مذہبی خبریں

مکہ مسجد میں فاتحہ خلیفہ دوم حضرت عمرؓ
حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) تاریخی مکہ مسجد میں سالانہ فاتحہ خلیفہ دوم حضرت عمرؓ بن خطاب کا 15 اکٹوبر م یکم محرم الحرام 1437 ھ کو 4 بجے انعقاد عمل میں آئے گا۔ جناب محمد عبدالمنان کی جانب سے دی گئی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح اس سال بھی خلیفہ دوم کی سالانہ فاتحہ کا انعقاد عمل میں آئے گا اور اِس موقع پر امام مکہ مسجد حافظ محمد عثمان نقشبندی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ نماز عصر ٹھیک 5 بجے ادا کی جائے گی۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 15 اکٹوبر جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

فاتحہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتی ؒ کے ماہانہ فاتحہ 2 محرم کو درگاہ شریف حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر تلاوت قرآن پاک ، ختم خواجگان بعد نماز مغرب محفل درود شریف ، محفل نعت شریف بعد عشاء چادر گل فاتحہ سلام بحضور سرور کونینﷺ پیش کیا جائے گا ۔۔

ہفتہ واری دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی دینی اجتماع 15 اکٹوبر کو 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا۔ مولانا محمد آصف بلال قادری ’ شان فاروق اعظم ؓ ‘ پر خصوصی خطاب کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید شاہ عاشق رحمت اللہ شاہ حسینی چشتی گیسودراز سمر قندیؒ 15 اکٹوبر جمعرات بعد نماز عصر قرآن خوانی مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب روانگی جلوس صندل از آستانہ عالیہ چشتیہ تا درگاہ شریف حضرت ممدوح واقع ملک پیٹ ، صندل مالی بدست سجادہ نشین و گدی نشین بارگاہ حضرت سید خواجہ زین الدین حسینی چشتی سمر قندیؒ انجام دی جائے گی۔ بعد نماز عشاء تناول تبرک و محفل سماع رات بھر مقرر ہے ۔۔

اجتماعات یوم شہادت سیدنا عمر فاروق  ؓ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : امیر المومنین خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروق ؓ کی یکم محرم کو یوم شہادت کی مناسبت سے مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام حسب سابق اجتماعات کا آغاز آج مدرسہ حمیرا مصری گنج ہوچکا ہے ۔ مسجد تیغ جنگ دارالعلوم سیف الاسلام میں 11 بجے دن طلبہ کا پروگرام اور بعد نماز عصر مولانا ابوعمار عرفان اللہ شاہ نوری مخاطب کریں گے ۔ مسجد حسنین حسن نگر میں مولانا عمیر نقشبندی کی نگرانی میں بعد نماز عصر اجتماع ہوگا ۔۔

سیرت الزہرا کمیٹی کے
9 مجالس یکم محرم سے آغاز
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے بموجب 79 سالہ قدیم مرکزی مجالس سالانہ بسلسلہ عزا داری حضرت سید الشہداء امام حسین یکم تا 9 محرم بناکردہ حضرت مرزا ابوالحسن تبریزی 6 بجے شام بعد نماز مغربین عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا میر محمد علی ( مقیم ایران ) بعنوان ’ حضرت امام حسین کشتی نجات ‘ مخاطب کریں گے ۔ قبل ازیں مسرس میر ضامن علی رضوی ، جعفر علی ، حیدر رضا متین سلام و مرثیہ پیش کریں گے ۔ جناب علی رضا صدر کمیٹی نے عقیدت مندوں سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کی اطلاع کے بموجب 15 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔

 

رسول اکرم ﷺ اور آپ کے اہل بیت اطہارؓ سے محبت سچے مومن کی پہچان
شہید اعظم کانفرنس پر رحمت عالم کمیٹی کا اجلاس ، ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری ، ڈاکٹر نادر المسدوسی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خالق دو جہاں نے دنیا کو وجود میں لایا اور اس میں انسان کو بسایا تاکہ انسان وحدہ ، لاشریک کی عبادت کرے اور دنیا و آخرت میں اجر و ثواب کا حقدار بنے ۔ اس محدود اور فانی زندگی میں احکامات الہیٰ ، اتباع سنت نبویؐ کی پابندی کے لیے ہمیں فرصت نہیں ۔ آج ہم دنیاوی زندگی کو سنوارنے کے لیے شب و روز محنتیں و مشقتیں کررہے ہیں لیکن ہم کو احکام اسلام اور سنت نبویﷺ کی پرواہ نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے دن و رات صبح و شام اس لیے بنائے تاکہ انسان ہر وقت اس کا ذکر کرے ۔ یاد رہے کہ انسان کو ایک نہ ایک دن اس دارفانی سے کوچ کرنا ہے ۔ منشائے الہیٰ یہی ہے کہ انسان حکم خداوندی کا پابند رہے ۔ لوگوں کو برائیوں سے بچانا اور اچھائیوں کی طرف راغب کرنا یہ حکم خداوندی بھی ہے اور سنت رسولؐ بھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی شہید اعظم کانفرنس کے ضمن میں قادریہ اسلامک سنٹر دبیر پورہ میں منعقدہ اجلاس سے کیا ۔ صدارت محمد شاہد اقبال قادری نے کی ۔ اجلاس کا آغاز حافظ شیخ حسین قادری ملتانی کی قرات کلام پاک و ہدیہ نعت سے ہوا ۔ ڈاکٹر نادر المسدوسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ اہلبیت ؓ سے محبت سچے مومن کی پہچان ہے ۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا کہ اے محبوب آپؐ فرما دیجئے کہ اے لوگو ! تمہیں میرے ذریعہ دین و دنیا ملی ، زندگی کا شعور ، معرفت الہیٰ حاصل ہوئی ، قرآن و ایمان سب کچھ ملا مگر اس کے بدلے مجھے کچھ نہیں چاہئے ۔ اگر پھر بھی تم نذرانہ عقیدت و محبت پیش کرنا چاہتے ہو تو اس کا اعلی طریقہ یہ ہے کہ میرے قرابت داروں ( اہل بیت ) سے محبت رکھو ۔ مولانا نے کہا کہ اللہ کے رسولؐ نے ارشاد فرمایا حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ دونوں جنتی جوانوں کے سردار ہیں ۔ حدیث میں فرمان رسول اکرم ؐ ہے کہ حسینؓ مجھ سے یہاں اور میں حسینؓ سے ہوں ۔ نبی پاک ؐ فرماتے ہیں جس نے حسینؓ کو راضی کیا اس نے مجھے راضی کیا ۔ جس نے حسینؓ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا ۔ محمد شاہد اقبال قادری نے بتایا کہ کمیٹی کے زیر اہتمام کانفرنس 23 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک منعقد ہوگی ۔ جس میں شمالی ہند کے نامور علماء کرام کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے ۔ نیز مقامی علماء کرام کے بھی خطابات ہوں گے ۔ اجلاس میں جناب احمد خاں ، ملک ابراہیم علی خاں خالد ، سید لئیق ، سید عثمان قادری ثاقبی ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، محمد طاہر حسین قادری عبدالکریم رضوی ، سید یونس برکاتی اور اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔۔

 

حمیدیہ میں بارہ روزہ مجالس سیرت سیدنا امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور انتظامیہ درگاہ تاج العرفاء ( شرفی چمن سبزی منڈی ) کے زیر اہتمام حسب عمل درآمد قدیم سالانہ مجالس سیرت حضرت سیدنا امام حسینؓ یکم تا 12 محرم روزانہ صبح 8 تا ساڑھے نو بجے صبح حمیدیہ واقع شرفی چمن زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء منعقد ہونگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی ، مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کے علاوہ نگران محفل بہ پابندی موضوع شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

 

جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ و شہدائے کربلاؓ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام یکم تا 10 محرم دس روزہ جلسوں کے سلسلہ کا پہلا جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ و شہدائے کربلا یکم محرم کو بعد نماز عشاء مسجد سیدنا علی ؓ ، یس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت منعقد ہوگا ۔۔

 

مساجد کے معائنہ کے دوران غیرمسلم جذبات سے مغلوب
اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کے ازالہ پر پروگرام ، برادر شفیع کاخطاب
حیدرآباد۔ 14۔ اکتوبر(پریس نوٹ) اللہ تعالی وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ‘ پھر روزی دی پھر موت دے گا پھر زندہ کردے گا۔ بتاو تمہارے شریکوں میں سے کوئی بھی ایسا ہے جو‘ ان میں سے کچھ بھی کرسکتا ہو۔ یونیورسل اسلامک ریسرچ سنٹر(یو آئی آر سی) کے صدر برادر شفیع نے سورہ روم کی آیت 40 کے مطلب سے غیرمسلموں کو بتاتے ہوئے مسجد کے مکمل تعارف سے انہیں واقف کروایا اور اُن لوگوں کو مسجد کا معائنہ بھی کروایا۔ اس دوران غیرمسلم کافی جذباتی ہوگئے ۔ ان غیر مسلموں نے مسجد میں منبر‘ قبلہ اور امام کا مطلب کیا ہوتا ہے ، پر سوالات کیے تھے۔ اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو ختم کرنے اور غیرمسلموں کو مساجد کے تعارف سے عملی طور پر واقف کرانے کی مہم کے ایک حصہ کے طور پر منعقد کئے گئے تھے ۔ایک پروگرام مسجد کے افتتاح اور دوسرا مسجد کے اندر منعقد ہوا تھا۔ اس موقع پر غیرمسلموں میں تلگو میں اسلامی لٹریچر بھی دیا گیا۔ کیا وہ بناوٹی معبود اجر دے سکیں گے؟ اس کے جواب میں قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ ’’آپ لوگ مجھ کو چھوڑ جن کو معبود بنالیے ہیں اُن کو خود نہیں معلوم کہ آپ ان کی عبادت کررہے ہیں۔‘‘ ہم کتنے ہی نیک کام کرلیں لیکن اس کے قبول ہونے کیلئے پہلی شرط یہ ہے کہ ہم سب کو اللہ پر ایمان لانا ہوگا۔ اذان کے مطلب کو بیان کرنے کے بعد برادرشفیع نے فجر کی نماز میں ’’نماز نیند سے بہتر ہے‘‘ کے جملہ کو دیگر تبدیل شدہ کتابوں سے بھی ثابت کیا۔

 

آج محفل نعت شہ کونین ؐ
حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر ۔( راست) بزم ثنائے حبیب کے زیراہتمام زیرنگرانی حبیب محمد بن عبداﷲ العطاس یکم محرم الحرام بروز جمعرات 9:30 بجے شب بمکان حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ المعروف حبیب فاروق العطاس کی رہائش گاہ واقع ایرہ کنٹہ روبرو حبیب مشن اسکول ماہانہ محفل نعت و منقبت شہدائے کربلا وحضرت امام حسینؓ منعقد ہوگی جس میں حیدرآباد کے مشہور شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نظامت کے فرائض حبیب مصطفی العیدروس انجام دیں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد احمد شاہ قادری بانی و صدر بزم انوار نعت ، جناب حبیب علی بن حسن رفیع و جناب مرزا کریم بیگ شرکت کریں گے ۔