مذہبی خبریں

جلسہ ہائے جشن میلاد النبیﷺ و زیارت آثار مبارک
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : حسب عملدر آمد قدیم 12 ربیع الاول مسجد آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں سالانہ محفل دوازدہم شریف مقرر ہے ۔ نماز عصر کے ساتھ ہی مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری ادیب جانشین حضرت کامل و معتمد صدر مجلس علماء دکن کا ظہور قدسی کے عنوان پر خصوصی خطاب ہوگا ۔ قبل نماز مغرب مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسنی الحسینی قادری الشطاری کامل بادشاہ منتخب سجادہ نشین متولی مرکزی آستانہ شطاریہ آثار مبارک کی زیارت کرائیں گے ۔ زنانہ کیلئے زیارت آثار مبارک 3-30 بجے دن تا 5-30 بجے شام ہوگا ۔۔
٭٭    خانقاہ آثار شریف کی جانب سے 12 ربیع الاول کو میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں چھوٹے بچے نوجوان اور بزرگ کلمہ کا ذکر کرتے ہوئے بعد نماز مغرب گنبد قطب شاہی سے روانہ ہوگا اور خانقاہ آثار شریف ٹولی چوکی چھابرا انکلیو پہنچے گا ۔ جہاں جشن آمد رسولؐ و زیارت آثار مبارک کی محفل زیر سرپرستی مولانا محمد الیاس احمد شاہ قادری بندہ نوازی منعقد ہوگی ۔ زیارت آثار مبارک حضور نبی کریم ﷺ ، حضرت سیدنا علی ؓ ، حضرت سیدنا امام حسینؓ اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کرائی جائے گی ۔ محفل قصیدہ بردہ شریف و نعت اور بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ تبرک طعام کا اہتمام رہے گا ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔
٭٭    میلاد کمیٹی محمدی لائن سکنڈلانسر جلسہ جشن میلاد النبیﷺ 24 دسمبر کو صبح 10 تا نماز ظہر زیر صدارت سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ نعت خواں حضرات ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مولانا شیخ زاہد رضوی القادری ، مولانا سید شاہ شہید اللہ حسینی قادری ، مولانا محمد سعید الرحمن اور صدر جلسہ مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭    جشن میلاد النبیؐ و زیارت آثار مبارکﷺ واقع خانقاہ ملتانیہ چھاونی غلام مرتضی کندیکل گیٹ پروگرام کے مطابق 12 ربیع الاول صبح 10 بجے محفل درود شریف و محفل نعت شریف و محفل سماع و بعد نماز ظہر زیارت آثار مبارک مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا شاہ محمد معز الدین ملتانی مرشد پاشاہ کریں گے ۔۔
٭٭    قصیدہ بردہ شریف جماعت نور محمدیؐ بارکس کی جانب سے جلسہ عید میلاد النبیؐ 12 ربیع الاول بروز جمعرات روبرو جامع مسجد بارکس منعقد ہوگا ۔ سرپرستی مولانا عبدالرحیم بن احمد القرموشی کریں گے ۔ صدارت مولانا سید شاہ محمدو صفی اللہ حسینی وقار پاشاہ کریں گے اور نگرانی الحاج صالح بن عمر باعوم صدر مساجد کمیٹی بارکس کریں گے ۔ مولانا سید محمود صفی اللہ حسینی وقار پاشاہ ، مولانا حافظ حامد بن محمد قریشی خطاب کریں گے ۔ عبدالقادر بن محمد بن عیفان بلصقع صدر جماعت نور محمدیؐ نے شمع محمدی کے پروانوں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔
٭٭    خانقاہ معشوقیہ سید شاہ حسن قادری الجیلانی نبیرہ حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوق ربانیؒ کے مکان پر 12 ربیع الاول کو آثار مبارک کی زیارت بااوقات دوپہر 3 بجے تا 9 بجے شب تک گولی پورہ نزد درگاہ حضرت میر مومن صاحب قبلہؒ کروائی جائے گی ۔۔
٭٭    درگاہ شریف حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتی ؒ حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں 12 ربیع الاول ڈھائی بجے دن محفل درود شریف ختم خواجگان کی محفل منعقد ہوگی ۔ بعد نماز عصر سرکار دو عالم آقائے دو جہاں ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کروائی جائیگی ۔ سماع کی محفل منعقد ہوگی ۔۔
٭٭    مسجد عبداللہ حسین خاں چپل بازار میں 24 دسمبر بعد نماز ظہر تا عصر تک آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ نماز ظہر سوا بجے ہوگی ۔۔
٭٭    جشن میلاد النبیؐ و آثار مبارک کا اہتمام 12 ربیع الاول کو بمکان الحاج نصرت اللہ واقع پنچ محلہ روبرو چارمینار بس اسٹانڈ مقرر ہے ۔ صبح 8 تا 11 بجے دن مرد حضرات کے لیے انتظام رہے گا ۔ جب کہ خواتین کے لیے 11 بجے تا ظہر آثار مبارک کا انتظام ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ سید شاہ مرتضی علی صوفی قادری شرکت کریں گے ۔۔
٭٭    بنگلہ دیش کپڑا مارکٹ روبرو پی نور الدین صوفیانی ( خلیفہ ) کے مکان پر 24 دسمبر بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء جشن میلاد النبیؐ و ماہانہ فاتحہ افتخار الصوفیہ الحاج سید شاہ اعظم علی صوفی قادری حسنی حسینی ثانی صوفی مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز صابر قریشی صوفیانی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ آصف علی صوفیانی و خواجہ معین الدین صوفیانی نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا سید شاہ رضی الدین علی صوفی قادری ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، سجادہ نشین درگاہ حضرت صوفی اعظمؒ کے خطابات ہوں گے ۔ نگرانی مولانا سید شاہ ضیا الدین علی صوفی قادری کریں گے بعد جلسہ محفل سماع مقرر ہے ۔۔
٭٭    تنظیم غوث و خواجہ رضا اہلسنت و جماعت کے زیر اہتمام 24 دسمبر جمعرات صبح 8-12 بجے میلاد جلوس مسجد حضرت بلالؓ سے برآمد ہو کر حلقہ بھولکپور مشیر آباد کے علاقوں میں گشت کرتا ہوا جامع مسجد مشیر آباد درگاہ عاقل شاہؒ پر چادر گل پیش کرے گا ۔ وہاں سے مسجد حضرت بلالؓ پر اختتام پذیر ہوگا ۔۔
٭٭    مسجد عثمان گنج میں جلسہ میلاد النبیؐ 24 دسمبر کو بعد ظہر مقرر ہے ۔ بعد جلسہ آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ مولانا محمد خواجہ نصیر الدین اور مولانا محمد عظمت اللہ نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭    نبی خانہ حضرت خیرالمبین پتھر گٹی منڈی روڈ بروز جمعرات 12 ربیع الاول کو صبح 11 بجے تا عصر معین الدین صدیقی منصور پاشاہ زیارت آثار مبارک ؐ و کعبہ شریف کے غلاف مبارک کی زیارت کروائیں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔
٭٭    جلسہ عید میلاد النبیؐ 24 دسمبر کو بعد نماز مغرب مسجد بلند بازار کوکہ حسینی علم میں مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ عبدالرزاق قادری شرفی ، مولانا سید شاہ عبدالصمد شرفی قادری ، مولانا سید شاہ عبدالمعز قادری شرفی ، مولانا سید شاہ کاظم محی الدین قادری شرفی مخاطب کریں گے ۔ بعد نماز عشاء آثار مبارکہ کی زیارت کروائی جائے گی ۔۔
٭٭    مدرسہ عربیہ دینیہ مبین العلوم امرادخرد رنگاریڈی میں جلسہ میلاد النبیؐ بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا محمد ممشاد علی صدیقی کریں گے اور مولانا محمد جاوید توثیق القاسمی بنڈلہ گوڑہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔۔
٭٭    فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کی محفل 24 دسمبر کو بعد نماز فجر مسجد اقصیٰ نٹراج نگر ٹپہ چبوترہ میں زیر نگرانی مولانا خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی کربلائی منعقد ہوگی ۔ ختم شریف قصیدہ بردہ شریف و محفل نعت پاک ہوگی حسب عملدرآمد قدیم صبح 7 بجے خطبہ عید میلاد النبیؐ ہوگا ۔ مولانا قاری محمد رؤف احمد نظامی خطبہ دیں گے ۔ بعد ازاں جلوس محمدی روانہ ہوگا ۔ 27 دسمبر کو ایک روزہ میلاد کانفرنس صبح 9 بجے تا عشاء منعقد ہوگی ۔۔

٭٭    مسجد آثار شریف ( تالہ گڈہ کاروان ) میں صبح 9 بجے تا دوپہر ایک بجے جلسہ میلاد النبیؐ و زیارت موئے مبارک ہوگی۔ مولانا محمد صابر حسین ، مولانا سید مدثر احمد قادری نقشبندی ملتانی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولانا محمد احسن علی احتشام شازلی کمسن نعت خواں مخدوم حسن قادری شرفی ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ محمد خلیل فرائض نظامت انجام دیں گے ۔ مولانا حافظ نظام الدین کی قرات ہوگی ۔۔
٭٭    مدرسہ شمس العلوم روبرو جامع مسجد محمدیہ ( یل این نگر کالونی یوسف گوڑہ ) میں دوپہر ایک بجے سے مرد حضرات اور 3 بجے سے قبل نمازمغرب تک خواتین کے لیے زیارت موئے مبارک و آثار شریف کا اہتمام کیا گیا ہے ۔۔
٭٭    موضع چھوٹی منگلارم معین آباد میں زیر سرپرستی حضرت سید شاہ مصطفی محمود المعروف یوسف پاشاہ ( سجادہ نشین بارگاہ حضرت مکی میاںؒ ) صبح 9 بجے سے جلوس میلاد و جلسہ مولانا سید محمد صدیق حسینی المعروف مشہود پاشاہ کے زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد محی الدین قادری محمودی ، مولانا الحاج محمد صابر حسین کے علاوہ نگران جلسہ مخاطب کریں گے ۔ محمد صادق حسین ، محمد شاکر حسین ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ کمسن قاری محمد خلیل الدین کی قرات ہوگی ۔۔
٭٭    موضع قطب الدین گوڑہ معین آباد میں بعد نماز مغرب حلقہ ذکر مولانا سید احمد محی الدین قادری جیلانی پاشاہ کی زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد محی الدین قادری ، مولانا محمد صابر حسین خطاب کریں گے ۔۔
٭٭    نارسنگی نزد بازار بعد نماز عشاء سالانہ جلسہ میلاد النبیؐ زیر سرپرستی مفتی خلیل احمد و زیر صدارت مولانا محمد محی الدین قادری منعقد ہوگا ۔ محمد سلطان احمد نقشبندی ، مولانا محمد سمیع الدین قادری صابری مخاطب کریں گے۔ مولانا محمد احسن علی ، احتشام علی قادری شاذلی ، محمد صادق حسین ، محمد شاکر حسین ، الحاج محمد عقیل احمد عقیل پٹواری حمایت نگر ، زعیم زومرہ ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ مولانا سید مدثر احمد قادری نقشبندی ملتانی کی قرات و نظامت رہے گی ۔ محمد فیاض الدین ، محمد فاضل، صادق پہلوان و دیگر نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔
٭٭    جامع مسجد محمدیہ ( ایل این نگر کالونی یوسف گوڑہ ) میں بعد نماز ظہر مولانا محمد سمیع الدین قادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
٭٭    خانقاہ قادریہ رضویہ پلر نمبر 238 متصل گلی پیرا ڈائز گارڈن سلیمان نگر راجندر نگر پر جشن عید میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ 24 دسمبر کو بعد نماز ظہر تا مغرب زیارت آثار مبارک کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس میں حضور ﷺ کے زلف مبارک ، موئے مبارک ، کملی مبارک ، حضرت ایوب علیہ السلام کی چادر مبارک ، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موئے مبارک ، حضرت ماں بی بی فاطمہ ؓ کی اوڑھنی مبارک ، حضرت امام آقا حسنؓ کے موئے مبارک ، حضرت امام آقا حسینؓ کے موئے مبارک ، حضرت عباس علمبردار کی چادر مبارک ، حضور غوث اعظم دستگیر ؓ کے موئے مبارک ، چادر مبارک ، حضور مفتی اعظم ہند ؓ کے موئے مبارک ، حضور میران سید علی داتار ؓ کی چادر مبارک ، حضرت سید شاہ صوفی عبدالشکور ؓ کے موئے مبارک ، پیرہن مبارک ، اس کے علاوہ کئی بزرگان دین کے تبرکات کی زیارت کروائی جارہی ہے ۔ زیارت کے دوران نعتیہ محفل کا اہتمام رہے گا ۔ جس میں بنگلور کے مشہور نعت خواں سید الیاس رضا قادری اور عبدالقادر شریف کلام سنائیں گے ۔۔
٭٭    مسجد حسینی پہاڑ محمدی لائن میں 12 ربیع الاول بروز جمعرات بعد عصر جشن میلاد مقرر ہے ۔ جس میں قصیدہ بردہ شریف کے بعد مولانا مفتی سید محمد مستجب قادری کا خصوصی بیان ہوگا ۔۔
٭٭    مرکزی سالانہ جشن رحمتہ للعالمینؐ 12 ربیع الاول بروز جمعرات 10 بجے دن الاوہ سرطوق دارالشفاء زیر صدارت مولانا سید دلدار حسین عابدی مقرر ہے ۔ صدر انجمن الحسین الہند میر مظفر علی مجاہد خاں ، تراب علی حسن علی خاں نعت شریف پیش کریں گے ۔ ممتاز دانش ، مظہر عابدی ، تقی گلبرگوی ، علی جواد شہپر ، روشن علی کلام پیش کریں گے ۔۔

جشن میلاد النبیؐ برائے خواتین
٭٭    جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 24 دسمبر کو 5 بجے عصر تا مغرب جشن میلاد النبیؐ کی محفل مفتیہ تہمینہ تحسین کی صدارت میں منعقد ہے ۔ آغاز عالمہ خدیجہ فاطمہ کی قرات عالمہ ثانیہ آفرین کی نعت شریف سے ہوگا ۔ نظامت کے فرائض قاریہ شکیلہ کوثر انجام دیں گے ۔ خصوصی خطابات مفتیہ سعدیہ جہاں ، مفتیہ شاہین بیگم کے ہوں گے ۔۔

 

اتباع رسول اکرم ؐ ہی آپؐ سے سچی محبت کا اظہار
دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ رحمتہ للعالمینؐ ، سرکردہ خواتین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ رحمتہ للعالمینؐ 20 دسمبر محترمہ حامدی بیگم کی صدارت محترمہ انیس عائشہ اور محترمہ رابعہ نیاز جلیلی کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم اس جلسہ کی مہمان اعزازی اہل خانہ داعی اور محترمہ نکہت آراء شاہین ناظم تھیں ۔ جنہوں نے برموقعہ نعتیہ اشعار کی مدد سے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور محترمہ بشریٰ سلطانہ کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز کیا ۔ محترمہ سیدہ غوثیہ بیگم نے حمد باری تعالیٰ اور محترمہ ممتاز النساء نے نعت شریف سنائی ۔ محترمہ مریم زمانی نے سورہ المائد رکوع نمبر 6 کی تفسیر بیان کی ۔ محترمہ صبیحہ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا اللہ تعالی نے سرکار دو عالم ؐ کوساری کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ محبوب خدا نے فرمایا ہے کہ جب تم فتنوں کے دور سے گذرو تو میری سنتوں کو مضبوطی سے پکڑے رہو ۔ محترمہ نکہت آراء کوثری نے اپنے خطاب میں کہا اسلام اپنے بے مثال کردار اور گفتار سے ساری دنیا میں پھیلا ہے ۔ محترمہ عائشہ جوہر نے کہا اتباع رسولؐ ہی آپؐ سے سچی محبت کا ثبوت ہے ۔ محترمہ طلحہ نکہت نے اپنی تقریر میں بتایا کہ سرکار دو عالمؐ کی سیرت مبارکہ تا قیامت ساری دنیا کے لیے ایک نظیر بنی رہے گی ۔ محترمہ ممتاز جہاں ، محترمہ عشرت بیگم نے تہنیت زور کا نعتیہ کلام سنایا ۔ محترمہ تسنیم جوہر ، محترمہ اطہری فضا ، محترمہ نصرت ریحانہ ، محترمہ اسریٰ منظور ، محترمہ عائشہ نشاط ، محترمہ ہاجرہ بیگم اور محترمہ فخر النساء فہیم جلیلی نے نعت شریف پیش کی ۔ محترمہ سلمیٰ جلیلی نے سلام بحضور خیر الانامؐ پیش کیا ۔ محترمہ عزیزہ محبوب نے دعا کی ۔ ڈاکٹر حمیرا جلیلی نے حاضرین کا خیر مقدم کیا ۔۔

مجلس ذکر و سلوک و محفل نعت رسولؐ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : مرکزی خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد میں بموقع ولادت باسعادت نبی رحمت ﷺ خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے مجلس ذکر و سلوک کا پروگرام بعنوان ’ مجلس ذکر و سلوک و محفل نعت رسولؐ جمعرات کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ حافظ قاری محمد عبدالمقتدر قریشی نگرانی کریں گے ۔ حافظ محمد یونس جامعی کی تلاوت قرآن مجید سے مجلس کا آغاز ہوگا ۔ نعت خواں حافظ عبدالواسع قریشی ، یوسف خاں اعجاز ، حافظ تاج الدین سعید اور دیگر نعت خواں بارگاہ رسول اکرم ﷺ میں نذرانہ محبت و عقیدت پیش کریں گے ۔ نعتیہ محفل کے بعد نگران محفل کا خطاب اور پھر مجلس ذکر منعقد ہوگی ۔۔

 

جشن آمد رسولؐ کی سہ روزہ تقاریب کے ضمن میں جلسہ عام
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : آل انڈیا مسلم لیگ کے زیر اہتمام 26 دسمبر کو 8 بجے شب اردو گھر مغل پورہ میں بضمن سہ روزہ جشن آمد رسولؐ جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد عبدالستار مجاہد نگرانی کریں گے ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب محمد ظفر اقبال قومی صدر آل انڈیا مسلم لیگ ( دہلی ) صدارت کریں گے ۔ مقامی مقررین میں مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ، جناب محمد علاء الدین انصاری ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ، مولانا حسین شہید ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا سید حسین عباس ہاشم عابدی ، جناب سید سعادت علی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر قاری صدیق حسین شامل ہیں ۔۔

جلسہ تقسیم اسناد و دینی تعلیمی مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : مدرسہ دینیہ احمدیہ بحرالعلوم کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم اسناد و دینی تعلیمی مظاہرہ کا 24 دسمبر کو 4 بجے دن مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار مقرر ہے ۔ صدارت جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری بانی و سرپرست مدرسہ ہذا کریں گے ۔ قرات کلام پاک کے بعد مدرسہ ہذا کے طلباء و طالبات کا دینی تعلیمی مظاہرہ ہوگا اور اسناد کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔۔

شان رسالت مآبﷺ میں
گستاخی کے خلاف مرکزی جلسہ عام
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : شان رسالت مآبﷺ میں گستاخی کے خلاف صدر مجلس علماء دکن کے زیر اہتمام ایک مرکزی جلسہ عام 26 دسمبر کو بعد نماز عشاء میلاد میدان روبرو خلوت روڈ بصدارت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ و زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن مقرر ہے ۔ اس جلسہ عام میں مولانا سید محمد گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین بارگاہ سیدنا بندہ نوازؒ گلبرگہ شریف و مولانا سید خواجہ غیاث الدین چشتی معینی جانشین سابق دیوان ( اجمیر شریف ) مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا سید علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ ، مولانا سید محمد صدیق حسینی قادری ، مولانا سید کاظم بادشاہ قادری الموسوی ، مولانا ڈاکٹر سید حمید الدین شرفی القادری ، مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ وقار بادشاہ قادری ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی بادشاہ قادری ، مولانا سید حامد محمد قادری افتخار بادشاہ شرکت اور مخاطب کریں گے ۔۔

آصفیہ لائبریری افضل گنج اور عیدگاہ بالمرائی سکندرآباد میں آج بلڈ ڈونیشن کیمپس
تنظیم فوکس و ارشاد المسلمین ، ینگ رفارمرس فاونڈیشن کا جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اعلان
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر تنظیم فوکس ، ارشاد المسلمین اور ینگ رفارمرس فاونڈیشن کی جانب سے مرکزی میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ آصفیہ لائبریری افضل گنج پر مقرر ہے ۔ مولانا احسن بن محمد الحمومی کے مطابق میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شمع محمدی کے پروانوں کی جانب سے دیا جانے والا خون کا عطیہ تھلسمیا سے متاثرہ مریضوں کو دیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں تھلسمیا سکل سیل سوسائٹی کا تعاون حاصل کیا گیا ہے ۔ مولانا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں مسلمانوں میں کافی شعور بیدار ہوا ہے اور آج عام مسلمان میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ سے بڑی تعداد میں جڑتے جارہے ہیں ۔ جن میں جناب عمر جلیل آئی اے ایس جو کہ خود بھی ہربرس خون کا عطیہ دیتے آرہے ہیں ۔ جناب اے کے خاں آئی پی ایس ، جناب حسن الدین احمد ریٹائرڈ آئی اے ایس ، جناب محتشم خاں معروف باڈی بلڈر ، مولانا مفتی قاسم صدیقی کے علاوہ سینکڑوں شمع محمدی کے پروانے مرکزی میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اپنے خون کا ضرورت مند مریضوں کو عطیہ دیتے ہوئے میلاد مصطفی ﷺ کا جشن مناتے ہیں ۔ مولانا احسن بن محمد الحمومی نے توقع ظاہر کی کہ اس مرتبہ بھی فوکس کے رضاکار شہر بھر میں شمع محمدی کے پروانوں کو خون کا عطیہ دے کر جشن میلاد میں شریک ہونے کے لیے متحرک کئے ہیں ۔ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔ 12 ربیع الاول کو صبح 7 بجے تا 5 بجے شام تک مرکزی میلاد بلڈ ڈونیشن کا آصفیہ لائبریری میں آغاز ہوگا ۔ اس کے علاوہ عید گاہ بالمرائی سکندرآباد میں دوسرا کیمپ ہوگا جہاں خواہش مند اپنے خون کا عطیہ دے سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848023752 پر ربط کریں ۔۔

 

طریقت منزل میں زیارت آثار شریف
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰﷺ کے موقعہ پر خانقاہ افتخاریہ طریقت منزل شاہ گنج میں زیارت آثار مبارک کا اہتمام عمل میں آئے گا ۔ حضرت مولانا سید شاہ انوار اللہ حسینی چشتی افتخاری کی زیر نگرانی 12 ربیع الاول بروز پنجشنبہ بعد نماز عشاء منعقد ہونے والی اس محفل میں سیرت طیبہ اور حب رسولؐ کے عنوان پر مختصر بیان ہوں گے ۔ نبیرہ حضرت سید افتخار علی شاہ وطنؒ حضرت مولانا سید شاہ انوار اللہ حسینی افتخاری اس موقعہ پر مختصر خطاب کے بعد آثار شریف کی زیارت کروائیں گے ۔ حضرت سید شاہ عبید اللہ حسینی افتخاری و سید شاہ سیف اللہ حسینی افتخاری نے سلسلہ عالیہ چشتیہ و افتخاریہ کے متعلقین ، معتقدین ، محبان رسولؐ سے اس پر نور تقریب میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

 

بارکس میں آج جلسہ میلادالنبیؐ
حیدرآباد ۔ 23 ڈسمبر ۔ ( راست)  اراکین قصیدہ بردہ شریف جماعت نور محمدیؐ کی اطلاع کے بموجب جلسہ میلادالنبی ﷺ  24 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء ٹھیک 8بجے شب میلاد روڈ روبرو جامع مسجد بارکس زیرسرپرستی مولانا عبدالرحیم بن احمد القرموشی و زیرنگرانی الحاج صالح بن عمر باعوم منعقد ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری احمد بن علی بصراوی کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ جماعت نورمحمدی ﷺ کے اراکین حبیب عیسیٰ بغدادی و ہمنوا دف پر بارگاہ رسالت مآب میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ حافظ حامد بن محمد قریشی ،مولوی کا خطاب ہوگا۔ مولانا ڈاکٹر سید شاہ محمود صفی اﷲ حسینی (وقار پاشاہ) کا خصوصی خطاب ہوگا۔ محفل کا اختتام سلام خیرالانام و دعاء اراکین جماعت و حاضرین محفل پر ہوگا۔اس محفل کا نشاء ٹی وی پر راست ٹیلی کاسٹ عمل میں آئیگا۔

 

مکہ مسجد میں آج خطبہ شرکت کی اپیل
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : حافظ قاری حکیم محمد عبدالوہاب قادری نظامی صدر کل ہند بزم انوار اللہ کے بموجب 24 دسمبر بروز جمعرات کو صبح دس بجے دن تاریخی مکہ مسجد میں حافظ قاری محمد رضوان قریشی امام و نائب خطیب مکہ مسجد خطبہ پڑھیں گے ۔ جناب الحاج محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر اور دیگر حضرات شرکت کریں گے ۔ خطبہ میلاد استاذ سلطان العلوم فضیلت جنگ مولانا حافظ الحاج شاہ محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ نے حرمین شریفین میں قیام کے ملاحظہ کے بعد دکن واپس تشریف لائے اور سلطنت آصفیہ میں مسلمانوں کی ایمانی حرارت کو تازہ رکھنے کے لیے یہ خطبہ میلاد النبیؐ جاری کیا ہے ۔ سلاطین آصفیہ نے اس کی بھر پور سرپرستی کی ۔ خطبہ میلاد میں شرکت کی  اپیل کرنے والوں میں مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ، مفتی سید شاہ صغیر احمد نقشبندی ، حافظ محمد عبدالوہاب قادری ، حافظ محمد عماد الدین نقشبندی ، مولانا شفیق ، حافظ محمد عبدالعلی صدیقی ، حافظ سید عبدالقادر سہیل قادری ، حافظ محمد منیر الدین ، حافظ حکیم محمد نصیر الدین ، حکیم محمد نجم الدین علی ، ڈاکٹر حافظ محمد عبدالغفور ، حافظ محمد مجیب الدین نقشبندی ، حافظ سید عزیز ہاشمی القادری ، حافظ محمد سید علی محی الدین محبوب قادری ، حافظ سید الحمید قادری الملتانی شامل ہیں ۔۔

 

مکہ مسجد میں آج مرکزی جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : تنظیم دعوت اہل سنت و جماعت کی جانب سے 24 دسمبر بروز جمعرات کو صبح بعد نماز فجر تا 12-30 بجے دن مکہ مسجد میں مرکزی جلوس میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ سرپرستی مفتی خلیل احمد سرپرست اعلی دعوت اہل سنت و جماعت کریں گے اور صدارت امیر دعوت اہل سنت و جماعت ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی کریں گے ۔ نگرانی نائب امیر علامہ سید شاہ نعمت اللہ قادری کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ جلسہ میلاد النبیؐ و مجالس پر مشتمل ہوگا ۔ 7 بجے صبح اجلاس اول کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ اس کے بعد نعت شریف اور علماء کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری کے خطاب پر اجلاس اول کا اختتام ہوگا ۔ اس کے بعد انتظامی کمیٹی مکہ مسجد کے زیر اہتمام خطیب مکہ مسجد کا عربی خطبہ عید میلاد النبیؐ ہوگا ۔ اس کے فوراً بعد اجلاس دوم کا آغاز نعت شریف سے ہوگا جس میں مہمان خصوصی مولانا محمد مصطفی شریف نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔۔

سیرت النبیؐ اکیڈیمی کے
جلسہ میلاد النبیؐ میں شرکت کی اپیل
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز ) : سیرت النبیؐ اکیڈیمی حیدرآباد کی جانب سے 24 دسمبر جمعرات 7 بجے شام ، دارالامن فنکشن ہال مہدی پٹنم روڈ میں جلسہ جشن میلاد النبیؐ و سیرت النبیؐ اکیڈیمی ایوارڈ تقریب منعقد ہوگی ۔ جس کی نگرانی مولانا سید شاہ غلام صمدانی علی قادری صدر نشین سیرت النبیؐ اکیڈیمی کریں گے ۔ قرات کلام پاک کے بعد احمد صدیقی مکیش نعت شریف کا نذرانہ  پیش کریں گے ۔ دیگر نعت خواں کلام سنائیں گے ۔ علماء کرام کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔ سید غلام قادر قطب حسینی القادری معتمد عمومی سیرت النبیؐ اکیڈیمی و حاجی محمد اشرف کنوینر نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

مرکزی انجمن مہدویہ کا آج
جلسہ عام جشن میلاد خاتم النبیین ؐ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : مرکزی انجمن مہدویہ کے زیر اہتمام سہ روزہ جشن میلاد النبیؐ زیر نگرانی جناب عادل محمد خاں مہدوی صدر مرکزی انجمن مہدویہ جلسہ عام 24 دسمبر جمعرات 9 بجے شب منعقد ہوگا جلسہ کا آغاز قاری محمد ہارون اکبر کی قرات کلام پاک ہوگا ۔ مختلف مقابلے جات کے انعام یافتگان طلباء تقاریر اور نعت شریف پیش کریں گے ۔ جناب سید محمد عتیق خوندمیری صدر استقبالیہ اپنا خطبہ استقبالیہ اور استقبال کریں گے ۔ مہمانان خصوصی حضرت شاہ نصیر الدین نظامی کا خصوصی خطاب ہوگا مہمان خصوصی مولانا مولوی سید نور اللہ خوندمیری اور مولانا سید جلال الدین ارشد خوندمیری مخاطب کریں گے ۔ نگران کار جلسہ جناب عادل محمد خاں صدر انجمن مخاطب کریں گے ۔ حضرت سید علی بیخود ، جناب سید سمیع اللہ حسینی سمیع اور جناب سید سمیع نعت شریف پیش کریں گے ۔ جناب سید محمد جیلانی معتمد استقبالیہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ 25 دسمبر کو جلسہ خواتین زیر نگرانی محترمہ آسیہ سلطانہ منعقد ہوگا ۔ محترمہ سیدہ شمسیہ بانو ، محترمہ سیدہ شبانہ تسنیم محمودی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ اس جلسہ کو محترمہ عزیز بانو محمودی ، محترمہ بشیر النساء ، محترمہ سیدہ عائشہ شفتین مخاطب جبکہ  محترمہ راحیلہ خاتون استقبال کریں گے ۔ محترمہ سیدہ وسیمہ مسلم معتمد استقبالیہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ مسرس سید بشیر بخاری ، محمد عبدالرزاق ، محمد احتشام الحسن مہدی ، سید نعمت اللہ ، سید لئیق احمد خوندمیری ، سید یوسف خیال ، سید عبدالحی استقبال کریں گے ۔۔

میلاد میدان خلوت میں آج مجلس اہلسنت جماعت کا جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ عید میلاد النبیؐ 24 دسمبر بوقت صبح 10 بجے میلاد میدان خلوت مبارک منعقد ہوگا ۔ جشن عید میلاد النبیؐ میں سجادہ نشین مولانا محمد عبدالرزاق صدیقی قادری آرزو ، مولانا محمد عباس علمبردار صدیقی قادری جب کہ صدر جلسہ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری ، مولانا سید عبدالواسع نقشبندی ، مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری ، مولانا محمد امجد نقشبندی ، مولانا سید عبدالولی ذاکر ، مولانا سید حامد الحسن کلیمی چشتی ، جناب مرزا شاہ نواز بیگ قادری ، جناب محمد بن علی چشتی ، عبدالقدیر ملتانی اور جناب نوید بیانانی کے خطابات ہوں گے ۔ میلاد انعامی مقابلہ جات انعامات و اسناد تقسیم کئے جائیں گے ۔ صلوۃ و سلام فاتحہ و دعا ہوگی ۔ اور بعد جلسہ نماز ظہر ہوگی ۔ میلاد جلوس مولانا سید عبدالواسع نقشبندی کی قیادت میں صبح 8 بجے یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہو کر میلاد میدان خلوت پہنچ کر جلسہ میں شامل ہوجائے گا ۔۔

آقائے نامدار محمد عربیؐ کا انسانیت کو وحدانیت، رسالت اور آخرت کا درس
مرکزی سیرت کمیٹی کا جلسہ رحمۃ اللعالمینؐ، مولانا عبیداللہ خان و مولانا متین علی شاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد 23 ڈسمبر (دکن نیوز) ملک کی موجودہ روز بہ روز بڑھتے ہوئی سنگین صورتحال میں اُسی وقت مسلمان برادران وطن کے ساتھ امن و چین اور سکون کی زندگی بسر کرسکتے ہیں جبکہ اُنھیں دین اسلام و شریعت سے واقف کروایا جائے۔ یہ دین جو ہمیں ملا ہے ایک امانت ہے اسے من و عن غالب کرنے کے لئے سعی و جہد نہ کی گئی تو روز قیامت اللہ اس کے متعلق سوال کرے گا۔ آقائے نامدار محمد عربی صلی اللہ علیہ و سلم نے کفارانِ مکہ کے مدمقابل اُس وقت کے تمام باطل نظریات کو ختم کرتے ہوئے انسانیت کو وحدانیت، رسالت اور آخرت کا حسین درس دیا جس کی وجہ سے باطل افکار و نظریات کے حامیوں نے آپ ﷺ کی سخت سے سخت ترین مخالفت کی اور تکالیف بھی دیئے جبکہ دنیا اُس وقت باطل نظام، بُت پرستی کے ماحول میں پھنسی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اُسے آزاد کرواتے ہوئے ایک اللہ کے حضور اپنے جبینوں کو جھکانے کی تعلیم دی اور اُنھیں حکمت، موعظت اور اعلیٰ اخلاق کے انمٹ نقوش سے واقف کروایا ہے جسے دنیا تاقیامت اس احسان عظیم کو یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبیداللہ خان اعظمی کل رات مرکزی سیرت کمیٹی محمدی لائن سکنڈ لانسر قلعہ گولکنڈہ کے زیراہتمام 45 ویں عظیم الشان جلسہ رحمۃ اللعالمین ﷺ سے کیا۔ صدر مرکزی سیرت کمیٹی محمدی لائن الحاج محمد غوث قادری (ایم جے پی) نے صدارت کی۔ جبکہ جلسہ کی سرپرستی مولانا سید درویش محی الدین قادری مرتضیٰ پاشاہ جانشین حضرت مرشد پاشاہ نے کی۔ جلسہ کا آغاز قاری سید نور محمد شاہ قادری کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ مرزا عارف اللہ بیگ قادری، راشد عبدالرزاق میمن نے نعت شریف سنائی۔ مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے مسلسل 90 منٹ اپنے ولولہ انگیز خطاب میں مسلمانوں پر زور دیا کہ میلادالنبی ﷺ کا اظہار ظاہری چکا چوند و روشنیوں سے نہیں بلکہ اپنے عمل، کردار، فکر اور طرز زندگی و گفتار سے ہو اس لئے کہ روز قیامت جب مسلمان اللہ کے حضور پہنچیں گے تو اس کی زندگی سراپا نور و رسالت مآب ﷺ کے طریقہ پر گذری یا نہ گذری دیکھا جائے گا اور جب وہ اس پر پورا اُترے گا تو وہ جنت النعیم کا حقدار ہوگا۔ آج مسلمانوں کی بڑی تعداد باطل نظام سے ٹکر لینے کے لئے تو آمادہ و تیار ہے لیکن آپ ﷺ کی بتائی ہوئی تعلیمات کو اپناکر اُنھیں زیرنگوں کرنے کی طرف مائل نہیں ہورہے ہیں۔ مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور کہاکہ آپ کے اخلاق حسنہ بڑے متبرک و نہایت پاکیزہ تھے۔ روایتوں میں آتا ہے کہ آپ نے اپنے اخلاق و کردار کی ایسی چھاپ دلوں میں بٹھائی کہ لوگ آپ کو امین و صادق کے لقب سے یاد کیا کرتے۔ مولانا مفتی ذاکر حسین نوری نے کہاکہ جہاں اللہ اور اُس کے حبیب ﷺ کا ذکر ہوتا ہے وہاں ملائکہ و فرشتے گھیر لیتے ہیں، یہ اپنا دارالعمل ہے یہاں جو بویا جائے گا روز قیامت وہی کاٹا جائے گا۔ ڈاکٹر سید معزالدین شرفی، مولانا حامد حسین حسان فاروقی، مولانا عرفان قادری، حافظ محمد مستان علی و دیگر علمائے کرام نے مخاطب کیا۔ دعا اور سلام پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

 

جشن عید میلاد جلوس
حیدرآباد 23 ڈسمبر (راست) تحریک اسلامی کے مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم کے موقع پر 24 ڈسمبر بروز جمعرات کو 8-12 بجے صبح خطبہ میلاد شریف پڑھا جائے گا۔ اس کے بعد 9:12 بجے صبح تحریک اسلامی کا جشن عید میلاد جلوس مولانا سید شاہ اسماعیل پیر قادری سرپرست تحریک اسلامی کی قیادت میں سنی مرکز نامپلی سے برآمد ہوکر بارگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی پر سرپرست تحریک اسلامی کی دعا پر عید میلاد جلوس کا اختتام عمل میں آئے گا۔ مختلف مقامات پر امیر تحریک اسلامی مولانا محمد آصف بلال قادری اور نگران تحریک اسلامی، مولانا محمد فاروق قادری کے بیانات ہوں گے۔ اس کے علاوہ ثناء خوان تحریک اسلامی نعت رسول صلی اللہ علیہ و سلم پیش کریں گے اور اس میلاد جلوس کے صدر استقبالیہ مولانا خالد عبدالمنان قادری، محمد یوسف قادری، محمد قمر برکاتی، محمد رفیق خان قادری، عبدالملک قادری، سید سمیع الدین ہاشمی قادری ہوں گے۔
٭ جامع مسجد برکت ولا روڈ نمبر 7 بنجارہ ہلز سے 12 ربیع الاول صبح 10 بجے مرکزی میلاد جلوس روانہ ہوگا۔ علمائے کرام جلوس کی قیادت کریں گے۔ نماز ظہر جامع مسجد برکت ولا میں ادا کی جائے گی۔ بعد نماز ظہر جلسہ میلادالنبی و زیارت آثار مبارک منعقد ہوگا۔ سابق چیف جسٹس و صدرنشین انسانی حقوق کمیشن نثار احمد ککرو، مولانا پیر صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری اور جسٹس ای اسمٰعیل مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مفتی سید عبدالرحمن حسن قادری، قاضی شیخ قادر محی الدین نظامی مخاطب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری شیخ خواجہ محی الدین قادری کی قرأت سے ہوگا۔ محمد زاہد قادری اور جناب سید رؤف الدین حسین آرکیٹکٹ نعت شریف پیش کریں گے۔ تناول طعام اور خواتین کے لئے پردے کا علیحدہ انتظام رہے گا۔
٭ مسجد قادری باغ میں صبح 9 بجے خطبہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم بعد خطبہ زیارت آثار مبارک اندرون احاطہ درگاہ حضرت سید جمال الدین شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ قادری باغ عنبرپیٹ میں کروائی جائے گی۔ 10 بجے دن میلاد جلوس درگاہ شریف قادری باغ سے ہوتا ہوا عنبرپیٹ کے مختلف محلوں سے گزرتا ہوا درگاہ حضرت عنبر شاہ باباؒ پر جلوس کا اختتام ہوگا۔ بعد نماز ظہر جلسہ برائے خواتین، بعد نماز عصر خواتین کو آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی۔ بعد نماز مغرب تناول تبرک و نیز بعد نماز عشاء نعتیہ محفل منعقد ہوگا۔
٭ میلاد جلوس مرحبا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے 24 ڈسمبر کو صبح 9 بجے تیگل کنٹہ چوراہا سے برآمد ہوکر مکہ مسجد پہونچے گا اور مکہ مسجد سے مغلپورہ پر اختتام ہوگا۔ میلاد جلوس کی صدارت مولانا محمد شمس الدین قادری نظامی اور زیرنگرانی جناب سید سمیع الدین قادری کریں گے۔
زیارت آثار مبارک
٭ المدینہ منورۃ العلوم اکیڈیمی اکبر نگر عیدی بازار کی جانب سے جامع مسجد معراج اکبر نگر میں آج زیارت آثار مبارک مقرر ہے۔ پروگرام 11 بجے دن محفل بردہ شریف، بعد نماز ظہر زیارت آثار مبارک برائے مردانہ ، بعد نماز عصر تا مغرب زیارت آثار قدیمہ برائے زنانہ مقرر ہے۔ عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے زیارت آثار مبارک سے مشرف ہونے کی خواہش کی جاتی ہے۔

 

خواتین و طالبات کا اجتماع
حیدرآباد 23 ڈسمبر (راست) مسلم ویمن ویلفیر اسوسی ایشن کے زیراہتمام خواتین و طالبات کا ماہانہ اجتماع بروز جمعہ 25 ڈسمبر کو 2.30 بجے دن بمقام گارڈن پلازہ فنکشن ہال نزد سنتوش نگر پانی کی ٹانکی مقرر ہے۔ صدارت محترمہ بدر فاطمہ صدر مسلم ویمن ویلفیر اسوسی ایشن کریں گی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمینہ تابش، محترمہ عقیلہ خاموشی مخاطب کریں گی۔
جلسہ میلاد
٭ جامع مسجد جہاں نما لانسرز میں جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم جمعرات 24 ڈسمبر کو صبح 10.30 بجے مقرر ہے۔ قرأت و نعت مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مولانا سید حیدر معین الدین ، محمد عبدالعزیز کا خطاب ہوگا۔ سلام بحضور خیرالانام گزرانا جائے گا۔
مظہر قادری فاؤنڈیشن کا سالانہ جلسہ و تقسیم تعلیمی انعامات
حیدرآباد 23 ڈسمبر (راست) مظہر قادری فاؤنڈیشن کا سالانہ جلسہ تقسیم تعلیمی انعامات 26 ڈسمبر کو 6 بجے شام اردو مسکن خلوت میں زیرصدارت مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن مقرر ہے۔ ڈاکٹر سید جہانگیر ڈین اسکول آف عرب ایشین اسٹڈیز عثمانیہ یونیورسٹی، مولانا سید محمود ارشد رضوی القادری جانشین حضرت صدر الشیوخؒ مخاطب کریں گے۔ حضرت سید خواجہ غیاث الدین چشتی سجادہ نشین قدیم دیوان اجمیر شریف، مولانا سید خلیل پاشاہ قادری زرین کلاہ مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ سرپرست فاؤنڈیشن خیرمقدمی تقریر کریں گے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات میں تعلیمی انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔
جامع مسجد مہدویہ مشیرآباد میں آج جشن میلادالنبیؐ
حیدرآباد 20 ڈسمبر (راست) ادارہ تبلیغ مہدویہ مشیرآباد کے زیراہتمام زیرنگرانی حضرت سید علی اشرفی صدر ادارہ تبلیغ مہدویہ 24 ڈسمبر بروز جمعرات کو 2 بجے دن جامع مسجد مہدویہ مشیرآباد مقرر ہے۔ قاری محمد عبدالرحیم، زفیر احمد کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ مولانا سید مسعود حسین مجتہدی رکن مسلم پرسنل لا بورڈ، مولانا سید علی مرتضیٰ فراز مجتہدی، جناب محمد نعمت اللہ خاں صوفی، حضرت سید خوندمیر اشرفی شریک معتمد ادارہ تبلیغ مہدویہ مخاطب کریں گے۔ حضرت سید علی خوندمیری بیخود، جناب سید خواجہ معین امیر نصرتی نعت شریف پیش کریں گے۔ معتمد جلسہ محمد صاحب نائب صدر ادارہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ جناب محمد عمر چاند شکریہ ادا کریں گے۔
زیارت آثار مبارک
٭ مسجد کریم اللہ حسینی علی آباد مارکٹ میں زیارت آثار مبارک جمعرات 24 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر تا عصر مقرر ہے۔ مولانا  سید شاہ محمود الحسینی قادری کی نگرانی میں ڈاکٹر عابد فاروقی ابوالعلائی کا خطاب ہوگا۔ اس مقدس موقع پر سادات کرام کی شال پوشی و گلپوشی کے علاوہ ملبوسات وغیرہ کے نذرانے، ڈاکٹر عابد فاروقی ابوالعلائی بطور عقیدت پیش کریں گے۔
مکہ مسجد میں جلسہ میلادالنبیؐ
حیدرآباد 23 ڈسمبر (راست) کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ کے زیراہتمام تاریخی مکہ مسجد میں آج بعد نماز ظہر زیرصدارت مولانا محمد عثمان نقشبندی صدرنشین کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ جلسہ عید میلادالنبیؐ منعقد ہے۔ جلسہ کا آغاز قاری انیس احمد انیس کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ نعت خوان حضرات بارگاہ رسالمآب ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ معزز علمائے کرام کے علاوہ الحاج سید احمد پاشاہ قادری خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ جناب محمد غوث، سید شاہ نورالحق قادری خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ بحیثیت مہمانان خصوصی مولانا محمد مستان علی قادری، مولانا محمد خان قادری ارشد حبیبی، محمد رحیم اللہ خان نیازی، قاری محمد علی، قاری محمد صابر پاشاہ، راشد شریف، محمد الیاس قریشی اور دیگر مخاطب کریں گے۔
محفل مناقب غوث الاعظمؓ و جلسہ میلادالنبیؐ
حیدرآباد 23 ڈسمبر (راست) بزم میلادالنبی ﷺ کے زیراہتمام سالانہ محفل مناقب حضرت غوث اعظم غریب نواز، تاج الدین بابا، شاہ شرفی و زماں خاں شہیدؒ 24 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگی جس کی نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری کریں گے۔ سید انوار علی سلمان کی قرأت کلام پاک کے بعد شعراء نعت خواں حضرات مناقب پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
خواتین کیلئے جلسہ میلادالنبیؐ
٭ مفتی محمد معزالدین مشیرآباد کی اطلاع کے بموجب 24 ڈسمبر کو دوپہر ایک بجے انجمن فنکشن ہال مشیرآباد میں جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم برائے خواتین و طالبات منعقد ہوگا جس میں علماء اہل سنت پس پردہ خطاب کریں گے۔

 

 

 

خطبہ عیدمیلاد نور مجسمؐ
حیدرآباد /23 ڈسمبر ( راست ) جشن عید میلاد نور مجسم ﷺ 12 ربیع الاول مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی کامل الحدیث استاذ جامعہ نظامیہ خطبہ میلادالنبی ﷺ دیں گے ۔ صدارت مولانا ابو عماد عرفان اللہ شاہ نوری کریں گے ۔ ممتاز علماء کرام شعبہ بیان مقررین مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری حذیفہ اکبری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حافظ محمد عبدالرحیم نعت شریف پیش کریں گے ۔

 

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل بروز جمعہ جامع مسجد جعفری صنعت نگر میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی سیول سرجن کا خطاب ’ عشق رسول اللہ ﷺ ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا مدلل لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

زیارت آثار مبارکؐ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : درگاہ شریف درفیض عام چھتہ بازار میں زیارت آثار مبارک جمعرات 12 ربیع الاول 24 دسمبر کو 11 بجے دن تا 5 بجے شام مقرر ہے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : حضرت سید شاہ سلیمان بحر العرفان واقع شاہ علی بنڈہ نزد سید علی چبوترہ میں 5 جنوری کو بعد عصر مقرر ہے ۔ مراسم عرس متولیہ درگاہ ( زوجہ الحاج سید محمد احمد ) بہ تعاون فرزند الحاج سید عمران احمد انجام دیں گے ۔۔
٭٭    عرس شریف حضرت سید واجد علی شاہ قادری نقشبندی مجددیؒ واقع احاطہ درگاہ شریف حضرت سید شاہ ظاہر الدینؒ موسیٰ باولی میں 13 اور 14 ربیع الاول کو مقرر ہے ۔ سید شاہ انور حسین قادری نقشبندی نگرانی کریں گے ۔ 13 ربیع الاول کو بعد عصر ختم قرآن مسجد نورعین خورد اور بعد مغرب صندل مبارک برآمد ہوگا ۔ اور صندل مالی انجام دی جائے گی ۔ 14 ربیع الاول کو چراغاں ہوں گے ۔۔
٭٭    حضرت سید شاہ چراغ علی قادریؒ کی تین روزہ عرس تقاریب چنا گولکنڈہ منڈل شمس آباد ضلع رنگاریڈی میں 15 تا 17 ربیع الاول مقرر ہے ۔ نگرانی جناب محمد اقبال قادری ، جناب محمد عثمان قادری کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا محمد عبدالشکور نقشبندی ، ٹی وینکٹ ریڈی ، ایس سوارنا گوڑ ، ایس کرشنا گوڑ ہوں گے ۔ 15 ربیع الاول غسل شریف چادر گل فاتحہ خوانی ہوگی ۔۔

جشن میلاد …

٭٭    کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیر اہتمام عظمت مصطفی کانفرنس 24 دسمبر کو جامع مسجد محمدی ساوتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری ترجمان کل ہند سنی علماء بورڈ کی صدارت اور الحاج محمود احمد خاں کامرانی کی نگرانی میں مقرر ہے ۔ اس جلسہ کا آغاز قاری محمد جعفر کی قرات ، قاضی عظمت اللہ جعفری کی نعت شریف سے ہوگا ۔ خصوصی خطاب مولانا ڈاکٹر سراج الرحمن نقشبندی (جانشین حضرت علامہ غلام نبی شاہ قبلہ) کا ہوگا ۔ اس کے علاوہ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ، حافظ صابر پاشاہ قادری ، مفتی کاظم حسین نقشبندی ، مفتی محمد عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا محمد صلاح الدین قادری ، مولانا سید یوسف الدین بغدادی ، مفتی عبدالرحیم قادری ، حافظ محمد غوث قادری عادل مخاطب کریں گے ۔ کلیدی خطبہ محمد فاروق علی خاں خطبہ استقبالیہ الحاج محمد معز چودھری ادا کریں گے ۔۔
٭٭    زیارت آثار مبارک حضور ﷺ 12 ربیع الاول مرقد عشاق عیدی بازار نزد بندناکہ بارگاہ حضرت فضلؒ میں منعقد ہے ۔ بعد نماز ظہر ذکر الہیٰ ہوگا ۔ بعد ذکر الہیٰ عصر تک مولانا شاہ احمد عبدالحکیم صدیقی ملتانی پادشاہ کا وعظ ہوگا ۔ بعد نماز عصر تا مغرب مردانہ کے لیے زیارت موئے مبارک کروائی جائے گی ۔ بعد نماز مغرب تا عشاء خواتین کو زیارت کا موقع دیا جائے گا ۔ نماز ظہر ٹھیک ایک بجے ہوگی ۔۔
٭٭    مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی بیرون دبیر پورہ پر 12 ربیع الاول کو 4 بجے قرآن خوانی و محفل درود شریف بعدنماز عصر جلسہ میلاد النبیؐ زیر صدارت ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری ( صدر سوسائٹی ) مدرسہ ہذا مقرر ہے ۔ مولوی محمد عبدالسلطان کی قرات کلام پاک ہوگی ۔ نعت شریف جناب محمد مصطفی ، مولانا محمد دستگیر خاں قادری ( ناظم مدرسہ ) ، مولوی سید غیاث پاشاہ قادری مخاطب کریں گے ۔ محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیر پورہ کے طلباء و طالبات دینی تعلیمی مظاہرہ کریں گے ۔۔
٭٭    میر صابر علی مجاور بارگاہ قدم رسول کے بموجب حسب درآمد قدیم زیارت قدم مبارک رسول خدا اور آثار مبارک ( موئے مبارک ) 8 تا 9 بجے شب کرائی جائے گی ۔۔
٭٭    کلیتہ البنین جامعتہ المومنات مغل پورہ میں جمعرات 24 دسمبر کو صبح آٹھ بجے جشن عید میلاد النبیؐ زیر نگرانی مفتی محمد مستان علی قادری مقرر ہے ، حافظ صابر پاشاہ قادری ، مفتی محمد عبدالواسع احمد صوفی مخاطب کریں گے ۔۔