مذہبی خبریں

حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ /2 جنوری (راست) محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہؒ /3 جنوری کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باؤلی موڑ میں زیرنگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا مقرر ہے ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں اس محفل سے مولانا حافظ محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /2 جنوری (راست) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید صاحب نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی کے زیراہتمام محلہ سمتا کالونی میں اجتماعی مطالعہ قرآن و درس حدیث بروز جمعرات بعد نماز فجر بمکان انجنیئر محمد عبدالباسط منعقد ہوگا ۔ محمد احمد اعظمی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔