مذہبی خبریں

جلسہ یاد حضرت مدنی شرفی و
طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : شرفی چمن سبزی منڈی میں ہفتہ 13 اکٹوبر کو جلسہ یاد حضرت سید شاہ عبدالحفیظ حسینی رضوی قادری مقرر ہے ۔ بعد ظہر محفل قرآن خوانی ، بعد عصر پیشکشی چادر گل اور محفل قصیدہ بردہ شریف ، بعد مغرب محفل قرات اور بعد عشاء محفل نعت و خطابات ہوں گے ۔ 11 بجے شب طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ مشاعرہ کے لیے طرحی مصرعہ ’حفیظ قادری شرفی چراغ علم و عرفان ہے ‘ دیا گیا ہے ۔ مشاعرہ کی نگرانی مولانا سید محمد حمید الدین شرفی کریں گے ۔۔

آج محفل نعت شہ کونین ؐ
حیدرآباد ۔ 10 اکتوبر۔ (راست) بزم ثنائے حبیب کے زیراہتمام زیرنگرانی حبیب محمد بن عبداﷲ العطاس یکم صفر المظفر 9 تا 12بجے شب حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ المعروف حبیب فاروق العطاس کی رہائش گاہ واقع ایرہ کنٹہ قریب حبیب گارڈن فنکشن ہال ماہانہ محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی ۔ شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نوجوان عالم دین حبیب سہیل بن سعید العیدروس کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ نظامت کے فرائض حبیب مصطفی بن حسن العیدروس انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حبیب حسن بن یوسف رفیع ، حبیب عبدالرحمن بن حامد الحامد ، حبیب محمد بن عیدروس العطاس ، مرزا کریم بیگ شرکت کریں گے۔

مجلس غوثیہ
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراں ؒ خانقاہ نورانی قادری باغ میں ماہانہ مجلس غوثیہ بروز سہ شنبہ مقرر ہے ۔ نگرانی حضرت سید شاہ اکرام حسین قادری کریں گے ۔ بعد نماز ظہر ختم قرآن مجید محفل درود شریف و ختم قادریہ مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک حافظ احمد حسین کی ہوگی ۔ قادری انیس احمد اور دوسرے نعت خواں اصحاب ہدیہ نعت پاک حضور ﷺ میں پیش کریں گے ۔ وعظ کے بعد محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 4 بجے جلوس غلاف مبارک و چادر گل درگاہ شریف پر پیش کی جائے گی بعد نماز عصر خصوصی دعا ہوگی ۔۔

حضرت بندہ نوازؒ یونیورسٹی کا قیام خانقاہی نظام میں انقلاب
حضرت محمد محمد الحسینی کی خدمات کو خراج ، مولانا پیر نقشبندی کی ڈاکٹر خسرو کو مبارکباد
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : درگاہ کمیٹی حضور خواجہ اعظم غریب نوازؒ اجمیر شریف کے سابق صدر نشین مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری نے دکن کے تاجدار اولیاء حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز ؒ کے نام سے موسوم ’ یونیورسٹی ‘ کے گلبرگہ شریف میں قیام کو برصغیر ہند کی درگاہوں اور خانقاہوں کے لیے باعث افتخار اور امت محمدی کے باعث فخر قرار دیا ہے ۔ انہوں نے اس کے محرک اور حضرت خواجہ بندہ نواز ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی حضرت سید محمد محمد الحسینیؒ کی تعلیمی روحانی ، سماجی ، عظیم خدمات کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ پاشاہ قبلہ نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ خانقاہی نظام میں انقلاب پیداکیا اور اہل طریقت کی نئی نسل کو درس ہدایت دی ہے ۔ مولانا پیر نقشبندی جو ( وارث سرکاری وطنؒ چشتی چمن ) ہیں آج بارگاہ بندہ نوازؒ کے سجادہ نشین مولانا سید شاہ خسرو حسینی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی ۔ انہوں نے ڈاکٹر خسرو چانسلر یونیورسٹی کے علاوہ ڈاکٹر ایم اے پٹھان وائس چانسلر اور نو منتخب رجسٹرار یونیورسٹی جناب میر کمال الدین علی خاں کو حیدرآباد میںیونیورسٹی کے قیام کی مسرت میں عنقریب منعقد ہونے والی تمام سلاسل طریقت کی جانب سے مشترکہ تہنیتی تقریب شرکت دعوت دی جسے ڈاکٹر خسرو نے نہایت انکساری کے ساتھ قبول کیا جس پر مولانا پیر نقشبندی نے سجادہ نشین گلبرگہ سے اظہار تشکر کیا ۔۔

جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارالسلام عمر آباد شاخ حیدرآباد کا اہم تنظیمی و مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : شیخ اسماعیل افضل کے بموجب 13 اکٹوبر بعد نماز مغرب ، اردو گھر مغل پورہ میں جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارالسلام عمر آباد شاخ حیدرآباد کا اہم تنظیمی و مشاورتی اجلاس مقرر ہے ۔ صدارت مقامی صدر حافظ فہیم الدین عمری کرینگے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی مولانا عبدالجبار عمری شرکت کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیق ؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ قادر باغ میں درس قرآن مجید بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان عبدالحمید نزد بھارت کرانہ اسٹور منعقد ہوگا ۔۔

جلسہ تاثرات حجاج کرام
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید شرف الدین صدر سوسائٹی کے بموجب لبیک ایجوکیشنل و ویلفیر سوسائٹی کے 15 سال کی تکمیل اور حسب روایت حجاج کرام کا ایک تاثراتی جلسہ 14 اکٹوبر کو صبح 10 تا 1 بجے دن دارالامن فنکشن ہال مہدی پٹنم میں منعقد ہوگا ۔ جس میں 2018 کے حجاج کرام حضرات و خواتین اپنے روح پرور تاثرات بیان کریں گے مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی کا خطاب ’ پیام حج و عمرہ ‘ کے موضوع پر خطاب ہوگا ۔

تعزیتی اجتماع
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید شاہ عبدالحفیظ حسینی قادری شرفی المعروف مدنی ایک سادہ مزاج ملنسار ادبی علمی و روحانی شخصیت تھی ۔ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام تعزیتی اجتماع 11 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر صدارت مولانا سید شاہ معز قادری حسینی شرفی اور زیر سیادت مولانا سید شاہ منتجب پاشاہ قادری منعقد ہوگا ۔ علماء و مشائخین عظام کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔۔

جشن وارث پاکؒ
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اشرف اولیاء حضرت حاجی حافظ سید وارث علی شاہؒ کے عرس شریف کے ضمن میں جشن وارث پاک مقرر ہے ۔ 11 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ و درود و سلام ہوگا اور بعد نماز عشاء محفل سماع آستانہ صوفی الدہر حضرت سید حبیب احمد خاکی شاہ وارثی بندل گوڑہ بہادر پورہ مقرر ہے ۔۔

جلسہ بعنوان تاثرات حج برائے خواتین
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جلسہ بعنوان تاثرات حج برائے خواتین زیر اہتمام تنظیم بنت حرم 11 اکٹوبر کو صبح 10 تا 4 بجے دن صنعا گارڈن فنکشن ہال ( نزد سردار محل آفس چارمینار ) زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم مقرر ہے ۔ حج کے مقدس فریضہ سے واپس ہونے والی خواتین اپنے تاثرات حج بیان کریں گی اور گذشتہ سالوں میں حج کرنے والی حاجی خواتین بھی اپنے تاثرات بیان کریں گی ۔ خواتین کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ مہمانان خصوصی پروفیسر اشرف رفیع ، محترمہ امتہ الغفور ، محترمہ اصغر صدیقہ ، محترمہ نکہت کوثری اور محترمہ فاطمہ خواجہ احمد شرکت اور مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ فضل النساء حمد باری تعالی ، محترمہ ممتاز عشرت جہاں نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی ، محترمہ رحمت النساء فاروقی مخاطب کریں گی ۔ اضلاع سے آنے والی خواتین قبل از وقت اطلاع دیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703679879 ۔ 8790825170 ۔ 8374183214 پر ربط کریں ۔۔

نعت خوانی ، کوئز تقریری و تحریری مقابلے
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بسلسلہ جشن میلاد النبیؐ زیر اہتمام مرکزی انجمن مہدویہ بہادر یار جنگ ہال مشیر آباد برائے طلباء وطالبات 14 اکٹوبر کو نعت خوانی مقابلے 10 بجے دن پندرہ سال کے طلباء ان مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور کم از کم پانچ اشعار ترنم میں سنانا لازمی ہے ۔ کوئز مقابلے 12 بجے دن عنوانات ، ہائی اسکول : رسول اللہ ﷺ کی مکی زندگی ، کالج : سیرت رسول اللہ ﷺ اور مدنی زندگی ، تقریری مقابلے 2 بجے دن ہائی اسکول : اخلاق رسول اللہ ﷺ اور ہم وقت 5 منٹ کالج : حقوق والدین ( قرآن و حدیث کی روشنی میں ) وقت 5 منٹ تحریری مقابلے 4 بجے دن عنوانات ہائی اسکول گروپ : رسول اللہ ﷺ رحمت العالمین اور کالج گروپ : اخلاق رسول ﷺ اور ہم وقت 30 منٹ مضمون اردو ۔ ہندی اور انگریزی میں تحریر کیا جاسکتا ہے ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء اپنے نام آغاز مقابلے سے پندرہ منٹ قبل شریک کرواسکتے ہیں ۔ اسکول و کالج انتظامیہ و سرپرستوں اور اولیاء طلباء سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ بچوں کو ان مقابلوں میں شرکت کی ترغیب دیں ۔ جناب محمد احتشام الحسن کنوینر کے فرائض انجام دیں گے ۔۔

سالانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولوی الحاج سید شاہ منیر الدین پاشاہ قادری کی سالانہ فاتحہ بڑا قبرستان محلہ باغ لشکر جنگ دبیر پورہ میں 11 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب صندل مالی چادر گل فاتحہ خوانی مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مولانا محمد خان قادری ارشد حبیبی ہوں گے ۔ سلام و دعا ہوگی ۔ بعد نماز عشاء عارف گلشن باغ جہاں آراء دبیر پورہ محفل چشت سماع زیر نگرانی جناب سید کریم الدین قادری مقرر ہے ۔۔

اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : رفیعہ نوشین جنرل سکریٹری بزم علم و ادب شعبہ خواتین کے مطابق ماہانہ اجتماع 13 اکٹوبر 2-30 بجے دن ملک پیٹ اکبر باغ ایمپائر اسٹیٹ فلیٹ نمبر 105 میں مقرر ہے ۔ قرات کلام مجید کے بعد محترمہ ممتاز جہاں عشرت اور محترمہ شبینہ فرشوری حمد و نعت پیش کریں گے ۔ سیدہ عابدہ کریم ’ قرآن مجید کا ہم پر اثر کیوں نہیں ہورہا ہے ‘ اور ’ سورہ نصر ‘ کی تفسیر بیان کریں گے ۔ رفیعہ نوشین مزاحیہ مضمون ’ آخری چہارشنبہ ‘ سنائیں گے ۔ ڈاکٹر جوہر جہاں ’ قرآن مجید کو سمجھنا کیوں ضروری ہے ‘ پر مخاطب کرینگے ۔ محترمہ سعیدہ سراج ایک مزاحیہ نظم ’ الیکشن ‘ سنائیں گے ۔ محترمہ پروفیسر اشرف رفیعہ اور محترمہ امتہ الغفور صادقہ کے خصوصی خطاب ہونگے ۔۔

مکہ مسجد میں ہفتہ واری خطاب
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب مرزا یوسف بیگ کنوینر محافل مکہ مسجد سوسائٹی کے بموجب تاریخ اسلام کی سلسلہ واری نشست 14 اکٹوبر کو 11 بجے دن لائبریری ہال مکہ مسجد میں مقرر ہے ۔ حافظ توفیق کی قرات کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوگا ۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر جاوید اقبال مفت تشخیص کریں گے اور مشورہ دیں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا اہتمام رہے گا ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری جمعرات کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔