مذہبی خبریں

اعراس شریف
حیدرآباد /14 نومبر ( راست ) حضرت حاجی خواجہ نیاز محمد شاہ شمس کمالی نظامی چشتی القادری المعروف بہ اللہ کے حکم سے علیہ الرحمتہ الرضوان کے اکاون ویں عرس شریف کی دو روز تقاریب کا جمعہ 7 ربیع المنور مطابق 16 نومبر کو جلوس صندل مالی سے آغاز ہوگا ۔ جامع مسجد سرور نگر سے جلوس صندل بعد نماز عصر برآمد ہوگا جو سرور نگر تالاب کٹہ سے براہ پوسٹ آفس چوراہا خانقایہ نیازیہ علی چمن نیاز نگر پہونچے گا ۔ حضرت حاجی نیاز محمد شاہ ثانی نیازی سجادہ نشین مراسم صندل مالی انجام دیں گے اور تبدیل غلاف مبارک اور چادر گل پیش کریں گے ۔ بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 8 ربیع المنور مطابق 17 نومبر بعد نماز فجر قرآن خوانی و تقسیم تبرکات مقرر ہے ۔

٭٭ حضرت سید شاہ حسن قادری ( اچھے میاںؒ) کی تین روزہ تقاریب خانقاہ حسینیہ درگاہ شریف دائرہ اچھے میاںؒ حسن نگر نزد تالاب میر عالم میں مقرر ہے ۔ 15 نومبر کو صندل مقرر ہے ۔ بعد عصر تلاوت قرآن مجید بعد مغرب صندل مالی جلوس صندل خانقاہ حسینیہ سے برآمد ہوگا ۔ بعد عشاء جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا ڈاکٹر سید شاہ حمید الدین حسینی قادری شرفی کریں گے ۔مہمان مقررین حضرت عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا محمد حامد حسان فاروقی ، مولانا سید شاہ کاشف پاشاہ حسینی ، حافظ مفتی الحاج محمد ریاض احمد قادری کے خطابات ہوں گے ۔

دبستان جلیل شعبہ خواتین کا
جلسہ رحمتہ للعالمینؐ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( راست ) : دبستان جلیل ( بانی ڈاکٹر حمیرہ جلیلی ) شعبہ خواتین کا جلسہ رحمتہ للعالمینﷺ 17 نومبر کو 10-30 بجے دن جلیل منزل نور خاں بازار میں ڈاکٹر اشرف رفیع کی صدارت و محترمہ حامدی بیگم ، محترمہ انیس عائشہ اور محترمہ رابعہ نیاز جلیلی کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ محترمہ صبیحہ صدیقی مہمان خصوصی ہوں گی اور ڈاکٹر نکہت آراء شاہین نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ جلسہ کا آغاز مسرت النساء کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ بعد ازاں محترمہ ممتاز النساء حمد باری تعالیٰ ، محترمہ رحیم النساء ، محترمہ ممتاز جہاں عشرت ، محترمہ اطہری فضا ، محترمہ شبینہ فرشوری ، محترمہ ثریا خیر الدین اور محترمہ تسنیم جوہر نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ عقیلہ خاموشی سورۃ انعام رکوع نمبر 10 اور محترمہ عابدہ کریم سورۃ لہب کی تفسیر بیان کریں گی۔ محترمہ زہرہ فاطمہ اور محترمہ اصغر صدیقہ کا خطاب ہوگا ۔ محترمہ سلمیٰ جلیلی سلام بحضور خیر الانام ﷺ پیش کریں گی ۔۔

جلسہ سیرت النبیﷺ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( راست ) : ایوان فاضل و عاقل بمکان مولانا عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں 15 نومبر کو دس بجے شب جلسہ سیرت النبیؐ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ مولانا غوث محی الدین حسامی مخاطب کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام ہے ۔۔
٭٭ بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام جلسہ جشن میلاد النبیؐ کا انعقاد 15 نومبر کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید روپ لال بازار میں عمل میں آئے گا ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی کریں گے ۔ مولانا شیخ زاہد رضوی قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

مرکزی جلسہ رحمتہ للعالمینؐ
برائے خواتین و طالبات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( راست ) : مرکزی جلسہ رحمتہ للعالمینؐ برائے خواتین وطالبات زیر اہتمام تنظیم بنت حرم ، زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 9 ربیع الاول 18 نومبر اتوار 10 تا 3 بجے دن ، صنعا گارڈن فنکشن ہال نزد چارمینار مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ قاریہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالیٰ محترمہ حافظہ ساجد النساء ، نعت شریف محترمہ اطہری فضا ، محترمہ ممتاز عشرت جہاں ، محترمہ تزین فاطمہ انصاری ، محترمہ سیدہ میمونہ بیگم پیش کریں گی ۔ مہمانان خصوصی محترمہ سیدہ ام الاتقیا العیدروس ، محترمہ سیدہ فاطمہ ، محترمہ حامدی بیگم ، محترمہ سیدہ عابدہ کریم ، محترمہ سیدہ صفیہ ، محترمہ ممتاز النساء ، محترمہ اشرف رفیع ، محترمہ انیس عائشہ ، محترمہ امتہ الغفور صادقہ ہوں گی اس مقدس جلسہ کو محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی ، محترمہ رحمت النساء فاروقی ، محترمہ نکہت کوثری ، محترمہ سیدہ زینت سلطانہ ، محترمہ شاکرہ کوثر مخاطب کریں گی ۔ نظامت کے فرائض محترمہ نکہت کوثری انجام دیں گی ۔۔

حمیدیہ میں آج چھٹی محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 6ربیع الاول 8 بجے تا 9-30 بجے صبح حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیﷺ کے سلسلہ کی چھٹی محفل منعقد ہوگی ۔ صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی علی پاشاہ ، پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی اور مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کے خطابات ہونگے بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک موضوع مقدس پر شرف تخاطب حاصل کرینگے ۔۔

وداعی ماتم گروہ جعفری ۸۸
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( راست ) : سید علی حسین طباطبائی سرگروہ کے بموجب 7 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز مغربین علی ولا پرانی حویلی سے ماتمی جلوس ہمراہ سینہ زنی عاشور خانہ امام حسن عسکری یام منزل دارالشفاء پہونچکر مجلس عزاء میں تبدیل ہوگا ۔ مولانا حیدر زیدی مخاطب کریں گے ۔۔

جشن میلاد
٭٭ کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیر اہتمام 15 نومبر بعد نماز مغرب جامع مسجد وزیر النساء دبیر پورہ روبرو درگاہ کملی والے شاہ ، بعد نماز عشاء نماز گاہ کلیتہ البنین مغل پورہ میں جشن عید میلاد النبیؐ مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مفتی محمد حسن الدین ، مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ، مولانا عبدالواسع احمد صوفی ، مفتی محمد کاظم حسین نقشبندی ، مولانا محمد عمر ، الحاج محمد معز چودھری ، مولانا سید یوسف الدین بغدادی ، مولانا سید عارف ہاشمی ، حافظ سید مظہر الدین مخاطب کریں گے ۔۔

جلسہ تقسیم میلاد النبیؐ ایوارڈ
و انعامات برائے مقابلہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( راست ) : کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم میلاد النبیؐ ایوارڈ و انعامات برائے مقابلہ جات 15 نومبر بعد نماز ظہر اردو گھر مغل پورہ میں مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الحاج محمد قمر الدین صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ اسٹیٹ ، جناب سید اکبر حسین صدر نشین میناریٹی فینانس کارپوریشن ، جناب وحید احمد ایڈوکیٹ ، مفتی محمد حسن الدین ، ڈاکٹر سراج الرحمن نقشبندی ، مفتی محمد مستان علی قادری ، مفتی محمد کاظم حسین شرکت کریں گے ۔۔