مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مفتی محمد تجمل حسین قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا قرآن مجید کا درس دینگے ۔۔
٭٭    مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابراہیمی ، قادر باغ رنگ روڈ اور بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی کی زیر نگرانی منعقد شدنی محفل درس قرآن مجید و تفسیر سے خطاب کریں گے ۔۔

قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک سوا بارہ بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں عامتہ المسلمین سے شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : جامع مسجد پائیگاہ بشیر باغ میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ رمضان کی فریاد ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

علم دین اور علمائے اہلسنت کی
ذمہ داریاں پر خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : ’علم دین اور علمائے اہلسنت کی ذمہ داریاں ‘ پر قبل نماز جمعہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ اہلسنت و جماعت یاقوت پورہ اور جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ اہلسنت و جماعت پھول باغ حافظ بابا نگر میں مولانا غلام احمد قریشی 7 شوال المکرم خصوصی خطاب کریں گے ۔۔

مجموعہ نعت سوغات تحسین کا
رسم اجراء و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام تحسین عائشہ کا مجموعہ نعتیہ کلام سوغات تحسین کا رسم اجراء و غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ 26 جولائی اتوار بعد نماز عشاء 8-30 بجے شب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین حسینی قادری شرفی کریں گے ۔ جب کہ رسم اجراء بدست مولانا سید شاہ محمد احسن الدین حسینی شرفی قادری عمل میں آئے گا ۔ مولانا سید شاہ محمد کاظم محی الدین قادری شرفی ، جناب سردار سلیم ، سید سکندر حسین شرفی ، سید حامد حسین شرفی ، ضیا عرفان حسامی ، قاضی اسد ثنائی اور میمن ہارون ابوبکر نقشبندی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔

آج محفل نعت و منقبت
حیدرآباد ۔ 23 جولائی ۔ ( راست) بزم انوار نعت کے زیراہتمام 07 شوال المکرم بروز جمعہ بعد نماز عشاء زیرنگرانی جناب محمد احمد بانی و صدر بزم کے مکان نزد دردانہ ہوٹل متصل بہار فنکشن ہال چھاؤنی غلام مرتضی ، کندیکل گیٹ ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی۔ جس میں شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نظامت کے فرائض حبیب مصطفی العیدروس انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے صدر بزم ثنائے حبیب حبیب عمر بن عبداللہ العطاس المعروف حبیب فاروق العطاس و مرزا کریم بیگ شرکت کریں گے ۔

مذہبی و ادبی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( راست ) : شعبہ خواتین بزم علم و ادب کا ماہانہ مذہبی و ادبی اجتماع برائے خواتین 25 جولائی کو 2 بجے دن ایمپائر اسٹیٹ اکبر باغ ملک پیٹ فلیٹ نمبر 105 میں بصدارت محترمہ سیدہ عابدہ کریم صدر شعبہ خواتین منعقد ہوگا ۔ پروگرام کا آغاز حافظہ فاطمہ محمد بامسدوس کی قرات کلام پاک اور مونا یاسمین کی نعت شریف سے ہوگا ۔ افسانہ نگار محترمہ خیر النساء علیم نائب صدر شعبہ خواتین ’ عید کی خوشیاں مسرتوں کے ساتھ ‘ اور ادیبہ محترمہ فریدہ زین ’ مذہب اور ادب ‘ عنوان پر مخاطب کریں گے ۔ افسانہ نگار اور شاعرہ محترمہ عاصمہ خلیل ’ رمضان ‘ عنوان پر نظم سنائیں گی اور نظامت کے فرائض انجام دیں گی ۔ آخر میں صدر جلسہ محترمہ سیدہ عابدہ کریم کا ’ رمضان کے بعد کی زندگی کیسی ہونی چاہئے ‘ عنوان پر خطاب ہوگا ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 23 جولائی (راست) حضرت سید مرتضیٰ بادشاہ قبلہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ حبیب ؒ کا عرس مبارک زیرنگرانی مولانا سید محمود بادشاہ حسنی الحسینی قادری چشتی زرین کلاہ سجادہ نشین 24 جولائی کو ’’مقام بزرگان‘‘ نورخاں بازار منعقد ہوگا۔ بعد نماز عصر قرآن خوانی بمسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ ؒ، بعد نماز مغرب جلوس صندل اور درگاہ شریف میں خدمت صندل مالی، دعا خیر امن و سلامتی ہوگی۔ بعدازاں مسجد مذکورہ میں محفل نعت خوانی ہوگی۔ بعد نماز عشاء تا 12 بجے شب خانقاہ قبول مصطفوی میں مجلس سماع کا انعقاد ہوگا۔ رات بھر میلاد خوانی اور بعد نماز فجر سلام بحضور خیرالانام ؐ و دعا ہوگی۔ مولانا سید علی محی الدین حسنی الحسینی قادری چشتی عاکف پاشاہ زرین کلاہ منتخب سجادہ نشین و متولی مراسم عرس انجام دیںگے۔ 25 جولائی شنبہ کو بعد نماز عشاء نعتیہ مشاعرہ ہوگا۔ ممتاز نعت گو شعراء کرام اپنا کلام سنائیں گے۔