مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : بیت الخیر کامپلکس چوتھی منزل انجمن گراونڈ ملے پلی میں جمعرات 8 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب ڈاکٹر محمد محبوب فرید سلسلہ وار درس قرآن میں سورۃ النور کے دوسرے رکوع کا درس دیں گے ۔ جناب محمد عبدالعلیم مطالعہ احادیث کا حاصل مطالعہ بہ زبان انگریزی پیش کریں گے ۔۔

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 8 اکٹوبر بعد نماز عصر منعقد ہوگا ۔ مبلغین تحریک اسلامی نعت سرور کونین ﷺ پیش کریں گے ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

مولانا غوثوی شاہ کی
تصنیف افصح العرب منظر عام پر
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : معلم کتاب و حکمت آنحضور ﷺ کی فصاحت بیانی اور آپؐ کی امیت کی حقیقت پر لکھی گئی مولانا غوثوی شاہ کی لاجواب کتاب افصح العرب شائع ہوچکی ہے ۔ قیمت 20 روپئے ، حسامی بک ڈپو ، مچھلی کمان ، دکن ٹریڈرس مغل پورہ ، اسٹوڈنٹ بک ڈپو چارمینار ، ہدیٰ بک ڈپو پرانی حویلی پر دستیاب ہے ۔۔

یوم وصال حضرت کنج نشینؒ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حضرت مولانا شاہ ابوالخیر کنج نشینؒ فاضل نظامیہ کا یوم وصال 9 اکٹوبر کو حسب پروگرام بعد جمعہ قرآن خوانی بہ مقام مسجد حضرت عبداللہ شاہ صاحب موقوعہ مصری گنج و بعد عصر چادر گل بہ مزار حضرت ؒ احاطہ درگاہ عبداللہ شاہؒ مقرر کیا ہے ۔۔

لجنتہ العلماء کے مجلس شوریٰ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء کے بموجب 8 اکٹوبر جمعرات بعد نماز ظہر مدرسہ منہاج العلوم شاہین نگر مرکز نزد مسجد امیر حمزہ لجنتہ العلماء کے مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء کریں گے ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان و مجلس ذکر و مراقبہ زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر نقشبندی 8 اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔۔

مجلس فیضان حضرت گنج انوارؒ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خانقاہ حقانیہ انواریہ شاہ نگر روبرو درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ مصری گنج میں ماہانہ مجلس فیضان حضرت گنج انوار خواجہ شیخ محمد انوار علی شاہ چشتی قادری حقانی افتخاری 23 ذی الحجہ کو مقرر ہے ۔ جس میں بعد عشاء محفل سماع ہوگی۔ مولانا خواجہ شاہ شجاع الدین افتخاری نگرانی کریں گے ۔۔

 

مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے زیر اہتمام مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ میں بروز جمعرات بعد نماز مغرب اصلاحی و تربیتی مجلس ’مجلس ذکر و سلوک ‘ منعقد ہوگی ۔ مجلس ذکر کا آغاز قاری عبداللہ کلیمی کی قرات کلام مجید سے ہوگا ۔ جب کہ بارگاہ رسول ﷺ میں نعت خواں جناب یوسف خاں اعجاز اور نوجوان ثنا خواں قاری عبدالواسع نعت شریف سنائیں گے ۔ ذکر جہری سے قبل نگران مجلس حافظ قاری محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری کا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا ۔۔

درس قرآن
٭٭    مدرسہ دینیہ مدینتہ العلوم نزد مسجد شجاعت جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں مولانا مفتی محمد عبدالکریم اشرفی نعیمی ایک آیت قرآنیہ کا ترجمہ اور مفصل تفسیر بیان کرینگے نیز ایک بخاری شریف حدیث کی تشریح کرینگے ۔۔

درود شریف کی محفل و سماع
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : خانقاہ صوفی ابوالعلائی مصری گنج روبرو مسجد پیارو میاں میں بروز جمعرات 8 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء خاتمہ خواجگان اور درود شریف کی محفل منعقد ہوگی ۔ الحاج محمد زبیر چشتی صوفی ابوالعلائی کی نگرانی میں محفل منعقد ہوگی ۔ بعد ازاں خصوصی دعا ہوگی ۔۔

حلقہ ذکر الہی و نعت شاہ کونینﷺ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حلقہ ذکر الہی و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ ، جہاں نما میں بروز جمعرات 8 اکٹوبر کو بعد عشاء مقرر ہے ۔ بعد ذکر الہی و دعا کے بعد نعت شریف کا آغاز ہوگا ۔۔

مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ و ذکر و فکر بروز جمعرات 8 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات نعت خواں خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 8 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کا آغاز مولانا غلام حقانی کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ اس جلسہ کو مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کرینگے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

 

عرس شریف
٭٭    عرس شریف حضرت غوث دکن صاحبزادہ پیر سید غوث پاشاہ قبلہؒ 12 تا 14 اکٹوبر بیت الغوث میں منعقد ہوں گے ۔ بروز دوشنبہ بیت الغوث سے صندل شریف 3 بجے دن برآمد ہوگا ۔ بی بی بازار کٹہ تالاب میر جملہ سے عیدی بازار درگاہ سید شجاع الدین قبلہ اندرون احاطہ پہنچے گا ۔ 9 بجے شب ( کتاب ) رشحات عالیہ نقشبندیہ کی رسم اجرائی عمل میں آئے گی ۔ اس کے بعد محفل سماع ہوگی ۔ بروز منگل چراغاں و محفل سماع بیت الغوث میں مقرر ہے ۔ بعد فجر مجلس قل و پیشکشی چادر گل و فاتحہ خوانی ہوگی ۔ جملہ مراسم عرس سجادہ نشین غوث دکن انجام دیں گے ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت الحاج سید محمد منیر الدین جیلانی المعروف کمال اللہ شاہ نوری مقبول پاشاہؒ واقع خانقاہ نوریہ بنڈلہ گوڑہ میں 8 اکٹوبر کو مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق بعد عصر ختم قرآن بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف و صندل مالی بعد عشاء جلسہ فیضان کمال مقرر ہے ۔ حضرت سید محمد نور الدین الجیلانی سراج پاشاہ سرپرستی کریں گے ۔ ڈاکٹر سید محمد ناصرالدین جیلانی صدارت کریں گے ۔ مفتی محمد عظیم الدین ، مفتی خلیل احمد ، مولانا عزیز اللہ شاہ قادری ، حافظ سید شاہ صغیر احمد نقشبندی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جب کہ حضرت عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا سید محمد قطب الدین ، مولانا سید محمد فرید الدین اور ڈاکٹر حافظ سید محمد معین الدین خطاب کریں گے ۔۔
٭٭    حضرت سید شاہ پیر شاہ محی الدین ثانی قادریؒ ، حضرت سید شاہ درویش محی الدین قادری کاروان ساہو عرس مبارک 8 تا 9 اکٹوبر زیر نگرانی مولاناسید شاہ محمد فضل اللہ قادری الموسوی سجادہ نشین و متولی درگاہ جات موسویہ و درویشہ مندرجہ ذیل نظام العمل کے مطابق منعقد ہوگا ۔ بروز جمعرات بعد نماز مغرب محفل غسل شریف ہوگا اور بروز جمعہ بعد نماز مغرب برآمدگی جلوس صندل مبارک ٹولی مسجد تا درگاہ شریف مع ضربات رفاعیہ پہنچے گا ۔ 8 بجے شب ادائی خدمت صندل مالی و پیشکش چادر گل و فاتحہ خوانی بدست حضرت سجادہ نشین و متولی اور محفل قصیدہ بردہ شریف و میلاد خوانی و تقسیم تبرکات بعد عشاء کاروان ساہو مقرر ہے ۔۔

سیدنا عثمان غنی ؓ نے حق کے لیے جام شہادت نوش فرمایا
مرکزی جلسہ شہادت سیدنا عثمان غنیؓ سے مولانا سید شجاعت علی سراج قادری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : خلیفہ سوم حضرت سیدنا عثمان ذوالنورین ؓ نے اسلام کے اصولوں ، اسلامی نظام اور اسلامی اقدار کی بقا ، مدینہ پاک کی حرمت حق و ہدایت کی صیانت کے لیے جام شہادت نوش فرما کر تمام مومنوں پر احسان فرمایا ہے ۔ حضرت عثمان غنی ؓ نہ صرف صحابی ہیں بلکہ آپ داماد رسول پاک ﷺ ہیں ۔ جامع القرآن اور کامل الحیا و الایمان کے القاب سے یاد کئے جاتے ہیں ۔ حضرت عثمان غنی کی دولت نے اسلامی قوت کو دوبالا کردیا اور مسلمانوں کی بدحالی کو دور کیا ۔ حضرت ذوالنورین عثمان بن عفان ؓ کو خود علم غیب کے مالک ﷺ نے فرمایا کہ حضرت عثمان مظلوم فتنہ و فساد میں شہید کئے جائیں گے اور خاتم النبیین سرکار ﷺ کا یہ بھی ارشاد ہے کہ حضرت عثمانؓ فتنہ و فساد کے دور میں حق و ہدایت پر رہیں گے ۔ ان ارشادات گرامی قدر سے معلوم ہوا کہ حضرت عثمان غنی ؓ حق پر ہیں اور شہادت کے اعلیٰ درجہ پر فائز ہیں ۔ دہشت گرد بلوائیوں اور فسادی اشرار امت نے ظالمانہ انداز سے آپ کو آپ ہی کے گھر میں محصور کر کے شہید کردیا ۔ سچ ہے کہ جب بدعقیدگی اور بے ادبی کی عینک آنکھوں پر لگ جاتی تو کلمہ و نماز پڑھ کر بھی صحابہ کرام ، بزرگان دین کی اہانت و گستاخی کی جاتی ہے ۔ بزرگوں کے مقام و نسبت کا کوئی پاس و لحاظ نہیں رکھا جاتا ۔ حضرت عثمان غنیؓ کی مخالفت میں رسول پاک ﷺ کے ایک صحابی بھی شریک نہیں ہیں ۔ اور نہ کسی صحابی نے اشرار امت فسادیوں کا کوئی تعاون یا مدد کی ہے بلکہ حضرت سیدنا علی ؓ اور دیگر صحابہ نے ان کی حفاظت کے لیے انتظامات کئے ۔ حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام حسینؓ نے ان کے گھر پر پہرہ دیا تاکہ کوئی دشمن مکان میں داخل نہ ہو ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت نے جامع مسجد افضل گنج میں مرکزی جلسہ شہادت سیدنا عثمان غنی ؓ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس جلسہ کو مولانا سید عبدالواسع نقشبندی جناب کفیل احمد قادری ، جناب نوید بیابانی نے بھی مخاطب کیا ۔ صلوۃ و سلام فاتحہ و دعا پر اختتام عمل میں آیا ۔۔

 

علماء و ائمہ کا ورکشاپ، مفتی سعید احمد پالنپوری اور مولانا سعد قاسم سنبھلی مہمانان خصوصی
حیدرآباد 7 اکٹوبر (پریس نوٹ) مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب 15 اکٹوبر بروز جمعرات 9 بجے تا 4.30 بجے دن مسجد اکبری، اکبر باغ ملک پیٹ میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے زیراہتمام علماء ، ائمہ اور خدام دین کا ایک روزہ ورکشاپ رکھا گیا ہے۔ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ حتم نبوت صدارت کریں گے۔ مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند و ناظم اعلیٰ کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دیوبند اور مولانا مفتی اسعد قاسم سنبھلی قاسمی ناظم جامعہ شاہ ولی اللہ مرادآباد مہمانان خصوصی ہوں گے۔ بعد نماز عشاء دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت کالی قبر چادرگھاٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔ ’’فتنہ ارتداد کے سدباب کے لئے اکابر دیوبند کی خدمات‘‘ کے عنوان پر مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کا خطاب ہوگا۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کے ارکان و عہدیداران نے تمام خدام دین بالخصوص علماء و ائمہ سے شرکت کی اپیل کی ہے۔