مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء اے پی کے بموجب بروز جمعرات مولانا عبدالملک المظاہری بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی اور مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

درود شریف کی محفل و سماع
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خانقاہ صوفی ابوالعلائی مصری گنج روبرو مسجد پیارو میاں میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء خاتمہ خواجگان اور درود شریف کی محفل الحاج محمد زبیر چشتی صوفی ابوالعلائی کی نگرانی میں منعقد ہوگی ۔ بعد ازاں خصوصی دعا ہوگی ۔ دعا سلام اور سلام بحضور خیر الانامؐ اور تقسیم تبرک پر اختتام ہوگا ۔۔

حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینﷺ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حلقہ ذکر الہی و نعت شاہ کونین ﷺ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ ذکر الہی و دعا کے بعد نعت شریف کا آغاز ہوگا ۔ آخر میں خصوصی دعا ہوگی ۔۔

مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر جمعرات کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، جناب خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا اور خصوصی دعا ہوگی ۔۔

ماہانہ مجلس فاتحہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید محمد بادشاہ محی الدین قادری شازلی نقشبندی المعروف محی الحق قادری گوشہ نشینؒ کی ماہانہ مجلس فاتحہ بمقام بیت المحی دودھ باولی 29 اکٹوبر زیر نگرانی مولانا حکیم سید محمد قادر محی الدین قادری مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب قرآن خوانی ، ختم قادریہ ، حلقہ ذکر ، کلمہ طیبہ جہری درود و سلام ہوگا ۔۔

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک سے مرکزی اجتماع کا آغاز ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی نعت رسول پیش کرینگے  مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

جامعتہ المومنات کا آج مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : 25 سالہ جشن تاسیس جامعتہ المومنات کا مشاورتی اجلاس 29 اکٹوبر بروز جمعرات بعد مغرب جامعہ ہذا مغل پورہ میں الحاج سید شاہ نور الحق قادری کی صدارت ، امیر شریعت مفتی محمد حسن الدین کی سرپرستی میں مقرر ہے ۔ اجلاس میں جشن تاسیس پروگرام کو قطعیت دی جائیگی ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید شاہ اسعد حسین ہارونیؒ المعروف حضرت دولھے پاشاہ قبلہؒ واقع آغا پورہ کمان بھوئی گوڑہ میں 29 اکٹوبر کو بعد عصر مراسم غسل شریف کے ساتھ آغاز ہوگا ۔ جو یکم نومبر تک جاری رہے گا ۔ جملہ مراسم عرس سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔ 30 اکٹوبر کو بعد عصر جلوس صندل برآمد ہوگا اور 11 بجے شب صندل مالی انجام دی جائے گی ۔ 31 اکٹوبر کو بعد مغرب چراغاں میں محفل سماع ہوگی ۔ یکم نومبر کو 8 بجے صبح تلاوت کلام پاک و محفل سماع فاتحہ توشہ شریف ہوگی ۔۔

 

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداءؒ 29 اکٹوبر بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

 

قاریہ جویریہ مسرت کو
قرات کے مقابلہ میں انعام
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : انجمن گرلز ہائی اسکول مشیر آباد کے طالبہ قاریہ جویریہ مسرت ولد قاری محمد برکت علی نے مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام 25 اکٹوبر کو طاہر فنکشن ہال مغل پورہ میں مولانا عبدالرحیم قریشی کی نگرانی میں منعقدہ مقابلہ قرات کلام پاک کے جونیر گروپ میں انعام اول حاصل کیا ہے ۔۔