مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء اے پی کے بموجب 17 دسمبر کو مولانا عبدالملک المظاہری بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

مکہ مسجد میں
سالانہ فاتحہ حضرت سیدنا امام حسنؓ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : مہتمم مکہ مسجد کے بموجب فاتحہ سالانہ حضرت سیدنا امام حسنؓ 17 دسمبر بروز جمعرات قبل از نماز عصر در تاریخی مکہ مسجد مقرر ہے ۔ قبل از نماز عصر 4 بجے سے حافظ محمد عثمان کا وعظ ہوگا ۔ نماز عصر ٹھیک 4-45 بجے ہوگی ۔۔

جشن میلاد النبیؐ  کانفرنس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ کانفرنس کا اجلاس 17 دسمبر کو مغرب تا عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ ، شکر گنج مقرر ہے ۔ مولانا سید رضوان پاشاہ قادری لاابالی اور مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر نقشبندی بعنوان ’ معجزات حبیب کبریا ‘ خطاب کریں گے ۔۔

دیوان اجمیر شریف کی آج حیدرآباد آمد
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : جگر گوشہ حضرت سیدنا خواجہ غریب نوازؒ مولانا الحاج سید خواجہ غیاث الدین چشتی معینی جانشین قدیم دیوان درگاہ اجمیر شریف 18 دسمبر کو 10 روزہ دورہ پر حیدرآباد آمد ہوگی ۔ حضرت کا قیام عقب پستہ ہاوز حویلی منجھلی بیگم ، قیام گاہ محمد سردار احمد قادری ملتانی میں رہیگا ۔۔

محفل نعت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : متصل مسجد ماما رمضانی المعروف بڑی مسجد چھاونی نادے علی بیگ یاقوت پورہ میں محفل نعت 18 دسمبر کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید شاہ خواجہ محمد محمد الحسینی طلحہ پاشاہ قادری ہوں گے ۔ مہمانان اعزازی سید علیم قادری ، محمد مرتضی علی ہوں گے ۔ نگران جلسہ مولانا ممتاز احمد اشرفی ہوں گے ۔ ثنا خواں حضرات محمد شعیب احمد شعیب قادری ، قاری اسد اللہ شریف ، محمد شفیع اللہ خاں ، محمد مجاہد قادری ، محمد عبدالرزاق ، سید غوث قادری وغیرہ کے علاوہ دف پر کلام خواجہ معین الدین اشرفی سنائیں گے ۔۔
٭٭    تنظیم انوریہ محفل نعت کے زیر اہتمام بہ ضمن جشن میلاد النبیؐ یکم تا 11 ربیع المنور سالانہ دس روزہ محافل نعت شریف کا آغاز ہوچکا ہے ۔ علامہ سید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ مولانا ابوعبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی قادری صدارت و نگرانی کریں گے ۔ 17 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء تالاب کٹہ بھوانی نگر ( بی روڈ نمبر 4 ) بمکان جناب محمد سردار قادری پانچویں محفل نعت منعقد ہوگی ۔ محمد خورشید نقشبندی قادری ، محمد ایوب قادری ، صوفی محمد عرفان احمد قادری ، محمد عظمت قادری ، حافظ محمد فرید الدین قادری ، حافظ سید عامر ، محمد مظہر قادری ، محمد عرفان خاں قادری ، محمد ابرار قادری ، محمد اصفہان خوش گلو نعت خواں حضرات کے علاوہ مدرسہ عربیہ انوارالعلوم بھوانی نگر کے طلباء حافظ محمد انس حسین چشتی قادری ، حافظ محمد عبدالغنی ثابت ، مرزا حسان بیگ ، شیخ کریم الدین ، شیخ اظہر الدین بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔۔

حضور اکرم ﷺ کی یوم ولادت پر اظہارِ خوشی منانا صحابہ کرام کی سنت
مرکزی سیرت کمیٹی محمدی لائین کا بضمن جلسہ جشن رحمتہ اللعالمینؐ ، مولانا متین علی شاہ قادری و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (پریس نوٹ) معتمد مرکزی سیرت کمیٹی محمدی لائین سیکنڈ لانسر جناب سید صادق علی کے بموجب /16 ڈسمبر بروز چہارشنبہ کو دفتر مرکزی سیرت کمیٹی محمد لائین سکنڈ لانسر میں بضمن جلسہ جشن رحمتہ اللعالمینؐ پر صدر کمیٹی ہذا الحاج محمد غوث قادری (ایم جے پی) کی صدارت میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں /9 ربیع الاول مطابق /21 ڈسمبر  2015 ء کو بعد نماز عشاء محمدی لائین سیکنڈ لانسر میں منعقد شدنی عظیم الشان جلسہ جشن رحمتہ اللعالمینؐ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اس اجلاس میں بیرون ریاست کے ممتاز و معروف شعلہ بیان مہمان مقرر مولانا علامہ عبیداللہ خاں اعظمی (اترپردیش) کے علاوہ حیدرآباد کے علماء کرام کی شرکت کی توثیق اور جلسہ کے انتظامات پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔ اس اجلاس میں ذمہ داروں سے ان کی ذمہ داری پر مشاورت کی گئی ۔ مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر علمائے کرام میں مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ، مفتی مستان علی قادری ، مفتی عبدالعزیز قادری اور مفتی ذاکر حسین نوری شامل ہیں ۔ ابتداء میں معتمد کمیٹی ہذا جناب سید صادق علی قدیر نے جلسہ جشن رحمتہ اللعالمینؐ سے متعلق روداد پیش کئے ۔ بعد ازاں مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری نے کمیٹی کو 45 ویں جلسہ جشن رحمتہ اللعالمینؐ کے انعقاد پر کہا کہ حضور اکرمؐ کی ولادت کے دن اظہار خوشی منانا صحابہ کرام کی سنت ہے ۔ مولانا سید متین علی شاہ قادری نے مزید کہا محفل اقدسؐ میں نزول رحمت باری تعالیٰ جل شانہ اور ملائکہ مقربین اعلیٰ کا ہوتا ہے ، جشن میلاد میں تمام بزرگیاں و فضائل حضور انوار محبوب اور ساقی کوثر حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیان ہوتے ہیں ۔ اس میں اکثر نیک بات کا اثر حاضرین محفل کے دلوں میں ہوتا ہے ۔ مفتی مستان علی قادری نے کہا کہ حضور اکرمؐ کا چہرہ مبارک بہت خوبصورت اور نورانی جب کہ مسکراہٹ بہت ہی دلنشین ہوا کرتی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا حبیب بنایا اور اپنے دیدار سے مشرف فرمایا ۔ حضورؐ کے اخلاق و کردار سے لوگ دامن اسلام سے وابستہ ہوتے گئے ۔ مفتی عبدالعزیز نے محفل میلادشریف کے فضائل اور اس کی بزرگی بیان کرتے ہوئے کہا بزرگان دین اپنی دینی کتب میں محفل پاکؐ کی فضیلت بیان کی ہے ۔ مفتی ذاکر حسین نوری نے کہا کہ محافل میلاد میں ملائکہ حاضر ہوکر رحمت الہٰی کے انوار نوازتے ہیں ۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ اس بات کا خاص لحاظ و احترام کا خیال رکھیں ۔ آخر میں صدر جلسہ الحاج محمد غوث قادری (ایم جے پی) نے ارکان کمیٹی و دیگر ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کریں ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ جلسہ کے ذریعہ دین اسلام اور حضور اکرمؐ کی یوم ولادت باسعادت کا کس طرح احترام و اہتمام کرنے سے متعلق واقف کروانا اہم مقصد ہے ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مسرز سید صادق علی قدیری ، مرزا شکیل بیگ ، عبدالماجد ، محمد نصیر ، مرزا مسعود بیگ ، محسن احمد خان ، قاری سہیل قادری ، محمد شکیل ، محسن احمد خان ، شکیل بیگ ، محمد ماجد ، محمد محبوب ، محمد جہانگیر اور دیگر شامل ہیں ۔

 

جشن میلادالنبیؐ
حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (راست) ایشین گرامر ہائی اسکول بہادر پورہ چوراہا میں آج جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم رہنمائے ملت سوسائیٹی کے زیراہتمام /17 ڈسمبر کو صبح 9 تا 2 ساعت دن جلسہ عید میلاالنبی صلی اللہ علیہ وسلم زیرصدارت الحاج میر زاہد علی مقرر ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید شاہ محمود صفی اللہ وقار پاشاہ سید احمد پاشاہ قادری ، ابواللیث محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی کے علاوہ مولانا محمد محی الدین قادری محمودی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا حافظ محمد احسن علی احتشام کی قرأت کلام پاک و نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ مولانا مخدوم جمالی خطاب کریں گے ۔ محمد مکرم علی بزم فیضان مصطفیؐ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔
٭٭  کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم /17 ڈسمبر بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء گلشن اقبال کالونی ، اکبر روڈ حافظ بابا نگر زیرصدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت منعقد ہوگا ۔ جس میں حافظ شیخ یٰسین کی قرأت کلام پاک ہوگی ۔ جناب سید حسین قادری ، سید مجاہد ملتانی اور ابوبکر بن محمد گلہائے نعت پیش کریں گے ۔ مولانا سید عبدالواسع نقشبندی و چشتی ، مولانا محمد باقر علی صدیقی ، مولانا قاری سید عبدالولی ذاکر قادری ، مولانا سید حامد الحسن کلیمی چشتی ، جناب مرزا شاہ نواز بیگ قادری ، جناب محمد بن علی چشتی اور جناب نوید بیابانی کے خطابات ہوں گے ۔ صلوۃ و سلام فاتحہ و دعا ہوگی ۔
٭٭ کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیراہتمام /17 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد عائشہ احمد شمس تاڑبن نزد عیدگاہ میرعالم میں جشن عیدمیلاالنبیؐ ڈاکٹر مفتی محمد کاظم حسین نقشبندی کی صدارت میں مقرر ہے ۔ اس جلسہ کا آغاز قاری محمد جعفر کی قرأت ، قاری محمد علیم کی نعت شریف سے ہوگا ۔ اس جلسہ کو ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری ، مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا محمد رفعت اللہ خاں ، حافظ محمد اکبر قادری ، مولانا محمد صلاح الدین قادری ، قاری غوث عادل ، مولانا عبدالرحیم مخاطب کریں گے ۔

 

جلسہ جشن میلاد النبیؐ
٭٭    الحاج محمد عبدالغفار قادری قدرتی کے بموجب بارگاہ حضرت الحاج حافظ سیدنا عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہؒ آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ، ہری باولی میں جلسہ جشن آمد الرسول و محفل نعت شریف شہہ کونینﷺ 5 ربیع الاول جمعرات کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل پاشاہ کریں گے ۔ بعد نماز عشاء مجلس ختم قادریہ و ذکر جہری بعد ازاں جلسہ جشن آمد الرسولؐ و محفل نعت شریف منعقد ہوگی ۔ مولانا سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ مشائخ بالا پور ، مولانا محمد مصطفی بن حسین قادری ، مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭    جلسہ عید میلاد النبیؐ و نعتیہ محفل 17 دسمبر بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء نٹراج نگر اے جی کالونی ایرہ گڈہ بمکان محمد عبدالخالق انور معینی چشتی خلیفہ حضرت پیر و مرشد سید فضل المتین مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی ایم ایم علی قادری اور انور سعادت ہوں گے ۔ محفل میں نعت گو نعت شعراء مسرس صدیق اینڈ پارٹی ، عمران مصطفی پارٹی اور حاجی سید عارف نعیم ، یوسف خاں اعجاز ، ابراہیم خاں ایاز ، سلطان بن سعید اپنے اپنے مخصوص انداز میں نعت سنائیں گے ۔ جلسہ کی نظامت محمد عبدالرشید قادری نقشبندی افتخاری کریں گے ۔۔

تحریک اسلامی کا سنی مرکز میں اجتماع
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع 17 دسمبر بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کا جشن آمد رسول ؐ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔ اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔

جلسہ عظمت شہادت و مناقب
حضرت سیدنا امام حسنؓ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیراہتمام جلسہ عظمت شہادت و مناقب حضرت سیدنا امام حسنؓ زیر صدارت مولانا پیر غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی 5 ربیع الاول بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء بمقام قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے۔ طلبائے مدرسہ برکات الحسنات و دیگر حضرات کی حمد باری تعالیٰ ، نعت شریف و منقبت خوانی کے علاوہ مولانا محمد زبیر نقشبندی ، مولانا محمد امجد خاں نقشبندی اور مولانا محمد بدر جمال قادری مخاطب کریں گے ۔۔

شمس آباد میں جشن میلاد النبیؐ و
امن ریالی
شمس آباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں 12 ربیع الاول مطابق 24 دسمبر کو جشن عید میلاد النبیؐ منایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں مسجد گوہر معین محلہ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریالی کو پرامن طور پر منانے کی اپیل کی گئی ۔ ریالی کا آغاز چھلہ تیغ جنگ سے احمد نگر ، قاضی گلی ، معین محلہ سے گزرتے ہوئے قطب شاہی مسجد بس اسٹانڈ شمس آباد پر اختتام پر پہنچے گی ۔ قطب شاہی مسجد میں موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ اور عظمت مصطفی پر تفصیلی بیان ہوگا ۔ اس اجلاس میں محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، محمد جہانگیر خاں ، کوآپشن ممبر ، سید رفیع الدین قادری ، محمد عبدالقیوم ، مرزا اسلم بیگ ، محمد امجد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔

ہفتہ واری اصلاحی خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : مسجد النور ، مدرسہ اسلامیہ فیض العلوم سعید آباد میں 17 دسمبر بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب اصلاحی خطاب منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

جشن میلاد النبیؐ
٭٭    بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ 17 دسمبر بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہید ؒ روپ لال بازار مقرر ہے ۔ قاری معاویہ علی کی قرات کے بعد محمد احمد علی شرفی قادری، سید انوار علی کی نعت شریف کے بعد سرپرست بزم جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری کا خطبہ استقبالیہ ہوگا ۔ بعد ازاں مولانا محمد حنیف قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

درس بخاری شریف
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : سکریٹری صمدانی ایجوکیشنل سوسائٹی مشیر آباد کے بموجب مدرسہ دارالحدیث ( صمدانی ) میں بروز جمعرات مولانا عبدالرحیم خرم جامعی ہفتہ واری درس بخاری دیں گے ۔ جلسہ کا آغاز 9 بجے شب حافظ و قاری حبیب اللہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

سلطان العلوم اسکول سید علی چبوترہ
میں آج سالانہ جلسہ سیرت النبیؐ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : جشن میلاد کے مبارک موقع پر سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی زیر نگرانی منائے جانے والے سلطان العلوم ہائی اسکول سید علی چبوترہ میں بروز جمعرات 17 دسمبر کو 11-30 بجے دن مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری بانی رکن سوسائٹی اور چیرمین گورننگ کونسل اسکول کے زیر صدارت میں سالانہ جلسہ سیرت النبیؐ منعقد ہوگا ۔ قرات و نعت پاک کے بعد مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ناظم اعلیٰ مدرسہ رحمت العلوم مخاطب کریں گے ۔ جب کہ محمد ولی اللہ وائس چیرمین سوسائٹی اور جناب ظفر جاوید اعزازی سکریٹری سوسائٹی بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ مولانا پیر نقشبندی ( حضور محمد عربی ﷺ کا حسن سلوک یتیموں بچوں کے ساتھ ) کے زیر عنوان خطاب کریں گے ۔ جناب محمد جواد مدنی پرنسپل اور جناب خواجہ محمد شرف الدین وائس پرنسپل اسکول نے اولیاء طلباء سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ خانقاہ نورانی قادری باغ میں عرس شریف 17 دسمبر کو مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ اکرام حسین قادری کریں گے ۔ بعد نماز ظہر ختم قرات کلام پاک قاری انیس احمد کی ہوگی ۔ نعت خؤاں اصحاب ہدیہ نعت پاک بحضور ﷺ میں پیش کریں گے ۔ وعظ کے بعد جلوس مراسم صندل مبارک و غلاف مبارک و چادر گل بدست سجادہ نشین خانقاہ نورانی قادری باغ سے برآمد ہوگا اور خانقاہ نورانی قادری باغ پہنچے گا ۔۔

 

عرس شریف و سالانہ فاتحہ
ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : سید محی الدین احمد رفاعی القادری عرف مبشر پادشاہ متولی و سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح کے بموجب حضرت سید غلام محمد شاہ زعم رفاعی القادری چشتی قبلہ مشکل آسان ثانی قندھاری قدس کا عرس شریف اور سالانہ فاتحہ بانی ادارہ ادبیات اردو ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور جمعرات 5 ربیع الاول اندرون خانقاہ عنایت اللہی واقع محاذی پل مسلم جنگ بلدہ مقرر ہے۔ حسب نظام عمل 4-30 بجے نماز عصر باجماعت بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ، قبل مغرب جلوس صندل مبارک از نوبت خانہ تا درگاہ شریف ، بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی ، زیارت آثار مبارک حضور سرور کائناتﷺ اور جلسہ فیضان اولیاء سے حضرت مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیت المشائخ کا وعظ ہوگا ۔۔

بزم علم و ادب کا کل نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : بزم علم و ادب کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ 18 دسمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب اردو گھر مغل پورہ میں زیر نگرانی صوفی سلطان شطاری مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی مسرز ڈاکٹر محسن جلگانوی ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، سردار سلیم ، یوسف روش ، ڈاکٹر غیاث عارف ، ڈاکٹر مبشر احمد نشتر ، ڈاکٹر صادق ، قاضی اسد ثنائی ، فرید سحر ، علی بابا درپن ، اکبر خاں اکبر ، شاہد عدیلی ، واحد نظام آبادی ، اسلم فرشوری اور تاج مضطر شرکت کریں گے ۔ ان کے علاوہ نعت گو شعراء کرام مسرز ڈاکٹر راہی ، مولانا ضیا عرفان حسامی ، شوکت علی درد ، سمیع اللہ سمیع ، قاری انیس احمد ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، ابراہیم خاں ایاز ، طاہر گلشن آبادی ، کامل حیدرآبادی ، انور سلیم ، شمس الزماں ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، حلیم بابر ، آستھانہ سحر ، حامد رضوی ، نور الدین امیر ، قاضی فاروق عارفی ، ظفر فاروقی ، افتخار عابد ، باقر تحسین ، ڈاکٹر نعیم ورنگلی ، ڈاکٹر ناقد رزاقی ، سید جنید حسینی جنید ، محمد ثنا اللہ انصاری وصفی ، شیخ اسمعیل صابر ، فاروق ظہیر ، معین افروز ، شاہنواز ہاشمی ، وحید پاشاہ قادری ، قابل حیدرآبادی ، افضل عارفی ، سید علی عادل ، وسیم الہامی ، سہیل عظیم ، محمد اقبال ، تشکیل رزاقی کے علاوہ دیگر ممتاز شعراء کرام کے نعتیہ کلام سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مشاعرہ کا آغاز قاری انیس احمد کی قرات کلام پاک ، جناب خان اطہر کی حمد باری تعالیٰ اور ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری اور ابراہیم خاں ایاز کی نعت شریف سے ہوگا ۔ نائب صدر بزم علم و ادب ڈاکٹر سلیم عابدی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : المعھد الدینی العربی کے زیر اہتمام سالانہ نعتیہ مشاعرہ بصدارت مولانا محمد خواجہ شریف بانی المعہد الدینی العربی جمعرات 17 دسمبر کو 8 بجے شب احاطہ المعہد مقرر ہے جس میں شعراء و ثنا خواں رسول ﷺ کلام سنائیں گے ۔ ناظم مشاعرہ مفتی سید صادق محی الدین فہیم مہمانان خصوصی مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر ، حضرت خواجہ سید شاہ ابوتراب قادری سجادہ نشین آستانہ قدیریؒ ہلکٹہ شریف ، سید احمد پاشاہ قادری ، ونیز 20 دسمبر 10 بجے دن جشن میلاد النبیؐ و جلسہ تقسیم اسناد عطا خلعت مقرر ہے ۔ اس مبارک جلسہ میں مفتی محمد عظیم الدین بزبان عربی خطبہ میلاد پڑھیں گے ۔۔

 

دبستان جلیل شعبہ خواتین کا
جلسہ رحمتہ للعالمینﷺ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ رحمتہ للعالمینﷺ 20 دسمبر کو 10-30 بجے دن جلیل منزل نور خاں بازار محترمہ حامدی بیگم کی صدارت اور محترمہ انیس عائشہ ، محترمہ رابعہ نیاز جلیلی کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم اس جلسہ کی مہمان اعزازی اہل خانہ داعی اور محترمہ نکہت آراء شاہین ناظم ہوں گی ۔ محترمہ بشریٰ سلطانہ کی قرات کلام پاک کے بعد محترمہ سیدہ غوثیہ بیگم حمد باری تعالیٰ ، محترمہ ممتاز النساء بیگم نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ مریم زمانی ، سورہ المائدہ رکوع نمبر 6 کی تفسیر بیان کریں گی ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی ، محترمہ نکہت کوثری ، اور محترمہ طلحہ نکہت کا خطاب ہوگا ۔ محترمہ ممتاز جہاں عشرت ، محترمہ بیگم تہنیت زور کی نعت شریف سنائیں گی ۔ محترمہ عزیزہ محبوب ، محترمہ تسنیم جوہر ، محترمہ اطہری فضا ، محترمہ نصرت ریحانہ ، محترمہ عاصمہ خلیل ، محترمہ اسریٰ منظور ، محترمہ عائشہ نشاط ، محترمہ شبینہ فرشوری اور محترمہ فخر النساء فہیم جلیلی نعتیہ کلام پیش کرینگی ۔۔

 

حضرت عبداللہ قریشی الازہری کی شخصیت ، اللہ کی اہل دکن کیلئے نعمت
جامعتہ المومنات میں جلسہ تعزیت ، علماء کرام کا خطاب و خراج
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : حضرت علامہ عبداللہ قریشی الازہریؒ کی شخصیت میں سنت رسول ﷺ کی عملی جھلکیں نظر آتی تھیں ۔ آپ نے آخری سانس تک قرآنی پیغام کو عام کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھا ، رشد و ہدایت کے علاوہ ملت اسلامیہ کے لیے رہنمائی کرتے تھے ۔ آپ بیک وقت حافظ و قاری اور علوم اسلامیہ میں مہارت اور عربی زبان و ادب میں کمال کی دسترس ، صوفی باصفا اور فن خطابت میں امتیاز رکھتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار جامعتہ المومنات مغل پورہ میں منعقدہ جلسہ تعزیت میں علماء و مفتیان کرام نے کیا ۔ جلسہ کا آغاز طالبات جامعتہ المومنات کی قرات و نعت شریف سے ہوا ۔ نظامت کے فرائض مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلی جامعتہ المومنات انجام دئیے ۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹر مفتی محمد کاظم حسین نقشبندی نے کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر سیدجہانگیر نے کہا کہ حضرت عبداللہ قریشی الازہری کی شخصیت اللہ کی جانب سے اہل دکن کے لیے ہدیہ و نعمت تھی ۔ آپ کو اللہ نے کئی علمی صلاحیتوں سے نوازا تھا ۔ حضرت قبلہ کئی دہوں تک اتنے استقامت کے ساتھ سینکڑوں شاگردوں کو تیار کیا ۔ حضرت میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ نے کہا کہ اپنی علو شان کو بیان کرنا اور لوگوں میں برائی کرنا یہ اللہ والوں کا کام نہیں ہے ۔ ایسے ہی لوگوں میں حضرت عبداللہ قریشی الازہری کی شخصیت ہے ۔ ایسی شخصیتیں بہت ہی کم اور نایاب ہوتی ہے ۔ مولانا سید شاہ عبدالصمد شرفی استاذ جامعہ نظامیہ نے کہا کہ ہر انسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے ۔ حضرت عبداللہ قریشی الازہری جب خطبہ دیتے تو لوگوں پر رقت طاری ہوجاتی ۔ مولانا رضوان قریشی امام مکہ مسجد نے کہا کہ حضرت قبلہ نے اپنی حیات میں صرف حیدرآباد دکن کی ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے عوام کے لیے خدمت کی ہے ۔ آپ کے درس قرات میں کم سن بچے سے لے کر عمر رسیدہ بزرگ بھی موجود ہوتے ۔ مولانا حافظ احمد غوری استاذ جامعہ نظامیہ نے کہا کہ اللہ نے قرآن کو نازل کر کے اس کے حفاظت کی ذمہ داری لی اور اس کی حفاظت کا ذریعہ حفاظ کے ذمہ سپرد کیا ۔ حافظ محمد صابر پاشاہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس جلسہ میں مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، جناب شمس الدین فاروقی ، جناب بشیر احمد فاروقی ، مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا عبدالعلیم قریشی ، مولانا محمود شاہ ، مولانا صلاح الدین قادری ، مولانا محمد زاہد قادری ، مولانا عبدالقدیر ، مولانا راشد عبدالرزاق میمن ، مولانا عبدالحمید فاروقی ، مولانا سلیمان علی شاہ ، مولانا سید عارف ہاشمی ، جناب محمداحمد پاشاہ ، مفتی عبدالرحیم قادری نے شرکت کی ۔۔

 

آج سالانہ محفل نعت شہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر۔ ( راست)  جناب حبیب مسعود العیدروس کی اطلاع کے بموجب جماعت نور محمدی ﷺ بارکس کی جانب سے سالانہ عظیم الشان محفل نعت شہ کونینﷺ کا آج بعد نماز عشاء قریب جامع مسجد بارکس زیرنگرانی حافظ محمد عبدالرزاق صدیقی خلیفہ و سجادہ نشین بحرالعلوم حضرت عبدالقدیر صدیقی حسرتؔ ، نبیرۂ شیخ الاسلام سید اولیاء حسینی المعروف مرتضیٰ پاشاہ سجادہ نشین قادری چمن اور ڈاکٹر مولانا شاہ محمد اخلاق شرقی القادریمقرر ہے ۔محفل نعت شہ کونین میں ثناء خواں کے علاوہ اراکین جماعت نور محمدیؐ بارکس دف پر ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض جناب سید اکبر حسینی انجام دیں گے ۔ محفل کا اختتام سلام خیرالانام و دعاء اراکین جماعت و حاضرین محفل پر ہوگا۔