مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا عبدالملک المظاہری بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

آج مجلس درود شریف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : مدرسہ بنات الصالحات تعلیم القرآن واقع ہاشم آباد میں 29 محرم بروز جمعرات کو 12 تا 3 بجے دن مجلس درود شریف برائے خواتین مقرر ہے حافظہ و قاریہ شریفہ عائشہ نگرانی کرینگی ۔۔

مجلس ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : مجلس ماہانہ فاتحہ حضور سیدنا غوث الثقلینؓ و حضرت پیر شاہ محمد قاسم المعروف شیخ جی حالی قبلہ ابوالعلائیؒ و حضرت پیر صوفی سید شاہ عثمان علی قادری ابوالعلائی المعروف بہ حضرت حاجی پاشاہ قبلہ ؒ 12 نومبر جمعرات کو آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی پنچ محلہ روبرو نیو بس اسٹانڈ چارمینار بعد نماز عشاء فاتحہ خوانی و محفل سماع 9 تا 10 بجے شب زیر نگرانی صوفی سید شاہ افتخار محی الدین ابوالعلائی منعقد ہوگی ۔۔

مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : محمد سرور عزیز کے مطابق خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد میں جمعرات 12 نومبر کو بعد نماز مغرب اصلاحی و تربیتی مجلس ’ مجلس ذکر و سلوک ‘ منعقد ہوگی ۔ حافظ محمد یونس جامعی کی تلاوت قرآن مجید سے مجلس کا آغاز ہوگا اور بارگاہ نبویﷺ میں مولوی حافظ عبدالواسع قریشی اور حافظ تاج الدین سعید نعت شریف سنائیں گے ۔ ذکر جہری سے قبل نگران مجلس حافظ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری سکریٹری مرکز خدمت خلق کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

 

نعتیہ تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : مجلس فیضان وجہہ تخلیق کائناتؐ کے زیر اہتمام ہفتہ واری تربیتی نعتیہ کلاس آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی پنچ محلہ میں اتوار بعد ظہر 2 بجے دن تا عصر زیر نگرانی مولانا صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی منعقد ہوں گی ۔ جس میں خوش الحان اساتذہ بلا لحاظ عمر طلباء کو نعت خوانی کی مفت تربیت فراہم کرینگے۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 12 نومبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

’ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ‘ پر مذاکرہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ’ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ‘ کے زیر عنوان بزم جوہر کا مذاکرہ 14 نومبر کو 3 بجے دن مسدوسی ہال والٹا روڈ مغل پورہ مقرر ہے ۔ مولانا حبیب عبدالرحمن بن حامد الحامد صدارت کرینگے جب کہ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ ان کے علاوہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے مولانا ضیا عرفان حسامی ، مولانا نادر المسدوسی ، مولانا قاضی مقصود احمد صفدر ، مولانا عبدالرشید خاں حصہ لیں گے ۔ قاری انیس احمد انیس کی قرات و حمد ، ڈاکٹر اقبال قادری کی نعت سے مذاکرہ کا آغاز ہوگا ۔ مذاکرے کے فوری بعد ’ سبق سیکھیں شہید کربلا سے ‘ کے زیر طرح منقبتی مشاعرہ ہوگا ۔ ضیا عرفان حسامی صدارت کریں گے ۔ حضرت جلال عارف ، حلیم بابر ، ڈاکٹر نعیم سلیم ، ڈاکٹر غیاث عارف ، علی بابا درپن مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ شعراء کا تازہ طرحی کلام ہوگا ۔ ڈاکٹر راہی نظامت کریں گے ۔۔

درود شریف کی محفل و سماع
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : خانقاہ صوفی ابوالعلائی مصری گنج روبرو مسجد پیارو میاں میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء خاتمہ خواجگان اور درود شریف کی محفل منعقد ہوگی ۔ سجادہ نشین و متولی الحاج محمد زبیر چشتی صوفی ابوالعلائی کی نگرانی میں محفل منعقد ہوگی ۔ بعد ازاں خصوصی دعا ہوگی ۔۔

حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینﷺ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ بعد ذکر الہیٰ و دعا کے بعد نعت شریف کا آغاز ہوگا ۔ آخر میں خصوصی دعا ہوگی ۔۔

مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ و ذکر و فکر بروز جمعرات بعد نماز عشاء قیام گاہ سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، نعت خواں خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا اور خصوصی دعا ہوگی ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کی اطلاع کے بموجب 12 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد شفیع الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : سید شاہ محمد قبول پاشاہ قادری زرین کلاہ گوشہ نشین ؒ کی ماہانہ فاتحہ 12 نومبر بروز جمعرات خانقاہ قبول مصطفوی نور خاں بازار زیر نگرانی مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ سجادہ نشین مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب محفل نعت و میلاد خوانی بعد نماز عشاء پیشکشی چادر گل سلام و فاتحہ خوانی و دعا رات دیر ختم قادریہ مقرر ہے ۔۔

ہفتہ واری اصلاحی خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : مسجد النور ، مدرسہ اسلامیہ فیض العلوم سعید آباد میں 12 نومبر بعد نماز مغرب ہفتہ واری اصلاحی خطاب منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر مولانا محمد فضل الرحمن محمود کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

عرس شریف و فاتحہ اربعین
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت میراں سید شاہ ولی اللہ قادری الجیلانیؒ کا عرس شریف و فاتحہ اربعین مولانا میراں سید شاہ بدر الدین قادری الجیلانیؒ ( نبیرہ حضرت ممدوح ) 12 نومبر درگاہ حضرت شاہ ولی اللہ قادری واقع صابر نگر براہ مراد نگر حسب نظام العمل مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر قرآن خوانی و قصیدہ بردہ شریف و خطابات علمائے کرام بعد مغرب حلقہ ذکر ، جلوس صندل ، و صندل مالی ، شجرہ خوانی بعدہ سلام بحضور خیر الانام ﷺ گذرانا جائے گا ۔ سجادہ نشین و جانشین مولانا سید نجم الدین قادری الجیلانی المعروف ثاقب پاشاہ کی دعا و فاتحہ پر اس نورانی محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

مفتی محمد نوال الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : فراست علی کے بموجب مفتی محمد نوال الرحمن امام و خطیب جامع مسجد نور شکاگو ( امریکہ ) کا خصوصی خطاب 13 نومبر کو ایک تا 2 بجے دن جامع مسجد سیدنا ابوبکر صدیق الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں ہوگا ۔۔

سنی مرکز میں مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع 12 نومبر کو 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ امیر تحریک اسلامی مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

عرس شریف حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتی ؒ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ کا عرس شریف 14 تا 17 نومبر درگاہ حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں منعقد ہوگا ، 14 نومبر بعد عصر تلاوت کلام اللہ ، سماع ، بعد نماز عشاء سجادہ نشین مراسم غسل شریف انجام دیں گے ، 15 نومبر چار بجے شام قصیدہ بردہ شریف و محفل سماع کے بعد آستانہ آمنہ محبوب منزل نلہ کنٹہ سے صندل شریف برآمد ہوگا ۔ بعد نماز عشاء لنگر شریف ، محفل سماع اور مراسم صندل مالی تمام شب میلاد شریف مقرر ہے ۔ 16 نومبر 12-30 بجے دن سماع کی محفل نماز ظہر تک منعقد ہوگی ۔ بعد نماز عصر فاتحہ توشہ شریف بعد نماز مغرب محفل فیضان اولیاء سے مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی صدر کل ہند جمعیت المشائخ مخاطب کریں گے ۔ 9-30 بجے شب سے رات دیر گئے تک محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 17 نومبر 9 بجے دن تلاوت کلام اللہ فاتحہ 10-30 بجے تا 2-30 بجے دن تک محفل سماع بعد عصر قل شریف و محفل رنگ بعد مغرب چادر گل اور سلام بحضور سرور کونین ﷺ کے حضور پیش کیا جائے گا ۔ سجادہ نشین مراسم عرس شریف انجام دیں گے ۔۔

مجلس غوثیہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : بہ مقام درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ خانقاہ نورانی قادری باغ میںماہانہ مجلس غوثیہ 12 نومبر کو مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ اکرم حسین قادری و نقشبندی کریں گے ۔ بعد نماز ظہر ختم القرآن مجید محفل درود شریف و ختم قادریہ مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک قاری انیس احمد کی ہوگی ۔ نعت خواں اصحاب ہدیہ نعت پاک پیش کریں گے ۔ وعظ کے بعد محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 4 بجے جلوس غلاف مبارک و چادر گل درگاہ شریف پر پیش کی جائے گی ۔ بعد نماز عصر خصوصی دعا ہوگی ۔۔

پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے ذریعہ عالمی قیام امن ممکن
WARP کا بین مذاہب مذاکرہ ، ڈاکٹر سراج الرحمن کا لکچر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ساوتھ کوریا کی عالمی تنظیم HWPL کی جانب سے ورلڈ الائنس فار ریلجیس پیس (WARP) پر بین مذاہب مذاکرہ سندریا وگنان بھون لنگم پلی میں منعقد ہوا جس میں مختلف مذہبی رہنماؤں کو مدعو کیا جن کا مقصد عالمی قیام امن میں مذہبی رہنماؤں کا رول پر تفصیلی مذاکرہ ہوا ۔ اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے خطیب و ڈاکٹر محمد سراج الرحمن اسلامک اسکالر نے بتایا کہ آخری پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات پر عمل کے ذریعہ سے مساوات ، محبت کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے ۔ جس سے مقامی اور عالمی امن کا قیام ممکن ہے ۔ اس مذاکرے میں پنڈت ہری ہرا پرساد ( ہندوازم ) برادر کو شک ( کرسچن ) مسز مینا کماری ڈین فیکلٹی آف لا عثمانیہ یونیورسٹی روی کمار ، مسز لکشمی دیوی کے علاوہ بیرونی مندوبین مس کم ، مسٹر انیڈ دیگر شریک تھے ۔ ڈاکٹر سراج الرحمن نے انگلش ، تلگو ، ہندی میں مدلل جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں پیش کئے ۔۔

جلسہ عظمت اہل بیت اطہارؓ و نیاز شریف پیران پیرؓ و اعراس شریف
حیدرآباد 11 نومبر (راست) محمد محسن خان قادری صدر مسجد محمدیہ خانہ پور شنکر پلی روڈ کے بموجب سالانہ اعراس شریف 12 نومبر بروز جمعرات آئی پی ایس کالج دنتان پلی، روڈ شنکر پلی، نیاز شریف پیران پیر غوث اعظم دستگیر رضی اللہ عنہ و مراسم اعراس شریف (حضرت سید ابراہیم شاہ قادریؒ، حضرت سید اسماعیل شاہ قادریؒ، حضرت سید داؤد ملک شاہ قادریؒ، حضرت سید بادشاہ محی الدین قادریؒ، حضرت سید قطب الدین حسینی قادریؒ، حضرت سید مکی شاہ قادریؒ، حضرت سید مدنی شاہ قادریؒ، حضرت سید بابا محی الدین قادریؒ، حضرت سید مخدوم شاہ قادریؒ، حضرت سید امان اللہ شاہ قادریؒ، حضرت غفار شاہ قادریؒ) بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ علماء کرام و مشائخین عظام کی زیرنگرانی 11 بجے دن سے ختم قرآن شریف، قصیدہ بردہ شریف مقرر ہے۔ بعد نماز ظہر رفاعی فقراء کے ضرب کے ساتھ مراسم صندل مبارک مولانا سید سادات پیر بغدادی انجام دیں گے۔ زیرسرپرستی حضرت سید عبدالسلام حسینی رفاعی، زیرصدارت حضرت سید شاہ صفی اللہ قادری (سعید پاشاہ) ، زیرنگرانی مولانا سید محمد محمود حسینی الرفاعی المعروف سادات پیر بغدادی، مولانا سید محمد قادری الجیلانی مہمان خصوصی ہوں گے۔ جس میں علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔ جلسہ کا آغاز مولانا غلام محمد خان نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوگا۔ مولانا محمد فاروق قادری کی نعت پاک اور قاری محمد اسداللہ شریف نقشبندی منقبت امام عالی مقامؓ سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مولانا سید اسحاق محی الدین قادری، مولانا قاضی محمد ناصرالدین صدیقی، مولانا حافظ محمد رضوان قریشی، مولانا حافظ محمد شرف الدین قادری، مولانا حافظ محمد آصف عرفان قادری، مولانا حافظ محمد ریاض احمد و دیگر علماء کرام کے خطاب ہوں گے۔ بعدہ سلام بارگاہ خیرالانام قل شریف کے بعد ملک کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی جائے گی۔