مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب یکم فروری بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ آغاز حافظ محمد عبداللہ کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔۔

کوکب ذکی کے شعری مجموعہ
’ ضبط فغاں ‘ کی رسم اجراء و مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : ڈاکٹر سمیع صدیقی نعیم نائب معتمد بزم آہنگ ادب حیدرآباد کے بموجب کوکب ذکی کے شعری مجموعہ ’ ضبط فغاں ‘ کی رسم رونمائی زیر سرپرستی جناب انجم شافعی ، بدست صدر مشاعرہ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ہفتہ 3 فروری کو 8-30 بجے شام اردو مسکن خلوت میں عمل میں آئے گی ۔ علامہ اعجاز فرخ ، نریندرا پرچوری اور مہیندرا پرچوری مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ غلام احمد نورانی ، سید محمد عبدالقدیر ، محمود عبداللہ بلشرف ، محمد علی نیر ، سید مسکین احمد مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ تقریب رونمائی کے فوراً بعد مشاعرہ کا آغاز ہوگا ۔ حیدرآباد اور اضلاع تلنگانہ کے شعراء کرام شرف الدین خاں بقاء ، ڈاکٹر سید عباس متقی ، جلال عارف ، آغا سروش ، محمد علی وفا ، باقر محسن ، نور الدین امیر ، ڈاکٹر معید جاوید ، ڈاکٹر رشید رہبر ہاشمی ، ڈاکٹر راہی ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، اسلم فرشوری ، تمجید حیدر ، سیف نظامی ، ارشد شرفی ، پراوین پرانو ، علی جواد شہپر ، باسط علی رئیس ، شفیع اقبال ، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق ، اطیب اعجاز ، قاری انیس ، شیخ نعیم ، شکیل حیدر ، ڈاکٹر سلیم ساحل ، سعد اللہ خاں سبیل ، ممتاز لکھنوی ، اقبال عاجز ، عارف سیفی ، تشکیل رزاقی ، باقر تحسین ، محبوب خاں اصغر ، کوکب ذکی ، ڈاکٹر سمیع صدیقی نعیم اپناکلام پیش کریں گے ۔ داخلہ کی عام اجازت ہے ۔۔

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی اجتماع یکم فروری کو 8-45 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ نگران تحریک مولانا محمد فاروق رضا قادری کا ’ بہار شریعت ‘ پر خصوصی خطاب ہوگا اور اس کے بعد ذکر جہری و دعا ہوگی ۔۔

طلاق ثلاثہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : مفتیہ رضوانہ زرین ، مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ تہمینہ تحسین ، مفتیہ نسرین افتخار ، مفتیہ سیدہ عشرت ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ نے ملت اسلامیہ کی مسلم خواتین سے اپیل کی ہے کہ جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام 4 فروری اردو مسکن خلوت میں منعقد شدنی طلاق ثلاثہ و اصلاح معاشرہ کانفرنس برائے خواتین میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر کامیاب بنائیں ۔ خاتون مفتیات نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ دور میں خواتین میں اسلامی شعور کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ عورت نصف انسانیت ہے ، معاشرہ کی سدھار و بگاڑ میں عورت کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے ۔ ایک عورت ایک خاندان ہوتی ہے ۔ اس کانفرنس میں ہندوستان کے مختلف ریاستوں سے علماء ، مفتیان کرام ، مشائخین ، پروفیسرس مرد و خواتین کے اصلاحی عنوانات پر خطابات ہوں گے ۔۔

 

تنظیم بنت حرم کا تحفظ شریعت
شعور بیداری اجتماع
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر تنظیم بنت حرم کی مہم کا 49 واں جلسہ 3 فروری کو بابا نگر آخری بس اسٹاپ بمکان عثمان ، سلمان بروز ہفتہ صبح 11 تا 2 بجے دن زیر نگرانی محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مقرر ہے ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ سیدہ میمونہ بیگم حمد باری تعالیٰ ، محترمہ شاکرہ کوثر نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم مخاطب کریں گی ۔ محترمہ عطیہ بیگم اور محلہ بابا نگر کی خواتین جلسہ کے انعقاد میں حصہ لے رہی ہیں ۔۔

 

حضرت پیر سید سلمان الگیلانی کی عقیدت مندوں سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : الگیلانی عالمی سوسائٹی کے مطابق حضرت پیر سید سلمان الگیلانی 3 فروری کو صبح 11-30 تا 2 بجے دن قیام گاہ نواب جمال الدین علی خاں ہل فورٹ روڈ متصل کلانجی روبرو باغ عامہ پر معتقدین سے ملاقات کریں گے اور خواہش مند عقیدت مندوں کو حلقہ ارادت میں شامل کریں گے ۔ ۔

جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی عاملہ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : مفتی محمود زبیر قاسمی کے مطابق جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کی عاملہ کا اہم اجلاس 3 فروری کو صبح گیارہ بجے جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ ، تالاب کٹہ ، یاقوت پورہ بصدارت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش منعقد ہوگا ۔۔

 

عدالت کی اہمیت امام علیؓ کی تعلیمات کی روشنی میں پر سمینار
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی کے زیر اہتمام سمینار بعنوان ’ عدالت کی اہمیت امام علی کی تعلیمات کی روشنی میں ‘ 4 فروری اتوار بعد مغرب تراب علی خاں بھون ، ویسٹرن بلاک سالار جنگ میوزیم میں منعقد ہوگا ۔ نائب وزیر اعلیٰ جناب محمد محمود علی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ صدر سوسائٹی ڈاکٹر شوکت علی مرزا صدارت کریں گے ۔ مولانا آغا مجاہد اور ڈاکٹر کیپٹن ایل پانڈو رنگاریڈی کا خطاب ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ، حضرت علیؓ کے اردو ۔ انگریزی میں ارشادات عالیہ پر مبنی کتاب ’ عرش بلاغت ‘ کی رسم اجراء انجام دیں گے ۔ جناب سکندر مرزا نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ شرکت کی عام اجازت ہے ۔۔