مذہبی خبریں

محسن انسانیت نے ساری دنیا کو اخوت و امن کا پیغام دیا
جلسہ میلادالنبی ﷺ ، مولانا علی پاشاہ ، جسٹس اسماعیل کے ایم عارف الدین کا خطاب
حیدرآباد /27 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ میلادالنبی ﷺ و جلسہ ’’محسنوں کی یاد میں ‘‘کی یاد میں منعقد ہوا ۔ جناب کے ایم عار فالدین نے انجمن دستی پارچہ بافی کے قیام سے لیکر اب تک کی کارکردگی سے حاضرین کو واقف کروایا اور ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا ۔ جسٹس ای اسماعیل کارگذار صدر سادات ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ آئے دن کثیر تعداد میں میلاد کے جلسہ منعقد ہو رہے ہیں جو خوش آئند علامت ہے لیکن شریعت پر عمل آوری میں کوتاہی برت رہے ہیں ورنہ تین طلاق کا مسئلہ عدلیہ سے رجوع نہ کیا جاتا ۔ فی زمانہ مسلمان معاشی طور پر مستحکم ہیں لیکن غرباء مساکین کی خدمت کی طرف کم مائل ہیں ۔ اہل خیر حضرات کم ام کم ایک طالب علم کی تعلیمی کفالت کا ذمہ لیں جو معاشی پسماندگی کے سبب ترک تعلیم کرچکے ہیں تو تعلیمی پسماندگی کا ازالہ ہوسکتا ہے ۔ مولانا سید آل مصطفی قادری الجیلانی نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے نور سے حضور اکرم ﷺکے نور کو پیدافرمایا اور جملہ اختیارات و کمالات سے نوازا ۔ آپ ﷺ کی عظمت و اختیارات کا احاطہ کس سے ممکن ہے صرف قرآن مجید سے ہی آپ کی عظمت و مقام کو سمجھا جاسکتا ہے ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم میں اتحاد ہو اس کیلئے مسلک کی تعلیمات کے بجائے مذہب کو تعلیمات کو پیش کیا جاناچاہئے ۔ محسنوں کیلئے ایصال ثواب کا انعقاد مستحسن و قابل تقلید اقدام ہے ۔ محمد علی الدین قادری ابوالعلائی سادات ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ سے بیشمار معجزات کا ظہور ہوا تاکہ مسلمان حضور کی عظمتوں کو ملحفوظ رکھیں اور عشق نبی کا جذبہ پیدا ہو ۔ حضور کی یاد کسی بھی عنوان سے ہو اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے ۔ رحیم اللہ خان نیازی سابق صدر اردو اکیڈیمی نے کہا کہ عشق نبی ﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا ۔ آپ ﷺکی عظمتوں اور و رفعتوں کا احاطہ کرنا کسی بشر کے اختیار میں نہیں ۔ صاحب قرآن کی عظمت کو قرآن فہمی سے ہی سمجھا جاسکتا ہے ۔ آخر میں جناب کے ایم فصیح الدین نے مہمان کا شکریہ ادا کیا ۔

 

 

محفل نعت شاہ کونینؐ و
جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : بضمن سالانہ فاتحہ حضرات استاد الشعراء خواجہ شوق و مرزا حافظ بیگ قادری الملتانی کے موقع پر 28 دسمبر کو جامع مسجد پیارو میاں مصری گنج مقرر ہے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ محمد عبدالحسیب صدیقی سلیم ، مولانا سید سجاد قادری ، الحاج محمد یونس قادری بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ محفل کا آغاز قاری محمد اسد اللہ شریف نقشبندی کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ نعت خواں حضرات ، ہدیہ نعت شریف و منقبت سنائیں گے ۔۔

حضرت غوث اعظم ؒ کانفرنس
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام اجلاس عام بعنوان حضرت غوث اعظم ؒ کانفرنس 31 دسمبر اتوار بعد نماز مغرب بمقام مسجد ابوالحسنات جہاں نما میں مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔
عرس شریف و جلسہ عظمت و سیرت اولیاء
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید محمد جیلانی قادری کلیمی احاطہ درگاہ شریف نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق 28 دسمبر کو بعد نماز مغرب جلوس صندل آستانہ قطب صاحب ہائی ٹیک سٹی سے برآمد ہوگا ۔ بعد عشاء صندل مالی مولانا سید محمد غوث قادری کلیمی سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔ رات 10 بجے جلسہ عظمت اولیاء و سیرت اولیاء منعقد ہوگا ۔ جس کو شہر کے ممتاز علمائے کرام مخاطب کریں گے ۔ بعد جلسہ محفل سماع ہوگا ۔ 29 دسمبر کو بعد عشاء طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ ہوگا ۔ 30 دسمبر کو بعد عشاء غوث الوریٰ کانفرنس مقرر ہے جس میں بیرونی علمائے کرام مخاطب کریں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کی اطلاع کے بموجب 28 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔۔

سیرت النبیؐ کی کتاب رومن انگلش میں دستیاب
حیدرآباد ۔ 27ڈسمبر ( راست) مکتبہ تعلیم بالغان کی طرف سے اور ادارہ ’’سیاست‘‘ کے مخلصانہ تعاون سے سیرت کی کتاب کاد وسرا اڈیشن کی اشاعت عمل میں آئی ہے جو 48 صفحات پر مشتمل ہے اور خاص کر نئی نسل یعنی اسکول و کالج کے طلبہ کیلئے ترتیب دی گئی ہے جس میں پیارے نبیؐ کی زندگی کے ساتھ ساتھ اہل بیت کا تعرف اور نام جمال مصطفی ؐ ‘ آپؐ کے مرغوبات ‘ اخلاق و عادات ‘ امت پر آپؐ کے حقوق‘ ختم نبوت ‘ شفاعت ‘ توہین رسالت اور اُمت مسلمہ ‘ درود شریف کے فضائل معہ نعتیہ کلام و سلام اور بہت کچھ آپؐ سے متعلق اس کتاب میں درج ہیں ۔ خواہشمند حضرات اس کتاب کو دفتر ’’سیاست‘‘ عابڈس سے رعایتی قیمت صرف 30/-روپئے میں حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9063190200پر ربط کریں ۔

حمیدیہ میں مرکزی محفل
حضرت غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک اور انتظامی کمیٹی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاءؒ کے زیر اہتمام گیارہ روزہ محافل حضرت غوث اعظمؒ کے سلسلہ کی گیارھویں اور مرکزی محفل مبارک بروز جمعہ 10 ربیع الآخر بعد نماز مغرب حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ و ڈائریکٹر آئی ہرک منعقد ہوگی ۔ بعد نماز مغرب محفل قرآن خوانی اور بعد نماز عشاء نگران محفل کا بہ عنوان ’’فیضان غوثیت‘‘ خصوصی خطاب ہوگا۔ قصیدہ بردہ شریف اور محفل حمد و نعت و منقبت منعقد ہوگی۔پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک کا خیر مقدمی خطاب ہوگا۔ مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی معاون ڈائریکٹر آئی ہرک، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی اور سادات کرام، مشائخین عظام و علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔زیارت آثار مبارک کا اہتمام ہوگا۔بعدہٗ سالانہ طرحی منقبتی مشاعرہ بہ طرح ’’ہے تم پر بڑا فضل رب غوث اعظمؒ (قافیہ:سبب، تب، ردیف: غوث اعظم)‘‘ منعقد ہوگا۔آخر میں سلام بحضور خیر الانام، دعائے سلامتی اور تناول تبرک پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا۔۔

حمیدیہ میں سالانہ طرحی منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سالانہ طرحی منقبتی مشاعرہ بہ ضمن گیارہویں شریف 10 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز عشاء 9 ساعت شب حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم بہ طرح ’ ہے تم پر بڑا فضل رب غوث اعظم ؒ ‘ ( قافیہ : سبب ، کب ، ردیف ، غوث اعظم ؒ ) زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی منعقد ہوگا ۔۔
آج جلسہ فیضان غوث اعظمؓ
حیدرآباد /22 ڈسمبر ( راست ) خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیر اہتمام 28 ڈسمبر کو بعد نماز عشاء قریب جامع مسجد ایراگڈہ جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ مقرر ہے ۔ مولانا صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری سرپرستی کریں گے ۔ حافظ سید عبدالباری کریمی کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ جناب محمد زاہد قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین قادری بعنوان فیضان غوث اعظمؒ بیان کریں گے ۔ قبلہ اول و بیت المقدس کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا ہوگی ۔

حمیدیہ میں آج نویں محفل غوث اعظم ؒ
حیدرآباد /27 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت تاج العرفاء ( شرفی چمن ) کے زیر اہتمام یکم تا 11 ربیع الثانی گیارہ روزہ محافل حضرت غوث اعظمؒ کے سلسلہ کی نویں محفل مبارک آج 28 ڈسمبر پنجشنبہ صبح 8 تا 9 ساعت بہ مقام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جوائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم پاشاہ حمیدی معاون ڈائرکٹر ہرک صاحبزادہ سید محمد علی موسی رضا علی پاشاہ حمیدی اور نگران محفل ڈاکٹر سید شاہ محمد حمیدالدین قادری شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ و ڈائرکٹر آئی ہرک موضوع مقدس کے مختلف پہلوؤں پر شرف خطاب حاصل کریں گے ۔ جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث آعظم دستگیرؒ
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ28 ڈسمبر کو بعد نماز عشاء خانقاہ جیلانی مستعدپورہ کاروان روڈ منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ قاری سید علیم الدین شمس بابا کی قرات ہوگی ۔ مسرس سالم بن محمد ، سید مجاہد ملتانی اور سید حسین قادری نعت رسول مقبول ﷺ پیش کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری ، مولانا سید عبدالواسع چشتی و نقشبندی مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ چشتی و قادری ، جناب مرزا شاہ نواز بیگ قادری جناب محمد بن علی چشتی اور جناب محمد مجیب ( بزبان انگریزی ) کے خطابات ہوں گے ۔