مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ /14 مارچ (راست) محمد عبدالقدیر ملتانی کے بموجب دستگاہ معرفت حضرت العلامہ شاہ محمد داؤد شطاری ملتانی القادری صحرائیؒ کا 230 واں عرس شریف 29 جمادی الثانی ۔ /18 مارچ بروز اتوار بعد نماز ظہر بمقام درگاہ شریف واقع گڈہ میدہ گنگارام منڈل دھارور ضلع وقار آباد میں زیرنگرانی پیر طریقت حضرت العلامہ مولانا حافظ شاہ محمد عبدالحمید ملتانی القادری صحرائی مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سینئر کانگریس قائد محمد ایوب انصاری ، نبیرہ غوث اعظم حضرت سید شاہ رفیع الدین قادری و دیگر شرکت کریں گے ۔ عرس کا آغاز محفل نعت شریف اور قصیدہ بردہ شریف سے ہوگا ۔ صندل شریف گاؤں میں گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہونچے گا ۔ سجادہ نشین رسم صندل مالی انجام دیں گے ۔ بعد ازاں حاضرین کے لئے تناول تبارک کا اہتمام رہے گا ۔ یکم رجب بروز پیر بعد نماز مغرب بمکان سجادہ نشین نور کالونی وٹے پلی میں محفل چراغاں میں قصیدہ بردہ شریف بعد نماز عشاء محفل سماع میں شہر کے معروف قوال ساز پر کلام مخصوص پیش کریں گے ۔
روانگی غلاف مبارک
حیدرآباد /14 مارچ ( پریس نوٹ ) محبان تعلیم حافظ استاد کی جانب سے عرس شریف حضرت خواجہ خواجگان غریب النوازؒ کے موقع پر غلاف مبارک برائے روانگی اجمیر شریف 15 مارچ بوقت 5 بجے شام قدیم یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن چوراہے سے برآمد ہوگا ۔ اس غلام مبارک کی نگرانی مولوی خالد استاد صدرنشین عاشقان خواجہ غریب النواز ویلفیر سوسائٹی کریں گے ۔

مجالس عزاء
حیدرآباد /14 مارچ ( راست ) انجمن عزاء اداران پنجشنبہ کے مجالس عزاء کا سلسلہ جمعرات 15 مارچ شام 7 بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغا ہوگا ۔ حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی ۔ طیب علی عاشورخانہ احسینی جامع باغ میر حسین علی خان زوار ( مرحوم ) قیصر منزل عابد علی خان والا جاہی و جعفر علی الاوہ سرطوق ، سید رضا حسین نقوی پرانی حویلی ، آغا علی آفندی چھتہ بازار ، عباس علی فرید احاطہ کمال یارجنگ ، بارگاہ بشیر زہرا نگر ، پنجہ شاہ ولایت عاشورخانہ قدم رسول میں نائب صدر پر معظم حسین خان رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزاء کا اختتام ہوگا ۔

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
٭٭ مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب /15 مارچ 2018 ء جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبر پیٹ ، حیدرآباد میں ، زیرصدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی محمد عرفان قاسمی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغازحافظ محمد عثمان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر ٹھیک 01.30 بجے ہوگی ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔

ریاستی مقابلہ نعت پاک
حیدرآباد ۔ /14 مارچ (راست) بزم غریب نواز قلعہ گولکنڈہ کے زیراہتمام بسلسلہ جشن غریب نواز ریاستی مقابلہ نعت منعقد کیاجارہا ہے جس میں (15) سال سے زیادہ عمر والے نعت خواں حضرات کو شرکت کی اجازت رہے گی ۔ مقابلہ میں شریک نعت خواں حضرات آدھا گھنٹہ پہلے قرعہ اندازی کے ذریعہ نعت پاک دی جائے گی اور انہیں وہی نعت پاک سنانی ہوگی ۔ مقابلہ میں شرکت کے لئے کوئی فیس نہیں ہے ۔ پہلا انعام 5000/- روپئے ، دوسرا 2900/- روپئے ، تیسرا 2100/- ، چوتھا 1400/- اور پانچواں انعام 600/- روپئے دیا جائے گا ۔ مقابلہ میں شرکت کے لئے بزم غریب نواز کے دفتر ریتی گلی واٹر فلٹر نزد مسجد محمدیہ قلعہ گولکنڈہ سے شرکت فارم حاصل کرکے خانہ پوری کے ذریعہ داخل کیا جاسکتا ہے ۔ مقابلہ کے دیگر تفصیلات فارم میں موجود ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے بہ اوقات شام 5 بجے تا 8 بجے شب موبائیل نمبر 9390333262 یا 09951464267 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ /18 مارچ ہوگی ۔

سنی مرکز میں تحریک اسلامی کا آج مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ /14 مارچ (راست) محمد یوسف برکاتی کے اطلاع کے مطابق تحریک اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان ہفتہ واری مرکزی اجتماع بتاریخ /15 مارچ بروز جمعرات بعد نماز عشاء 8.45 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مبلغین کی قرأت کلام پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے اجتماع کا آغازہوگا ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق رضا قادری (فاضل جامعہ نظامیہ) کا ’’قبر کے حالات‘‘ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔

دینی تربیتی سمر کیمپ
حیدرآباد ۔ /14 مارچ (راست) سید سمیع الدین ہاشمی قادری کے بموجب تحریک اسلامی کے زیراہتمام دینی معلومات عام کرنے کی غرض سے /15 مارچ جمعرات کو ہفتہ واری مرکزی اجتماع سے مسجد گل بانو نامپلی میں 53 روزہ دینی تربیتی سمر کیمپ کا آغاز ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885112563 اور 9440731364 پر ربط کریں ۔عرس شریف
حیدرآباد ۔ 14 مارچ ۔ (راست ) حبیب طالب بن عمر العطاس کی اطلاع کے بموجب حضرت العلامہ مولانا حبیب عبداﷲ بن عیدروس العطاس العلوی الحسینی کا 98 واں عرس مبارک یکم رجب المرجب 1439 ھ کو زیرنگرانی حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی بانی و صدر بزم ریاض مدینہ عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا۔ تقریبات عرس کا آغاز بعد نماز عصر ختم قرآن و برآمدگی صندل شریف از آستانہ ٔ العطاسیہواقع ایرہ کنٹہ روبرو حبیب مشن اسکول قریب حبیب گارڈن فنکشن ہال سے ہوگا ۔مراسم صندل مالی کے فرائض سجادہ نشین و متولی خلیفۂ بانوا حبیب عمر بن عبداﷲ العطاس قادری صبغت اﷲ شاہ المعروف حبیب فاروق العطاس انجام دیں گے ۔ بعد مغرب طعام تبرک برائے خاص و عام اور بعد عشاء محفل نعت و قصیدہ بردہ شریف کا آغاز جماعت نور محمدی ؐ بارکس (حبیب مسعود ) سے ہوگا ۔ شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف ثناء خوان رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت سید اولیاء حسینی المعروف مرتضیٰ پاشاہ و نوجوان عالم دین مولانا حبیب سہیل بن سعید العیدروس اولیاء کرام کے فضائل و مناقب بیان کریں گے۔ وابستگان و محبان اولیاء سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

 

 

حلقہ ذکر الہی و اسپوکن عربی کلاسیس
حیدرآباد /14 مارچ ( راست ) خانقاہ قادریہ حامد یہ کے زیر اہتمام ہر جمعرات بعد نماز مغرب خانقاہ قادریہ حامدیہ روبرو ایس ایم پی ماڈل اسکول ، سائی رام انکلیو حیدر شاہ کورٹ ، راجندر نگر منڈل حلقہ ذکر الہی ہوگا اور بعد نماز عشاء اسپوکن عربی کلاسیس منعقد ہوں گی ۔ جس میں عربی سیکھنے والے خواہشمند حضرات کو عربی صرف و نحو کی تعلیم مولانا محمد شرف ا لدین نظامی قادری دیں گے ۔ جس کی نگرانی مولانا قاری محمد عابد علی خان القادری المقتدری سجادہ نشین حضرت شاہ محمد حامد علی خان القادری المقتدریؒ ( متولی و خطیب مسجد عمرؓ) کریں گے ۔