیئے۔