مذہبی خبریں

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ /14 فبروری (راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام اجتماع /15 فبروری کو 8.45 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق رضا قادری ’’فضائل و مناقب امام انواراللہ فاروقی علیہ الرحمۃ‘‘ پر خطاب ہوگا ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ الحسنات کالونی میں مطالعہ اسلام بروز جمعرات بعد نماز مغرب خالد منزل نزد مسجد ابوبکر صدیق الحسنات کالونی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند محلہ سن سٹی مسجد عالمگیر میں درس قرآن بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ، مولانا فہیم الدین بیدر پیش کرینگے ۔۔

بضمن طلاق ثلاثہ خواتین کا دعائیہ اجتماع
حیدرآباد ۔ /14 فبروری (راست) بزم خواتین ، عامۃ المسلمین اور تمام مسلم انجمنان خواتین کے زیراہتمام خواتین کی ایک متحدہ دعائیہ نشست (جو ختم قرآن مجید ، درود شریف و آیت کریمہ کا ختم) بہ ضمن طلاق ثلاثہ بل اور بازیابی بابری مسجد /16 فبروری بعد نماز جمعہ تا 5 بجے دفتر تعمیر ملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ مقرر ہے جس کا مقصد صہیونی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے ناپاک عزائم نیست و نابود ہوجائیں ۔ خواتین کی جانب سے کی جانے والی متحدہ دعائیں بارگاہِ الہی میں قبولیت کا شرف حاصل ہوگا ۔ آمین ۔ خواتین و طالبات سے خصوصی طور پر شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

جلسہ تذکرہ حضرت شیخ الاسلامؒ
حیدرآباد ۔ /14 فبروری (راست) ڈاکٹر میر وجاہت علی (معتمد مجلس انتظامی) کی اطلاع کے بموجب جلسہ تذکرہ شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ (بانی جامعہ نظامیہ) بروز جمعرات /15 فبروری 11 ساعت صبح مدرسہ باب العلوم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں جلسہ تذکرہ حضرت شیخ الاسلامؒ حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی (سرپرست اعلیٰ) کی زیرسرپرستی ، زیرصدارت مفتی اعظم حضرت مفتی عظیم الدین (صدر مفتی جامعہ نظامیہ) کی زیرنگرانی مولانا سید آل مصطفے قادری الموسوی مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا غلام محمد نقشبندی، (استاذ مدرسہ ہذا) کی قرأت کلام مجید سے ہوگا ۔ حافظ و قاری مرزا مجتبی بیگ قادری مولانا شفیع محمد خان نعت و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مولانا سید عزیزاللہ قادری (نظامیہ) ، مولانا قاضی عبدالقوی ، مولانا سید محمد اصغر شرفی ، مولانا محمد عبدالقدیر ، مولانا سید رضوان پاشاہ قادری ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مہمان خصوصی ہوں گے ۔ علمائے کرام حضرت شیخ الاسلام کی حیات ، خدمات ، کارنامے اور تعلیمات پر خطاب فرمائیں گے ۔ مولانا سید اسحق محی الدین قادری (بانی و ناظم خیرمقدمی کلمات اور مولانا قاضی محمد ناصر الدین صدیقی (صدر مدرس) افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔

گلدستہ نعت کی تقریب رسم اجراء و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : بزم وارث کے زیر اہتمام 16 فروری کو وارث گلشن کاماٹی پورہ بندل گوڑہ عثمان باغ بعد عشاء قاضی قطب حافظ وارثی سجادہ نشین بارگاہ مریم بی وارثی و حضرت یزدانی حافظ وارثی کا گلدستہ نعت ’ صل علی محمد ‘ کی رسم اجراء بدست حضرت سید مرتضیٰ قادری خضر پاشاہ انجام پائے گی ۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمانان خصوصی سید احمد پاشاہ قادری ، حبیب محمد خاں وارثی ، ڈاکٹر جہانگیر قادری شرکت کریں گے ۔ بعد ازاں نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی قطب حافظ وارثی منعقد ہوگا ۔ مسرس محمد برہان الدین وارثی ، خواجہ شاکر گودڑ شاہی ، سید مصطفی علی سید ، شرف الدین ارشد ، عبدالرشید ارشد ، مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ نظامت کے فرائض سید شاہ مسرور عابدی شرفی القادری انجام دیں گے ۔۔

تحفظ شریعت اور ہماری ذمہ داریاں پر خواتین کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے معتمد عمومی محمد وہاج الدین صدیقی کے ایک پریس نوٹ کے بموجب بعنوان ’ تحفظ شریعت اور ہماری ذمہ داریاں ۔ تنظیم نسواں تعمیر ملت کے زیر اہتمام خواتین کا ایک دعائیہ اجتماع 16 فروری کو 2 بجے دن مدینہ منشن نارائن گوڑہ صدر دفتر تعمیر ملت مقرر ہے ۔ اس اجتماع کا آغاز اجتماعی تلاوت قرآن مجید سے ہوگا ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس کی مختصر رپورٹ ہوگی۔
اور آخر میں اجتماعی دعا ہوگی ۔ تنظیم نسواں کی صدر انیس عائشہ نائب صدور عقیلہ خاموشی ، اصغر صدیقہ ، و معتمد ڈاکٹر جوہر جہاں نے حیدرآباد رنگاریڈی و دیگر مقامات کی خواتین کی انجمن تنظیم ٹرسٹس وغیرہ سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

اصلاحی مجلس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : مدرسہ سبیل الفلاح کے زیر اہتمام 15 فروری جمعرات بعد نماز عشاء مسجد محی السنہ چندرائن گٹہ رنگ روڈ بنڈلہ گوڑہ ماہانہ اصلاحی مجلس مقرر ہے ۔ مولانا عبید الرحمن اطہر ندوی کا خطاب ہوگا ۔ مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صدارتی کلمات ارشاد کریں گے ۔ بعدہ ذکر اور دعا کا اہتمام ہوگا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 15 فروری بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ،

 

دبستان جلیل شعبہ خواتین کا
دینی و ادبی اجلاس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : دبستان جلیل شعبہ خواتین کا دینی و ادبی اجلاس 18 فروری کو 10-30 بجے دن جلیل منزل نور خاں بازار میں منعقد ہوگا ۔ محترمہ حامدی بیگم صدارت کریں گے ۔ جب کہ محترمہ انیس عائشہ اور محترمہ رابعہ جلیلی نگرانی کریں گے ۔ محترمہ ڈاکٹر شاہدہ مرتضی مہمان خصوصی شرکت کریں گی ۔ جب کہ محترمہ شبینہ فرشوری داعی اور ڈاکٹر نکہت آراء شاہین ناظم جلسہ ہوں گی ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ بشریٰ سلطانہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ بعد ازاں محترمہ غوثیہ بیگم حمد باری تعالیٰ جب کہ محترمہ ثریا خیر الدین نعت شریف سنائیں گے ۔ محترمہ عقیلہ خاموشی سورہ انعام رکوع نمبر 3 کی تفسیر بیان کریں گی ۔ ادبی نشست میں محترمہ شبینہ فرشوری ، محترمہ تسنیم جوہر اور محترمہ سعیدہ افروز مضامین پیش کریں گی ۔ محترمہ نصرت ریحانہ ، محترمہ اطہری فضا ، محترمہ مشرف کاظمی ، محترمہ اسریٰ منظور اور ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی شعری تخلیقات پیش کریں گے ۔۔