مذہبی خبریں

حج و عمرہ و تربیت کے نئے بیاچ کا آغاز
حیدرآباد /22 مارچ ( راست ) جناب سید شرف الدین صدر لبیک ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کے بموجب سوسائٹی کے زیر اہتمام حج و عمرہ تربیتی کورس 27 مارچ منگل سے انسٹی ٹیوٹ آف عربک متصل ہوٹل سٹی ڈائمنڈ مہدی پٹنم میں صبح 10 تا 11 بجے حج ٹیوٹر مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی کی راست نگرانی میں ہو رہا ہے ۔ جس میں حج و عمرہ کی عملی تربیت دی جائے گی ۔

جلسہ بیاد سلطان الہند حضرت سیدنا خواجہ غریب نوازؒ علماء کے خطابات
حیدرآباد /22 مارچ ( راست ) ڈاکٹر میر وجاہت علی ( معتمد مجلس انتظامی ) کی اطلاع کے بموجب جلسہ بیاد سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے موقع پر شہر حیدرآباد و سکندرآباد و اضلاع میں اپنے نام کے محاذی مساجد میں بتاریخ 23 مارچ بروز جمعہ قبل از نماز جمعہ علمائے کرام بعنوان تعلیمات و سیرت سیدنا خواجہ غریب نواز اجمیریؒ شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔ مولانا سید اسحاق محی الدین قادری جامع مسجد درگاہ حضرت بابا فخرالدینؒ خواجہ گوڑہ کونڈہ پوپال گوڑہ ، قاضی محمد ناصر الدین صدیقی مسجد حضرت سردار بیگ موسی باؤلی ، مولانا غلام محمد خان نقشبندی جامع مسجد سیدنا عثمان غنی روبرو زو پارک میں مولانا محمد شرف الدین قادری مسجد نور محمدی لالہ گوڑہ ، مولانا حافظ محمد محبوب علی مسجد فاروق اعظم تاڑبن مولانا سید وسیع اللہ قادری مسجد درگاہ حضرت سید ندیم اللہ حسینی کشن باغ ، مولانا محمد ریاض احمد قادری مسجد درگاہ حضرت سید حسن شاہ قادری حسن نگر ، مولانا سید مختار محی الدین قادری مسجد عائشہ ظہور چنتل میٹ سلیمان نگر مولانا مرزا مصطفی بیگ صوفیانی جامع مسجد رضیہ رضوانہ صدیقی دبیرپورہ میں مخاطب کریں گے ۔

 

سلطان الہند غڑیب نواز کانفرنس
حیدرآباد /22 مارچ ( راست ) مولانا محبوب عالم اشرفی ناظم اعلی دارالعلوم اہل سنت امام احمد رضا کے بموجب 25 مارچ دارالعلوم اہل سنت امام احمد رضا یاقوت پورہ بعد نماز مغرب ختم خواجگان و فاتحہ خوانی ، بعد نماز عشاء سلطان الہند غریب نواز کانفرنس ، زیر نگرانی مولانا محبوب عالم اشرفی مقرر ہے ۔ مہمان عالم دین و مقرر خصوصی مولانا سید مصطفی علی مصباحی مہمان خصوصی مولانا سید امن اللہ علوی شطاری ، مولانا سید غوث احمد قادری غوث پیر کلیمی ، مولانا مفتی نعیم الدین نعیمی ، مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی ہوں گے ۔ مولانا انصار حسین اشرفی ، مولانا منور حسین اشرفی ، مولانا محمد بدرجمال رضوی ، مولانا محمد محشر اشرفی ، حضرت سید محمد قادری ، حضرت سید بے نظیر شاہ وارثی ، حافظ سید شاہ قادری ، مولانا غیاث قادری اشرفی ، حافظ محمد فہیم کے علاوہ دیگر معززین مہمان اعزازی ہوں گے ۔ جلسے کا آغاز حافظ عبدالرحمن اشرفی کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں ہدیہ نعت حافظ اشتیاق عالم رضوی بھاگلپوری طلباء دارالعلوم ہذا کے علاوہ دیگر شعراء کرام پیش کریں گے ۔

مولانا غلام احمد قریشی کا خطاب
حیدرآباد /22 مارچ ( راست ) بعنوان ’’ فیضان سلطان الھند خواجہ غریب انواز 4 رجب المرجب قبل نماز جمعہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ اہل السنت وجماعت یاقوت پورہ میں حافظ مولانا مفتی غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری خطیب مسجد امیر نیشنل مسلم تحریک تحفظ سنیت کا خطاب ہوگا ۔

 

قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ 12-30 بجے دن مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور 1-30 بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں ونیز بعد نماز جمعہ 3 بجے سہ پہر مسجد درگاہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی میں شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : جامع مسجد غوثیہ گلشن عقب ای ایس آئی ہاسپٹل ایرہ گڈہ میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ قائم کرو نماز ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا مدلل لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

 

لسان الامت بہادر یار جنگ کی برسی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : ریڈرز اسوسی ایشن مشیر آباد کی جانب سے اجتماعی زیارت کا اہتمام قائد ملت بہادر یار جنگ ؒ کی برسی کے موقع پر زیر قیادت الحاج محمد احتشام الحسن صدر ریڈرز اسوسی ایشن 23 مارچ کو 2-30 بجے دوپہر مقرر ہے ۔ حظیرہ حضرت شاہ قاسم مجتہد گروہ مہدویہ مشیر آباد اجتماعی زیارت کا اہتمام ہے ۔۔

جشن سلطان الہند غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام حضرت خواجہ معین الدین حسن سنجریؒ چشتی کے عرس شریف کے ضمن میں جشن غریب نواز کی چوتھی محفل 23 مارچ کو بعد نماز عشاء کلیمی گلشن سرور نگر ( جھرہ ) زیر نگرانی خلیفہ شاہ محمد شریف چشتی کلیمی مرزائی منعقد ہے ۔ ختم خواجگان حلقہ ذکر جہری و بیان ہوگا ۔ پانچویں محفل 24 مارچ کو بعد نماز عشاء مسجد اقصیٰ نٹراج نگر ٹپہ چبوترہ میں زیر صدارت خواجہ شاہ محمد مہتاب چشتی کربلائی منعقد ہے ۔ سالانہ غریب نواز کانفرنس ( بعنوان تعلیمات خواجہ غریب نوازؒ اور ہمارا معاشرہ ) اتوار 25 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد نمرہ کشن نگر آصف نگر میں منعقد ہوگی ۔ مولانا محمد عظمت اللہ نقشبندی اور مولانا سید شاہ کلیم اللہ حسینی کاشف پاشاہ بندہ نوازی کے خطابات ہوں گے ۔۔

بزم خواتین کا جلسہ
فیضان خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : بزم خواتین کی جانب سے محترمہ بدر ڈاکٹر عسکری کے زیر نگرانی جلسہ فیضان خواجہ غریب نواز 24 مارچ کو صبح 10-30 بجے گارڈن فنکشن ہال روبرو خان لطیف خاں اسٹیٹ فتح میدان منعقد ہوگا ۔ محترمہ ساجدہ ملک ’ اسلام اور خواتین ‘ ، قاریہ امتہ الغفور ’تجوید کی اہمیت ‘ محترمہ عظمت النساء ’تعلیمات و فیضان غریب نواز ؒ اور محترمہ راحلہ سلطانہ قرآن اور سائنس کے ایک پہلو پر تقاریر کریں گی ۔۔

دینی مدرسہ کے لیے
بلا ہدیہ عمارت کی پیشکش
ابراہیم پٹنم ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : ابراہیم پٹنم میں دینی مدرسہ چلانے کے لیے بلا ہدیہ عمارت دئیے جانے کی تجویز ہے ۔ عربی و دینی مدرسہ چلانے کے خواہش مند حضرات مومن ہائی اسکول فون نمبر 8179547030 ۔ 8142320047 پر ربط کریں ۔۔

 

حمیدیہ میں آج چوتھی محفل
حضرت خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 6 رجب المرجب چھ روزہ محافل حضرت سلطان الہند خواجہ خواجگان سید معین الدین حسن سنجری ؒ کے سلسلے کی چوتھی محفل 4 رجب صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کرینگے ۔۔