مذہبی خبریں

حسامیہ اسکول میں قرات و اذاں کی تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( راست ) : قاری محمد صمصام الدین حسامی کے بموجب علامہ حسام الدین فاضل میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام حسامیہ اسکول اندرون کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں جمعہ ، ہفتہ ، اتوار اور پیر بعد نماز مغرب تا عشاء قرات کلام پاک معہ تجوید اور اذان کی تربیتی کلاسیس چلائے جارہے ہیں ۔ خواہش مند استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔

 

عرس شریف و جلسہ فیضان اولیاء
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید شاہ جمال الدین شہید اولیاء قادری چشتی حسینیؒ زیر نیا پل افضل گنج کی سالانہ عرس شریف کا آغاز 4 فروری جمعرات سے ہوگا ۔ بعد نماز عشاء غسل شریف ، 5 فروری بعد نماز مغرب صندل مالی و تناول طعام ، بعد تناول طعام جلسہ فیضان اولیاء زیر نگرانی جناب ارشد علی خاں المعروف عزیز پاشاہ سجادہ نشین درگاہ ہذا منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر مرتضی علی صوفی ، مولانا منہاج قادری کے علاوہ مولانا سید شاہ انعام الحق قادری ، عبدالباسط یمانی ، کے علاوہ دیگر مقررین اس جلسہ کو مخاطب کریں گے ۔ 6 فروری بعد نماز عشاء چراغاں اور محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 7 فروری بعد نماز فجر گیارہویں شریف و تناول طعام مقرر ہے ۔۔

 

خطبات سیرت النبی ﷺ کورس
حیدرآباد ۔ /3 فبروری (راست) سیرت النبی ﷺ قیامت تک ہر فرد بشر کی ضرورت ہے ، خاص طور پر مسلمانوں اور نئی نسل کو سیرت نبوی سے واقف کرانے کے لئے پیام رحمت ﷺ ٹرسٹ دس روزہ سیرت النبی ﷺ کورس کا اہتمام کیا ہے تاکہ امت مسلمہ اور انسانیت کو سیرت نبوی معلوم ہو اور اس کو بطور اسوہ نمونہ اپنایا جائے ۔ سیرت النبی ﷺ کورس انسٹی ٹیوٹ آف عربک متصل ہوٹل سٹی ڈائمنڈ مہدی پٹنم میں /10 فبروری سے صبح 9 تا 10 بجے دن شروع ہوگا ۔خواہشمند اوقات دفتر 10 تا 1 بجے رجسٹریشن کروالیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 8686941839 پر ربط کریں ۔

 

بضمن مجالس خمسہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( راست ) : دفتر انجمن فیض پنجتن حسین نگر کالونی میں 23 ربیع الثانی کو 3 ساعت دن مجالس خمسہ کا اجلاس زیر صدارت انجمن سید حسن عباس ہاشم عابدی ، سید باقر حسین رضوی ، سید سرور حسین رضوی منعقد ہوا ۔۔

جشن ظہور
٭٭    آستانہ حسینیہ شہزادی ام کلثوم ، نور الامراء میں 24 ربیع الثانی کو 9-30 بجے شب جشن ظہور میں مسرس سید سرفراز حیدر نقوی ، سید کرار حیدر نقوی ، سید حسن عباس ہاشم عابدی ، و دیگر قصیدہ خوانی کریں گے ۔۔

جلسہ فیضان سیدنا غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فیضان سیدنا غوث اعظمؒ 4 فروری کو بعد نماز عشاء جامع مسجد یسین حافظ بابا نگر عقب میٹرو فنکشن ہال مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہوگا ۔ جس میں حافظ شیخ یسین قادری کی قرات کلام پاک کے بعد جناب سید حسین قادری ، جناب سید مجاہد ملتانی نعت پاک اور منقبت شریف کا نذرانہ پیش کرینگے مولانا محمد فرید الدین نقشبندی ، مولانا محمد زبیر نقشبندی ، مولانا سید غوث پیر قادری ، جناب نوید بیابانی ، مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ ، مولانا محمد باقر علی صدیقی ، جناب محمد بن علی اور صدر کے خطابات ہوں گے ۔۔

 

درس بخاری شریف
حیدرآباد 3 فروری (راست) سکریٹری صمدانی ایجوکیشنل سوسائٹی عزیز اللہ عثمانی کے بموجب مدرسہ دارالحدیث صمدانی میں 4 فروری کو مولانا عبدالرحیم جامی درس بخاری دیں گے۔ ڈاکٹر محمد ثناء اللہ ثانی و ڈاکٹر عطاء اللہ بخاری و مولانا اصغر حسین کا خصوصی خطاب ہوگا۔

 

دینی تعلیم کا نظم
حیدرآباد 3 فروری (راست) مدرسہ دینیہ مدینۃ العلوم موتی دروازہ گولکنڈہ میں روزانہ بعد نماز فجر تا 8 بجے صبح ، بعد عصر تا 8 بجے شب دینی تعلیم جیسے عربی مع تجوید، ناظرہ قرآن مع تجوید، اردو، احادیث، دعائیں، طریقہ طہارت، وضو، غسل، نماز کی تعلیم، بچوں اور بچیوں کے لئے منظم کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 9000879517 پر ربط کریں۔