مذہبی خبریں

حسینی سجدہ پر خدا کو بھی ناز ہے
مسجد غلام نبی شاہ میں یاد حسینؓ ، ڈاکٹر سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : میدان کربلا میں امام حسین عالی مقام ؓ کو پیغمبروں جیسا آزمایا گیا ۔ اپنے 72 جان نثار ایک ایک کر کے توحید و رسالت کی گواہی دیتے ہوئے جام شہادت نوش فرمانے کے بعد بھی ، شیر خدا کے شیر کے چہرے سے ایمان کی روشنی جھلک رہی تھی ۔ ہمت ، جوانمردی ، بہادری ، کا پیکر بنے ہوئے تھے ، اعتماد کا نور ان کی آنکھوں میں منور تھا ۔ 113 سے زیادہ زخم کھانے کے باوجود ، کربلا کی گرم ریت پر تیمم فرمایا اور رب العالمین کے دربار میں سجدہ ریز ہوگئے ۔ دشمن موقع غنیمت جان کر خنجر چلایا جب امام حسینؓ کا سر اقدس نیزے پر اٹھایا گیا تو آپ کی زبان مبارک سے تسبیح سجدہ سبحان ربی الاعلیٰ کی آواز آرہی تھی ، یہ ایک ایسا عظیم سجدہ تھا جس پر رب العالمین کو بھی ناز ہے ، ان خیالات کا اظہار خطیب وڈاکٹر محمد سراج الرحمن متولی مسجد نے جامع مسجد غلام نبی شاہ ہاشم آباد میں جلسہ یاد حسینؓ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس جلسہ کی صدارت داعی اسلام غلام نبی شاہ نقشبندی نے کی ۔ مولوی ہارون الرحمن خطیب پائیگاہ مسجد ، مولوی سمیع الرحمن ، محمد جلال الرحمن نے مخاطب کیا۔ تبرک کی تقسیم عمل میں آئی ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : حافظ سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 20 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مہمان مقرر مولانا شاہ فضل الرحمن محمود مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی محمد اسلم چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد اکرم الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

جلسہ شہادت
٭٭ جلسہ شہدائے کربلاؓ و ماہانہ فاتحہ حضرت سید محمد جیلانی قادری کلیمی 20 ستمبر بعد نماز عشاء آستانہ قطب صاحب ؒ نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں مقرر ہے ۔ جس میں ختم خواجگان دعا سلام محفل نعت و منقبت ، علماء کا وعظ ہوگا ۔ مولانا سید محمد غوث قادری نگرانی کریں گے ۔۔
٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام دو روزہ تاجدار کربلا ؓ کانفرنس 20 اور 21 ستمبر سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگی ۔ پہلی نشست 20 ستمبر کو بعد نماز عشاء 9 بجے شب ہوگی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا اور ثنا خواں تحریک اسلامی نعت رسول ﷺ و منقبت پیش کریں گے ۔ مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری اور مولانا محمد فاروق رضا قادری کے خطابات ہوں گے ۔ کانفرنس کی دوسری نشست 21 ستمبر قبل از نماز تا نماز مغرب تک منعقد ہوگی ۔۔
٭٭ ایوان فاضل و عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں بروز جمعرات 10 بجے شب شہادت سیدنا امام حسینؓ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا محمد حسام الدین جعفر پاشاہ خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ کل ہند سنی علماء بورڈ کا جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ 20 ستمبر کو بعد نماز مغرب جامع مسجد محمدیہ معین آباد میں مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مفتی محمد کاظم حسین نقشبندی ، ڈاکٹر سید یوسف الدین ، مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا سید عارف ہاشمی، مولانا سید فراست علی قادری مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ سالانہ جلسہ یاد حسینؓ 10 محرم 9-30 بجے صبح زیر نگرانی مولانا محمد عبدالمجید صدیقی زیر اہتمام مقامی مجلس تعمیر ملت عیدی بازار جامع مسجد صدیق اکبر ؓ روبرو گنبد شجاع الدین حسینؒ منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد متین الدین قادری ، جناب محمد ضیا الدین ، مولانا حسن محمد نقشبندی ، مولانا عماد الدین ، جناب سیف الرحیم قریشی ، جناب رضی الدین ، مولوی محمد مسیح الدین قادری ، عماد الدین قادری اور دیگر مقررین مخاطب کرینگے ۔۔

اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
پر مجلس تعمیر ملت کا جلسہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے بموجب 21 ستمبر بروز جمعہ 2 بجے دن بعد نماز جمعہ مسجد عائشہ راجیو گاندھی نگر پہاڑی شریف میں جلسہ عام بعنوان ’اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ‘ مقرر ہے ۔ اس جلسہ کو محمد ضیا الدین نیر ، جناب سیف الرحیم قریشی مخاطب کرینگے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : حضرت سید شاہ محمد راجو حسینی ثانی قبلہ ؒ سجادہ نشین ( نہم ) بمقام آستانہ عالیہ بیرون فتح دروازہ مصری گنج 9 محرم بعد نماز عصر مراسم صندل مالی و بعد نماز مغرب محفل سوز خوانی مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا قاری سید شاہ ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ مصری گنج کریں گے ۔۔

یوم عاشورہ پر خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : مسجد امیر فاطمہ اکبر باغ ملک پیٹ میں 20 ستمبر کو بعد نماز ظہر 3 بجے دن مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین قادری کا عاشورہ کی فضیلت پر بیان ہوگا ۔۔

جلسہ شہادت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : مکہ مسجد میں مجلس فیضان مصطفی کے زیر اہتمام 10 محرم بعد نماز عصر تا نماز عشاء شہادت حضرت سیدنا امام حسین و جمیع شہدائے کربلا زیر صدارت حافظ و قاری محمد عثمان نقشبندی امام مسجد و صدر نشین کل ہند مجلس فیضان مصطفی مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک ، نعت و منقبت کے بعد مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا سید محمد قبول بادشاہ شطاری ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی ، مولانا سید عبدالروف بغدادی ، مولانا محمد فضل اللہ شاہ قادری ، حافظ صابر پاشاہ ، مفتی عبدالواسع ، حافظ محمد وہاج کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ فیض الاسلام ایجوکیشنل ویلفیر اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام 20 ستمبر کو گیارہ بجے دن جامعہ فیض الاسلام سلامی اسٹریٹ وٹے پلی مین روڈ فلک نما میں مولانا محمد عبدالغفار خاں سلامی کی صدارت اور قاری محمد عبدالرحمن خاں کی نگرانی میں جلسہ شہدا ئے کربلا مقرر ہے ۔ مفتی کوثر عالم قاسمی ، مفتی معین الدین بانکوی خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ خانقاہ قادریہ رضویہ کے زیر اہتمام جلسہ یاد حسین ؓ و عظمت اہل بیت اطہارؓ 20 ستمبر کو بعد نماز عشاء روبرو خانقاہ قادریہ رضویہ پلر نمبر 238 متصل گلی پیراڈائز گارڈن سلیمان نگر راجندر نگر مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا محمد رفیق رضا قادری کریں گے ۔ صدارت ڈاکٹر محمد طاہر رضا قادری کریں گے ۔ حیدرآباد و بنگلور سے تشریف لانے والے نعت خواں حضرات نعت سنائیں گے ۔ جناب مرزا عرفان بیگ ، جناب محمد زاہد ، جناب محمد راشد القادری رضوی بھی خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ آستانیہ عالیہ رضویہ موسومہ درگاہ امر اللہ شاہؒ مغل پورہ میں 2 روزہ محفل یاد امام حسینؓ منعقد ہوگی ۔ 20 اور 21 ستمبر کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی ، مفتی محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا شاہ محمد تقی احمد رضوی ، مولانا شاہ محمد خالد رضوی ، مولانا محمد عبدالنور ملتانی کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔ بعد جلسہ کے دعائے عاشورہ پڑھائی جائے گی ۔۔
٭٭ مسجد شہامت جاہ بہادر لال ٹیکری میں 10 محرم قبل نماز جمعہ مولانا محمد عثمان نقشبندی شہادت حضرت سیدنا امام حسین و شہدائے کربلاؓ پر خصوصی خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا سید ابوالحسن علی ندوی میموریل سنٹر موقوعہ اے این ایس پلازہ نزد بڑی مسجد ، ملے پلی پر 20 ستمبر بعد نماز مغرب بعنوان ’ شہادت حسینؓ ، حقائق و نتائج ‘ منعقد ہوگا ۔ اس اجتماع پر سید راشد نسیم ندوی ، کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

حمیدیہ میں آج نویں محفل
حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا12 محرم جاری سالانہ محافل امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسینؓ کے سلسلہ کی نویں محفل 9 محرم کو صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری ، مفتی سید محمد سیف الدین قادری ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت و سلام پیش کریں گے ۔۔

آئی ہرک کاسالانہ مرکزی جلسہ
شہادت عظمیٰ حضرت سیدنا امام حسین ؑ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام 28 واں سالانہ مرکزی جلسہ شہادت عظمیٰ حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام ،جمعہ ،21؍ستمبر م 10؍محرم الحرام بعد نماز جمعہ،2بجے دن سے جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈروبرو معظم جاہی مارکٹ منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفائؒ جلسہ کی نگرانی کریں گے۔ تلاوت کلام پاک، قصیدہ بردہ شریف، محفل نعت و منقبت و سلام کے بعد پروفیسر سید محمد حسیب الدین حسینی حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک، مولانا ڈاکٹر سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری،مولانا ڈاکٹر سیدشاہ محمد عبد المعز حسینی قادری شرفی، حافظ و قاری مولانا سید شاہ محمد حسینی پیر طاہری کرنولی، مولانا سیدشاہ محمد کاظم محی الدین حسینی قادری شرفی ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حسینی حاکم حمیدی کامل نظامیہ و معاون ڈائریکٹر آئی ہرک، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضاحسینی حمیدی کے علاوہ دیگر سادات کرام، مشائخین عظام اور علماء محترم کے خطابات ہوں گے۔ بعد ہٗ نگران جلسہ کا خطاب ہوگا۔

جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد میں
جلسہ یاد حضرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد میں 20 ستمبر کو 9 ساعت شب جلسہ یاد حضرت سیدنا امام حسینؓ مقرر ہے ۔ مولانا الحاج سید مسعود حسین مجتہدی ، حضرت محمد نعمت اللہ خاں صوفی مبین ، فقیر سید خوندمیر اشرفی ، جناب محمد فیض اللہ خاں صوفی مخاطب کرینگے ۔ نگران کار جلسہ حضرت سید علی اشرفی ہوں گے ۔۔

ماتم گروہ جعفری
حیدرآباد /19 ستمبر ( راست ) جناب طباطبائی کے بموجب 9 محرم 5 بجے صبح بارگاہ مبارک 9.30 بجے سید مظہر الحسن بیت القائم 10.30 بجے دن جناب شبیر موسوی موسی ابن جعفر 6 بجے شام میر سجاد علی کوچہ داراب جنگ 6.30 بجے شام جناب علی محسن خان متصل بلدیہ قدیم 7.30 بجے شب جناب سید مطاہر حسین امکاس ہاوس گروہ جعفری زیر عنایت جنگ 10 محرم زائد از ایک صد سالہ ماتمی جلوس ہمراہ علم بی بی قدم رسول مبارک تا رود موسی پہونچے گا ۔

شہید آعظم کانفرنس
حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست ) نیشنل اسوسی ایشن آف صوفی اسکالرس و تنظیم غلامان آل رسول کے زیر اہتمام 20 ستمبر کو بعد نماز عشاء بڑا بازار چوراہا یاقوت پورہ میں ’’ شہید اعظم کانفرنس‘‘ منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کی سرپرستی مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید احمد پاشاہ قادری شرکت کریں گے ۔ مولانا سید شاہ آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ کا خطاب ہوگا ۔