مذہبی خبریں

جشن حضرت سیدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہ و فاتحہ
حیدرآباد ۔ /4 اپریل (راست) حضرت پیر بغدادی صاحبان قبلہ ؒ حضرت پیر سید محمد عبدالرحمن قادری الرفاعی المعروف بڑے بغدادی قبلہؒ حضرت پیر سید محمد بغدادی قبلہؒ ۔ حضرت سید محمد عبدالکریم حسینی قادری الرفاعی المعروف پیر بغدادی قبلہؒ کی ماہانہ فاتحہ زیرسرپرستی حضرت پیر بغدادی سید محمد حسینی قادری الرفاعی نقیب روضہ رحمانیہ خطہ صالحین زیرصدارت مولانا سید احمد حسینی قادری الرفاعی المعروف قادر پیر بغدادی /5 اپریل کو منعقد ہوگی ۔ بعد نماز عصر قرأت کلام پاک مولانا غلام محمد قادری نقشبندی سنائیں گے ۔ پیر بغدادی محمد ساجد علی قادری کی جماعت کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔ بعد نماز مغرب نعت خواں حضرات نعت و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ جناب حسن زبیدی قادری ، جناب محمد افضل حسین قادری بیابانی ، جناب اسد علی قادری ، جناب فرحان قادری ، دوسرے حضرات بھی نعت شریف سنائیں گے ۔ بعد نماز عشاء مجلس قادریہ ہوگی ۔ چادر گل پیش کی جائے گی ۔ ذکر جہری شجرہ مبارکہ پڑھا جائے گا ۔ علماء اہل سنت کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران جلسہ حضرت پیر بغدادی نقیب روضہ رحمانیہ کی دعا ہوگی ۔ تناول تبرک ہوگا ۔ رات گیارہ بجے ہر ماہ کی طرح مجلس قادریہ اختتام پذیر ہوگی ۔

جشن غریب نواز و تقسیم انعامات
حیدرآباد ۔ /4 اپریل (راست) بزم غریب نواز کے زیراہتمام جشن غریب نواز و تقسیم انعامات ریاستی مقابلہ نعت پاک کا /5 اپریل کو بعد نماز مغرب دفتر غریب نواز مسجد محمدیہ ریتی گلی واٹر فلٹر میں مقرر ہے ۔ نگرانی جناب مولانا سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کریں گے ۔ جناب اشتیاق حسین خان شرفی ، شیخ زاہد قادری ، جناب حبیب محمد رفیع المرغنی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ماسٹر محمد عثمان ہارونی کی قرأت کلام پاک کے بعد کمسن طالبات سمرین فاطمہ ، نورین فاطمہ ، سکینہ فاطمہ کی نعت ہوگی ۔ بعد ازاں وداعی جشن میں جناب محمد جلیل احمد چشتی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ شعراء و نعت خواں حضرات بارگاہ غریب نواز میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔

مجلس فیضان مدار العالمینؓ
حیدرآباد ۔ /4 اپریل (راست) مرکزی جمعیۃ المدارؓ کے زیراہتمام ماہانہ مجلس فیضان مدار العالمینؓ حضرت سید شاہ بدیع الدین قطب المدار المعرورف بہ شہنشاہ حضرت زندہ شاہ مدارؓ /5 اپریل بروز جمعرات مدار گلشن نئی روڈ شمشیر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب محفل حلقہ ذکر و ختم المدار و طبقاتیہ ہوگا ۔ بارگاہ رحمت للعالمین و مدار العالمین میں ہدیہ سلام پیش کیا جائے گا ۔ بعد نماز عشاء آستانہ حضرت زندہ شاہ مدارؓ موقوعہ چارکمان پر عطر و بیض گلاب پاشی کے بعد ابوالبرکات کا قصیدہ بردہ شریف و سلام خیرالانام پیش کیا جائے گا ۔ حضرت سید تاج علی شاہ کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔ جناب شفیق احمد المعروف پرویز بابا شکریہ ادا کریں گے اور تقسیم تبرک عمل میں آئے گا ۔

 

مسابقتی مزاج کے لیے محنت اور جہد مسلسل کرنے پر زور
جامعہ فیض العلوم میں مسابقہ ، مولانا محمد عبدالغفار و دیگرکا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( فیاکس ) : فیض الاسلام ایجوکیشنل ویلفیر اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعہ فیض الاسلام سلامی اسٹریٹ وٹے پلی مین روڈ فلک نما میں انجمن اصلاح البیاں اور تدریب المبلغین للبنات کا مشترکہ طور پر انعامی مسابقہ برائے تقریر و نعت منعقد ہوا ۔ جس میں طلباء و طالبات نے اپنے مظاہرہ کو خوش اسلوبی کے ساتھ پیش کیا ۔ محمد اویس ، محمد جبرئیل سلامی اور محمد دلبانو سلامی اور طالبات میں حافظہ روحینہ بیگم ، حافظہ بشریٰ خانم اور مولویہ شمع بیگم کو بالترتیب انعام اول ، دوم اور سوم کا مستحق قرار دیا گیا ۔ مولانا محمد عبدالغفار خاں بانی و مہتمم جامعہ کے ہاتھوں انعام عطا کیا گیا ۔ اور اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہر میدان میں آگے بڑھنے کے لیے مسابقتی مزاج اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے محنت اور جہد مسلسل اور سعی پیہم ضروری ہے اور کام کرتے رہنا ہی کامیابی ہے اور کام نہ کرنا ہی ناکامی ہے ۔ یعنی کام سے اپنے آپ کو الگ تھلگ کرلینا ناکامی کی دلیل ہے جو شخص اپنے میدان اور کام سے جڑے رہتا ہے کامیابی اسی کو ملتی ہے ۔ مفتی کوثر عالم قاسمی ، مفتی معین الدین اور قاری ابراہیم نے حکم کے فرائض انجام دئیے ۔۔

 

اسلامک سوشیل سرویس سوسائٹی کا اجلاس عام
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) : جمیع ارکان اسلامک سوشیل سرویس سوسائٹی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سوسائٹی کا اجلاس عام (جنرل باڈی میٹنگ ) جو 7 اپریل کو منعقد ہونے والا تھا ۔ ملتوی کر کے 14 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عصر اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ ، چھتہ بازار پر رکھا گیا ہے ۔۔

ختم دلال الخیرات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی ہر جمعرات بعد نماز معرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ ، شکر گنج میں مقرر ہے خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 5 اپریل بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا محمد عبید الرحمن اطہر ندوی مخاطب کرینگے ۔۔

جلسہ فیضان ذکر غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) : حافظ شیخ معین الدین آمری کے بموجب خانقاہ آمریہ کے زیر اہتمام جلسہ فیضان ذکر غریب نوازؒ قلعہ گولکنڈہ میں بروز جمعرات 5 اپریل کو جے پی فنکشن ہال بنجاری دروازہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ پیرزادہ سید محمد منظور احمد رشیدی نسب اولیاء اور ذکر اولیاء پر بیان کریں گے پھر ذکر کی محفل ہوگی ۔۔

 

8؍اپریل کو جامعہ نظامیہ میں جلسہ ختم بخاری شریف مقرر ،علماء کرام کی شرکت
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) ۔ علوم اسلامیہ کی قدیم و عظیم درس گاہ جامعہ نظامیہ میں روز اول سے ہی علم حدیث شریف علی صاحبہ و آلہ الصلاۃ والسلام کاپورا اہتمام اوراس کے ساتھ کامل عنایت رہی ہے ۔ شیخ الاسلام عارف باللہ حضرت مولانا محمدانواراللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ نے آنحضور علیہ و آلہ الصلاۃ والسلام کے اشارہ منامی کی تعمیل میں مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفاسے دکن مراجعت کرتے ہوئے کتاب کنزالعمال ‘ خوارزمی کی جامع مسانید امام الاعظم کونقل کرکے اپنے ساتھ لائے ‘ اور الکلام المرفوع فیما یتعلق بالحدیث الموضوع تصنیف فرمائے اور کتب صحاح ستہ سے مجموعہ منتخبہ ترتیب دئے ‘ اللہ تعالی نے اس جامعہ اور اس کے علوم میں برکت ڈالدی اقطاع عالم سے جوق در جوق طلبۃالعلوم اس عظیم اسلامی یونیورسٹی میں داخلہ لینے اور اس منبع علم و ہدایت سے سیراب ہونے کے لئے چلے آتے ہیں اور یہ سلسلہ بلاانقطاع جاری و ساری ہے عالم عرب میں بھی طلبہ اس جامعہ سے انتساب کو باعث سعادت سمجھتے رہے ہیں ‘ اور تاقیام ساعت انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ جامعہ نظامیہ مقبول بارگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے ‘ ا س جامعہ کے ہر شعبہ میں علوم نقلیہ و عقلیہ کے ماہر علماء ربانیین تدریس کے منصب پرفائزرہے ہیں ‘ ۔ اب شیخ الحدیث کے جلیل القدر عہدہ پر مولانا محمدخواجہ شریف فائز ہیں درس حدیث شریف کے طرق سے متعلق حضرت شاہ ولی اللہ محدث رحمۃاللہ علیہ نے کتاب انفاس العارفین میں بضمن احوال ‘ تین(3) اسالیب ذکر کئے ہیں ۔ 1 سرد ، 2 ۔بحث وحل 3۔ امعان و تعمق ۔سرد : میںمسلسل عبارت پڑھی جاتی ہے ‘ طالب علم کے دریافت کرنے پر بتادیاجاتاہے ‘ اسلاف کرام میںیہ طریقہ رائج رہاہے ‘ چنانچہ خود حضرت شاہ ولی اللہ نے مؤطا امام مالک اپنے استاد وفداللہ مکی سے چار مجلسوں میں ختم کیاعلامہ فیروزآبادی صاحب قاموس نے مسلم شریف کو تین دن میں ختم کردی ‘ علامہ ابوالفضل عراقی نے چھ مجلسوں میں ‘علامہ خطیب بغدادی نے پانچ مجلسوں میں اور بخاری شریف کو چالیس گھنٹوں میں ‘ نسائی شریف دس مجلسوں میں ابن ماجہ شریف چار مجلسوں میں او ر معجم طبرانی ایک مجلس میں ختم کئے ہیں ‘ دوسرا طریقہ بحث و حل لغات غریبہ کاحل رواۃ کا تعارف ‘ معنی حدیث شریف کی وضاحت اور کسی بھی اشکال کا جواب دیا جائے تیسرا طریقہ امعان و تعمق یعنی حدیث شریف کے مالہ وماعلیہ پر بحث ‘ مسائل فقہیہ کا استنباط ‘ اختلاف ائمہ اور ان کے دلائل اور وجوہ ترجیح سے بحث کی جاتی ہے جامعہ نظامیہ میں شروع سے دوسرا و رتیسرا طریقہ رائج ہے ‘ اور اسلاف کے طریقے کے مطابق مضمون سے متعلق بصیرت افروز تقریر اور احادیث شریفہ مسائل فقہیہ کا استنباط اختصار کے ساتھ بیان کیاجاتاہے ۔سال حال بخاری شریف کی آخر ی حدیث کا درس 8؍اپریل2018 بروز یکشنبہ بوقت دس ساعت دن احاطہ جامعہ نظامیہ میں بصدارت حضرت سید اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ زیر نگرانی مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مقرر ہے ۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ بخاری شریف کے آخری حدیث کا درس دیں گے۔ اس جلسہ ختم بخاری شریف میں جامعہ نظامیہ کے فارغین ‘ علماء کرام اور مشائخ عظام شرکت کریںگے ۔ مولوی سیداحمدعلی معتمدجامعہ نظامیہ نے عامۃ المسلمین ‘ محبان جامعہ اور طلبائے قدیم سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) : حضرت سیدنا ابوالمراد شاہ غلام محبوب صدیقی القادری ملتانیؒ کا عرس شریف 6 اپریل مقام محمود اندرون کوٹلہ عالیجاہ مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر ختم قرآن اور بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ اور رات دس بجے محفل حمد و نعت اور منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ بعد ختم قرآن برمزار معزؒ موقوعہ امام پورہ شریف میں پیش کشی غلاف اور گل افشانی کی جائے گی ۔ مراسم عرس مولانا شاہ محمد غوث محی الدین صدیقی انجام دینگے ۔۔