مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : بیت الخیر کامپلکس چوتھی منزل انجمن گراونڈ ملے پلی میں جمعرات 5 نومبر کو بعد نماز مغرب سلسلہ وار درس قرآن میں ڈاکٹر محمد محبوب فرید سورہ نور کے پانچویں رکوع کا درس دیں گے ۔ جناب شمس الدین احادیث کا حاصل مطالعہ بہ زبان انگریزی پیش کریں گے ۔۔

عرس حضرت محمد شاہ صاحبؒ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : عرس حضرت سید محمد شاہ ہاشم حسینی صابری المعروف حضرت محمد شاہؒ 23 ، 24 محرم مطابق 6 ، 7 نومبر بروز جمعہ و شنبہ اندرون درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ مقرر ہے ۔ 23 محرم بعد نماز عصر صندل شریف بعد مغرب چراغاں 24 محرم 8 بجے صبح قرآن خوانی ، قصیدہ بردہ شریف و مجلس سماع شام 4 بجے مجلس سماع بعد مغرب محفل قل ہوگا ۔ مراسم عرس مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین انجام دینگے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 5 نومبر جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔
چشت محفل سماع
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : سالانہ چشت محفل سماع آستانہ عالیہ چشت گڑھ کاشانہ عصمت پھسل بنڈہ ، سنتوش نگر 5 نومبر بروز جمعرات 10-30 بجے دن بہ سرپرستی جگر گوشہ حضرت سیدنا خواجہ غریب نوازؒ الحاج سید شاہ عاشق عصمت اللہ شاہ حسینی چشتی سمرقندی گیسودراز سجادہ نشین و گدی نشین بارگاہ حضرت سیدنا خواجہ زین الدین حسینی چشتی سمرقندیؒ منعقد ہوگی ۔ محفل سماع کا آغاز قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ سماع کے اختتام پر سلام بحضور خیر الانام ﷺ پیش کیا جائے گا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 5 نومبر بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی عرفان قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد ابراہیم کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا عبدالملک مظاہری مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

 

محفل نعت شہہ کونینﷺ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : مرزا سجاد بیگ کی نگرانی میں 5 نومبر کو بعد مغرب اندرون سینٹ فیضیہ ہائی اسکول کشن باغ میں محفل نعت شہہ کونینﷺ مقرر ہے ۔ مولانا مرزا امجد بیگ قادری کی قرات کلام پاک سے اس محفل نعت پاک کا آغاز ہوگا ۔ مرزا غفور بیگ ، مرزا حیدر بیگ ، مرزا بہادر بیگ ، محمد پاشاہ ، سید شوکت علی قادری ، مرزا مجاہد بیگ رحمت پاشاہ ، مولوی محمد اقبال زہری بیابانی ، مرزا سمیع اللہ بیگ ، محمد عبدالستار ، محمد زبیر ، اختر خاں ، محمد یوسف قادری ، سید رفیع الدین نقشبندی اور دیگر نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت و منقبت امام حسینؓ پیش کریں گے ۔۔

 

تنظیم بنت حرم کا اتوار کو
جلسہ تاثرات حج برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : شہر حیدرآباد اور اضلاع کے خاتون حاجیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جلسہ تاثرات حج برائے خواتین زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی (صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ) 8 نومبر اتوار کو صبح 10 تا 3 بجے دن مدرسہ بنات الحرم مکہ مسجد میں منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ ساجد النساء حمد باری تعالیٰ جب کہ محترمہ فضل النساء و محترمہ سیدہ میمونہ نعت شریف پیش کریں گی ۔ اس سال حج سے واپس ہونے والی حاجی خواتین الحاجہ فریدہ بانو و الحاجہ روبینہ پروین و دیگر حاجی خواتین اپنے تاثرات حج بیان کریں گی ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی ( نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ) ، محترمہ رحمت النساء فاروقی ( صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ) ، محترمہ عزیزہ محبوب معتمد عمومی تنظیم بنت حرم اس جلسہ کو مخاطب کریں گے ۔ نظامت کے فرائض محترمہ عزیزہ محبوب انجام دیں گی ۔ اس سال حج کا ارادہ کرنے والی خواتین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ بھی اس جلسہ میں شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618254762 ۔ 9247240425 پر ربط کریں ۔۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : کنزالعرفان حضرت شاہ محمد کشفی بیابانیؒ کے عرس شریف کشفی گلشن عقب چندو لال بارہ دری احاطہ درگاہ دو پہاڑ شاہ ولیؒ مصری گنج میں مقرر ہے ۔ 22 محرم جمعرات بعد مغرب غسل شریف سے تقاریب کا آغاز ہوگا ۔ 23 محرم جمعہ بعد عشاء برآمدی صندل مبارک ہوگی ۔ مراسم صندل مالی متولی و سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ بعد ازاں سماع ہوگی ۔ 24 محرم ہفتہ بعد مغرب تناول تبرک محفل چراغاں محفل سماع ہوگی ۔۔

 

مقابلہ قرات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( راست ) : دینی تعلیمی صنعتی تنظیم کے زیر اہتمام یوم رحمتہ للعالمین ﷺ کے ضمن میں طلباء جونیر گروپ 10 تا 17 سال مرد حضرات 18 تا 30 سال سینیئر گروپ کے لیے 8 نومبر اتوار کو صبح 9 بجے مقابلہ قرات القرآن منعقد ہوں گے ۔ جونیر گروپ کے لیے اپنی مرضی کے رکوع کی تلاوت کی اجازت رہے گی جب کہ سینئیر گروپ کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعہ مقابلہ ہوگا ۔ جونیر گروپ کا مقابلہ صبح 9 بجے سے ظہر تک ہوگا ۔ بعد نماز ظہر سینئیر گروپ کا مقابلہ ہوگا ۔ شرکت کی کوئی فیس نہیں ۔ شرکت کی آخری تاریخ 7 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ خواہش مند اپنا نام فون نمبرات 9989274880 ۔ 9849047590 ۔ 24503808 پر درج کرواسکتے ہیں ۔۔