مذہبی خبریں

انجمن فیض پنجتن کا اجلاس
حیدرآباد /29 جولائی ( راست ) دفتر انجمن فیض پنجتن حسین نگر کالونی میں بصدارت سید حسن عباس ہاشم عابدی انجمن کا اجلاس 12 شوال کو 3 بجے دن منعقد ہوا ۔ جس میں 20 شوال کو الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں منعقد شدنی پروگرام کو قطعیت دی گئی ۔

 

تحریری انعامی مقابلہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : دسویں تا ڈگری دینی مدارس کے طلباء وطالبات حفاظ اور گھریلو خواتین کے لیے چھٹا اسلامی تحریری انعامی مقابلہ 16 اگست کو صبح 10 تا 12 بجے دن وژنری کالج عبداللہ بلڈنگ خلوت مقرر ہے ۔ داخلہ مفت ہے ۔ صبح 11 تا 4 بجے دفتر جامعہ منصورہ مغل پورہ قریب اسریٰ ہاسپٹل پر راست یا فون نمبر 24500216 پر ربط کریں ۔۔

 

جامعہ نظامیہ میں امتحانات
ضمیمہ مولوی تا فاضل
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : شعبہ تدریس جامعہ نظامیہ کے بموجب امتحانات ضمیمہ مولوی تا فاضل 22 اگست روزیکشنبہ سے شروع ہوں گے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 اگست روز یکشنبہ مقرر ہے ۔ پچاس روپئے دیرینہ فیس کی آخری تاریخ 16 اگست روز یکشنبہ مقرر ہے ۔ درخواست شرکت فارم جامعہ کے شعبہ تدریس بایام کار اوقات دفتر 10 تا 4 ساعت مورخہ یکم اگست سے اجراء کئے جائیں گے ۔۔

لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس 30 جولائی جمعرات بعد نماز عشاء بمکان مولانا ظلال الرحمن صالحین کالونی مقرر ہے مولانا عبدالملک صدر لجنتہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : حضرت شاہ محمد صدیقی سوداگر قبلہؒ کا عرس شریف حسب عملدر آمد قدیم خواجہ پہاڑی تاڑبن میں مقرر ہے ۔ 13 شوال کو بعد نماز مغرب محفل سماع صندل شریف و چراغاں ہوگی ۔ 14 شوال جمعہ کو 10 بجے دن قرآن خوانی محفل سماع ہوگی ۔ بعد نماز عصر چادر گل پیش کی جائے گی اور فاتحہ خوانی ہوگی ۔ مراسم عرس سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 30 جولائی بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی (ناظم جامعہ ہذا ) جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد عبداللہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ اس جلسہ کو مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 30 جولائی بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی (ناظم جامعہ ہذا ) جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد عبداللہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ اس جلسہ کو مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی

 

سنی مرکز میں تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 30 جولائی بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد مولانا محمد آصف بلال قادری کا ’ راہ نجات ‘ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

مرکزی انجمن مہدویہ کا اجلاس عام
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : مرکزی انجمن مہدویہ کی مجلس عام کا اجلاس 16 اگست اتوار 10-30 بجے دن بہادر یار جنگ ہال چنچل گوڑہ بصدارت جناب عادل محمد خاں مہدوی صدر انجمن منعقد ہے ۔ ایسے تمام اراکین دوامی جو حسب دستور العمل اجلاس عام میں شرکت کے مجاز ہیں سے خواہش کی گئی ہے کہ مجوزہ اجلاس عام میں شرکت کریں ۔ ایجنڈا 1 ۔ روئیداد اجلاس عام منعقدہ 8 جون 2014 ۔ 2 ۔ سالانہ گوشوارہ جات غیر موقوفہ ، موقوفہ ، و مہدویہ بیت المال بابتہ اپریل 2014 تا مارچ 2015 برائے توثیق ۔ 3 ۔ رپورٹ کارکردگی برائے سال اپریل 2014 تا مارچ 2015 شامل ہیں ۔ 4 ۔ وصول شدہ تحریکات ۔۔