مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد۔ 10 جنوری (راست) قرآن و سیرت سوسائٹی کے زیراہتمام درس قرآن مجید 10 جنوری کو بعد نماز مغرب اندرون خواجہ کا چھلہ مغل پورہ میں منعقدہ ہوگا۔ مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید صدیقی نظامی قرآن شریف کا سلسلہ وار درس دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے۔

 

عرس شریف
حیدرآباد۔ 10 جنوری (راست) حضرت سید شاہ نوراللہ حسینی افتخاریؒ کا عرس شریف 11 جنوری کو مقرر ہے۔ بعد نماز ظہر طریقت منزل شاہ گنج میں ختم قرآن مجید، ختم خواجگان چشت، محفل وعظ مقرر ہے۔ بعد نماز عصر چشتی چمن روانگی عمل میں آئے گی۔ بعد نماز مغرب مراسم صندل مالی انجام دیئے جائیں گے۔ بعد نماز عشاء طریقت منزل، شاہ گنج میں واپسی کے ساتھ ہی محفل سماع مقرر ہے۔ مولانا سید شاہ انوار اللہ حسینی مدنی افتخاری نبیرہ حضرت وطن ؒ نگرانی کریں گے۔

 

دینی تعلیمی کانفرنس
حیدرآباد ۔ /10 جنوری (راست) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام دینی تعلیمی کانفرنس /14 جنوری کو مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج زیرسرپرستی مفتی محمد عظیم الدین و زیرنگرانی محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث و زیرصدارت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید مقرر ہے ۔ 9 بجے دن دینی تعلیمی ر یالی نکالی جائے گی جبکہ 11 بجے دن دینی تعلیمی تربیتی اجتماع برائے اساتذہ ،طلباء و طالبات مقرر ہے ۔ بعد نماز مغرب دینی تعلیمی سمینار مقرر ہے ۔ مولانا ڈاکٹر محمد مصطفی شریف ( بعنوان اولاد کی تربیت میں انبیاء کرام کا منہاج و مزاج) ، مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی (طلاق کے شرعی اصول) ، مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر عصر حاضر کے ترقی پذیر معاشرہ میں خواتین کی ذمہ داریاں ، مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی مسلمان اور قبلہ اول، ، مولانا ڈاکٹر سید مشائخ حسینی قادری رفاعی خدمت خلق کی تاکید اور اہمیت قرآن و حدیث کے تناظر میں مولانا سید شاہ خلیل اللہ بشیر اویس بخاری عہد طفولیت ۔ شخصیت سازی کا اہم مرحلہ ، مخاطب کریں گے ۔ ڈاکٹر محمد عماد الدین خطبہ استقبالیہ دیں گے ۔ ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی اظہار تشکر پیش کریں گے ۔ کنوینر کانفرنس و سمینار سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نے عامۃ المسلمین سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے ۔

 

غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ /10 جنوری (راست ) محمد ہارون ابوبکر نقشبندی انصاری بانی و معتمد بزم جاں نثاران مصطفی کے بموجب غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ /13 جنوری کو بعد نماز عشاء مکان نمبر 2RT-33 نزد رین بو اسکول چندولال بارہ دری زیرسرپرستی مولانا سید شاہ قبول پاشاہ شطاری و زیرنگرانی سید شاہ قاضی اعظم علی صوفی قادری مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی سید شاہ الحاج رفیع الدین شرفی رضوی قادری ،الحاج سید شاہ احسن الدین شرفی رضوی قادری ، فاروق شکیل ، سردار سلیم ، جلال عارف ،یوسف روش ، قاری انیس احمد ، ضیاء عرفان قادری حسامی ،اسلم فرشوری ، احمد علی تاجی شرفی ، مسرور عابدی ، اکبر خان اکبر ، سلطان بن سعید ، تاج مضطر ، ڈاکٹر نعیم ورنگلی، علی الدین گوہر،  انور عادل آباد ، شمس الزماں ،نور الدین امیر ، انجم شافع ، سہیل عظیم ، صوفی عبدالقادر قادری ثانی ، عقیل احمد عقیل و دیگر نعت گو شعراء کرام شرکت کریں گے ۔ نظامت کے فرائض مولانا ضیاء عرفان قادری حسامی ادا کریں گے ۔ نائب ناظم اکبر خان اکبر ہوں گے ۔

 

مرکزی انجمن قادریہ کے
دینی تعلیمی مقابلے
حیدرآباد ۔ /10 جنوری (راست) مرکزی انجمن قادریہ کی دینی تعلیمی ریالی /4 فبروری کو منعقد ہوگی ۔ اس ضمن میں دینی تعلیمی مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ۔ مولانا سید حامد محمد قادری افتخار پاشاہ صدر مرکزی انجمن قادریہ نے بتایا کہ /21 جنوری کو مدرسہ رحمت العلوم قلعہ گولکنڈہ اور /28 جنوری کو مسجد شرزے خان ٹپہ چبوترہ میں جبکہ انگریزی اور اردو میڈیم اسکولس کے مقابلے 29 ، 30 اور /31 جنوری کو یحییٰ مسکن ،قاضی پورہ میں منعقد ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885747024 پر ربط کریں ۔

 

مجالس عزا
حیدرآباد۔ 10 جنوری (راست) انجمن عزا داران پنجشنبہ کے مجالس عزا کا سلسلہ جمعرات 11 جنوری کو صدر انجمن محمد اسحاق علی کے مکان دارالشفاء سے آغاز ہوا۔ حاجی علی حسین باقری حسین نگر کالونی، طیب علی عاشور خانہ الحسین جام باغ، میر حسین علماء خان زوار (مرحوم)، قیصر منزل، عابد علی خان، والا جاہی و جعفر علی الاوہ سرطوق، سید رضا حسین نقویٰ پرانی حویلی، آغا علی آفندی و چھوٹی بارگاہ چھتہ بازار، عباس علی فرید احاطہ کمال یار جنگ بارگاہ اختتام زہرہ نگر، پنجہ شاہ، ولایت، عاشور خانہ قدم رسول میں نائب صدر محمد معظم حسین خان رضوی کی مجلس کے بعد مجالس عزا کا اختتام ہوگا۔