مذہبی خبریں

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 27 فروری کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر قیادت مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فاروق قادری کا ’ غیبت کی مذمت ‘ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

مجلس ذکر و سلوک کا پروگرام
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ زیر انتظام مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ جمعرات 27 فروری بعد نماز مغرب پندرہ روزہ مجلس ذکر و سلوک کا خصوصی پروگرام بعنوان ’ رحمتہ للعالمین ﷺ کی اطاعت میں رب العالمین جل جلالہ کی محبت پوشیدہ ہے ‘ منعقد ہوگا ۔ ذکرجہری سے قبل مذکورہ عنوان پر مولانا محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی کا خطاب ہوگا ۔ اس موقع پر مولانا کی مشہور کتاب ’ جنات جادو اور نظر لگنا ۔ حقیقت یا افسانہ ؟ ‘ کے تیسرے ایڈیشن کا رسم اجراء عمل میں آئے گا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : اندرون درگاہ حضرت احمد علی شاہ المعروف حبیب اللہ شہید ناز کا سہ روزہ عرس شریف کا آغاز 25 فروری کو ہوا ۔ 27 فروری جمعرات بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک پیش کشی چادر گل و برآمدگی آثار مبارک سرکار دوعالم و ایستادگی نشان مبارک سرکار غوث پاک 28 فروری بعد نماز فجر ختم قرآن و سلام بحضور ؐ پیش کی جائے گی ۔ مراسم سجادہ نشین و متولی انجام دینگے ۔۔

آج جلسہ سیرت النبیؐ و تکمیل
حفظ قرآن و درس بخاری شریف
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا عبدالحلیم شریف اسعدی کے بموجب 27 فروری صبح 9 بجے شان باغ پیالیس فنکشن ہال عیدی بازار مدرسہ دعوت القرآن کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیؐ و تکمیل حفظ قرآن و درس بخاری شریف زیر صدارت مولانا محمد عبدالقوی حسامی زیر نگرانی حافظ محمد یعقوب منایا جارہا ہے ۔ مولانا محمد عبدالقادر مفتاحی فارغ طلباء و طالبات کا تکملہ کروائیں گے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی بخاری شریف کا درس دیں گے ۔ مولانا پی ایم زکریا والا جاہی ( بنگلور ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی ، مولانا ارشد علی قاسمی ، مولانا محمد ذکی الدین راہی حسامی سیوا نگری دارالعلوم ابراہیمیہ بالا نگر ، مولانا محمد روح الامین قاسمی ، مولانا سعید احمد ، مولانا محمد غوث الدین رشیدی ، مولانا محمد ناصر حسین ، مولانا شاکر ، نوشاد احمد چشتی ، عبدالرفیق بحیثیت مدعوئین خصوصی شرکت کریں گے ۔ طلباء مدرسہ ہذا مختصر تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد مصدق القاسمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ بعد اجلاس شرکاء کے لیے طعام کا نظم رہے گا ۔۔

جلسہ سیرت اولیاء کرامؒ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : حافظ سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 27 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ سیرت اولیاء مقرر ہے ۔ مہمان مقرر مولانا احمد ومیض ندوی ہوں گے ۔۔