مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب یکم مارچ بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔

نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : بزم عاشقان رسولؐ کے زیر اہتمام ماہانہ نعتیہ مشاعرہ یکم مارچ رہائش گاہ حضرت صابر حسین نقشبندی متصل مسجد پیراں شاہؒ چنچل گوڑہ بعد عشاء مقرر ہے ۔ نگرانی سید مصطفی علی سید کریں گے ۔ جب کہ بحیثیت مہمانان خصوصی خواجہ شاکر گودڑ شاہی ، عبدالرشید ارشد ، سید شوکت علی قادری ، مظفر قادری ، شرف الدین راشد ، افضل عارفی ، قاضی قطب حافظ وارثی شرکت کریں گے ۔ نظامت کے فرائض سید شاہ مسرور عابدی شرفی انجام دیں گے ۔۔

 

مجالس عزاء
حیدراباد ۔ /28 فبروری (راست) انجمن عزاء داران پنجشنبہ کے مجالس عزاء کا سلسلہ جمعرات یکم مارچ شام 7 بجے سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغاز ہوگا ۔ حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی ، میر حسین علی خان زوار (مرحوم) قیصر منزل سے عابد علی خاں والا جاہی و جعفر علی الاوہ سرطوق ، سید رضا حسین نقوی پرانی حویلی ، آغا علی آفندی چھتہ بازار ، الاوہ بی بی دبیر پورہ ، عاشور خانہ قمر بنی ہاشم ماتا کھڑکی ، عباس علی فرید احاطہ کمال یارجنگ ، بارگاہِ شبیر زہرا نگر ، پنجہ شاہ ولایت ۔ عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزاء کا اختتام ہوگا ۔

 

قدیم نقارہ مبارک پر اجلاس
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : بمکان مولوی سید کاظم حسین عابدی مرحوم بانی ادارہ چہاردہ معصومین پر 11 جمادی الاخر کو 5 بجے شام ادارہ کا اجلاس مقرر ہے ۔ مسرس سید حسن عباس ہاشم عابدی ، سید حیدر عباس عابدی ، سید محمد کاظم عباس عابدی ، مرزا احسان علی بیگ احسن شرکت کریں گے ۔۔

 

مسلمانوں کے زوال کا سبب قرآن و سنت سے دوری
’’یاد خلیل اللہ حسینی ‘‘ سمپوزیم سے دانشوران کا خطاب
حیدرآباد ۔ /28 فبروری (فیاکس) ’’مسلمانوں کے زوال کا سبب قرآن و سنت سے دوری ہے ۔ یوں تو مسلمانوں کے زوال کے بہت سے اسباب ہیں ۔کسی نہ کسی حد تک بہت ساری وجوہات درست ہیں ۔ لیکن ان وجوہات کا تجزیہ اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات اور رسول اکرمؐ کے اسوۂ حسنہ سے ناواقفیت کی بناء پر مسلمانوں کی یہ حالت ہوگئی ہے ۔ مسلمان پنچ وقت نماز کا پابند سال میں ایک مہینہ روزہ رہنے والے زکوٰۃ دینے اور ادائیگی حج کے ساتھ ساتھ محبت پسند ہوتے ہیں ۔ وہ آرام طلب نہیں ہوسکتے ۔ چنانچہ مسلمانوں کی جفا کشی تاریخ انسانی کا حیرت ناک باب ہے ۔ اسٹیڈی سرکل کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام منعقدہ ’’یاد خلیل اللہ حسینی‘‘ ، ’’سمپوزیم میں مقررین نے اظہار خیال کیا ۔ محفل کا آغاز قاری سید سلیمان کے قرأت کلام پاک سے ہوا ۔ ناظم اجلاس محمد علی سلیم نے نعتیہ اشعار پیش کیے ۔ جناب مظہر لطیفی نے تعمیر ملت کے قیام کے ابتدائی ایام پر روشنی ڈالی ۔ جناب اسلم فرشوری نے کہا کہ خلیل صاحب صرف مسلمانوں کے لیڈر نہیں تھے ۔ ان کی شفقتیں غیر مسلم طلباء کو بھی حاصل تھیں ۔ ڈاکٹر میر اکبر علی افتخاری نے کہا کہ خلیل اللہ حسینیؒ ، سب سے بڑھ کر سنت رسولؐ کے دلدادہ تھے ۔ جناب عمر احمد شفیق نے کہا کہ ہر قوم کو عروج و زوال کی منزلوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ لیکن زوال کے بعد وہی قوم ترقی کرسکتی ہے جو ایک اعلیٰ نصب العین کو سامنے رکھے ۔ جناب محمد وہاج الدین صدیقی نے کہا کہ آزادی کے بعد حیدرآباد کی تاریخ نے ایک نئی کروٹ لی ۔ جناب محمد ضیاء الدین نیر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ خلیل اللہ حسینیؒ مرحوم کا رکنوں کو تلقین کرتے کہ زندگی اور موت ، فنا و بقاء سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اور مسلمان وہی ہے جو سوائے اللہ واحد کے کسی سے خوف زدہ نہ ہو ۔ جناب عبدالمجید نے اپنے استاد محترم خلیل اللہ حسینی پر ایک مضمون سنایا اور جناب محمد علی سلیم کے شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا ۔

 

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام یکم مارچ کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد رضا قادری کا ’ ملک شام اور آثار قیامت ‘ پر خطاب ہوگا اور اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔