مذہبی خبریں

درس گاہ جہاد و شہادت کا شب احتساب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : درس گاہ جہاد و شہادت کی جانب سے 25 جنوری رات 8 بجے تا فجر شب احتساب کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس شب میں درس قرآن ، درس حدیث ، سیرت نبوی پر خطابات ہوں گے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کیا جائے گا ۔۔

ماہانہ فاتحہ حضرت ابوالفدائؒ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : ڈاکٹر ابوالفداء محمد عبدالستار خاں نقشبندی قادریؒ خلیفہ حضرت العلامہ محدث دکنؒ کی ماہانہ فاتحہ 25 جنوری کو 8 بجے صبح آستانہ ابوالفداء واقع میسرم زیر نگرانی مولانا ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی خلیفہ حضرت ابوالفداء مقرر ہے ۔ قرآن خوانی شجرہ خوانی و ذکر و مراقبہ و تعلیمات نقشبندیہ کے بعد چادر گل برمزار حضرت پیش کی جائیگی ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء ؒ ہر جمرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’ جماعت ابوالفداء ‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 25 جنوری جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا مصدق القاسمی مخاطب کریں گے ۔۔

 

خلوت پر جلسہ تحفظ شریعت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ تحفظ شریعت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں بروز جمعہ بعد نماز عشاء خلوت میدان پر زیر نگرانی مولانا محمد حسان فاروقی منعقد ہوگا ۔ مولانا فروغ القادری ( سکریٹری جنرل دی ورلڈ اسلامک مشن برطانیہ ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مہمانان خصوصی محمد مظفر حسین ، مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ ، مولانا محمد عرفان قادری ، مفتی محمد عبدالعزیز قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔

 

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 25 جنوری کو 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

 

مولانا مفتی خلیل احمد کا مشورہ قابل قبول
مولانا حکیم احمد علی اور مولانا جنیدی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا حکیم احمد علی اور مولانا جنیدی شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بعض حضرات کی جانب سے یہ کوشِش ہے کہ شادی کی تقریب کا اختتا م ر ات 12 بجے تک عمل میں لایا جائے یہ در اصل مسلمانوں کی خوشیوں میں مداخلت ہے ۔وقف بورڈ میں 3جنوری 2018ء کو کی گئی ایک میٹینگ میں مولانا مفتی خلیل احمد رات ایک بجے تک شادی کی تقریب کو منانے کا مشورہ دیا وہ قابل قبول ہے ۔ہاںیہ بات بھی ٹھیک ہے کہ نکاح کا وقت بعد نماز عشاء ہو اور کھانا عشائیہ رات بارہ بجے تک ہو لیکن دولہا دُولہن کے رسم و رواج جو پرَمْ پرَا ہے اُس کے لئے کم از کم وقت رات دو بجے تک رکّھاجائے یہ تجویز عام مسلمانوں کی ذہنیت اور اُن کے خیالات کی عکاسی ہے مسلمانوں کی ذاتی زندگی میں کسی کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے۔

جلسہ قومی یکجہتی اور مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر صدارت جناب محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر جمعرات 25 جنوری کو 3 بجے دن اردو کالج امجد باغ مصری گنج میں جلسہ قومی یکجہتی اور مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جناب ناظم علی نظامت کریں گے ۔۔

 

سالانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت ابوالبرکات الحاج سید خلیل اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادریؒ جانشین حضرت محدث دکن ابوالحسنات حضرت سید عبداللہ شاہ نقشبندی مجددی و قادریؒ کی سالانہ فاتحہ زیر سرپرستی نبیرہ محدث دکن حضرت سید صبغت اللہ شاہ نقشبندی ، جانشین حضرت ابوالخیرات سید رحمت اللہ شاہ نقشبندی ؒ 26 جنوری بعد نماز عصر نقشبندی چمن مصری گنج میں مقرر ہے ۔۔
مجالس عزاء
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : عطائے زہرا نور خاں بازار میں 25 جنوری کو 8-30 بجے شب مولانا سید حیدر زیدی مجلس عزاء سے بیان کریں گے ۔۔
٭٭ انجمن عزا داران پنجشنبہ کے مجالس عزاء کا سلسلہ 25 جنوری 7 بجے شام سے صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغاز ہوگا ۔ حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی ، سید ہادی علی زیدی نور خاں بازار ، سید رضا حسین نقوی و عاشور خانہ نعل مبارک پرانی حویلی ، عباس علی فرید احاطہ کمال یار جنگ ، پنجہ شاہ ولایت ، عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر میر معظم حسین خاں رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزاء کا اختتام ہوگا ۔۔