مذہبی خبریں

قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک سوا بارہ بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں عامتہ المسلمین سے شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔
ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : جامع مسجد پائیگاہ بشیر باغ میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی سیول سرجن کا خطاب ’ برادران وطن میں دعوت دین ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا مدلل لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔
درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید عترت احمد حسامی رکن عاملہ لجنتہ العلماء بعد نماز مغرب مسجد قطب شاہی (چھوٹی مسجد) مراد نگر میں جب کہ مولانا سید ارشاد قاسمی بعد نماز عشاء مسجد مدینہ طیبہ نیا قلعہ گولکنڈہ میں درس قرآن دیں گے ۔۔
٭٭    مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابراہیمی قادر باغ رنگ روڈ اور بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی کی زیر نگرانی محفل درس قرآن مجید مقرر ہے ۔۔
عمرہ و زیارت مدینہ منورہتربیتی کلاسیس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید شرف الدین صدر لبیک سوسائٹی کے بموجب عازمین حج و عمرہ و زائرین مدینہ منورہ کی تربیت و تعلیم کے لیے لبیک سوسائٹی مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی جنرل سکریٹری سوسائٹی ہذا کی خصوصی و راست نگرانی میں ہفتہ واری عمرہ تربیتی کلاسیس کا آغاز 14 نومبر ہفتہ سے انسٹی ٹیوٹ آف عربک متصل ہوٹل سٹی ڈائمنڈ مہدی پٹنم میں کررہی ہے ۔ کلاس کے اوقات صبح 10 تا 11 بجے دن ہوں گے ۔ کلاس کی کوئی فیس نہیں ہے ۔۔
قرات کی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا ابوالحسن علی ندوی میموریل سنٹر اے این ایس پلازا نزد جامع مسجد ملے پلی میں فن قرات کی کلاسیس ہفتہ میں دو دن ( جمعہ اور ہفتہ ) بعد نماز عشاء جاری ہیں ۔ ان کلاسیس سے طلباء دینی مدارس ، اسکولس و کالجس میں پڑھنے والے طلباء استفادہ کرسکتے ہیں۔ خواہش مند حضرات 9949400180 پر ربط کریں ۔۔
جلسہ یاد سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : جلسہ یاد سیدنا امام حسینؓ 13 نومبر کو جامع مسجد ہمایوں نگر کے قریب بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مفتی محمد نیر اعظم اشرفی ، مولانا سید خالد قادری اور مولانا محمد احمد نقشبندی مخاطب کرینگے ۔۔

بیت بازی مقابلہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : بشیر اینڈ سرور بابو خاں ٹرسٹ اقبال اکیڈیمی حیدرآباد کے تعاون سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ہائی اسکول کے طلباء وطالبات کے درمیان علامہ اقبال کے اشعار پر مبنی بیت بازی مقابلہ 14 نومبر کو اسپرنگ فیلڈ اسکول کوٹلہ عالیجاہ پر صبح 11 بجے منعقد ہوگا ۔ محترمہ دردانہ محمود اس مقابلہ کی نگرانی کریں گے ۔ ڈاکٹر فاطمہ پروین صدارت کریں گی ۔ ڈاکٹر شمس الہدی اور جناب ایاز شیخ حکم کے فرائض انجام دیں گے ۔ مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے جناب محمد انور سے 8712814354 پر ربط کریں ۔۔
مفتی محمد نوال الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : مفتی محمد نوال الرحمن امام و خطیب جامع مسجد نور ، شکاگو ( امریکہ ) کا خصوصی خطاب 13 نومبر بروز جمعہ 1 تا 2 بجے دن جامع مسجد سیدنا ابوبکر صدیقؓ الحسنات کالونی ، ٹولی چوکی میں ہوگا ۔ نماز جمعہ 2-15 بجے ہوگی ۔۔
بزم خواتین کے زیر اہتمام مقابلہ نعت سرور کونینؐ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : بزم خواتین کے زیر اہتمام مقابلہ نعت سرور کونینؐ 28 نومبر کو 9-30 صبح رائل ایجنسی گارڈن ہال آصف نگر میں منعقد ہوں گے ۔ ہر گروپ 5 تا 8 طالبات پر مشتمل رہے گا ۔ شرکت کے خواہش مندوں کو اسکول / کالج کا سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہوگا ۔ ہر اسکول یا کالج سے ایک ٹیم کے دو گروپ ہوں گے ۔ کامیاب ٹیموں کو رقمی انعامات دئیے جائیں گے ۔ خواہش مند فون نمبرات 9951483881 ۔ 23316422 پر ربط کریں ۔۔
مکہ مسجد میں آج شاہ ولی اللہ کانفرنس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللہی کے زیر اہتمام عرس حضرت علامہ شاہ ولی اللہ محدث صوفی دہلویؒ کے موقع پر 13 نومبر کو بعد نماز جمعہ مکہ مسجد میں شاہ ولی اللہ کانفرنس بصدارت مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری نگرانی کریں گے ۔ مولانا سید شاہ علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا سید قادر محی قادری جنید پاشاہ کے خطابات ہوں گے ۔ قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی معتمد بزم خیر مقدمی کلمات پیش کریں گے ۔۔

شیخ ظفر الحسن مدنی کا آج خطبہ جمعہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : مسجد توحید قطب شاہی گلشن کالونی نزد سات گنبد شیخ پیٹ ٹولی چوکی میں خطبہ جمعہ شیخ ظفر الحسن مدنی پرتاپ گڑھی دیں گے ۔ خطبہ جمعہ کا عنوان ’ عمل صالح کی برکت ‘ ہوگا ۔ خطبہ کا آغاز 12-45 منٹ سے ہوگا ۔۔