مذہبی خبریں

مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر جمعرات کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، الحاج خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا ۔ خصوصی دعا ہوگی ۔۔
٭٭ حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات بعد عشاء مقرر ہے ۔۔

حلقہ ذکر و ختم خواجگان
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( راست ) : حلقہ ذکر درود شریف و ختم خواجگان 10 اپریل 9 جمادی الاخر بعد نماز عشاء بمقام درگاہ حضرت شیخ جی حالی ؒ ابوالعلائی زیر سرپرستی مولانا محمد صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین و متولی مقرر ہے ۔ مراقبہ و مکاشفہ کے بعد دعا سلامتی اور سلام بحضور خیر الانام اور تقسیم تبرک پر اختتام ہوگا ۔۔

لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد عمومی لجنتہ العلماء اے پی کے بموجب لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 10 اپریل بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مصباح العلوم ، جامع مسجد اے بیاٹری لائن مقرر ہے ۔ مولانا عبدالملک صدر لجنتہ العلماء اے پی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ جمیع اراکین عاملہ سے اس اہم اجلاس میں بپابندی وقت شرکت کی گذارش کی جاتی ہے ۔ جن اراکین کو دعوت نامہ نہ ملا ہو وہ اسی خبر کو دعوت نامہ سمجھ کر ضرور شرکت کریں ۔۔

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعدنماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد مولانا محمد آصف بلال قادری کا ’قرآنی اخلاق اور مسلمان ‘ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( راست ) : حضرت سید شاہ نجم الدین المعروف کشمیری باباؒ مزار واقع اندرون مسجد چھلہ ناصر جنگ شہید مسلم جنگ پل نزد ایچ پی گیس ایجنسی بیگم بازار کا سالانہ عرس شریف 11 مارچ کو مقرر ہے ۔ قبل نماز جمعہ صندل مالی و پیشگی چادر گل انجام دی جائے گی ۔ جمعہ کا خطبہ 1-20 پر ہوگا ۔۔