مذہبی خبریں

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ /8 جنوری(راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام مرکزی اجتماع /9 جنور ی بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گلی نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ امیر تحریک اسلامی مولانا محمد آصف بلال قادری کا ’’جشن آمد رسولؐ‘‘ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔
انجمن مہدویہ کا سہ روزہ جشن میلادالنبیؐ
حیدرآباد ۔ /8 جنوری (پریس نوٹ) مرکزی انجمن مہدویہ کے زیراہتمام سہ روزہ جشن میلاد خاتم النبینؐ /14 تا /16 جنوری کو احاطہ مرکزی انجمن مہدویہ چنچل گوڑہ میں زیرنگرانی صدر انجمن مہدویہ جناب عادل محمد خاں کے زیرنگرانی منعقد ہو ںگی ۔ /12 ربیع الاول منگل 9 بجے شب جلسہ عام میلادالنبیؐ منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی حضرت سید نوراللہ خوندمیری اور حضرت سید علی مرتضی فراز مجتہدی کے علاوہ نگرانکار جلسہ جناب عادل محمد خاں مہدوی صدر مرکزی انجمن مہدویہ کا خطاب ہوگا ۔ جناب محمد آصف علی خاں بوزئی صدر استقبالیہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ جناب سید نور ندیم و جناب سید سمیع نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔

حافظ و قاری سید مجتبیٰ حنان مجتہدی کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا اس جلسہ کو مقابلوں کے انعام یافتگان مقرر اور نعت گو اپنا کلام پیش کریں گے ۔ جناب سید محمد جیلانی معتمد استقبالیہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ /15 جنوری چہارشنبہ کو جلسہ خواتین ‘ زیرنگرانی محترمہ آسیہ خاتون احاطہ مرکزی انجمن مہدویہ چنچل گوڑہ میں منعقد ہوگا ۔ محترمہ سیدہ منور بانو محمودی و محترمہ اسراء خاتون مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ محترمہ نبیلہ فاطمہ خاتون خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی ۔ اس جلسہ کو محترمہ سیدہ عزیز بانو محمودی ‘ محترمہ سیدہ سعیدہ بانو ‘ محترمہ عطفہ کریم خاتون مخاطب کریں گی ۔ محترمہ حسن خاتون اور محترمہ عزیز خاتون منظوم نذرانہ پیش کریں گی ۔اس کے علاوہ انعام یافتگان مقرر اور طالبات مخاطب کریں گی ۔ محترمہ سیدہ وسیمہ مسلم معتمد استقبالیہ کے فرائض انجام دیں ۔ /16 جنوری جمعرات کو 9 بجے شب طرحی نعتیہ مشاعرہ زیرنگرانی جناب سید داؤد رفیق منعقد ہوگا ۔

جناب سید حسین بخاری ‘ خاموش معتمد مشاعرہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ اور حافظ و قاری سید میراں سبحان خوندمیری کی قرأت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوگا ۔ اراکین کابینہ و انتظامی سامعین کا استقبال کریں گے ۔ انعام یافتگان طلباء و طالبات میں /14 اور /15 جنوری کو انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : پروفیسر محمد مصطفی شریف چیرمین ڈپارٹمنٹ آف عربک عثمانیہ یونیورسٹی و ڈائرکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ کا ہر جمعرات کو 9 بجے شب درس قرآن مجید مکان نمبر 9-1-1/B/16، واقع ڈیفنس کالونی نزد مسجد غوثیہ ، گولکنڈہ لنگر حوض مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔۔
٭٭ مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں اور مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی رکن عاملہ لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

دبستان جلیل شعبہ خواتین کا
جلسہ رحمت للعالمینﷺ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ رحمتہ للعالمینؐ 12 جنوری 10-30 بجے دن جلیل منزل نور خاں بازار حامدی بیگم کی صدارت ڈاکٹر فرزانہ حمید ، محترمہ انیس عائشہ ، رابعہ نیاز جلیلی کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ نکہت آراء شاہین اس جلسہ کی ناظم ہوں گی ۔ بشریٰ سلطانہ کی قرات کلام پاک کے بعد افرا فاطمہ حمد باری تعالی ، ممتاز بیگم نعت شریف پیش کریں گی ۔ مریم زمانی سورہ النساء رکوع نمبر 9 کی تفسیر بیان کریں گی ۔ ڈاکٹر اشرف رفیع ، محترمہ عزیزہ محبوب ، انیس قریشی ، محترمہ اصغر صدیقہ کا خطاب ہوگا ۔ ثریا خیر الدین ، ممتاز جہاں عشرت ، اطہری فضا ، تسنیم جوہر ، شبینہ فرشوری ، مشرف کاظمی ، ڈاکٹر ریاض فاطمہ تشہیر ، نصرت ریحانہ ، اسریٰ منظور ، عاصمہ خلیل ، خیر النساء علیم اور فخر النساء فہیم جلیلی نعت شریف پیش کریں گی ۔ اس موقع پر نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر ڈاکٹر اشرف رفیع کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : حضرت شاہ محمد سعد اللہ نقشبندیؒ کا عرس 10 تا 11 جنوری منعقد ہوگا ۔ سجادہ نشین مولانا محمد اسد اللہ صدیقی نقشبندی کی نگرانی میں 10 جنوری جمعہ کو بعدنماز عصر گلشن روف النساء بیگم واقع منڈی میر عالم سے جلوس صندل روانہ ہوگا اور درگاہ ممدوح واقع اندرون مسجد طور قاضی پورہ پہنچے گا ۔ بعد مغرب تلاوت قرآن مجید ، قصیدہ بردہ شریف ، سید مظفر شاہ نقشبندی پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ بعد ازاں صندل مالی سلام و دعا فاتحہ انجام دی جائے گی ۔ بعد عشاء نعتیہ محفل کا اہتمام ہوگا ۔ 11 جنوری بعد نماز فجر تلاوت قرآن مجید ، قصیدہ بردہ شریف سلام و دعا بمقام گلشن روف النساء بیگم منڈی میر عالم مقرر ہے ۔۔

سیرت کوئز مقابلے
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری بانی ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر نے دینی مدارس ، جامعات ، کالجس ، اسکولس کے انتظامیہ اور گھریلو مرد و خواتین بلا لحاظ عمر سے اپیل کی ہے کہ اپنے طلباء وطالبات کو ابوالفداء سیرت کوئز مقابلوں میں شریک کروائیں جو 19 جنوری کو منعقد ہوں گے ۔ مقابلہ میں شرکت کے خواہش مند 9966076839 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

محفل میلاد النبیؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 7 ربیع الاول بعد نماز عصر تا مغرب محفل میلاد النبیؐ برائے خواتین ڈاکٹر رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ ڈاکٹر نازیہ خلیل ’ غزوات النبیؐ تاریخ اسلام کے پس منظر میں ‘ کے عنوان پر خطاب کریں گی ۔۔

حمیدیہ میں آج ساتویں محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 7 ربیع الاول 8 بجے تا 9-30 بجے صبح بمقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیﷺ کے سلسلہ کی ساتویں محفل منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی اور مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کے خطابات ہونگے بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بہ عنوان ’حیات طیبہ کے اولین چار دہے ‘ مخاطب کریں گے۔ نعت خواں حضرات نعت شریف کے نذرانے پیش کرینگے ۔۔

محافل درود شریف و جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید اسحاق محی الدین قادری بانی و ناظم کے بموجب مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ کی سالانہ 12 روزہ محافل درود شریف و جلسہ میلاد النبیﷺ یکم تا 12 ربیع الاول بعد نماز مغرب تا عشاء احاطہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی کی ہوگی ۔ نگرانی ڈاکٹر میر وجاہت علی ( معتمد مجلس انتظامی مدرسہ باب العلم انوار محمدی ) کریں گے ۔ ہر روز مختلف علمائے کرام مختلف عنوان پر خطاب کریں گے ۔ 9 جنوری کو مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی ، 10 جنوری مولانا سید محمد معز الدین شرفی ، 11 جنوری کو مولانا سید رضوان پاشاہ لاوبالی ، 12 جنوری کو مولانا عبدالقوی بیان کریں گے ۔ 13 جنوری کو مرکزی جلسہ جس میں شہر کے نامور مشائخ و علماء مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری شطاری ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ ، مولانا سید محمد سلطان محی الدین قادری ، مولانا قاضی محمد ناصر الدین صدیقی ، مولانا رضوان قریشی اور مولانا شرف الدین قادری خطاب کرینگے ۔۔