مذہبی خبریں

سیرت فاروقیؓ اور فلاحی ریاست کا حقیقی تصور
جماعت اسلامی ہند چارمینار کا اجتماع ، حافظ محمد رشادالدین کا خطاب
حیدرآباد /11 مارچ ( راست ) خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کی حیات طیبہ کا پہلو رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ آپ دائرہ اسلام میں آجانے کے بعد اسلام کو جہاں قوت و طاقت حاصل ہوئی وہیں جو لوگ اپنے ایمان کو چھپائے ہوئے تھے ان کی ہمتیں بندھی ، اللہ نے دین و دنیا میں اسلام کے بدولت وہ انعام و اکرام عطا کیا جس کو اگر دنیا آپ کی حیات طیبہ کو پڑھے اور غور کرتے ہوئے تبدیلی کی فکر کرے تو وہ اپنے میں نمایاں کردار پیدا کرسکتے ہیں ۔ حضرت عمر فاروقؓ نے دور خلافت میں حکومت کے ملازمین اور اماموں کی تنخواہیں مقرر کئیں ۔ کھلی عدالت کا نظام قائم کیا اور ساتھ ہی قاضی و گورنرس بھی مقرر کئے ۔ اس طرح ان کی دور خلافت میں اسلامی ریاست کو ایک نمایاں مقام حاصل ہوا جب تک دنیا قائم و دائم رہے گی مسلمان حضرت عمرؓ کے دور خلافت کو یاد کرتے ہوئے ان کے طور و طریق کو رائج کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار حافظ محمد رشادالدین سٹی سکریٹری جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد نے اجتماع سے کیا جو جماعت اسلامی ہند چارمینار کی جانب سے چھتہ بازار میں منعقد ہوا ۔ جناب فخرالدین انصاری کے درس قرآن سے کارروائی کا آغاز ہوا ۔ حافظ رشاد الدین نے ’’ سیرت حضرت عمر فاروقؓ ‘‘ کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ۔ جناب فخرالدین انصاری نے سورۃ الاحزاب کی آیات کا درس دیا ۔

مقابلہ منقبت سیدہ کائناتؓ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام بسلسلہ ولادت باسعادت سیدہ کائنات مقابلہ منقبت کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس مقابلہ میں شرکت کے لیے 15 سال سے زائد عمر کے نعت خواں کو شرکت کی اجازت رہے گی مقابلہ میں شرکت کے خواہش مند نعت خواں دفتر بزم میلاد النبیؐ تاج منشن روپ لال بازار نزد مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ سے شام 5 تا 8 بجے شب داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔ فون 9951464267 پر اپنا نام اور پتہ درج کرواسکتے ہیں ۔ مقابلہ میں اول ، دوم ، سوم منتخب ہونے والے نعت خواں کو نقد رقمی ایوارڈ اور توصیفی سند پیش کی جائے گی ۔۔

سیرت اولیاء کرام پر خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : مدرسہ روضتہ العلوم ٹولی چوکی میں مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کا سیرت اولیاء کرامؒ کے عنوان پر جمعرات 11 جمادی الاول بعد نماز ظہر خطاب ہوگا ۔۔

تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 13 مارچ جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مولانا محمد آصف بلال قادری کا ’ خوف خدا ‘ پر خطاب ہوگا اور ذکر جہری و دعا ہوگی ۔ سلام بارگاہ شاہ مدینہﷺ پر اجتماع کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر جمعرات کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، الحاج خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا ۔ خصوصی دعا ہوگی ۔۔
٭٭ حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات بعد عشاء مقرر ہے ۔۔

مرکز خدمت خلق میں مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : محمد سرور عزیز چشتی صابری انچارج ، مرزا سبیل بیگ چشتی صابری نائب انچارج خانقاہ کے مطابق 13 مارچ بعد نماز مغرب مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد میں پندرہ روزہ مجلس ذکر و سلوک منعقد ہوگی ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید غلام حسین احمد المعروف حضرت مرزا سردار بیگ قبلہؒ 13 ، 14 ، 15 مارچ کو مقرر ہے ۔ 13 مارچ کو بعد نماز مغرب محفل سماع خانقاہ کوچہ حضرت سردار بیگ قبلہؒ سے صندل مبارک برآمد ہوگا جو درگاہ شریف آغا پورہ پہونچے گا ۔ 14 مارچ بعد مغرب چراغاں ، درود شریف ، محفل سماع کوچہ حضرت سردار بیگ قبلہؒ موسیٰ باولی مہندی محبوب سبحانی مقرر ہے ۔ 15 مارچ عصر تا مغرب تلاوت کلام پاک ، بعد عشاء محفل سماع خانقاہ حضرت سردار بیگؒ موسیٰ باولی مقرر ہے ۔۔

تنظیم بنت حرم کی مجلس نعت رسول ؐ
برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : تنظیم بنت حرم کی جانب سے نعتیہ مجلس برائے خواتین وطالبات جمعرات 20 مارچ کو 2 تا 5 بجے دن اردو گھر مغل پورہ زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مقرر ہے ۔ نعتیہ مجلس کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک اور طالبہ مدرسہ بنات الحرم کی حمد باری تعالیٰ سے ہوگا ۔ مجلس میں حصہ لینے والی خواتین و طالبات 19 مارچ تک فون نمبرات 9247240425 ۔ 9618254762 پر اپنا نام درج کروائیں یا پھر مدرسہ بنات الحرم اندرون مکہ مسجد میں بھی 2 سے 4 بجے تک درج کرواسکتی ہیں ۔۔

اعراس شریف
٭٭ حضرت سید مشیت اللہ شاہ قادری المعروف نور اللہؒ 13 جمادی الاولی کو درگاہ مشیت گلشن بیرون دریچہ بواہیر عثمان باغ مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب برآمدگی صندل درگاہ شریف پہونچے گا ۔ بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ شریف میں جلسہ رحمتہ للعالمینؐ و فیضان اولیاءؒ منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا سید محمد اصغر شرفی قادری کریں گے جب کہ نگرانی مولانا سید اسحاق محی الدین قادری کریں گے ۔۔
٭٭ اعراس شریف ونبیرہ سید الابدال سید شاہ عبداللطیف قادری لاابالی الحیدری الحمومی ، حضرت سید شاہ محی الدین بادشاہ قادری لاابالی الجیلانی ، حضرت سید شاہ عبداللہ شاہ قادری لاابالی الجیلانی حضرت سید شاہ عبدالرزاق قادری لاابالی الجیلانی 13 مارچ بعد نماز مغرب جلوس صندل شریف ، از بارگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری تا بارگاہ حضرت پتھر والے صاحب مقرر ہے ۔۔