مذہبی خبریں

جلسہ عید میلادالنبیؐ
حیدرآباد ۔ /15 جنوری (راست) جلسہ عید میلادالنبیؐ زیراہتمام انجمن فیضان المسلمین /16 جنوری بعد نماز عشاء مسجد صاحب خاں کندیکل گیٹ اپو گوڑہ بعنوان ’’ عید میلادالنبیؐ پر آرائش و زیبائش کرنا دور جدید کا کلچر ‘ زیرصدارت محمد فصیح الدین نظامی صدر انجمن و زیرنگرانی مولانا پاشاہ حافظ محمد عبدالحمید ملتانی القادری ناظم انجمن منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد عابد حسین نظامی ‘ مولانا شفیع محمد خاں نقشبندی ‘ مولانا محمد عبدالخالق ملتانی القادری کے علاوہ دیگر علمائے کرام مخاطب کریں گے ۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ /15 جنوری ( راست) عرس شریف حضرت خواجہ مرزا محمد عنایت اللہ بیگ قبلہؒ چشتی مرزائی واقع آغا پورہ اندرون درگاہ حضرت سردار بیگ قبلہؒ کا آج صندل شریف سے آغاز ہوا ۔ /16 جنوری جمعرات کو 10 بجے شب محفل سماع خانقاہ مرزائی حویلی منجھلی بیگم شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے ۔
عرس شریف
٭٭عرس شریف قطب دکن حضرت سید واجد علی شاہ قادری نقشبندیؒ واقع احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ ظاہر الدینؒ موسی باؤلی میں آج صندل شریف سے آغاز ہوا ۔ /16 جنوری جمعرات کو بعد مغرب چادر گل و چراغاں ہوں گے ۔ جناب سید شاہ انور حسین قادری نقشبندی نگرانی کریں گے ۔

شمس آباد میں عید میلادالنبیﷺ کا شاندار جلوس
شمس آباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شمس آباد میں جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔ جلوس شمس آباد کے محلات احمد نگر ، قاضی گلی ، معین محلہ ، جھنڈا چوراستہ سے گذرتا ہوا شمس آباد بس اسٹانڈ پہونچا اور وہاں قطب شاہی شمس آباد میں جلوس کا اختتام ہوا ۔ قطب شاہی مسجد میں علماء نے میلادالنبی ﷺ پر خطاب کیا ۔ شمس آباد کے تمام محلات میں میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بہترین سجاوٹ کی گئی ۔ تمام محلات کے نوجوانوں نے جلوس میں شرکت کی ۔

گولڈ مڈل نعتیہ مقابلہ
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) مجلس فیضان وجہہ تخلیق کائنات ﷺ کے زیر اہتمام ساتواں سالانہ گولڈ مڈل نعتیہ مقابلہ آستانہ حضرت پیرجی قبلہ ابوالعلائیؒ روبرو بس اسٹانڈ پنچ محلہ چارمینار مقرر ہے ۔ جس میں 15 سال سے کم عمر کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں ۔ کنوینر مقابلہ جناب سید علی پاشاہ قادری کے بموجب 18 ، 19 جنوری بروز اتوار مقابلہ منعقد ہوگا ۔ داخلہ فارمس روزآنہ صبح 11 بجے تا 9 بجے شب حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848297712/ 9948960345 اور 9848627861 پر ربط کریں ۔

حمیدیہ میں آج چودھویں
محفل میلاد النبی ﷺ
حیدرآباد /15 جنوری ( پریس نوٹ ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام بروز پنجشنبہ 14 ربیع الاول 8 بجے تا 9.30 بجے صبح حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ کی چودھویں محفل منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی جوائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کامل نظامیہ و ریسرچ اسکالر عثمانیہ یونیورسٹی کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمیدالدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء بعنوان ’’غزوات مقدسہ ‘‘ خطاب فرمائیں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت شریف کے نذرانے پیش کریں گے ۔

زیارت آثار مبارک
٭٭ درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائیؒ اردو شریف عقب پتھرگٹی زیارت آثار مبارک بروز جمعرات 16 جنوری کو پانچ بجے شام اہتمام کیا گیا ہے ۔ آثار شریف کی زیارت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی کروائیں گے ۔

مولانا غوثوی شاہ کی نئی تصانیف
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) ساٹھ کتابوں کے مصنف مولانا غوثوی شاہ کی قرآن و حدیث کی روشنی میں لکھی گئی ۔ دو نئی تصانیف اسماء حسنی اور اسما محمدی ﷺ معہ ترجمہ و تشریح منظر عام پر آچکی ہے ۔ ملنے کا پتہ حسامی بک ڈپو مچھلی کمان ، دکن ٹریڈرس مغل پورہ اسٹوڈنٹ بک ڈپو چارمینار اور ھدی بک ڈپو پر دستیاب ہیں ۔

زیارت آثار مبارک
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) جمعرات اور جمعہ بعد نماز جمعہ دو دن سکندرآباد جامعہ مسجد روبرو رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن مسجد میں آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔

محفل نعت شریف
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) سالانہ محفل نعت شریف 16 جنوری جمعرات بعد نماز عشاء مسجد جیلانی میاں ابوالعلائی ، اندرون فتح دروازہ زیر نگرانی الحاج شیخ عبید بن عثمان العمودی ، بانی مکتب اہل سنت والجماعت و کاروان حسان مقرر ہے۔ مولانا سید احمد الحسینی القادری سعید پاشاہ جانشین حضرت سید شاہ محمد الحسینی القادری ۔ مولانا محمد عبدالقوی ، حافظ و قاری محمد صلاح الدین جاوید ، ناظم مدرسہ باب العلوم مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ جناب محمد بہاالدین صدیقی ابوالعلائی محمد معز الدین صدیقی ابوالعلائی ، قاضی اسد ثنائی ، سید جہانگیر شرفی ، محمد محمود علی قادری ، حافظ محمد فاروق شریف ، رفیق حسین ، سید احمد مہمانان اعزازی ہوں گے ۔

انجمن مہدویہ کا آج نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) مرکزی انجمن مہدویہ کے زیر اہتمام 16 جنوری جمعرات کو 9 بجے شب طرحی نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی جناب سید داود رفیق منعقد ہوگا ۔ جناب سید حسین بخاری خاموش معتمد مشاعرہ کے فرائض انجام دیں گے اور حافظ و قاری سید میراں سبحان خوندمیری کی قرات کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوگا ۔ اراکین کابینہ و انتظامی سامعین کا استقبال کریں گے ۔ برادران ملت خواتین و نوجوانوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کریں ۔

جشن میلادالنبیﷺ
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) جشن میلادالنبی ﷺ و آثار مبارک کی زیارت 14 ربیع الاول کو 10.30 بجے دن تصوف کدہ حضرت صوفی اعظم کبوتر خانہ قدیم حسینی علم مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد رفیع الدین صوفیائی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری شفیع محمد خان ، خواجہ معین الدین صوفیانی نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری کا خطاب ہوگا ۔ اختتام جلسہ پر آثار مبارک ﷺ کی زیارت کروائی جائے گی ۔ خواتین کیلئے بعد نماز ظہر آثار مبارک ﷺ کی زیارت کروائی جائے گی ۔
٭٭ جلسہ جشن عیدمیلادالنبیﷺ 14 ربیع الاول جمعرات بعد نماز عشاء عقب نیو ماڈل اسکول اسد بابا نگر کشن باغ مقرر ہے ۔ جس کی نگرانی مولانا قاضی عبدالرزاق نقشبندی قادری کریں گے ۔ مولانا فاروق احمد قادری رضوی اور دیگر علماء کرام مخاطب کریں گے ۔

محفل سماع
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) حضرت شاہ محمد صدیقی سوداگرؒ کی ماہانہ فاتحہ و محفل سماع 14 ربیع الاول جمعرات کو بعد نماز مغرب خواجہ پہاڑی تاڑبن مقرر ہے ۔ جناب شاہ ساجد صدیقی چشتی و قادری مرزائی نگرانی کریں گے ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد /15 جنوری ( راست ) مولانا ڈاکٹر محمد شریف چیرمین ڈپارٹمنٹ آف عربک عثمانیہ یونیورسٹی و ڈائرکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ کا درس قرآن مجید ڈفنس کالونی نزد مسجد غوثیہ عقب K.V.NO-1 گولکنڈہ ،لنگر حوض میں جمعرات کو 9 بجے شب مقرر ہے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں محاسبہ پر زور
دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ رحمتہ العلمینؐ ، سرکردہ خواتین کا خطاب
حیدرآباد۔ 15 جنوری (راست ) دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ رحمتہ العلمینؐ 12 جنوری محترمہ حامدی بیگم کی صدارت ڈاکٹر فرزانہ حمید، انیس عائشہ ، رابعہ جلیلی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ محترمہ نکہت آراء، شاہین اس جلسہ کی ناظم تھیں۔ بشریٰ سلطانہ کی قرأت کلام پاک کے بعد افرا فاطمہ نے حمد باری تعالیٰ، ممتاز النساء نے نعت شریف پیش کیا۔ مریم زمانی نے سورہ النساء رکوع نمبر 9 کی تفسیر بیان کی۔ ڈاکٹر اشرف رفیع نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں ’’اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اصغر صدیقہ نے اپنی تقریر میں سرکار دوعالمؐ کے صلہ رحمی اور عفو و درگذر کے تعلق سے پُراثر وقعات کا بیان کئے۔ محترمہ انیس قریشی نے اپنے خطاب میں سرکار کائنات کے بے مثال حسن اخلاق کا ذکر کا۔ خیرالنساء علیم نے ’’سرکار دو عالم کے روشن شب و روز‘‘ عنوان پر تقریر کی۔ ثریا خیرالدین، ممتاز جہاں عشرت، اطہری فضاء ، شبینہ فرشوری، اسری منظور، عاصمہ خلیل اور فخرالنساء فہیم جلیلی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس مبارک موقع پر ڈاکٹر اشرف رفیع کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر کئی دینی، علمی و ادبی تنظیموں کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے بکثرت گلپوشی کی گئی۔ نکہت آرا شاہین نے نعتیہ کلام کے ساتھ نہایت خوبی کے ساتھ نظامت کی۔ ڈاکٹر حمیرہ جلیل نے حاضرین کا خیرمقدم کیا۔