مذہبی خبریں

نماز دین کا ستون ، خواتین کو پابندی کرنے کی تاکید
جامعہ دارالفرقان کا جلسہ ، محترمہ طاہرہ خاتون کا خطاب
حیدرآباد /9 مارچ ( راست ) محمد عبدالرافع صدیقی معتمد جامعہ کے بموجب جامعہ دارالفرقان شاخ کشن باغ میں تقسیم یونیفارمس اور برقعے کے سلسلہ میں ایک جلسہ منعقد ہوا ۔ صدارت محترمہ طاہرہ خاتون نے کی جبکہ محترمہ افشاں عبدالمنان نے مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ابتداء میں بچوں کا پروگرام پیش کیا گیا۔ جس میں سید عبدالرحیم ، نازنین بیگم ، یاسمین بیگم ، ثمینہناز اور محمد نصیر نے بالترتیب قرات حمد ، نعت ، نظم اور تقاریر اور دعاء پیش کی۔ مہمان خصوصی اور صدر جلسہ کے ہاتھوں یونیفارمس اور برقعوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ محترمہ طاہرہ خاتون سابقہ صدر معلمہ جامعہ ہذا نے صدارتی تقریر میں طالبات کو نماز کی پابندی کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی نے قرآن میں کئی جگہ نماز قائم کرنے کی تاکید کی پھر حضور ﷺ نے فرمایا کہ نماز دین کا ستون ہے جس نے اس کو قائم کیا  اس نے دین کو قائم کیا جس نے نماز کو ترک کیا گویا اس نے دین کی عمارت کو ڈھایا ۔ نماز ایسی عبادت ہے جو سفر ،جنگ میں اور بیماری میں کہیں بھی معاف نہیں ۔ آخر میں پرنسپل محمد عبدالقادر زاہد نے دعاء کی اور شکریہ ادا کیا ۔ اسی کے ساتھ جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

احاطہ جامعہ نظامیہ میں کل غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد /9 مارچ ( راست ) فاضلین جامعہ نظامیہ کی جانب سے جامعہ نظامیہ میں عرس شیخ الاسلام حضرت شاہ محمد انواراللہ فاروقی چشتی قادریؒ و جلسہ سالانہ تقسیم اسناد دستاربندی و عطائے خلعت کے ضمن میں 11 مارچ 9 بجے شب غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ زیر سرپرستی مفکر اسلام مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے اور نگرانی مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم سابق نائب مفتی جامعہ نظامیہ کریں گے ۔ ملک کے نامور مدعو شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے ۔

جامعہ نظامیہ کا آج جلسہ تقسیم اسناد، عطائے خلعت و دستاربندی و عرس حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ
حیدرآباد /9 مارچ ( پریس نوٹ ) علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کا جلسہ تقسیم اسناد ، عطائے خلعت و دستاربندی و عرس شریف حضرت شیخ الاسلام مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی علیہ الرحمہ و الرضوان بانی جامعہ نظامیہ 10 مارچ بروز پنجشنبہ بعد نماز عصر تا بعد نماز عشاء بصدارت مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ ہذا مقرر ہے ۔ جس میں مولوی 195 عالم 116 فاضلین 100 کامل الحدیث  15 کامل الفقہ 25 کامل التفسیر 4 اور 209 حفاظ طلبہ کو اسناد عطائے خلعت و دستاربندی بدست شیوخ جامعہ ہوگی ۔ 11 مارچ روز جمعہ کو بعد نماز عشاء زیر اہتمام فاضلین جامعہ نظامیہ نعتیہ مشاعرہ مقرر ہے ۔

 

حضرت قبول پاشاہ زرین کلاہؒ کی ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت سید شاہ محمد قبول پاشاہ حسنی الحسینی قادری زرین کلاہؒ گوشہ نشین کی ماہانہ فاتحہ 10 مارچ کو بعد نماز مغرب خانقاہ قبول مصطفوی نور خاں بازار میں زیر نگرانی مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ سجادہ نشین مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب محفل میلاد و نعت شریف بعد نماز عشاء پیشکشی چادر گل و ختم قادریہ مقرر ہے ۔۔

مجلس ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : مجلس ماہانہ فاتحہ حضور سیدنا غوث الثقلین ؒ و حضرت پیر شاہ محمد قاسم المعروف شیخ جی حالی ابوالعلائیؒ و حضرت پیر صوفی سید شاہ عثمان علی قادری ابوالعلائی المعروف بہ حضرت حاجی پاشاہؒ 10 مارچ آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی پنچ محلہ بعد نماز عشاء فاتحہ خوانی و محفل سماع 9 تا 10 بجے شب زیر نگرانی صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی سجادہ نشین و متولی منعقد ہوگی ۔۔

اجتماع جشن شیخ الاسلامؒ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام بانی جامعہ نظامیہ شیخ الاسلام حضرت علامہ محمد انوار اللہ فاروقیؒ کے عرس کے موقع پر اجتماع ’ جشن شیخ الاسلام ‘ 10 مارچ کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر صدارت مفتی محمد مجاہد علی نقشبندی منعقد ہوگا اور خصوصی مرکزی خطاب کریں گے اجتماع کی قیادت مولانا محمد آصف بلال قادری کریں گے ۔۔

 

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ 10 مارچ کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

مجلس غوثیہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ خانقاہ نورانی قادری باغ میں ماہانہ مجلس غوثیہ 10 مارچ کو مقرر ہے ۔ نگرانی سجادہ نشین و متولی کریں گے۔ بعد نماز ظہر ختم القرآن مجید ، محفل درود شریف و ختم قادریہ مقرر ہے ۔ 4 بجے جلوس غلاف مبارک و چادر گل درگاہ شریف پر پیش کی جائے گی ۔۔

جلسہ جشن شیخ الاسلامؒ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : جلسہ جشن شیخ الاسلام 11 مارچ بعد نماز عشاء مولانا سید رضوان پاشاہ قادری بعنوان ’ مولانا حافظ محمد انوار اللہ فاروقیؒ بانی جامعہ نظامیہ ‘ پر مخاطب کریں گے ۔۔

جلسہ فیضان شیخ الاسلام ؒ
برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : ملا سلیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 10 مارچ کو 11 بجے دن نزد ریلوے بریج عیدی بازار جاوید نگر ( محمد نگر ) معہد برکات العلوم عربیہ میں بہ ضمن 101 سالہ عرس شریف شیخ الاسلام حافظ شاہ محمد انوار اللہ فاروقیؒ سالانہ جلسہ فیضان شیخ الاسلام منعقد ہوگا ۔ بانی و مہتمم مدرسہ ابوعبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی صدارت کریں گے ۔ قاریہ ام الخیر سیدہ فاطمہ فرحاں نقشبندیہ قادریہ نگرانی کریں گی ۔ حافظہ نازنین بیگم کی قرات ، شہناز ملنگ چودھری کی حمد ، قاریہ عارفہ بیگم ، قاریہ فوزیہ بیگم کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ حافظہ آفرین نورہ نقشبندیہ قادریہ منقبت شیخ الاسلام پیش کریں گی ۔ قاریہ عرشیہ بیگم قاریہ فرح خدیجہ نقشبندیہ قادریہ ، قاریہ افشاں جبین کے خطابات کے علاوہ صدر جلسہ پس پردہ خطاب کریں گے ۔ خاتون نظامت کے فرائض انجام دیں گی ۔۔
فاتحہ اربعین
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : محل حضرت ڈاکٹر نذر محبوب شاہ قادریؒ کی فاتحہ اربعین ( چہلم شریف ) 10 مارچ کو مقرر ہے ۔ بعد نماز ظہر قرآن خوانی ، بعد نماز عصر ختم شریف و چادر گل برمزار بعد نماز عشاء تناول ماحضر واقع آستانہ عالیہ فیض النذر ، موضع ڈی بی پلی ، منڈل قطب اللہ پورنزد دنڈیگل پولیس اسٹیشن مقرر ہے ۔ وابستگان سلسلہ سے پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

 

مسلم عورت اور ہندوستانی ثقافت پر سمینار
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : جشن تاسیس جامعتہ المومنات کے بضمن قومی سمینار بعنوان : ’ مسلم عورت اور ہندوستانی ثقافت ‘ 13 مارچ کو 10 بجے دن سالار جنگ میوزیم حیدرآباد میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی جناب مائیکل مُلنس ( قونصل جنرل امریکن کونسلیٹ متعینہ حیدرآباد ) ، جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ، جناب عابد رسول خاں ( صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ و آندھرا ) شرکت کریں گے ۔ سرپرستی حضرت سید شاہ درویش محی الدین قادری اور صدارت امیر شریعت مفتی محمد حسن الدین کریں گے ۔۔

 

جشن فیضان شیخ الاسلام ؒ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جشن فیضان شیخ الاسلام اعلحضرت شاہ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ ؒ زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی مجددی 10 مارچ بعد نماز ظہر قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے ۔ مولانا امیر محمد اصغر نقشبندی ، مولانا محمد زبیر نقشبندی ، مولانا محمد امجد خاں نقشبندی و دیگر حضرات مخاطب کریں گے ۔۔

 

جشن خاتون جنتؓ کے ضمن میں
تقریری و تحریری مقابلے
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : کل ہند مجلس فیضان مصطفی کے زیر اہتمام جشن ولادت حضرت سیدہ فاطمہ الزہراؓ کے ضمن میں 10 مارچ بعد نماز عصر تا عشاء درسگاہ کلیتہ البنین جامعتہ المومنات مغل پورہ میں طلبہ وطالبات پر مشتمل تقریری و تحریری مقابلہ بعنوان سیرت حضرت حاتون جنت ؓ زیر نگرانی حافظ محمد عثمان نقشبندی صدر نشین کل ہند مجلس فیضان مصطفی مقرر ہے ۔ خواہش مند اپنا نام 9849358066 پر درج کروا کر حصہ لے سکتے ہیں ۔۔