مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

تربیتی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز جمعرات تالاب کٹہ بھوانی نگر اے روڈ نمبر 3 مدرستہ العطیہ للبنات میں بعد نماز عصر تربیتی و اصلاحی اجتماع برائے خواتین منعقد ہوگا ۔ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مبلغات دعوت اہل سنت و جماعت کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں انگلش میڈیم اسکول وکالج طالبات کو قرات و نعت شریف کی تربیت دی جائے گی ۔ گرہستی خواتین کو اذکار نماز ، احادیث ، مسنون دعائیں زبانی یاد دلائی جائیں گی ۔ علاوہ اس کے دیگر دینی احکامات کے فقہی مسائل کی عملی تربیت دی جائے گی ۔ صلوۃ و سلام و خصوصی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچے گا ۔۔

آج مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر جمعرات کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، الحاج خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا اور خصوصی دعا ہوگی ۔۔
٭٭ حلقہ ذکر الہی و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں جمعرات کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔۔

لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد عمومی کے بموجب لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس 6 مارچ بعد نماز عشاء بمکان مولانا شاہ ظلال الرحمن صالحین کالونی مقرر ہے ۔ مولانا شاہ ظلال الرحمن نائب صدر ، صدارت کرینگے ۔۔

آج ماہانہ مجلس
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : ماہانہ مجلس حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتی 4 جمادی الاول جمعرات کو بعد مغرب گلشن محبوب واقع نزد مسجد دادا میاں کوکا کی ٹٹی حسینی علم میں مقرر ہے ۔ پیر محمد ایوب احمد پاشاہ محبوبی نگرانی کریں گے ۔۔

اسلامی مدارس بورڈ کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : اسلامی مدارس بورڈ کا اہم مشاورتی اجلاس 7 مارچ 8 بجے شب خانقاہ مرشد احاطہ موسیٰ قادری حسینی علم میں مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری المعروف مرتضی پاشاہ صدر اسلامی مدارس بورڈ کی صدارت میں مقرر ہے۔ مفتی نسیم احمد اشرفی نائب صدر نے تمام دینی مدارس کے ذمہ داران سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : سہ روزہ عرس شریف حضرت سید غلام حسین احمد المعروف حضرت مرزا سردار بیگ قبلہؒ 13 ، 14 ، 15 مارچ کو مقرر ہے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت الحاج خواجہ محمد فیض اللہ شاہ قادری قدرتی نقشبندی واقع احاطہ آستانہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہ مصری گنج میں 8 مارچ ہفتہ کو مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق بعد عصر صندل مالی انجام دی جائے گی بعد عشاء محفل سماع قدرت گلشن نیو محمد نگر مسجد علی ایرا کنٹہ میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت شیخ مہتاب المعروف شاکر حسین شطاری القادریؒ واقع خانقاہ گلشن صوفی عابد بارواد منڈل بنٹارم ضلع رنگاریڈی میں 6 ، 7 مارچ کو مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق 6 مارچ کو بعد عصر غسل شریف بعد مغرب صندل مالی بعد عشاء مولانا حافظ محمد عبدالرشید نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔ جس کے بعد محفل سماع ہوگی ۔۔
٭٭ حضرت سید شاہ بدیع الدین قطب المدار المعروف بہ شہنشاہ حضرت زندہ شاہ مدارؒ کا عرس شریف کا آغاز ہونے والا ہے ۔ اس ضمن میں مرکزی انجمن جمعیتہ المدار کی طرف سے انتظامات عرس شریف کے لیے ایک کمیٹی بعد نماز عصر بروز جمعرات 6 مارچ مدار گلشن شمشیر گنج نئی روڈ پائن باغ زیر نگرانی مولانا سید تاج علی شاہ عاشقان مدار سرگروہ شاہ اہل طبقات تشکیل دی جائے گی ۔۔

تحریک اسلامی کے ہفتہ واری اجتماع
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 6 مارچ کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مبلغین کی تلاوت قرآن مجید و نعت رسول ؐ سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔ امیر تحریک اسلامی مولانا محمد آصف بلال قادری خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری اور دعا ہوگی ۔۔

معلمات جامعتہ المومنات کا اضلاع تبلیغی دورہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : معلمات جامعتہ المومنات 6 رکنی وفد مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل کی قیادت میں 9 مارچ اتوار صبح اضلاع کے تبلیغی دورہ پر روانہ ہورہے ہیں اسی دن 10 تا 1 بجے دن مدرسہ ام حبیبہ نسواں بارہ امام سدی پیٹ میں منعقد شدنی اجتماع ’ اصلاح معاشرہ و عقائد اہل سنت برائے خواتین ‘ سے خطاب کریں گے ۔ اسی دن بعد نماز ظہر حسنی آباد میں تربیتی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔۔

مولانا اسید الحق عاصم بدایونی کی
شہادت ،مسلمان عالم و محقق سے محروم
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : مقامی اخبارات اور الکٹرانک میڈیا کے ذریعہ انتہائی افسوسناک اطلاع ملی کہ ہندوستان کے عالم دین و محقق ولی عہد خانقاہ بدایوں شریف حضرت مولانا اسید الحق عاصم میاں بدایونی ازہری بغداد شریف میں دہشت گردی کے ایک واقعہ میں شہید ہوگئے ۔ شاہ فصیح الدین نظامی بانی و ناظم شیخ الاسلام لائبریری و ریسرچ فاونڈیشن حیدرآباد نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ مولانا مرحوم ایک سنجیدہ فکر ، عالم دین ، محقق ، ماہر تعلیم ، کئی کتابوں کے مصنف اور مترجم ہونے کے علاوہ اپنے اخلاق و صوفیانہ کردار سے طبقہ علماء و مشائخ و جامعاتی حلقوں میں قدر و احترام کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے ۔ اللہ تعالی موصوف کے والد حضرت سالم میاں قادری اور تمام خانوادہ متوسلین و عقیدت مندوں کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے اور مولانا مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے ۔۔

خالد پاشاہ کی رسم خلافت
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا غوثوی شاہ نے اپنے چھوٹے بھائی جناب خالد پاشاہ کو بموقعہ عرس حضرت مچھلی والے شاہؒ 3 مارچ بیت النور فورٹ ویو کالونی سلسلہ قادریہ و چشتیہ میں خلافت عطا فرمائی ۔ اس موقعہ پر شاہد پیراں اور دوسرے علماء کرام اور خلفائے عظام بھی شریک تھے ۔۔

جلسہ سیرت اولیاء کرامؒ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : حافظ سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 6 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ سیرت اولیاء مقرر ہے ۔ مہمان مقرر مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ہوں گے ۔۔

نیاز مبارک و سالانہ فاتحہ کا انعقاد
حیدرآباد۔5 مارچ (راست) نیاز مبارک حضور سید عبدالقادر جیلانی ؒ و سالانہ فاتحہ حضرت پیر شاہ محمد قاسم المعروف شیخ جی حالی ابوالعلائی ؒ و ماہانہ فاتحہ حضرت صوفی سید شاہ عثمان علی قادری الوالعلائی حاجی پاشاہؒ آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائیؒ پنچ محلہ میں زیرنگرانی مولانا صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری العلائی سجادہ نشین عمل میں آیا جس میں جلوس نشان مبارک پیران پیر جناب سید علی پاشاہ قادر ابوالعلائی نامزد جانشین کی نگرانی میں خواجہ کا چھلہ مغلپورہ پورہ سے برآمد ہوکر درگاہ شریف پنچ محلہ پہونچا۔ بعد ایستادگی نشان مبارک زیارت موئے مبارک حضور پیران پیرؒ و مجلس سماع منعقد ہوگی۔ اس موقع پر مولانا پیرزادہ سید شبیر نقشبندی ، مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ، مولانا آغا محمد قاسم ابوالعلائی، مولانا سید صادق پاشاہ قادری، مولانا شاہ محمد غوث محی الدین قادری صدیقی، سید ابراہیم پاشاہ قادری، مولانا سید حسین شہیداللہ بشیر، مولانا سید حسن بابا قادری، مولانا سید ولی پاشاہ قادری، مولانا سید سعادت اللہ بخاری، سید اعظم پاشاہ بندہ نوازی، سید کاظم پاشاہ بندہ نوازی، مولانا شیخ سالم باوزیر چشتی، سید حسین پاشاہ مخدومی، ڈاکٹر جی ایم عرفان، صوفی سیف پاشاہ الیافعی اور دیگر موجود تھے۔ مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مولانا علی مرتضیٰ کے خطابات
حیدرآباد۔/5مارچ، ( راست ) ڈاکٹر عباس علی مرزا کے بموجب 6مارچ بروز جمعرات 9بجے صبح بمقام عاشور خانہ حسینی بمکان آقا مصطفی نور خاں بازار نزد نور کیفے مولانا علی مرتضیٰ کا خصوصی بیان ہوگا بعد از دوسری مجلس بمکان حسین علی مرزا انجینئر نور خاں بازار عقب مدینہ کامپلکس بوقت 11بجے دن مقرر ہے۔ 5بجے عصر بمقام حسینیہ خانوادہ ابو طالب بالسٹی کھیت حسین نگر کالونی۔ 7:30 بجے شب بعد نماز مغربین بمقام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا علی مرتضی کا خصوصی خطاب ہوگا۔تفصیلات کیلئے 040-64604450 پر ربط کریں۔