مذہبی خبریں

محفل نعت و منقبت
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام محفل نعت و منقبت بسلسلہ آٹھواں عرس شریف حضرت سید شاہ محمد جمیل الدین رضوی القادری شرفیؒ کی سرپرستی مولانا حافظ سید شاہ محمد احسن الدین رضوی قادری شرفی سجادہ نشین شرفی چمن ، 7 فروری بعد نماز عشاء 9 بجے شب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہید ؒ روپ لال بازار میں مقرر ہے ۔ جس کی نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری کریںگے ۔۔

تمیز الدین احمد کا سہ روزہ کامیاب ادبی دورہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : صدر اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ جناب محمد تمیز الدین احمد نے نظام آباد ، نرمل ، کورٹلہ ، ورنگل ، محبوب نگر کا کامیاب سہ روزہ ادبی دورہ کیا ۔ یہاں کی ممتاز ادبی شخصیتوں سے ملاقات کر کے یہاں کی ادبی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل کی اور ان ادبی سرگرمیوں کی ستائش کی ۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں مسرز ریاض تنہا ( ادب اسلامی ) اردو ماہنامہ گونج کے ایڈیٹر جمیل نظام آبادی ، جاوید ورنگلی ( بزم اردو ) عسکر نرملی ، نرملی (پاسبان اردو ادب ) ، اظہر کورٹیلوی ، ادارہ اسلامی ، حلیم بابر ، بزم کہکشاں تقی الدین تقی ، اردو سوسائٹی شامل ہیں ۔۔

فیضان پروانہ پیر
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : ماہانہ مجلس فیضان حضرت پروانہ پیر سید اقبال علی شاہ قادری واقع اقبال گلشن مصطفی نگر میں 8 فروری کو بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ جس میں فاتحہ خوانی و طعام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جناب شیخ اسلم شاہ قادری ، شیخ محمد سلیم شاہ قادری نگرانی کریں گے ۔۔

 

ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : احاطہ بارگاہ حضرت خواجہ سید تاج الدین شیر سوارؒ المعروف راجہ باگ سوار ؒ میں 21 جمادی الاول بروز جمعرات بعد نماز مغرب درس تصوف میلاد خوانی و حلقہ ذکر ہوگا ۔ فاتحہ خوانی و پیشکشی چادر گل محفل سماع کے بعد تناول طعام کا اہتمام رہے گا ۔ صدارت و نگرانی جانشین حضرت افضل پیرؒ حضرت خواجہ ضیا الحسن شاہ منور چشتی نظامی شیر سوار کریں گے ۔۔

ماہانہ مجلس حضرت سیدنا بابا فخر الدین سہروردیؒ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : ماہانہ مجلس فیضان قطب دکن حضرت سیدنا بابا فخر الدین سہروردیؒ المعروف حضرت میٹھے شاہ ولیؒ 8 فروری کو درگاہ شریف واقع جل پلی نزد پہاڑی شریف میں مقرر ہے ۔ جس میں بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف بعد عشاء محفل سماع ہوگی ۔ مراسم مولانا شاہ محمد رحیم الدین شکیل سہروردی سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ واقع موضع کولم پلی نارائن پیٹ منڈل محبوب نگر میں 8 فروری جمعرات کو مقرر ہے جس میں بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء و محفل سماع ہوگی ۔ تقاریب عرس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت سید شاہ توفیق حسینی حضرت سید شاہ اسماعیل حسینی سجادہ نشین گوگی شریف حضرت سید شاہ خلیل اللہ محمد محمد الحسینی ، حضرت سید شاہ سجاد حسینی متوالے پیراں ، حضرت سید شاہ کمال پاشاہ حسینی حضرت سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی بندہ نوازی و دیگر شرکت کریں گے ۔۔

 

جامعہ نظامیہ میں 11 فروری کو علمی مذاکرہ
عنوان ’ بری و بحری ماکولات و مشروبات شریعت کی روشنی میں ‘
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : عالمی شہرہ آفاق علوم اسلامیہ کی عظیم یونیورسٹی جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں بتاریخ 11 فروری بروز یکشنبہ بوقت 10بجے صبح ایک علمی مذاکرہ بعنوان ’’بری وبحری ما کولا ت ومشروبات شریعت کی روشنی میں‘‘ مقرر ہے- اس علمی مذاکرہ میںعنوان سے متعلق فکر انگیز اور معلومات آفریں مقالہ جات پیش کئے جائیں گے- قرا ء ت و نعت شریف کے بعد حسب ذیل مقالہ نگار مقالے پیش کریں گے- مولانامحمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ( کیکڑا‘گھوڑپھوڑ اورجھنگا کا شرعی حکم) ، مولاناحافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ( سمندری ماکولات ازروئے شریعت) ، مولانا حافظ سید بدیع الدین صابری پروفیسر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ ( خشکی کے حرام وحلال جانور اور مشینی ذبیحہ)۔ مولاناحافظ محمدلطیف احمد نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ( ماکولات و مشروبات میں حرام کی آمیزش شریعت کی روشنی میں)۔ مولوی سید احمد علی معتمد جامعہ نظامیہ نے عامۃ المسلمین‘ محبان جامعہ نظامیہ‘ مشائخین عظام اور طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ سے خواہش کی ہے کہ وہ اس اطلاع کو دعوت نامہ متصور کرتے ہوے علمی مذاکرہ میں ضرور شرکت فرمائیں- اضلاع و بیرون ریاست کے طلباے قدیم سے خواہش ہے کہ وہ قبل از وقت اپنی شرکت کی اطلاع دفتر معتمدی کودیں تاکہ قیام وطعام کا انتظام کیا جاسکے۔

 

ممتاز کالج ملک پیٹ میں
جلسہ سیرت النبیؐ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : ممتاز کالج ملک پیٹ میں کل بروز جمعرات 8 فروری کو جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس کو شہر کے ممتاز علماء کرام مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال اور مولانا حافظ محمد علیم الدین واحد مخاطب کریں گے ۔ اس جلسہ کو مہمان خصوصی جناب مرزا احمد بیگ مشیر ممتاز کالج بھی خطاب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز 10-30 بجے صبح ہوگا ۔ پرنسپل ممتاز کالج ڈاکٹر میشاق سمیع ہزاری نے تمام طلباء وطالبات سے بہ پابندی وقت شرکت کی گزارش کی ہے ۔۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : حضرت خواجہ مرزا صمدانی بیگ چشتی قادری مرزائی ؒ حضرت سید علاء الدین مرزائی ، قلندری چشتی قادری تمنائی ، حضرت سید بدیع الدین مرزائی قلندری بشیر میاں ؒ کے اعراس شریف 11 فروری کو مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب اکبر کالونی وٹے پلی روبرو سینٹ فیض اسکول واقع مکان میں محفل سماع کے بعد صندل مبارک برآمد ہو کر درگاہ شریف سے آستانہ مرزا سردار بیگ ؒ واقع آغا پورہ پہنچے گا ۔ مراسم عرس کی سرپرستی مولانا سید اسلم حسین مجاہد پاشاہ سجادہ نشین خانقاہ حفیظیہ ، مولانا میر حسن علی زبیر نواب سجادہ نشین حضرت سردار بیگ ؒ کریں گے ۔۔

مجلس بیسویں شریف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : مجلس بیسویں شریف حضرت میراں سید شاہ محمد حبیب اللہ قادری تخت نشین واقع سبزی منڈی کاروان ساہو میں زیر نگرانی مولانا اکرم پاشاہ قادری تخت نشین سجادہ نشین متولی درگاہ کریں گے ۔ 7 فروری کو بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب مزارات پر گلفشانی سلام ہوگا ۔ بعد ازاں بعنوان عشق رسول پر علماء و مشائخ کے خطابات ہوں گے ۔۔

بزم عاصم کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : بزم عاصم کے زیر اہتمام بمکان سید جنید حسینی ایوان نعت میں 8 فروری بعد مغرب نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں شہر کے ممتاز شعرائے کرام جلال عارف ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، یوسف روش ، سید سمیع اللہ سمیع کامل حیدرآبادی ، اکبر خاں اکبر ، فاروق عارفی ، شاہد عدیلی ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری جنید حسینی ، ظفر فاروقی ، بصیر افضل ، عظیم عارفی ، شبیر علی خاں اور عظمت علی عظمت بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ نظامت کے فرائض سہیل عظیم انجام دیں گے ۔۔

 

قرات ، حمد ، نعت و اذاں کی
آج فری تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : کلیتہ البنین مغل پورہ میں چہارشنبہ 7 فروری کو بعد نماز عشاء قرات ، حمد ، نعت ، و اذاں کی مفت تربیتی کلاسیس حافظ محمد صابر پاشاہ قادری لیں گے ۔۔

 

انجمن فیض پنجتن کے
سالانہ مجالس خمسہ
حیدرآباد۔/6فبروری،( راست ) انجمن فیض پنجتن کے سالانہ مجالس خمسہ بہ سلسلہ شہادت شہزادی کونین ، صدر انجمن سید حسن عباس ہاشم عابدی ونائب صدر سید باقر حسین رضوی نواب کی جانب سے 20 جمادی الاول تا 24 جمادی الاول بوقت 7-30 ساعت شام بمقام حسینیہ نواب عنایت جنگ مرحوم مقرر ہے۔ جس میں نوجوان ذاکرین فضائل مولائے کائنات و مصائب شہزادی کونین بیان کریں گے۔ مدعو انجمنیں سینہ زنی کریں گی۔ پہلی مجلس عزا سے ذاکر اہلبیت سید منتظر مہدی عابدی قبلہ ،د وسری مجلس عزا مہمان ذاکر اہلبیت ذوالفقار علی علی شیر بنگلور، تیسری مجلس عزا مہمان ذاکر اہلبیت سید حیدر رضا رضوی قبلہ اور پانچویں مجلس عزا سے ذاکر اہلبیت کامران حیدر عزیز بیان کریںگے۔ شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔