مذہبی خبریں

محافل سیرت النبیؐ
برائے خواتین و طالبات
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیز کے زیر اہتمام چلائے جانے والے 3 سالہ کورس برائے عالمیت ’ فی علوم القرآن الکریم ‘ کے دوسرے سال میں شامل نصاب سیرت النبیؐ کے ضمن میں منعقدہ سلسلہ وار محافل سیرت 9 دسمبر سے شروع ہوچکے ہیں جو تین ماہ تک جاری رہیں گے جس کا مقصد اسوہ حسنہ کی روشنی میں خواتین و طالبات کی تربیت کرنا ہے ۔ اس سلسلے کا تیسرا پروگرام 23 دسمبر ہفتہ 11 بجے دن بمقام گلوبل انسٹی ٹیوٹ ، مانصاحب ٹینک فرسٹ لانسر روڈ منعقد ہے ۔ جس کا آغاز مولانا محمد آدم شیرازی کے درس قرآن سے ہوگا ۔ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد توسیعی لکچر دیں گے ۔ عنوان حضور ﷺ کی ولادت باسعادت تا وصال مبارک ہوگا ۔ بعد ازاں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا ۔۔

 

جلسہ عید میلاد النبیؐ و فیضان اولیاء کرام
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں 23 دسمبر بعد نماز عشاء جلسہ عید میلاد النبیؐ و فیضان اولیاء کرام زیر صدارت مفتی سید ضیا الدین نقشبندی مقرر ہے ۔ مولانا محمد عدیل قادری نظامی ، مولانا سید علی حسینی قادری ، حافظ محمد عبدالجلیل قادری کے علاوہ صدارتی خطاب صدر جلسہ مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی خطاب کریں گے ۔۔

جلسہ سیرت حضرت غوث اعظم دستگیرؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر نگرانی جناب محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن 23 دسمبر کو 3 بجے دن اردو کاٹیج امجد باغ مصری گنج میں جلسہ سیرت حضرت غوث اعظم دستگیرؒ منعقد ہوگا ۔ جناب علیم احمد خیر مقدمی تقریر کریں گے ۔۔

سلطان العلوم فلک نما میں
آج جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ساتواں سالانہ جلسہ میلاد النبیؐ سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی زیر نگرانی چلائے جانے والے سلطان العلوم پبلک اسکول فلک نما میں گیارہ بجے دن مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری بانی رکن چیرمین گورننگ کونسل اسکولس کی زیر نگرانی منعقد ہوگا ۔ جناب خان لطیف محمد خاں چیرمین ، جناب محمد ولی اللہ نائب صدر ، جناب ظفر جاوید اعزازی سکریٹری سوسائٹی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ اس جلسہ سے مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ناظم اعلیٰ مدرسہ رحمت العلوم گولکنڈہ خطاب کریں گے ۔ نعتیہ تحریری مقابلہ جات میں کامیاب طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ محترمہ ام اسماء انچارج پرنسپل نے اولیائے طلباء سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

 

جشن فیضان دادا پیر ؒ و پیران پیرؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا الحاج سید نوری شاہ ؒ چشتی قادری کے عرس شریف کے موقع پر مولانا سید اسرار اللہ شاہ نوری کی سرپرستی میں 23 دسمبر کو خانقاہ نوریہ بنڈلہ گوڑہ بارکس میں بعد نماز ظہر سمینار منعقد ہوگا ۔ مولانا پیرزادہ سید محمد قطب الدین جیلانی اسراری ، مولانا سید محمد منہاج الدین جیلانی ، مولانا سید محمد معین الدین ، مولانا سید محمد رشید احمد ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا سید شاہ بدیع الدین صابری بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف و زیارت آثار مبارک بعد نماز عشاء جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد مصطفی شریف نقشبندی ریاست ٹاملناڈو کے عالم دین مولانا سید رضا الحق علیمی شاہ ( مدراس ) اور صدر جلسہ کی چھٹی تصنیف اسرار فرامین رحمتہ للعالمینؐ کی رسم اجرائی بدست مفتی عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد عمل میں آئے گی ۔ 24 دسمبر اتوار بعد نماز فجر ختم کلام پاک چادر گل برمرقد نور المشائخ محفل سماع اور تناول طعام متبرک ۔۔

حمیدیہ میں آج چوتھی محفل غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک اور انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت تاج العرفاء (شرفی چمن) کے زیر اہتمام یکم تا 11 ربیع الثانی گیارہ روزہ محافل حضرت غوث اعظم ؒکے سلسلہ کی چوتھی محفل مبارک 23 ڈسمبر صبح آٹھ تا نو ساعت ، حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک ،مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم پاشاہ حمیدی معاون ڈائریکٹر آئی ہرک ، صاحبزادہ سید محمد علی موسیٰ رضا علی پاشاہ حمیدی اور نگران محفل ڈاکٹر سید شاہ محمد حمید الدین قادری شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ و ڈائریکٹر آئی ہرک موضوع مقدس کے مختلف پہلوئوں پر شرف خطاب حاصل کریں گے۔

جلسہ عید میلاد النبیؐ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : مدرسہ مدینتہ العلوم ملحقہ جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام 23 دسمبر 10 بجے دن دکن فنکشن ہال سنتوش نگر میں جلسہ عید میلاد النبیؐ برائے خواتین مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔۔

جلسہ فیضان
حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ 23 دسمبر بعد نماز عشاء جامع مسجد یسین حافظ بابا نگر منعقد ہے ۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی ، مولانا سید عبدالواسع چشتی ، مولانا حافظ زبیر نقشبندی اور دیگرکے خطابات ہوں گے ۔۔

خطبات سیرت کا تیسراا ور آخری
پاور پوائنٹ پریزینٹیشن
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : ربیع الاول میں ہر اتوار سلسلہ وار خطبات سیرت ﷺ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کا تیسرا اور آخری پاور پوائنٹ پریزینٹیشن 24 دسمبر کو صبح 10-30 تا 12-30 بجے دن رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر مہدی پٹنم میں مولانا شاہ محمد جمال الرحمن کے زیر سرپرستی منعقد ہے جس میں سیرت نگار و مصنف آسان سیرت النبیؐ مولانا سید آصف الدین ندوی جنرل سکریٹری لبیک سوسائٹی پاور پوائنٹ پریزینٹیشن دیں گے ۔۔

دفتر سیاست میں عمرہ تربیتی کلاس مع قرآنی دعائیں و سیرت طیبہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : لبیک سوسائٹی حیدرآباد و روزنامہ سیاست کے اشتراک سے عازمین عمرہ کی ہفتہ واری تربیتی کلاس قرآنی دعائیں و سیرت طیبہ مفتی سید آصف الدین ندوی کی نگرانی میں 24 دسمبر اتوار 2 تا 3-30 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں ہوگی ۔ عازمین عمرہ حضرات و خواتین اور عامتہ المسلمین سے بپابندی وقت شرکت و استفادہ کی اپیل ہے ۔۔

کل ہند مجلس تعمیر ملت رنگاریڈی کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب وہاج الدین صدیقی معتمد عمومی کے بموجب کل ہند مجلس تعمیر ملت اور رنگاریڈی کے مقامی مجالس کی میٹنگ 24 دسمبر اتوار کو 2 بجے دن دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ مقرر ہے ۔ اس اجلاس کی صدارت جناب سید جلیل احمد ایڈوکیٹ صدر تنظیم کریں گے ۔۔

دینی و ادبی کتابوں کا رعایتی سیل
شائقین کتب کا ھدی بک ڈسٹری بیوٹرس پر ہجوم
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : ہدی بک ڈسٹری بیوٹرس پرانی حویلی حیدرآباد کے زیر اہتمام دینی و ادبی کتابوں کا 10 تا 50 فیصد رعایتی سیل کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ملک ، و بیرون ملک کے معروف ناشرین کی مطبوعات جس میں تفاسیر قرآن ، احادیث نبویؐ ، سیرت النبیؐ و سیرت اصحاب رسول ، قصص الانبیاء مسائل و فقہ ، تاریخ اسلام ، طب نبوی ، کے علاوہ ادبی کتابیں ، افسانے ، ناول ، خود نوشت ، سوانح ، خاکے ، طنز و مزاح ، کلیات و شاعری ، بچوں کیلئے دلچسپ کہانیاں ، خواتین کے حقوق و مسائل ، پکوان کی کتابیں ، نفسیات ، پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ ، لغات و ڈکشنریاں اور بے شمار نئے موضوعات پر اردو ، ہندی ، تلگو اور انگریزی کا شاندار ذخیرہ دستیاب ہے ۔ 25 دسمبر تک جاری رہنے والے اس سیل میں شائقین کتب اور علم و ادب کے قدر دانوں کی بڑی تعداد استفادہ کررہی ہے ۔۔

مسلم معاشرہ پر مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : ملکی عدالتوں میں رائج ’ ملا کا محمڈن لا ‘ کیا قانون شریعت ہے ؟ 24 دسمبر کو 11-30 بجے دن زیر سرپرستی پروفیسر محسن عثمانی ندوی ، میڈیا پلس گن فاونڈری مقرر ہے ۔ مولانا مودودی نے اپنی کتاب حقوق الزوجین ( 1943 ) اس کتاب میں درج باتوں کو خلاف شریعت اور مسلمانوں کے 75 فیصد گھرانوں کو دوزخ کا نمونہ بن جانے کا سبب بتلایا ہے ۔ کیا مولانا کی یہ فکر حقیقت ہے یا واہمہ ؟ اس میں درج قانون طلب زوجہ خلاف شریعت ہے ۔ جو شادی شدہ خواتین اپنے ظالم شوہروں کے ظلم سے تنگ آکر میکہ جارہتی ہیں ان کو عدالتوںمیں طلب کرنا ، کیا شرف انسانی اور عورت کی عزت نفس کے خلاف نہیں ؟ مسلم خواتین کو تو شریعت نے حق خلع دیا ہے اس کے باوجود انہیں عدالتوں میں طلب کرنا شریعت میں بے جا مداخلت اور زیادتی ہے ۔ ہندو مذہب میں شوہر اور بیوی کے درمیان علحدگی کا تصور ہی نہیں ، شوہر کے مرنے پر بیوی کو ستی کے نام سے زندہ جلادیا جاتاتھا ۔ 1955 میں ہندو کوڈ بنا جس میں طلاق کے بغیر دونوں الگ نہیں رہ سکتے ۔ اگر بیوی شوہر کے ظلم سے تنگ آکر میکہ چلی جائے تو شوہر کو طلب زوجہ کا اختیار حاصل ہے ہندو عورت کے لیے یہ بھی شرف انسانیت کے خلاف ہے ۔ اس کتاب میں اور بھی بہت سی باتیں خلاف شریعت ہیں جن کا اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا ۔ معاشرہ کے اس سنگین مسئلہ پر مشاورت کے لیے شہر کے ممتاز علماء و قانون داں حضرات کو دعوت دی گئی ہے ۔ تفصیلات 9885420259 سے حاصل کریں ۔۔

 

سنی علماء بورڈ کی ریاستی وقف کانفرنس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل ہند سنی علماء بورڈ کے زیر اہتمام اسٹیٹ کانفرنس 24 دسمبر کو 10 بجے دن منعقد ہوگی ۔ اس کانفرنس کو جناب محمد شفیق الزماں موظف آئی اے ایس ، جناب سید انوار الہدیٰ موظف آئی پی ایس ، ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی ، پروفیسر محمد تنویر الدین خدانمائی ، مفتی محمد حسن الدین نقشبندی ، مفتی محمد مستان علی قادری ، ڈاکٹر محمد حسین ، مفتی عبدالواسع احمد ، جناب نعیم اللہ شریف کے علاوہ پروفیسر اشرف رفیع مخاطب کریں گی ۔ اس کانفرنس میں اضلاع سے کئی وفود شریک ہوں گے ۔ وقف جائیدادوں سے متعلق تحریری ریکارڈ کریں گے ۔ اس کانفرنس کی نگرانی مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری کریں گے ۔۔

 

شاہی مسجد باغ عامہ میں
ڈپلوما ان عربک میں داخلے
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : حافظ جمیل الرحمن انچارج کے بموجب عصری علوم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات انٹر ، ڈگری یا تاجر اور موظفین کے لیے زبان عربی پر عبور حاصل کرنے کا بہترین موقع جہاں زبان عربی لکھنا پڑھنا ، بول چال صرف چھ ماہ میں سکھائی جائے گی ۔ یہ کلاسیس روزانہ بعد نماز عشاء دیڑھ گھنٹہ ہوگی ۔ ایک بیاچ مکمل ہوچکا ہے ۔ دوسرے بیاچ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ابھی داخلوں کی گنجائش ہے ۔ درج ذیل فون نمبر 9908370987 پر ربط کریں یا باوقات صلوۃ بالمشافہ ملاقات کریں ۔۔

شاہی مسجد باغ عامہ میں
ہفتہ واری درس قرآن
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : شاہی مسجد باغ عامہ میں ہر اتوار بعد نماز ظہر سلسلہ وار آیات قرآنیہ کا درس مولانا احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد دیں گے ۔ درس کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن ہوگا ۔ خواتین کے لیے متصل خواتین نماز گاہ میں علحدہ نظم ہوگا ۔ عوام الناس سے استفادہ کی درخواست ہے ۔۔

 

جلسہ میلاد النبیؐ و فیضان غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : حضرت سید شاہ جاوید محی الدین قادری کی زیر نگرانی 23 دسمبر ہفتہ بعد نماز عشاء اندرون قادری باغ ، عنبر پیٹ جلسہ میلاد النبیؐ و فیضان غوث اعظم ؒ مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی سید ضیا الدین نقشبندی شرکت اور مخاطب کریں گے ۔ اس کے علاوہ مولانا سید انوار اللہ قادری ، شاہ محمد ظہیر الدین قادری اور مولانا سید شاہ محمد حسینی قادری مخاطب کریں گے ۔۔