مذہبی خبریں

جلسہ شہادت مولائے کائنات حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ
حیدرآباد ۔ /6 جون (سیاست نیوز) کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیراہتمام تین روزہ جلسہ شہادت مولائے کائنات حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلہ کا تیسرا جلسہ /7 جون کو بعد نماز تراویح مسجد بانو سلطان شاہی میں منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی چشتی و قادری علی پاشاہ کی قرأت ہوگی ۔ جناب سالم بن محمد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و الہ و سلم اور منقبت پاک پیش کریں گے ۔ مولانا سید عبدالواسع نقشبندی و چشتی اور مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری خطاب کریں گے اس کے بعد صدر کا صدارتی خطاب ہوگا ۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ /6 جون (سیاست نیوز) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام محفل ختم دلائل الخیرات (درود شریف) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیرنگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری جمعرات بعد نماز عصر مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج میں مقرر ہے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کاخطاب اور ’’جماعت ابوالفداء ‘‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ /6 جون (سیاست نیوز) خانقاہِ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج ’’محفل ذکر و درود شریف‘‘ بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی پیر طریقت الحاج حضرت خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین مقرر ہے ۔

مرکزی جلسہ شب قدر
حیدرآباد۔ /6 جون (راست) ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ (معتمد کمیٹی) نے بتایا کہ کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام منائے جانے والے مرکزی جلسہ شب قدر پیر /11 جون کو بعد نماز تراویح میلاد میدان روبرو خلوت پیالس صدر کمیٹی الحاج خواجہ معین الدین اقبال قادری ملتانی کی زیرنگرانی منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز مولانا غلام محمد خان نقشبندی کی قرأت کلام مجید سے ہوگا ۔ نعت خوان مسرس قاری اسد اللہ شریف ، سعد قادری ، فاروق الیمانی ، شیخ حذیفہ العمودی نعت شہ کونین ﷺ سنائیں گے ۔ محمد آصف عرفان قادری کے علاوہ جناب سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ کا خطاب ہوگا جبکہ شمالی ہند کے خطیب مہمانان خصوصی ہوں گے ۔

مشیرآباد میں جلسہ یوم القرآن
حیدرآباد ۔ /6 جون (راست) مسٹر محمد اخلاق حسین صدر بھولکپور ڈیویژن تلگودیشم پارٹی کے بموجب بھولکپور میں جلسہ قرأت کلام پاک /7 جون بروز جمعرات بعد نماز تراویح انجمن فنکشن ہال میں منعقد ہے ۔ اس جلسہ قرأت میں مصری قراء اکرام اپنے مخصوص لحن میں قرآن مجید کی تلاوت کا شرف حاصل کریں گے ۔ نگرانی مولانا پیر شبیر نقشبندی افتخاری کریں گے ۔ مہمان خصوصی الحاج ایم حفیظ الدین چشتی افتخاری ، الحاج چاند پٹیل ، الحاج محمد ممتاز حسین ، بھولکپور ڈیویژن کے قائدین شرکت کریں گے ۔

جامعۃ المؤمنات کے سماعت قرآن برائے خواتین
حیدرآباد ۔ /6 جون (راست) جامعۃ المومنات مغلپورہ کے زیراہتمام /7 جون کو 9 بجے صبح حسب ذیل مقامات پر دو یومی سماعت قرآن برائے خواتین ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین کی نگرانی میں مقرر ہے جس میں جامعۃ المؤمنات کے خاتون حفاظ کرام ، بمکان عبود بن عود مغلپورہ حافظہ حلیمہ بیگم مؤمناتی ، حافظہ کنیز فاطمہ مؤمناتی قرآن مجید سنائیں گے ۔ بمکان محمد اکبر علی عطا پور میں حافظہ فریعہ نورین مؤمناتی ، حافظہ رمیصاء افشین مومناتی نامپلی متصل ڈائمنڈ ہوٹل میں ڈاکٹر مفتیہ حافظہ بدرالنساء ، حافظہ آمنہ فاطمہ قرآن سنائیں گے۔

جامعۃ المؤمنات میں طاق راتوں کا اہتمام
حیدرآباد ۔ /6 جون (راست) جامعۃ المؤمنات مغلپورہ /7 جون /22 رمضان المبارک کو بعد نماز تراویح طاق رات کا اہتمام ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں منعقد ہے ۔ مفتیہ تہمینہ تحسین مؤمناتی خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ /24 ، /26 ، /28 رمضان المبارک کی شب قیام اللیل کا اہتمام رہے گا ۔

سکندرآباد میں طاق رات کا اہتمام
حیدرآباد ۔ /6 جون (راست) جامع مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں /7 جون /22 رمضان المبارک بروز جمعرات بعد نماز تراویح طاق رات کا اہتمام الحاج محمد محمود احمد خاں کامرانی صدر مسجد ہذا کی صدارت میں مقرر ہے ۔ ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا محمد صلاح الدین مخاطب کریں گے ۔

اقراء قرأت سوسائیٹی کا جلسہ قرأت و تقسیم انعامات
حیدرآباد۔ /6 جون (راست) اقراء قرأت سوسائیٹی کا سالانہ جلسہ قرأت /10 جون بروز اتوار 3 بجے دن سے محبوب فنکشن پیالیس قاضی پورہ شاہ علی بنڈہ میں مولانا مفتی محمد عظیم الدین کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ گزشتہ ماہ مکہ مسجد میں منعقدہ سید عثمان غنیؓ و سید بلالؓ ایوارڈس قرأت کلام پاک و اذاں کے مقابلوں میں کامیاب امیدواروں میں انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی ۔ مولانا محمد حسام الدین جعفر پاشاہ فرزند مولانا عاقل ، مولانا سید صادق محی الدین فہیم مہمان خصوصی ہوں گے ۔ قاری محمد عبدالخالق کی تلاوت اور قاری ڈاکٹر طیب پاشا قادری کی نعت رسول سے پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ کنوینر جلسہ قاری محمد عبدالقیوم شاکر سالانہ رپورٹ پیش کریں گے۔

جلسہ یوم القرآن
٭٭ جلسہ یوم القرآن /23 رمضان المبارک بروز جمعہ جامع مسجد دارالشفاء میں بعد نماز جمعہ زیرنگرانی مولانا حسام الدین ثانی حسامی (جعفر پاشاہ ) مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی جلسہ کو مخاطب کریں گے۔ نیز نگران جلسہ کا بھی خطاب ہوگا ۔

زکوٰۃ کی فرضیت کا انکار کفر،زکوٰۃ دینا مال میں برکت اور دولت میں فروغ کا ذریعہ
ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی کے حضرت تاج العرفاء یادگار خطابات کا تسلسل
حیدرآباد ۔6؍جون( پریس نوٹ) اللہ تعالیٰ نے اپنی تمام مخلوقات میں انسانوں کو شرف و فضل سے مالا مال کیا ہے اور اشرف المخلوقات میں سے جنھیں ایمان کی دولت سے نوازا ہے وہ اس بیش بہا نعمت پر جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ اہل ایمان کے لئے دین و دنیا کی جملہ بھلائیاں اور انعامات ہیں کیوں کہ وہ معبود حقیقی کی عبادات کے ذریعہ اپنے مقصد تخلیق کی تکمیل کی سعادت پاتے ہیں۔ فرض عبادتوں کی فضیلت، فوقیت اور اہمیت محتاج تشریح نہیں اسلام نے ان کے ساتھ زندگی کی ہر اچھائی کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور نیکی قرار دے کر ان کے بہتر اجرا ور ثواب کی نشاندہی کردی ہے ۔ اگرچہ کہ زکوٰۃ فرائض دین میں سے ہے لیکن یہ ہر ایک پر نہیں بلکہ دولت کی ایک خاص مقدار رکھنے والوں پر معین شرح اور مقرر مدت کے اعتبار سے ہے۔اس فرض کی ادئیگی کے لئے نیت اور قرآن حکیم کے مشخصہ مستحقین اور مصارف میںمال کی حوالگی ہے اور جنھیں دیا ہے ، انھیں اس مال کا مالک بنا دینے کی پابندی کے ساتھ لازم ہے۔ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک نے بائیسویں سالانہ حضرت تاج العرفائؒ یادگار خطابات کے ضمن میں 20 ؍رمضان المبارک کو بعد نماز ظہر مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ اور بعد نماز عصر ’’حمیدیہ‘‘ شرفی چمن اور 21 ؍ رمضان المبارک کوبعد نماز ظہر مسجدنورانی فتح دروازہ، گولکنڈہ میں اجتماعات سے خطاب کی سعادت حاصل کرتے ہوے ان حقائق کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی نے کہا کہ زکوٰۃمال کی پاکیزگی کا موجب اور مال میں زیادتی، برکت اور ترقی کا حیلہ ہے ۔فقرائ، مساکین، قرضدار، مسافر اور فی سبیل اللہ جیسے معروف مصارف زکوٰۃ ہیں۔ ہر طرح ترجیح قرابت داروں کو حاصل ہے۔ ڈاکٹر حمیدا لدین شرفی نے کہا کہ صدقہ کو چھپا کر اور زکوٰۃ کو ظاہر کر کے دینا چاہئیے۔زکوٰۃ کے ظاہر کرنے میں دوسرے صاحبان نصاب کوزکوٰۃ ادا کرنے اور فرض کی ادائیگی کی ترغیب و حکمت ہے۔ اجلاسوںکے آخر میں بارگاہ رسالت مآبؐ میں سلام پیش کیا گیا او رپر اثر رقت آمیز دعائیں کی گئیں۔

جلسہ فضائل رمضان المبارک و
جشن نزول قرآن کریم
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکم تا اختتام ماہ صیام ’فضائل رمضان المبارک و جشن نزول قرآن کریم ‘ سے معنون بائیسویں سالانہ حضرت تاج العرفاء یادگار خطابات کے سلسلہ میں 22 رمضان بعد نماز ظہر مسجد کھاروا گولکنڈہ اور بعد نماز عصر حمیدیہ شرفی چمن میں ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی خطاب کریں گے ۔۔

سماعت قرآن برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : یونیک ہائی اسکول عیدی بازار کمہارواڑی کالونی میں 22 اور 23 رمضان کو دو روزہ سماعت قرآن برائے خواتین 8 بجے مقرر ہے ۔ حافظ محمد عبدالصبور ، حافظ نجیب الرحمن ، حافظہ ساجدہ بیگم روزانہ 15 پاروں کی تلاوت کریں گے ۔۔

اقراء قرات سوسائٹی کا آج اجلاس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کا اجلاس 7 جون کو بروز جمعرات 11 بجے دن سوسائٹی کے مرکزی آفس مسجد فردوس کوچہ مرزا عباس شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے ۔ قاری محمد عبدالقیوم شاکر صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں 10 جون کو محبوب فنکشن پیالیس میں منعقد ہونے والے اقراء قرات سوسائٹی کے سالانہ جلسہ قرات و تقسیم انعامات کے پروگرام کو قطعیت دی جائے گی ۔۔

مسجد صفہ میں طاق رات کا اہتمام
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : مسجد صفہ جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں جمعرات 22 رمضان طاق رات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ بعد نماز تراویح جناب حامد محمد خاں کا خطاب ہوگا ۔۔

طاق راتوں کا اہتمام
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : مسجد حضرت سید شاہ عباد اللہ قادری واقع چنچل گوڑہ میں طاق راتوں کا 21 ، 23 ، 25 ، 27 اور 29 رمضان اہتمام کیا گیا ہے جس میں بعد نماز تراویح میں 6 پارے تلاوت کلام پاک بعد تلاوت ذکر درود پاک کی محفل ہوگی ۔ نماز تہجد 2-45 پر ہوگی بعد تہجد سحر کا انتظام رہے گا ۔۔