مذہبی خبریں

طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ /6 جنوری (راست) ’’بزم علی منظورؔ‘‘ کا طرحی نعتیہ مشاعرہ جناب سید کاظم منظور وزیر سرپرستی الحاج سید دلاور میاں سجادہ دائرہ چنچل گوڑہ /9 جنوری کو شام بعد نماز عشاء مسجد حضرت سید خوندمیری میاںؒ صاحب ‘ چنچل گوڑہ منعقد ہوگا ۔ شعراء کیلئے مصرع بہ طرحی ’’میرا دل میری جاں مدینہ ہے ‘‘ ۔
(آسماں ، کارواں ، دو جہاں ، کہکشاں ، مدینہ ہے )
ق ق ق ق ردیف
مشاعرہ میں کلاسک و عصر کے نامور منتخب مدعو شعراء کا تازہ طرحی کلام ہوگا ۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ /6 جنوری (راست) حضرت بھولے شاہؒ مغلپورہ ۔ کٹہ میر جملہ /7 جنوری مقرر ہے ۔ صندل شریف ، چراغاں /8  جنوری کو مقرر ہیں ۔

 

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ /5 جنوری (راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان ہفتہ واری مرکزی اجتماع /7 جنوری کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ اجتماع کا قرآن کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی نعت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کا شان انبیاء علیہم السلام پر خصوصی خطاب ہوگا۔

 

آج عرس حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفی ؒ کے پریس نوٹ کے مطابق 42 واں عرس سراپا قدس کی دو روزہ تقاریب کا پروگرام اس طرح ہے ۔ 7 جنوری بعد نماز فجر خدمت صندل بہ مزار حضرت تاج العرفاءؒ ، 4 بجے شام محفل تلاوت قرآن مجید ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و خصوصی خطاب ’ تذکرہ تاج العرفاءؒ ‘ از سجادہ نشین ڈاکٹر سید محمد حمید الدین قادری شرفی ، حلقہ ذکر صندل مبارک ، بعد نماز مغرب نذرانہ گل بہ مزار حضرت تاج العرفاءؒ ، 10 بجے شب جلسہ قرات قرآن مجید ، محفل نعت شہنشاہ کونینؐ طرحی نعتیہ منقبتی مشاعرہ بہ طرح ’ حمیدآباد والوں کو مدینہ سے انعام آیا ‘ (انعام ، پیغام ، قافیہ ، آیا ، ردیف ) اور دعائے سلامتی ۔ 8 جنوری صبح 8 بجے تلاوت قرآن مجید و شجرہ خوانی نذرانہ گل بہ مزار حضرت تاج العرفاء ، سلام بحضور خیرالانامؐ بعدہ ، تناول تبرک ۔۔

زیارت موئے مبارکؐ و آثار مبارک
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : زیارت موئے مبارکؐ و آثار مبارک حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہؒ بروز جمعرات 7 جنوری کو آستانہ عالیہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہؒ بیرون فتح دروازہ مصری گنج کروائی جائے گی ۔ خواتین کے لیے بعد نماز ظہر تا عصر اور مرد حضرات کے لیے عصر تا مغرب میں زیارت کروائی جائے گی ۔ نگرانی حضرت قاری سید شاہ ندیم اللہ حسینی قبلہ سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ کریں گے ۔۔

جلسہ سیرت النبیؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : درگاہ شریف حضرت سید شاہ راجو حسینی قبلہؒ بروز جمعرات صبح 10-30 تا ظہر مقرر ہے ۔ جلسہ کی کارروائی صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن مسلم پرسنل لا بورڈ کی قرات پاک سے شروع ہوگی ۔ محترمہ تسنیم جوہر نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گی ۔ مہمان خصوصی محل فضل اللہ قادری اور محترمہ عطیہ نور الحق ہوں گی ۔ جب کہ صدارت ڈاکٹر اشرف رفیع کریں گی ۔ محترمہ عقیلہ خاموشی نائب صدر بنت حرم و رکن مسلم پرسنل لا بورڈ اور محترمہ نکہت جہاں و محترمہ محل قاری ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین متولی درگاہ شریف کی تقاریر ہوں گی ۔ محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنت حرم کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوگا ۔ جلسہ کی نگرانی محترمہ سیدہ فاطمہ چشتی ہمشیرہ حضرت سید شاہ راجو حسینی ثانی قبلہؒ کریں گی ۔۔

خانقاہ کامل میں نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : جشن میلاد النبیؐ کے ضمن میں 8 جنوری کو 9 بجے شب خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں کامل اکیڈیمی کے زیر اہتمام سالانہ نعتیہ مشاعرہ غیر طرحی زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری ادیب جانشین حضرت کامل شطاری منعقد ہوگا ۔ معزز شعرائے کرام بارگاہ رسالت مآب ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے ۔ مشاعرہ کے ناظم جناب فاروق عارفی اور ڈاکٹر طیب بادشاہ قادری کنوینر مشاعرہ ہوں گے ۔۔

بزم علی منظور کا طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : بہ سلسلہ جشن میلاد خاتم النبین حضرت محمد ﷺ محفل نعت شہ کونینؐ بطرح ’ میرا دل ، میری جاں مدینہ ہے ‘ بہ سرپرستی الحاج سید دلاور میاں بہ نگرانی حضرت سید کاظم منظور 9 جنوری کو بعد نماز عشاء مسجد حضرت سید خوندمیر میاں مخصوصی الزمانی چنچل گوڑہ منعقد ہوگا ۔ جس میں کلاسیک اور عصر کے منتخب مدعو شعراء کرام کلام سنائیں گے ۔۔

خواتین کے لیے
جلسہ میلاد و زیارت آثار مبارک
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : خواتین کے لیے سالانہ جلسہ عید میلاد نور مجسمؐ و آثار مبارک طیبہ فنکشن ہال کاماٹی پورہ نزد کمیلہ 8 جنوری کو 10 بجے دن مقرر ہے ۔ مولانا ابوعمار عرفان اللہ شاہ نوری کی سرپرستی میں مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام عالمات کے بیانات ہوں گے ۔ ایک بجے دن زیارت آثار مبارک کروائی جائے گی ۔ سرپرست جلسہ کا پس پردہ خطاب ہوگا ۔ 3 بجے دن تا نماز عصر مردانہ کے لیے محفل ہوگی ۔ قصیدہ بردہ شریف اور مواعظ کے بعد زیارت آثار مبارک کروائی جائے گی ۔۔

 

عرس شریف حضرت ابراہیم الحق قادریؒ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت محمد شاہ ابراہیم الحق قادری چشتی ؒ کا 20 واں سالانہ عرس شریف 27 ربیع الاول 8 جنوری بروز جمعہ منایاجائے گا ۔ متولی جناب محمد شاہ حامد الحق قادری کے مطابق 27 ربیع الاول کو بعد عصر تا مغرب محفل سماع درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ میں منعقد ہوگی ۔ جلوس صندل بعد مغرب درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ سے نکل کر ماما بختاور ہاٹ درگاہ شریف پہونچے گا ۔ بعد صندل مالی محفل سماع اور سلام ہوگا ۔ متولی نے عوام اور معتقدین سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

 

جلسہ عید میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : میلاد کمیٹی ضلع رنگاریڈی کے زیر اہتمام 29 ربیع الاول بہ سرپرستی مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ اور نگرانی مولانا محمد محی الدین قادری محمودی صدر میلاد کمیٹی 7 جنوری بروز جمعرات مرکزی جلسہ عید میلاد النبیؐ بعد نماز مغرب جامع مسجد نبی کریم ؐ حمایت نگر منڈل معین آباد میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید رضوان پاشاہ قادری لااوبالی کرنولی ہوں گے ۔ مولانا محمد عبدالقیوم قادری افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔ مولانا محمد احسن علی احتشام کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ مولانا سید مدثر احمد ، مولانا محمد عرفان ، جناب محمد شعیب احمد ، محمد شیخ احمد ، محمد عبدالعلیم نعت شریف پیش کریں گے ۔ مولوی محمد صابر حسین قادری خازن میلاد کمیٹی ضلع رنگاریڈی نظامت کے فرائض انجام دیں گے اور جناب محمد عقیل احمد عقیل معتمد میلاد کمیٹی ضلع رنگاریڈی شکریہ ادا کریں گے۔ اس مبارک موقع پر بعد نماز ظہر تا مغرب زنانہ کیلئے اور بعد مغرب تا رات 10 بجے مردانہ کے لیے آثار مبارک کی زیارت کاروائی جائے گی ۔۔

جلسہ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : معتمد نشر و اشاعت محمد معین الدین مظفری نیازی قادری کے بموجب بزم اکبر کا سالانہ جلسہ یاد اکبر و نعتیہ مشاعرہ 8 جنوری کو بعد مغرب گولڈن فنکشن ہال صحیفہ بلڈنگ اعظم پورہ میں زیر سرپرستی مولانا محمد مظفر علی نیازی چشتی قادری مدیر صحیفہ منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا محمد ضیا عرفان قادری حسامی کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا نثار محمد شاہ نیازی چشتی ہوں گے ۔ مہمان مقررین ڈاکٹر نادر المسدوسی ، مولانا سید عبدالواسع ، حافظ محمد عبدالرزاق اور جناب خواجہ عظمت اللہ ہوں گے ۔۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : درگاہ حضرت سید قطب عالمؒ دیوڑھی خورشید جاہ شاہ گنج کا سالانہ عرس شریف 7 جنوری بروز جمعرات منعقد ہوگا ۔ بعد نماز عشاء مراسم صندل مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ حضرت افضل بیابانیؒ قاضی پیٹھ کی نگرانی میں انجام پائیں گے ۔ 8 جنوری کو بعد نماز عصر برآمدگی و زیارت آثار مبارک کروائی جائے گی ۔ 9 جنوری کو بروز ہفتہ بعد نماز فجر تناول تبرک کا احاطہ درگاہ شریف میں اہتمام رہے گا ۔ جناب محمد فرید الدین بیابانی کے بموجب صندل شریف خلیفہ الحاج محمد یوسف الدین بیابانی کے مکان واقع دیوڑھی خورشید جاہ سے درگاہ شریف پہنچے گا ۔۔

 

عشق رسولؐ ہی مسلمانو ںکے
تشخص کی علامت، علماء کا خطاب
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : عشق رسولؐ ہی مسلمانوں کے تشخص کی علامت ہے ۔ عالم اسلام کی موجودہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم ایک اور نیک بنیں ۔ ان خیالات کا اظہار تمام مقررین نے کیا جو گولڈن فنکشن ہال چادر گھاٹ میں پندرہ روزہ ’ صیانت اوقاف ‘ کے خصوصی شمارہ کی رسم اجراء کے سلسلہ میں مولانا محمد مظفر علی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ خیر مقدمی کلمات محمد واجد مسعود ایڈیٹر صیانت اوقاف نے ادا کئے ۔ مولانا شمیم احمد صدیقی نے عامتہ المسلمین کو تلقین کی کہ وہ سیرت النبیؐ کو اپنی زندگیوں کے لیے مشعل راہ بنالیں ۔ مہمان خصوصی نواب کاظم علی خاں صدر نشین امبیڈکر کانگریس نے کہا کہ حب نبیؐ کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اپنی کاوشوں پر مرکوز کریں ۔ مہمان خصوصی جناب سید شاہ نور الحق قادری نے کہا کہ جس طرح آقائے دو جہاں حضور اکرم ؐ کے بغیر کلمہ مکمل نہیں ہوتا بالکل اسی طرح اتباع رسولؐ کے بغیر اللہ کی اطاعت کی تکمیل ناممکن ہے ۔ کمسن قاری اسد الدین انصاری کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ اس جلسہ میں مسرز طاہر رومانی ، تاج الدین مجاہد ، احمد صدیقی ، محمد اسحاق احمد ، اسد الدین انصاری نے بھی مخاطب کیا ۔ مختار احمد فردین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ میر عنایت علی باقری ، ایم اے ستار ، میر فاروق علی ، ہادی رحیل کے علاوہ دیگر شریک تھے ۔۔

 

کل ہند جمعیتہ المشائخ کا
طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : کل ہند جمعیتہ المشائخ کی جانب سے خواجہ شوق ہال اردو مسکن میں طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا ۔ صدر جمعیتہ مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صوفی اعظم نے نگرانی کی ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین قادری ، ڈاکٹر فاروق شکیل کے علاوہ کوئی35  نامور شعراء کرام نے اپنا طرحی نعتیہ کلام سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ شعراء کے علاوہ دیگر مشائخ عظام مولانا سید شاہ اسرار حسینی رضوی المدنی ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی ، مولانا خواجہ بہاء الدین فاروق نقشبندی ، مولانا قاری مسعود احمد رضوی القادری ، مولانا سید مجتبیٰ شبیر قادری ، مولانا سید شاہ سمیع اللہ حسینی ، مولانا صوفی شاہ محمد احمد اللہ اقبال چشتی قادری ، مولاناسید شاہ احمد نور اللہ حسینی معتمد جمعیتہ ، مولانا شاہ محمد فیض اللہ عبدالباری خازن جمعیتہ ، مولانا احمد اللہ چشتی قادری ، مولانا سید شاہ نظام الدین ہارونی ، مولانا سید اشفاق الدین چشتی قادری اور سید محمود حسینی نے شرکت کی ۔ دوران مشاعرہ شاعر جناب جلال عارف کو تہنیت پیش کی گئی ۔ ناظم مشاعرہ جناب فاروق عارفی نے بہ حسن و خوبی کارروائی چلائی ۔ مولانا سید ابوتراب شاہ چشتی بندہ نوازی کنوینر مشاعرہ نے انتظامات کی نگرانی کی ۔۔

 

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد 6 جنوری (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام ختم دلائل الخیرات (درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند، ذکر و مراقبہ و تعلیمات نقشبندیہ زیرنگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ 7 جنوری کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداءؒ کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا۔
جشن آمد رسول ﷺ
حیدرآباد 6 جنوری (راست) خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیراہتمام 7 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام رائل اکیڈیمی واقع ہری باؤلی شاہ علی بنڈہ چارمینار میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ و سلم مقرر ہے۔ مولانا پیر صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری سرپرستی کریں گے۔ قاضی شیخ قادر محی الدین نظامی اور مولانا شیخ درویش محی الدین خالد قادری مخاطب کریں گے۔ عبدالکلیم قادری کی قرأت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوگا۔ جناب محمد زاہد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔