مذہبی خبریں

اصلاحی مجلس
حیدرآباد /17 جنوری ( راست ) مولانا عبدالرحمن پٹیل صدر مدرس مدرسہ سبیل الفلاح بنڈلہ گوڑہ کے بموجب مدرسہ ہذا کے زیر اہتمام 18 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد محی النساء روبرو رائل سی ہوٹل چندرائن گٹہ رنگ روڈ بنڈلہ گورہ اصلاحی مجلس مقرر ہے ۔ مولانا ومیض احمد ندوی کا خطاب ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صدارتی کلمات بیان کریں گے ۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد /17 جنوری ( راست ) مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 18 جنوری جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ مفتی رشید احمد فریدی مخاطب کریں گے ۔

 

جلسہ فیضان غوث اعظمؓ
حیدرآباد /17 جنوری ( راست ) خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ حیدرآباد کے زیر اہتمام 18 جنوری بروز پنجشنبہ کو بعد نماز عشاء مدورا نگر آندھرا بینک لین یوسف گوڑہ میں جلسہ فیضان غوث اعظمؓ مقرر ہے ۔ حضرت صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری سرپرستی کریں گے ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین قادری خطاب کریں گے ۔ جناب محمد زاہد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مسجد اقصی بیت المقدس کی حفاظت کیلئے خصوصی دعاء ہوگی ۔

جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مسابقتہ القرآن الکریم
حیدرآباد /17 جنوری ( راست ) جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کی جانب سے نواں آل تلنگانہ آندھرا ، تاملناڈو و کیرالا مسابقہ القرآن الکریم جنوبی ہند کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ ا سلامیہ دارالعلوم حیدرآباد میں 20 ، 21، 22 جنوری کو زیر صدارت مولانا غلام محمد وستانوی ناظم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا و زیر نگرانی مولانا محمد رحیم الدین انصاری ناظم دارالعلوم حیدرآباد و مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ مہتمم دارالعلوم منعقد ہوگا ۔ یہ مسابقہ کل چار رفروعات پر مشتمل ہوگا ۔ فرع اول ( مکمل قرآن مجید ) فرع ثانی حفظ قرآن پارہ (1 تا 15 ) فرع ثالث ترجمہ و تفسیر فرع رابع (40) منتخب احادیث ۔ مسابقہ میں تلنگانہ ، آندھرا، تاملناڈو و کیرالا کے تقریباً 110 مدارس میں زیر تعلیم 190 منتخب حفاظ و عالمیت کے طلبہ کرام شرکت کریں گے ۔ اس چہار ریاستی مسابقہ میں اول ، دوم اور سوم امتیازی کامیاب طلبہ کو گراں قدر انعامات و امتیازی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا ۔ نیز ان کامیاب مساہمیں کو جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا میں منعقد ہونے والے کل ہند مسابقہ میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ اس مسابقہ میں شریک ہونے والے تمام مساہمین کو شہادت شرکت سرٹیفکیٹ دی جائے گی ۔ مساہمین 19 جنوری جمعہ کی شام تک جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد پہونچ جائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9032622576/ 9848061142 پر ربط کریں ۔

 

مذہبی و تعلیمی بیداری پر آج کل ہند
مجلس تعمیر ملت کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : کل ہند مجلس تعمیرملت کی مقامی شاخ واقع راجیو گاندھی نگر ، پہاڑی شریف میں 11 بجے دن سے حمایت الاسلام اسکول میں خواتین اور طالبات کا اجتماع بعنوان ’ مذہبی و تعلیمی بیداری ‘ منعقد ہوگا ۔ تنظیم نسواں تعمیر ملت کی صدر محترمہ انیس عائشہ صدارت کریں گی ۔ محترمہ عقیلہ خاموشی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور محترمہ عزیزہ محبوب معتمد بنت حرم شرکاء سے گفتگو کریں گی ۔۔

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری ہر جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی کے بموجب 18 جنوری جمعرات کو مولانا عبدالملک المظاہری بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں اور مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( راست ) : عرس شریف نبیرہ کلاں حضرت خواجہ محبوب اللہ شیخ المشائخ قطب دکن حضرت سید شاہ جعفر صادق الحسینی القادری قبلہؒ المعروف بہ حضرت صادق پاشاہ سرکار 18 اور 19 جنوری کو درگاہ شریف باقر نگر عیدگاہ میر عالم زیر نگرانی سجادہ نشین مقرر ہے ۔ 18 جنوری محفل چراغاں شریف بعد نماز مغرب میلاد خوانی قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔ 8 بجے شب تا 10 بجے شب محفل سماع مقرر ہے ۔ 10 بجے شب برآمدگی جلوس چادر شریف از خانقاہ قادریہ تا مزار حضرت ممدوح پیشکش چادر مبارک گل افشانی و فاتحہ خوانی ہوگی ۔ 19 جنوری محفل قل صبح 10 تا 11 بجے دن ختم قرآن شریف 11 تا 1 بجے دن محفل سماع منعقد ہوگی ۔ نماز جمعہ 1-30 بجے ادا کی جائے گی ۔۔

 

فاتحہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتی ؒ کی ماہانہ فاتحہ 2 جمادی الاول کو درگاہ شریف حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں مقرر ہے ۔ چار بجے شام تلاوت قرآن پاک ، ختم خواجگان ، محفل درود شریف ، فاتحہ ساڑھے سات بجے شام سماع کی محفل منعقد ہوگی ۔ بعد سماع سلام بحضور آقائے دو جہاں ﷺ کے حضور پیش کیا جائے گا ۔۔