مذہبی خبریں

جامتہ المومنات کے اسکالرس کے مناقشہ کا انعقاد
حیدرآباد /18 اپریل ( راست ) شعبہ تحقیق الدکتورہ جامعۃ المومنات کے دس اسکالرس کا مناقشہ کا منعقد ہوا ۔ جس میں ممتحنین کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سراج الرحمن ، پروفیسر عبدالجمیل خان ، مفتی محمد حسن الدین ، مولانا بشیر محی الدین ، ڈاکٹر ایس ایم سراج الدین ، ڈاکٹر مفتی کاظم حسین نقشبندی ، ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل جامعتہ المومنات و ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز مومناتی نے انجام دئے ۔ اس موقع پر مولانا سید درویش محی الدین ، مولانا سید عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا محمد معین الدین ، پروفسیر انوار اللہ ، محمد حامد علی ، الحاج محمد معز چودھری ، ڈاکٹر سید یوسف الدین بغدادی ، الحاجہ فریدہ بانو ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، ڈاکٹر عبدالنعیم ، ساجد احمد کامرانی ، مرزا سعادت اللہ بیگ ، محمد عاکف الدین مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ نازیہ ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ وغیرہ شریک رہے ۔ خیر مقدمی کلمات ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری نے اعلی جامعتہ المومنات ادا کئے ۔ اس مناقشہ میں شرکت کرنے والے اسکالرس میں مفتیہ شہناز فاطمہ مومناتی ، مفتیہ شیخ ریحانہ بیگم مومناتی ، مفتیہ حافظہ سمیہ تبسم مومناتی ، مفتیہ حناکوثر مومناتی ، مفتیہ شاہ نواز بانو مومناتی ، مفتیہ ناہیدہ بیگم ، محمد ذاکر حسین بن ڈاکٹر مفتی کاظم حسین نقشبندی شامل ہیں ، مفتی محمد حسن الدین صدر مفتی جامعتہ المومنات کی دعاء پر مناقشہ کا اختتام عمل میں لایا گیا ۔

 

اصلاحی اجتماع
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : مدرستہ الحسنات للبنات مراد نگر کے تحت خواتین کا اصلاحی اجتماع 21 اپریل کو 2 بجے دن مدرستہ الحسنات للبنات نزد مسجد قطب شاہی ( چھوٹی مسجد ) مراد نگر منعقد ہوگا ۔ مولانا احمد عبید الرحمن اطہر خطاب کریں گے ۔۔

جامعہ قاسم العلوم میں تحفظ انسانیت کانفرنس و دستار بندی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : مولانا سرفراز عالم قاسمی صدر مدرس جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کے بموجب جامعہ کے زیر اہتمام 21 اپریل کو بعد نماز مغرب اجلاس عام بعنوان ’ تحفظ انسانیت کانفرنس ‘ بموقع تکمیل حفظ قرآن و دستار بندی حفاظ کرام عیدگاہ ایلمابنڈہ میں منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا مفتی محمد صادق محی الدین فہیم کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا کفیل اشرف لکھنوی خطاب کریں گے ۔ ان کے علاوہ مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی بھی مخاطب کریں گے ۔ قاری عبداللہ کلیمی کی تلاوت ، جناب احمد حسین ساگر اور حافظ محمد اسعد مفتاحی نعت پاک سنائیں گے ۔ مولانا سرفراز احمد قاسمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8121166916 پر ربط کریں ۔۔

اقراء قرات سوسائٹی کا آج اجلاس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : اقراء قرات سوسائٹی کا اجلاس 19 اپریل کو بعد نماز مغرب 20-7-44/36/1 قاضی پورہ اسٹور قریب مسجد دعوت اسلام میں بصدارت قاری محمد عبدالقیوم شاکر مقرر ہے ۔ جس میں 22 اپریل کو تاریخی مکہ مسجد میں منعقد ہونے والے سید عثمان غنیؓ وسیدنا بلالؓ ایوارڈس قرات کلام پاک و اذان کے مقابلوں کے پروگرام کو قطعیت دی جائے گی ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 19 اپریل بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد یوسف الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا مفتی عبدالعزیز اللحجی قاسمی مخاطب کریں گے ۔۔

مکہ مسجد بم دھماکہ کیس کا انوکھا فیصلہ
پر تعمیر ملت کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام 22 اپریل کو 7 بجے شام اردو گھر مغل پورہ میں بعنوان ’ مکہ مسجد دھماکہ کیس کا انوکھا فیصلہ ‘ اجلاس عام مقرر ہے ۔ تفصیلات کے بموجب اس اہم اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد مشتاق علی کارگزار صدر تعمیر ملت کریں گے ۔۔

 

جشن سید الشہداء
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : محمد سلیم و فرزندان کے بموجب 2 شعبان 8 بجے شب عاشور خانہ پنچ بھائی ضیا گوڑہ میں جشن ظہور سرکار حسین سے مولانا سید ارشد رضا رضوی خطاب کریں گے ۔ شعراء منظوم عقیدت پیش کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : حضرت شاہد اللہ فاروقی ؒ کا عرس شریف 20 تا 23 اپریل ٹیکمال زیر نگرانی مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسنی حسینی قادری مقرر ہے ۔ جمعہ 20 اپریل بعد عصر صندل مالی متولی و سجادہ نشین انجام دیں گے اور بعد مغرب جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔ نگرانی مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ کریں گے ۔ مولانا سید شاہ مصطفی سعید قادری اور مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر قادری و دیگر علماء و مشائخ مخاطب کریں گے ۔ 21 اپریل شنبہ صبح تا نصف النہار طعام برائے خاص و عام بعد ظہر ختم قرآن اور بعد مغرب حلقہ ذکر و نیز بعد عشاء محفل شجرہ خوانی و محفل سماع مقرر ہے ۔ 22 اپریل کو صبح مجلس قل اور 23 اپریل نور منشن ملک پیٹ میں بعد نماز مغرب نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کے ساتھ عرس کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

 

محفل نعت شہ کونین ؐ
حیدرآباد ۔ 18 اپریل۔ (راست) بزم ریاض مدینہ کے زیراہتمام زیر سرپرستی حبیب عبدالرحمن باصرہ ، زیر نگرانی حبیب علوی بن حسین جنیدی 2؍ شعبان المعظم 19 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمکان محمد جہانگیر قادری معشوقی ربانی مرحوم واقع فاروق نگر ، جمال بنڈہ محفل نعت و منقبت برائے ایصال ثواب ثناء خوان رسولؐ محمد جہانگیر قادری معشوقی ربانی مرحوم منعقد ہوگی جس میں نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ قرات کلام پاک حبیب صالح بن عبداللہ جنیدی کی ہوگی ۔ نظامت کے فرائض شیخ نعیم انجام دیں گے۔ مزید معلومات کیلئے 8686033248 پر ربط پیدا کریں ۔