مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 13 دسمبر جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ کارروائی مفتی شیخ اسد اللہ یاسر حسامی چلائیں گے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

ماہانہ اصلاحی اجتماع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : مدرستہ الحسنات للبنات مراد نگر کے تحت خواتین کا ماہانہ اصلاحی اجتماع 15 دسمبر کو 2 بجے دن مدرستہ الحسنات للبنات نزد مسجد قطب شاہی ( چھوٹی مسجد ) مراد نگر منعقد ہوگا ۔ اس اجتماع سے مولانا عترت قاسمی خطاب کریں گے ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ، محفل ذکر و درود شریف ، بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی،ؒ شکر گنج مقرر ہے ۔خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

فاتحہ حضرت ابوالفدائؒ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : حضرت العلامہ ابوالفداء پروفیسر محمد عبدالستار خاں نقشبندی قادری کی ماہانہ فاتحہ 15 دسمبر کو 6 بجے صبح آستانہ ابوالفداء واقع میسرم زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری مقرر ہے ۔ ذکر و مراقبہ ختم خواجگان و قرآن و خوانی کے بعد غلاف و چادر گل پیش کی جائے گی ۔۔

محفل نعت شہہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : ماہانہ فاتحہ حضرت ابوالبرکات سید خلیل اللہ شاہ نقشبندی 8 ربیع الثانی بعد نماز عشاء قیام گاہ محمد غوث نقشبندی واقع بیرون غازی بنڈہ میں مقرر ہے جسمیں محفل نعت پاک ہوگی ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت خواجہ مرزا محمد بیگؒ آغا پورہ میں 13 ، 14 اور 15 ربیع الثانی کو منایا جائے گا ۔ عرس کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ سجادہ نشین مراسم عرس انجام دیں گے ۔ مولانا شاہ محمد کلیم اللہ چشتی کی نگرانی میں عرس کی تیاریاں جاری ہیں ۔۔

حلقہ ذکر الہٰی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : خانقاہ قادریہ حامدیہ کے زیر اہتمام جمعرات کو بعد نماز مغرب خانقاہ قادریہ حامدیہ ، سائی رام انکلیو ، حیدر شاہ کورٹ راجندر نگر منڈل حلقہ ذکر الہیٰ ہوگا اور بعد نماز عشاء اسپوکن عربی کلاسیس منعقد ہوں گی ۔ جس میں عربی صرف و نحو کی تعلیم مولانا محمد شرف الدین نظامی قادری دیں گے ۔ نگرانی مولانا محمد عابد علی خاں کریں گے ۔۔

عرس شریف
٭٭ عرس شریف حضرت الحاج خواجہ سید محمد جیلانی شاہ قادری چشتی کلیمی المعروف قطب پیر کلیمی 17 اور 18 دسمبر کو آستانہ عالیہ ہائی ٹیک سٹی نزد لوہے کا چارمینار میں مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا سید محمد غوث احمد قادری چشتی کریں گے ۔ 17 دسمبر کو بعد نماز مغرب جلوس صندل بعد عشاء صندل مالی پیشکشی چادر گل ، تبدیل غلاف مبارک دعا سلام ہوگا ۔ بعد صندل مالی جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔ 18 دسمبر بعد نماز عشاء طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ حافظ سید محمد محسن قادری مہمانوں کا استقبال کریں گے ۔۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 13 دسمبر کو شام 8-45 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مبلغین کی قرات کلام پاک و نعت رسول ؐ سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق رضا قادری کا اولیاء کرام کے فضائل پر خطاب ہوگا اور اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔

جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیر اہتمام جمعرات 13 دسمبر کو بعد نماز عشاء عبدالسلام ہاوس نزد مسجد غوثیہ واقع اندھیری گلی عالیجاہ کوٹلہ میں جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ مقرر ہے ۔ مولانا صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری سرپرستی کریں گے ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین قادری بعنوان فیضان غوث اعظم ؒ مخاطب کریں گے ۔ جناب محمد زاہد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا ہوگی ۔ جلسہ کا اختتام ذکر سلام و دعا پر ہوگا ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق ؓ ، بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی کے زیر اہتمام محلہ سمتا کالونی سات گنبد بمکان انجینئر عبدالباسط شاہزان بیکری لائن میں درس قرآن بروز جمعرات بعد نماز فجر منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فہیم الدین بیدر تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔

تکمیل تفسیر قرآن
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : مجلس انتظامی مسجد عثمانیہ لکڑ کوٹ چھتہ بازار کے بموجب 13 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ لکڑ کوٹ چھتہ بازار میں تقریب تکمیل تفسیر قرآن منعقد ہوگا ۔ مولانا مشتاق لکڑ کوٹ روزانہ بعد نماز فجر قرآن مجید کی تفسیر بیان کررہے تھے جس کے سلسلہ کا آخری درس 13 دسمبر بعد نماز ظہر مقرر کیا گیا ہے ۔ جس میں جناب سید شاہ نور الحق قادری ایڈوکیٹ ، مولانا وزیر علی قاسمی تقریب کی سرپرستی کریں گے اور مفتی صادق محی الدین فہیم ، مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری آخری اور پہلی سورت کی تفسیر پیش کریں گے ۔۔

جشن فیضان دادا پیر ؒ و پیران پیر ؒ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : حضرت مولانا سید احمد محی الدین جیلانی حسنی حسینی المعروف بہ سید نوری شاہ چشتی قادری کے عرس مبارک کے موقع پر جشن فیضان دادا پیرؒ و پیران پیر ؒ بحسن سرپرستی ڈاکٹر سید محمد ناصر الدین جیلانی حسنی حسینی المعروف بہ سید اسرار اللہ شاہ نوری 15 دسمبر کو بعد نماز ظہر 1-30 بجے دن مسجد نوری خانقاہ نوریہ ( مقام اسرار ) میں مقرر ہے ۔ سمینار میں علماء کرام و مشائخین عظام مقالات پیش کریں گے اور بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف نیز 15 دسمبر کو بعد نماز عشاء جلسہ عام منعقد ہوگا جس کو مقامی و بیرونی علماء و مشائخین عظام مخاطب کریں گے اور سرپرست جلسہ کی ساتویں تصنیف اسرار فرامین رحمتہ للعالمینﷺ جلد دوم کا اجراء عمل میں آئے گا ۔ اور 16 دسمبر بعد نماز فجر ختم کلام پاک و چادر گل پیش کی جائے گی بعدہ محفل سماع کا انتظام رہے گا ۔۔

حمیدیہ میں آج پانچویں محفل غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام یکم تا 11 ربیع الثانی جاری گیارہ روزہ محافل حضرت غوث اعظم ؒ کے سلسلہ کی پانچویں محفل 5 ربیع الثانی کو صبح 8 تا 9-30 بجے حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری ، مولانا سید محمد سیف الدین قادری حاکم پاشاہ حمیدی ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا علی پاشاہ اور نگران محفل ڈاکٹر سید شاہ محمد حمید الدین شرفی مخاطب کریں گے ۔۔

ادارہ ادب اسلامی کا
کامیاب طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا طرحی مشاعرہ اتوار 9 دسمبر کو اسلامک سنٹر مہدی پٹنم پر زیر صدارت ڈاکٹر فاروق شکیل منعقد ہوا ۔ ابتداء میں جناب محمد احمد محی الدین کی تلاوت سے مشاعرہ کا آغاز ہوا ۔ مشاعرہ میں صدر مشاعرہ کے علاوہ ڈاکٹر محسن جلگانوی ، ڈاکٹر رؤف خیر ، کامل حیدرآبادی ، سمیع اللہ حسینی ، شریف اطہر ، یوسف روش ، جگجیون لال استھانہ سحر ، رفیع اللہ رفیع ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، ظفر فاروقی ، اعجاز احمد اعجاز ، واحد نظام آبادی ، ڈاکٹر نعیم سلیم ، راشد محمود ، خواجہ مسیح الدین اور معین احمد نے طرحی سنجیدہ کلام سنایا ۔۔

یوم الوصال حضرت گنج انوار ؒ
حیدرآباد 12۔دسمبر (پریس نوٹ) سالانہ یوم الوصال حضرت گنج انوار ؒخواجہ شیخ محمد انور علی شاہ چشتی القادری حقانی افتخاری ؒ جمعرات 13 دسمبر کو بعد نماز عشاء خانقاہ حقانیہ انواریہ چشتی منزل شاہ نگر مصری گنج میں مقرر ہے۔ بعد نماز عشاء چشتی منزل سے صندل برآمد ہوکر درگاہ شریف پر مراسم انجام دئیے جائیں گے۔ قصیدہ بردہ شریف ‘ سلام کے بعد محفل وعظ وسماع منعقد ہوگی۔ جناب خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ جانشین حضرت گنج انوار ؒ محافل کی نگرانی کریں گے اور مراسم انجام دیں گے۔

زیارت آثار مبارک و
جلسہ میلاد النبیؐ و فیضان غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام 13 دسمبر کو بعد عصر بمکان مرزا قدرت اللہ بیگ عثمان باغ میں زیارت آثار مبارک و جلسہ و فیضان غوث اعظم ؒ زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی مجددی قادری مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا امیر محمد اصغر نقشبندی ، مولانا محمد حامد محی الدین قادری ، حافظ محمد عبدالرشید ، محمد نوید قادری اور محمد عتیق علی شرکت کریں گے ۔ بعد نماز عصر زیارت آثار مبارک برائے مرد حضرات جب کہ بعد مغرب خواتین کے لیے مقرر ہے ۔ بعد مغرب جلسہ میلاد النبیؐ و فیضان غوث اعظم ؒ مقرر ہے ۔۔