مذہبی خبریں

جشن سیدنا علی مرتضٰی و حضرت خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ /21 مارچ (راست) خانقاہ شمس العارفین کشن باغ مسجد محبوب میں جشن ولادت حضور مولود کائنات سیدنا علی مرتضیؓ و حضرت خواجہ سیدنا معین الدین چشتی غریب نوازؒ /25 مارچ بعد نماز عشاء مولانا سید شاہ عبدالصمد شرفی قادری کی نگرانی میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید اصغر شرفی قادری ،مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی شرکت و مخاطب کریں گے ۔

بزم خواتین کا جلسہ فیضان خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ /21 مارچ (راست) بزم خواتین کی جانب سے محترمہ بدر ڈاکٹر عسکری کے زیرنگرانی جلسہ فیضان خواجہ غریب نوازؒ /24 مارچ کو صبح 1.30 بجے دن گارڈن فنکشن ہال روبرو خان لطیف خاں اسٹیٹ و فتح میدان پر منعقد ہوگا ۔ محترمہ ساجدہ ملک صاحبہ اسلام اور خواتین پر قاریہ امتہ الغفور تجوید کی اہمیت پر محترمہ عظمت النساء تعلیمات و فیضان غریب نوازؒ پر اور محترمہ راحلہ سلطانہ قرآن اور سائنس کے ایک پہلو پر تقاریر کریں گی ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ /21 مارچ (راست) جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں درس قرآن بمقام خالد منزل روبرو مسجد ابوبکر صدیقؓ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ سن سٹی مسجد عالمگیر میں درس قرآن بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد فہیم الدین تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔

کل ہند جمعیتہ المشائخ کے میقاتی انتخابات
مولانا سید احمد علی صوفی صدر ، مولانا سید احمد نوراللہ قادری معتمد دوبارہ منتخب
حیدرآباد /21 مارچ ( پریس نوٹ ) کل ہند جمعیتہ المشائخ کے سہ سال میقاتی انتخابات 2018و زیر نگرانی مشیر خصوصی مولانا مفتی خلیل احمد شیخ جامعہ نظامیہ منعقد ہوئے ۔ جس میں ایک اور میقات کیلئے مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری کو صدر ، مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسنی حسینی قادری کو معتمد عمومی اور مولانا شاہ محمد فیض اللہ عبدالباری چشتی قادری کو خازن منتخب کیا گیا جس کے بعد نگران انتخابات نے کہا کہ جمعیتہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔ مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید قادری نے میقاتی رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر منتخبہ صدر جمعیتہ نے عاملہ کا اعلان فرمایا ۔ جن میں مولانا احمد عبدالحکیم صدیقی قادری ملتانی پاشاہ ، خواجہ بہاء الدین نقشبندی فاروق انجینئیر ، مولانا شاہ محمد مسعود احمد رضوی القادری ، مولانا سید شاہ دستگیر علی قادری قدرتی نائب صددور مولانا سید شاہ بندگی بادشاہ ریاض قادری ، مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید قادری ، مولانا صوفی شاہ محمد احمد اقبال چشتی قادری مولانا سید اشفاق احمد چشتی قادری ، مولانا افضل مرزا چشتی محبوبی شمیم پادشاہ ،مولانا سید خلیل احمد قادری ، مولانا محمد احمد اللہ شاہ چشتی القادری ، مولانا سید شاہ محمود حسینی ، مولانا سید فرید پاشاہ قادری شرفی ، مولانا سید شاہ ندیم اللہ حسینی اور مولانا سید شاہ سمیع اللہ حسینی کو اراکین اور مولانا محمد شوکت علی صوفی نگران کو نشر و اشاعت نامزد کیا گیا ۔

فلسطین کسی غلامیت میں نہیں بلکہ آزاد ملکت
جلسہ معراج النبی ﷺ کے ضمن میں اجلاس ، ایم اے مجیب کا خطاب
حیدرآباد /21 مارچ ( راست ) جناب ایم اے مجیب( صدر کل ہند بزم رحمت عالم نے کہا کہ بزم رحمت عالم کی جانب سے جو مہم کا آغاز ہوگا وہ یہ ہے کہ آزاد فلسطین تشکیل دیں اور یہ آزاد فلسطین مملکت رہے گی اور اس کا جو دارالحکومت رہے گا وہ بیت المقدس رہے جو ہمارا قبلہ اول اور مسجد اقصی ہے ایک واقعہ 2011 میں چھ سال پہلے سیریا میں جب ظلم شروع ہوا تھا اس کی شروعات بھی ان معصوم بچوں سے ہوئی وہاں اسکول کے بچے حکومت کے خلاف اسکول کے بورڈ پر کچھ لکھیں تو ان بچوں کو حراست میں لے لیا گیا ان کے خلاف جب سیریا کی عوام آواز اٹھائی تو وہاں یہ فساد شروع ہوئے ۔ انسانی حقوق شروع ہوئے اور یہ بچوں کو ٹارگیٹ کرنے کا ایک پرانہ رواج رہا جو آج تک جای ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کل ہند بزم رحمت عالم کا اجلاس صدر دفتر واقع سلورعکاس کامپلکس مانصاحب ٹینک پر منعقد ہوا اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ بزم کے قیام کا مقصد مسلمانوں کو دینی معلومات سے روشناس کروانا ہے اسی مقصد کے تحت بزم ہر سال شب معراج ، شب برات ، شب قدر یاد امام حسین ، جشن میلاد النبی ﷺ اور جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد عمل میں لاتی ہے ۔ امسال بھی 14 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان نواں سالانہ مرکزی جلسہ معراج النبی ﷺ کا انعقاد عمل میں آئے گا جہاں ملک اور بیرونی ملک کے عظیم ترین مفکر قدآور علمائے اہل سنت کے پر مغز اور بصیرت افروز خطابات ہوں گے ۔ جن کے ناموں کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ اراکین بزم نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تمام عامتہ المسلمین سے شرکت کی گذارش کی ہے آخر میں صلاۃ و سلام و دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔

فاتحہ حضرت ابوالفداء
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت العلامہ ابوالفداء ڈاکٹر محمد عبدالستار خاں نقشبندی قادری خلیفہ حضرت العلامہ محدث دکنؒ و سابق صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ کی ماہانہ فاتحہ 26 مارچ کو بعد نماز فجر آستانہ ابوالفداء واقع میسرم زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی مقرر ہے ۔۔

جلسہ فیضان سیدنا خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فیضان حضرت سیدنا خواجہ غریب نواز ؒ 22 مارچ کو بعد نماز عشاء مسجد حضرت سید شاہ عباد اللہ شاہ قادری شاہ کالونی چنچل گوڑہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی ، جناب محمد بن علی چشتی کے خطابات ہوں گے ۔۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام جشن تاجدار ہند غریب نوازؒ 22 مارچ کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک سے جشن غریب نوازؒ کا آغاز ہوگا ۔ محمد عبدالقدیر ، محمد عامر قادری ، محمد اظہر قادری ، محمد خواجہ محی الدین قادری ، سید اسماعیل قادری و دیگر نعت رسول ﷺ و منقبت غریب نوازؒ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

نعتیہ مجموعہ کلام یا سید البشرؐ کی
رسم رونمائی و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : بزم عاشقان رسول و دبستان عدیل کے زیر اہتمام 22 مارچ جمعرات بعد عشاء رہائش گاہ سید مصطفی علی سید بیت الحمد مرتضی نگر یاقوت پورہ متصل اشرف المدارس ممتاز شاعر سید مصطفی علی سید کا نعتیہ مجموعہ یا سید البشر کی تقریب رونمائی و نعتیہ مشاعرہ مقرر ہے ۔ ادبی اجلاس کی صدارت حکیم ایم اے سجاد کریں گے ۔ مولانا محمد عبدالرحمن الحامد کے ہاتھوں رسم رونمائی انجام پائے گی ۔ خواجہ بہاء الدین فاروقی اظہار خیال کریں گے ۔ بعد ازاں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جس کی نگرانی حافظ الحاج سید محمد شاہ قادری ملتانی کریں گے ۔۔

نعت پاک ؐ کے مقابلہ جات
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : ممتاز ایجوکیشنل سوسائٹی فلک نما کے زیر اہتمام جامع مسجد بلالؓ میں نعتیہ محفل پاک ﷺ کے ضمن میں بین المدارس کے طلباء و طالبات کا نعتیہ مقابلہ یکم اپریل کو صبح دس بجے مقرر ہے ۔ ہر مدرسہ / اسکول سے دو طلباء اور دو طالبات حصہ لے سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے جامع مسجد بلالؓ میں مولانا عبدالباسط سے اوقات نماز ربط کریں ۔ ان مقابلوں میں لڑکوں کی عمر 12 سال اور لڑکیوں کی عمر دس سال ہونی چاہئے ۔۔

انجمن ضیائے ابراہیم و
اصلاح البیان کا مسابقتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : حافظ شیخ صلاح الدین ضیائی کے مطابق ضیا العلوم سری رام نگر ظفر نگر کے طلباء کی انجمن ضیائے ابراہیم و اصلاح البیان کا سالانہ مسابقتی و اختتامی اجلاس 25 مارچ کو صبح 9 بجے احاطہ مدرسہ ہذا زیر سرپرستی مرزا نذیر بیگ ، الحاج عبدالغنی ، الحاج سید غوث پاشاہ ، محمد اسمعیل زیر نگرانی الحاج سید نصیر الدین بھائی ، الحاج عبدالصمد ، حافظ شیخ عبدالحفیظ جامعی زیر صدارت الحاج احمد مجتبیٰ شریف صدر مجلس مقرر ہے ۔ قاری عبداللہ کلیمی کی قرات ، حافظ سہیل قریشی ضیائی کی نعت سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ ابتداء میں حافظ محمد رضی الدین خاکی مقاصد پر روشنی ڈالیں گے ۔ حافظ محمد احمد علی نقشبندی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مولانا قاضی محمد سمیع الدین قاسمی کا خطاب ہوگا ۔ مولانا محمد ذکی الدین راہی ، مولانا عبدالقدیر حسامی بحیثیت حکم شرکت کریں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 22 مارچ بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کرینگے ۔۔

محفل ختم قادریہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : ماہانہ محفل ختم قادریہ و ذکر جہری اندرون بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری قبلہؒ 22 مارچ جمعرات بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل منعقد ہوگی ۔۔

حمیدیہ میں آج تیسری محفل
حضرت خواجہ غریب نوازؒ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں یکم تا 6 رجب المرجب چھ روزہ محافل حضرت سلطان الہند خواجہ خواجگان سید معین الدین حسن سنجری ؒ کے سلسلے کی تیسری محفل 3 رجب صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی کے علاوہ نگران محفل کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کرینگے ۔۔

مرکزی دفتر قرآن اکیڈیمک کونسل کی افتتاحی تقریب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : طاہر خاں صدر کے بموجب قرآن اکیڈیمک کونسل حیدرآباد کے مرکزی دفتر کا افتتاح 22 مارچ جمعرات بعد نماز عصر فاطمہ رفیع کامپلکس سنتوش نگر میں جناب محمد جمیل محی الدین افتتاح کریں گے ۔ مہمانوں خصوصی مولانا سید شاہ عبدالرحمن حسن قادری ، محمد امام تحسین شرکت کریں گے ۔۔

حضور خواجہ غریب نواز ؒ سے محبت مبلغ اسلام کے کردار میں مضمر
مزار اقدس کسی غلام یا پھولوں کی چادر کی محتاج نہیں : مولانا پیر شبیر نقشبندی
حیدرآباد ۔ 21 مارچ (پریس نوٹ) درگاہ کمیٹی حضور خواجہ اعظم غریب نواز ؒ اجمیر شریف (وزارت الاوقاف حکومت ہند) کے سابق کارگذار صدرنشین مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری نے آج یہاں سلطان الہند خواجہ ہندالولی عطائے رسول ؐ کے دنیا بھر میں بسنے والے سینکڑوں عقیدتمندوں پر زور دیا ہیکہ وہ اگر سچے دل سے اپنے خواجہ سے محبت کرتے ہیں تو یہ محبت اسی وقت حقیقی ہوگی جب کہ ہر عقیدتمند مبلغ اسلام کا کردار ادا کرے۔ مولانا پیر نقشبندی آج اتحاد بھون بنجارہ ہلز میں ایک اجتماع سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ کفر کی تاریکیوں میں توحید کی شمع جلاتے ہوئے جب مکہ مکرمہ سے چل کر مدینہ منورہ کی وادی سے سرزمین ہندوستان پر میرے خواجہ آئے تو اپنے چند رفقاء کے ساتھ صرف قرآن پاک کو لے کر آئے اور بندگان الہٰی تک اس کے مقدس پیام کو پہنچایا۔ الحمدللہ آج مشرق سے مغرب تک، شمال سے جنوب تک ہندوستان کے چپہ چپہ پر جو اللہ اکبر کی اذان کی صدائیں آرہی ہیں یہ اسی دعوت دِین کی دین ہے۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہیکہ ہم قرآن پاک کے ترجموں کو خواجہ کی اتباع میں ہر غیرمسلم بھائی تک محبت و پیار و اخلاص کے ساتھ پہنچائیں۔ یقینا یہ عمل ہمارے لئے نہ صرف حضور غریب نواز ؒ کی خوشنودی کا مؤجب ہوگا بلکہ روزمحشر ہماری آخرت میں سرخروی کا باعث ہوگا۔ مولانا پیر نقشبندی جنہیں درگاہ کمیٹی اجمیر شریف کے سربراہ کی حیثیت سے 5 سال تک خدمت کا اعزاز حاصل رہا ہے، نے کہا کہ میرے خواجہ کی مزار کسی مخملی غلاف کی یا پھر پھولوں کی چادر کی محتاج نہیں ہے بلکہ سچی محبت کا تقاضہ یہ ہیکہ اس رقم کے ذریعہ قرآن پاک کے مختلف ترجمے مختلف زبانوں میں بلا ہدیہ زائرین اجمیر شریف سفر کے دوران جہاں جہاں ممکن ہو تقسیم کرتے ہوئے داعی اسلام کے فرض کو ادا کریں یقینا اس عمل کے ذریعہ مزار مبارک میں آرام فرمانے والے خواجہ ؒ کی روحانی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔ مولانا پیر نقشبندی نے عقیدتمندان اولیاء اللہ کو تلقین کی کہ وہ جب بھی بزرگان دین کی مزارات پر حاضری دیں حدود شریعت کی پابندی کریں اور ایسی کوئی حرکت نہ کریں جو خانقاہی مسلک کی رسوائی کا باعث ہو۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 21 مارچ (راست) حضور سلطان الہند حضرت خواجہ اعظم غریب نواز ؒ کا سالانہ عرس شریف بہ اہتمام ایچ ای ایچ دی نظام زیرقیادت حضرت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین خواجہ کا چھلہ 5 تا 7 رجب المرجب خواجہ کا چھلہ مغلپورہ مقرر ہے۔ 5 رجب المرجب کو بعد نماز مغرب محفل سماع بعد پیشکشی چادرگل بہ یادگار حضرت شیخ جی حالی قبلہ ابوالعلائی بہ مزار بانی خواجہ کا چھلہ نواب زبردست خان ابوالعلائی اردو شریف سے جلوس صندل مبارک برآمد ہوکر براہ گلزار حوض خواجہ کا چھلہ مغلپورہ پہنچے گا۔ بعد نماز مغرب حضرت سجادہ نشین اپنے خانوادے اور وابستگان غریب نواز ؒ کی موجودگی میں خدمت صندل مالی انجام دیں گے۔ بعد عشاء محفل سماع ہوگا۔ رجب المرجب عصر تا عشاء محفل چراغاں منعقد ہوگی۔ بعد نماز عصر ختم خواجگان قصیدہ بردہ شریف میلاد خوانی کے بعد محفل سماع ہوگی۔ بعد نماز عصر ختم قرآن قل شریف کی محفل ہوکر عرس کا اختتام ہوگا۔